Feature Top (Full Width)

Tuesday, 25 October 2016

راجن پور ،محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن وٹریفک پولیس کی روایتی سستی ونااہلی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن وٹریفک پولیس کی روایتی سستی ونااہلی ،ضلع راجن پور میں بلا نمبری گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کی بھر مار ،بغیر رجسٹر یشن گاڑیوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے تعداد بڑھتے ہی جرائم کی تعداد میں بھی اضافہ ہو نے لگا ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی گاڑیوں سمیت ملکی بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی اَدا کر نے کی بجائے فرائض سے غفلت اور روایتی سستی برت رہے ہیں ان بلا نمبری گاڑیوں کی وجہ سے ضلع بھر میں جرائم میں بھی اضافہ ہوریا ہے جبکہ کئی جگہ ٹریفک حادثات کی صورت میں بغیر رجسٹریشن گاڑی پکڑی بھی نہیں جاتی عوامی وشہری حلقوں نے ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر راجن پور عرفان اللہ مروت سے فوری نوٹس لینے اور اصلاحِ احوال کا مطا لبہ کیا ہے

تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کے پاس عملہ کی کمی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کے پاس عملہ کی کمی ،راجن پور شہر میں گندگی کے ڈھیر ،نالیاں بند ہو نے سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں بار بارشکایات کے باوجود عملہ صفائی نہیں پہنچتا ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق راجن پور شہر کی مرکزی سڑکات فتح پور روڈ ،بند روڈ ،سرکلرروڈ ،ضیاء شہید روڈ ،قطب کینال روڈ سمیت کئی سڑکات اور نوآباد کا لو نیاں عدم صفائی کی وجہ سے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکی ہیں ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کا کہیں عمل در آمد نظر نہیں آتاعدم صفائی کی وجہ سے نالیاں بند پڑی ہیں جس سے سیوریج کا گندا پا نی گلیوں میں جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں شہریوں کو نہ صرف بدبواور تعفن کاسامنا ہے بلکہ اکثر علاقوں میں شہریوں کا گذر نا بھی محال ہو چکا ہے شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے ۔

راجن پور ،منصور آباد کالو نی میں جعلی پیر مردوخواتین سے تقریباً4 لاکھ روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،منصور آباد کالو نی میں جعلی پیر مردوخواتین سے تقریباً4 لاکھ روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ،جعلی پیر نے دولت ڈبل کر نے کا خواب دکھا یا ،جعلی پیر کے رو پوش ہو نے پر کئی متاثرین سکتہ میں آگئے ضلعی انتظا میہ اور حکو مت پنجاب جعلساز کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں ہماری جمع پو نجی واپس دلوائی جائے تفصیلات کے مطابق ادھیڑ عمر اور چھوٹی سی داڑھی والے جعلی پیر نے واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قرب میں واقع منصور آباد کالونی کے مدرسہ میں ڈیرہ لگایا اور لوگوں کی رقمیں ہاتھ کی صفائی سے دوگنی کر کے اپنا جادو چلایا اس دوران لا لچی افراد نے اپنے گھروں سے جمع پو نجی لاکر جعلی پیر کے حوالے کردی جس نے ایک صندوق میں تمام روپیہ اور سونا ڈال کرتالا لگا دیا اور لوگوں سے کہا کہ قریبی مزار پر لے چلو میں چِلہ کروں گا جس سے صندوق میں پڑا مال دو گنا ء ہو جائیگا ایک روز بعد اُس نے تمام متاثر ین سے کہا کہ یہ صندوق لے جائیں اسے اڑھتالیس گھنٹے بعد کھولنا ہے اور اب جاتے ہوئے پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھنا لوگوں نے پیر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اڑھتالیس گھنٹے بعد صندوق کو کھولا تواس میں سے بسکٹ نکلے جب پیر کا پیچھا کیا تووہ رفو چکر ہو چکا تھا متاثرین طالب سیال، امام بخش سیال ،مسماۃ شنو مائی ودیگر نے ڈی سی او اور ڈی پی او راجن پور سے جعلی پیر کا کھوج لگا نے اور جمع پو نجی واپس دلوا نے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب عوامی وشہری حلقوں نے ضلع انتظا میہ سے ایسے جعلسازکو بے نقاب کر نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوسرے سادہ لوح شہری اس سے محفوظ رہ سکیں

راجن پور ،انڈس ہائی وے روجہان روڈ پر گلوبل کاٹن فیکٹری میں اچا نک آگ بھڑ ک اُٹھی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے روجہان روڈ پر گلوبل کاٹن فیکٹری میں اچا نک آگ بھڑ ک اُٹھی ،آگ نے فیکٹری کے احاطہ میں موجود کپاس کے ڈھیر کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،روجہا ن سے ایک اور راجن پور شہر سے دوفائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا کروڑوں کا نقصان بتا یا جارہا ہے تفصیلات کے مطا بق دن بارہ بجے فائر بریگیڈ طلب کی گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا یہاں عوامی وشہری حلقوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹریوں کے پاس آگ بجھا نے کے آلات ہو نے چاہیءں اور ہرسال راجن پور میں دوتین فیکٹریوں میں آگ لگ جاتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض طور پر بینک سے لیا قرض چکانے اور انشورنس کمپنیوں سے رقم بٹور نے کے لئے بھی واقعات دہرائے جاتے ہیں اُن کا کہنا تھا آگ لگنے کی تحقیقات ہو نی چاہیءں

راجن پور ،محکمہ تعلیم میں فرنیچر خریداری کا معا ملہ ،لاہور سے مانیٹر نگ ٹیمیں راجن پور پہنچ گئیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ تعلیم میں فرنیچر خریداری کا معا ملہ ،لاہور سے مانیٹر نگ ٹیمیں راجن پور پہنچ گئیں سکولوں کے دورے ،گرلز سکولوں کے اساتذہ کو رات گئے تک زبردستی بٹھا یا جانے لگا اساتذہ ولواحقین کاسخت احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب اس زیادتی کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب کی معائینہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ضلع راجن پور میں فر نیچر خریداری کی چیکنگ کے لئے سپیشل ٹیم راجن پور پہنچ چکی ہے ٹیم ضلع بھر کے ایسے سکولز کاوزٹ کررہی ہے جہاں پر محکمہ کی جانب سے فرنیچر کرسیاں ،ڈیسک بینچ بھجوائے گئے تھے اب ٹیم ان سکولوں میں فرنیچر کی موجودگی ،کوآلٹی اور مقدار کی چیکنگ میں مصروف ہے ایسے میں مرداساتذہ کو سکول اوقات کے بعد بٹھا نا تو قبول مگر خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کی جانب سے مغرب اور عشاء تک دیہی علاقوں کے سکولز میں زبردستی پابند کیا جارہا ہے جس سے ان اساتذہ کے گھریلو معاملات اور نجی زندگی شدید متاثرہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں قائم سکولز اکثر ویرا نے میں گاؤں سے ہٹ کر تعمیر کئے گئے ہیں جس سے ان اساتذہ کاوہاں رات گئے تک بیٹھنا بھی درست نہیں ہے اساتذہ نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پروزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری تعلیم پنجاب سے اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے

محکمہ بلڈ نگز راجن پورمیں بیس کروڑ روپے کے سکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز مشتہر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بلڈ نگز راجن پورمیں بیس کروڑ روپے کے سکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز مشتہر ،محکمہ کے مبینہ کرپٹ آفیسران نے کمیشن زیادہ دینے والے کنٹر یکٹرز کے نام فائینل کرلئے لاکھوں روپے کے کام ان فائینل کنٹر یکٹرز کو الاٹ کئے جائیں ایکسئین فدابھٹہ کی ہیڈ کلرک عبدالستار کو ہدایت گذشتہ روز ٹائم گذر نے کے باوجود دفتر میں ٹینڈر لینے کے لئے کنٹر یکٹرز کارش تفصیلات کے مطا بق محکمہ ورکس میں کمیشن ما فیااتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ مانیٹر نگ ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں اب حال ہی میں بیس کروڑ روپے کے سکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز مشتہر ہوئے ہیں محکمہ کے ایکسئین فدابھٹہ نے ہیڈ کلرک عبدالستار کوہدایت کی ہے کہ بڑے ترقیاتی کام ان کنٹریکٹرز کودیئے جائیں جو محکمہ کوسب سے زیادہ کمیشن دیتے ہیں کام بھلے ٹھیک کریں یا نہ کریں مگر کمیشن اچھا دیتے ہوں گذشتہ روز وقت گذر جا نے کے باوجود کنٹر یکٹرز کی بڑی تعداد ہیڈ کلرک عبدالستار کاانتظا ر کرتی رہی کہ وہ آکر ہمیں ٹینڈرز ایشو کرے دوسری جانب کنٹریکٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلڈ نگز میں سب سے بڑی کرپشن یہ ہے کہ من پسند کنٹر یکٹرز کو کام الاٹ کئے جاتے ہیں اور باقی منہ تکتے رہ جاتے ہیں اگر کوئی آواز بلند کرے تو ایکسئین اُس کنٹریکٹر کے ٹھیکہ لینے پر زبانی پا بندی لگا دیتا ہے عوا می وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

راجن پور ،محکمہ بلڈ نگز کے زیرانتظام ضلع بھر کے 220 سکولوں میں تعمیراتی کاموں کی نیلا می ،پول کر نے کا منصو بہ ناکام

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،محکمہ بلڈ نگز کے زیرانتظام ضلع بھر کے 220 سکولوں میں تعمیراتی کاموں کی نیلا می ،پول کر نے کا منصو بہ ناکام ،ڈی سی او ظہور حسین گجر نے اوپن ٹینڈرز نیلام کر نے کی ہدایت کردی ڈی او بلڈ نگز فداحسین بھٹہ اور ہیڈ کلرک عبدالستار کی اُمیدوں پر پا نی پھرگیا تفصیلات کے مطا بق کنٹریکٹ پول کر نے کے منصو بہ میں ناکا می کے بعد گذشتہ سے پیوستہ شب ہیڈ کلرک عبدالستار نے رات کی تاریکی میں دفتر کھولا اور کنٹر یکٹرز میں ٹینڈرز ایشو کئے جنہیں کنٹر یکٹرز نے پُر کر کے گذشتہ روز جمع کرایا بعدازاں دن تین بجے ڈی سی او کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ٹینڈر کھولے گئے ٹینڈر کھولنے کے عمل میں درجنوں کنٹریکٹرز شریک ہوئے کمیٹی روم میں ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کے ممبران میں سے صرف ای ڈی او فنانس اینڈ پلا ننگ راؤ محمدعطاء اللہ موجود تھے جبکہ ڈی سی او ظہور حسین گجر ،ای ڈی اوورکس وڈی او بلڈ نگز فداحسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب شریک نہ ہوئے ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر روڈز غلام شبیر قریشی نے ٹینڈرز کی نیلا می کے عمل کو ما نیٹر کیا واضح رہے کہ محکمہ بلڈ نگز کے کرپٹ آفیسران ان ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنا چاہتے تھے جو میڈیا نے ناکام بنادی

راجن پور ،شہر کا اکلوتا پیوری فکیشن کئی ماہ سے بند ،شہری پریشا نی سے دوچار ،آلودہ پا نی پینے پر مجبور

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر کا اکلوتا پیوری فکیشن کئی ماہ سے بند ،شہری پریشا نی سے دوچار ،آلودہ پا نی پینے پر مجبور ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان جنرل ر پرویز مشرف کے دَور میں ڈسٹر کٹ جیل چوک راجن پور میں واٹر پیوریفکیشن پلانٹ تعمیر کیا گیا مگر صرف تین چار سال چالو رہنے کے باوجود تاحال یہ پلانٹ بند پڑا ہے شہریوں کے مطابق بار بار پلانٹ کے چالو کرنے کے لئے درخواستیں گذاریں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے عوامی وشہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم آلودہ اور ناقص پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

حکمران عوامی خد مت میں ناکام ہو چکے ہیں سردار امان اللہ خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی وسا بق رکن صو بائی اسمبلی سردار محمد امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ حکمران عوامی خد مت میں ناکام ہو چکے ہیں محض شوبازیاں جاری ہیں عوامی ریلیف کے عملی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے سرکاری محکموں میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے عام آدمی کو کہیں انصاف ملتا نظر نہیں آتا ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو لاہور کے علاوہ کوئی علاقہ نظر نہیں آتاجنو بی پنجاب کے اضلاع اس وقت پینے کے صاف پا نی ،ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیا بی او ر صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث ابتر نظر آتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور حکو مت پنجاب سب اچھا ہے کاراگ الاپ رہی ہے پا نامہ لیکس حکمرانوں کو لے ڈو بے گی عوام پی پی پی کے دور کویاد کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب انشاء اللہ پی پی پی دوبارہ اقتدار میں آکر عوامی خدمت کاسفر جاری رکھے گی

Monday, 24 October 2016

راجن پور ،بند روڈ پر گندگی کے انبار ،اکلوتا سیوریج نالہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،بند روڈ پر گندگی کے انبار ،اکلوتا سیوریج نالہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،لانگ کا لونی کی گلیاں گندے پانی کے بھر جانے سے تالاب کامنظر پیش کر نے لگیں اہل علاقہ کااحتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کی فتح پور روڈ سے نکلنے والی بندروڈ عدم صفائی کی وجہ سے گندگی سے اَٹ چکی ہے جبکہ بھاری ٹریفک کے گذرنے کی وجہ سے سیوریج نالہ ٹوٹ چکاہے جس سے اکثر اوقات لانگ کالونی کی گلیاں گندے پانی سے بھر کر جوہڑ کی شکل اختیار کرلیتی ہیں اہل علاقہ محمد الیاس ،عبدالستار گبول، واحد بخش، محمد جلیل ،عبیداللہ آصف ،طارق بھٹی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ عملہ صفائی یہاں کبھی کبھار آتا ہے جبکہ تحصیل میو نسپل آفیسر سمیت ایڈ منسٹر یٹر ٹی ایم اے کو متعدد بار درخواستیں دیں ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او ظہور حسین گجر سے مطا لبہ کیا ہے کہ بندروڈ نالہ کی نئے سرے سے تعمیر اور بندروڈ کی مر مت کرائی جائے

راجن پور شہر سمیت دیہی علاقوں میں اوزان پاسنگ کے نام پر دوکا نداروں سے لوٹ مار جاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر سمیت دیہی علاقوں میں اوزان پاسنگ کے نام پر دوکا نداروں سے لوٹ مار جاری ،جعلسازوں کا گروہ مبینہ طور پر دوکا نداروں سے لوٹ مار کررہا ہے اوزان پاسنگ کاجھا نسہ دے کر محض رسید تھما دی جاتی ہے اور فی دو کاندار پانچ سوسے ایک ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں حکو مت پنجاب نوٹس لے تفصیلات کے مطابق محکمہ انڈسٹریز ولیبر ڈیپارٹمنٹ کے خا موش تماشائی بننے سے راجن پور کے دوکاندار جعلسازوں کے ہاتھوں لُٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں آئے روز جعلسازوں کی ٹیم شہر اور دیہی علاقوں کے دو کا نداروں کے پاس پہنچ جاتی ہے مگر اوزان پاس کئے بغیر اُن سے پیسے لے کر رفو چکر ہو جاتی ہے تاجروں نے ضلع انتظا میہ سمیت حکو مت پنجاب سے نوٹس لینے اور ایسے جعلسازوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

راجن پور ،انڈس ہائی وے پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے گذشتہ اڑھتالیس گھنٹوں میں سات افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے انڈس ہائی وے کوکشادہ کرکے یک طرفہ تعمیر کیا جائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دس کے قریب افرادزخمی ہوئے پہلا حادثہ گوٹھ مزاری کے قریب پیش آیا جس میں پٹرولنگ پولیس اہلکار سمیت دوموٹرسائیکل سوار ڈالہ کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے دوسرا حادثہ کوٹلہ نصیر کے قریب پیش آیا جہاں گھاس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے اُلٹنے سے دوافراد جاں بحق جبکہ سات کے قریب زخمی ہو گئے اس طرح کوٹلہ عیسن کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ جام پور کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا عوامی وشہری حلقوں نے انڈس ہائی وے کوکشادہ کرکے یک طرفہ تعمیر کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

