راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان
گورچانی نے تحصیل جام پور کی تعمیر و ترقی میں کروڑوں روپے کے فنڈ فراہم کر
کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹی ایچ کیو جام پور میں نئے تعمیر
ہونے والے او پی ڈی اور ایڈمن بلاک کا بھی عنقریب افتتاح اپنے دست مبارک سے
کریں گے۔اور جام پور شہر کو ماڈل اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات
کوشاں ہیں۔جو ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار
مسلم لیگی راہنماء،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ایک ملاقات
کے دوران ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کیا۔مزید انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر
پنجاب اسمبلی ایک نوجوان قیادت ہے جو عوامی مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں۔اور
انشاء اللہ ان کی قیادت میں یہ ضلع راجن پور ترقی کرے گا۔
0 comments:
Post a Comment