Feature Top (Full Width)

Friday, 4 March 2016

تعلیم کے لئے تمام مکاتب فکر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں آفتاب احمد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) بچوں کی تعلیم کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہونا چاہئے۔چار سال سے چودہ سال تک کے ہر بچے کو سکول داخل کرایا جائے اور تعلیم کے ساتھ ان کی صحت پر بھی توجہ دی جائے،اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کرائیں ۔یہ باتیں ڈی او سی میاں آفتاب احمد نے یونیسیف کے نمائندہ گان،ضلعی افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔یونیسیف کے نمائندہ گان نے بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کا یقین دلایااور اپنے پروجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ڈی او سی نے کہا ہے کہ یہ متعلقہ محکمے جن میں تعلیم،صحت،لوکل گورنمنٹ اور سی ڈی مل بیٹھ کر حکمت علی تیار کریں کہ بچے کو کیسے سکول تک لایا جائے اور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers