راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنک اور دیگر اداروں کی سیکورٹی بہتر سے بہتر
بنانے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔دہشت گردی کے
واقعات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت چوکس ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او
راجن پور چوہدری آصف رشیدنے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ امن و امان
اولین ترجیح ہے خاندانی تنازعات کے علاوہ دیگر جرائم کی شرح کافی کم ہوئی
ہے اس کیلئے موثر پولیس گشت کو بہتر بنایا گیا ہے کم نفری اور وسائل کی کمی
کے باوجود جرائم کی شرح میں کمی پولیس اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے
۔ریلوے ٹریک ،مساجد،درگاہوں سمیت دیگر اہم عمارتوں پر پولیس کی سیکورٹی
موجود ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹے اور بے بنیاد واقعات گھڑ
کر پولیس کو وقت ضائع نہ کریں ایسے مقدمات کا اندراج کرنے والے تفتیشی
افسران کا محاسبہ ہوتا ہے ۔پولیس کلچر میں تبدیلی کو اب واضح طور پر دیکھا
جا سکتا ہے ۔عوام بغیر خوف کے اپنی شکایات کا اندراج کرائیں انہیں بر وقت
انصاف ملے گا ۔
0 comments:
Post a Comment