صحافت بلاشبہ عظیم شعبہ مگر چند عناصر کے گھسنے سے بدنام ہورہا ہے منصو ر احمد خا ن سنجر انی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صحافت بلاشبہ عظیم شعبہ مگر چند عناصر کے گھسنے سے بدنام ہورہا ہے صحا فی اپنے درمیان سے کالی بھیڑیں نکال باہر کریں صحا فی بننے کے لئے تعلیم ،کردار اور مہارت وتجربہ کو مد نظر رکھا جائے مالکان علاقائی صحا فی سوچ سمجھ کر رکھیں صحافت کو باکردار بنانے کے لئے کردار ادا کر ناہو گا یہ باتیں صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب سر دار منصو ر احمد خا ن سنجر انی نے صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ پر نٹ والیکٹر انک میڈیا کے مالکان علاقائی صحا فیوں کااستحصال کررہے ہیں صحافیوں کو اُن کے پیشہ وارانہ فرائض کا معاوضہ دینا بھی اداروں کے فرائض میں شامل ہے حکو مت کا فرض ہے کہ وہ علاقائی صحافیوں کے درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرے ۔

ڈپٹی ڈی ای او خواتین ساجدہ کریم کی تعیناتی سے معلمات کے مسائل حل ہوئے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل راجن پور کی خواتین اساتذہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی ڈی ای او خواتین ساجدہ کریم کی تعیناتی سے معلمات کے مسائل حل ہوئے ہیں سکولوں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر ڈپٹی ڈی ای او نے خصوصی دلچسپی لی آج تحصیل بھر کے سکول بہترین اداروں کا نمو نہ پیش کررہے ہیں جس کاسارا کریڈ ٹ ڈپٹی ڈی ای اوساجدہ کریم کو جاتا ہے یہ باتیں انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ایسے دوردرازسکول جہاں اساتذہ کو فرنیچر ،بجلی ،واش رومز اور پنکھوں کی عدم فراہمی سے مسائل کا سامنا تھا ساجدہ کریم نے خصوصی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کے مسائل حل کرائے ۔

Sunday, 23 October 2016

راجن پور تاحاجی پورروڈ سیلاب کے باعث مکمل تباہ ہوگئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور تاحاجی پورروڈ سیلاب کے باعث مکمل تباہ ہوگئی ،سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑ گئے حادثات روز کا معمول بن گئے ڈی اوروڈز ،ڈی سی او کو درخواستیں دینے کے باوجود تاحال سڑک کی تعمیر ومر مت کے لئے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی شہریوں کااحتجاج وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق راجن پور تاحاجی پور روڈ سیلاب کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے سڑ ک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں کئی بارقیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں مگر انتظا میہ ٹس سے مس نہ ہوئی سڑک کی تعمیر ومرمت اپنی جگہ گہرے کھڈوں کو پُر نہیں کیا گیا شہریوں کے مطابق انتظا میہ کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر آج تک عملد رآمد نہیں ہوا شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ٹریننگ برائے حصول فریش /تجدید لائسنس زرعی ادویات 2016ء فیز کا شیڈول مرتب کر دیا گیا الیاس رضا کلاچی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹریننگ برائے حصول فریش /تجدید لائسنس زرعی ادویات 2016ء فیز 2ndکا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے ۔شیڈول کے تحت درخواستیں اور فیس 24اکتوبر 2016ء سے 08نومبر 2016ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے ایک مراسلہ کے ذریعے بتائی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تربیت فیس برائے فریش لائسنس مبلغ چھ ہزار روپے جبکہ تجدید لائسنس فیس مبلغ تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جس کی ٹریننگ 10نومبر سے شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے سکونتی حضرات سابقہ زرعی لائسنس کی نقل اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ اپلائی کر سکتے ہیں۔

ضلع کے تمام سیکیورٹی ادارے ضلع میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دن رات مصروف عمل ہیں عمران منیر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر کی زیر صدارت ضلع کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع کے تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں سیکیورٹی صورت حال اور قبائلی علاقے میں امن او امان کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیرنے کہا کہ ضلع کے تمام سیکیورٹی ادارے ضلع میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دن رات مصروف عمل ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔

Thursday, 20 October 2016

جے یو آ ئی (ف)کو ڈسٹر کٹ امن کمیٹی اور دیگر کمیٹیو ں میں مستقل نما ئند گی دی جا ئےمو لا نا اقبا ل رشید

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلا م (ف) ضلع را جن پور کا ما ہانہ ضلعی اجلا س جا مع مسجد نمر ہ ضیا ء شہید روڈ را جن پور میں ضلعی امیر مو لا نا غلا م یسیٰن شا کر کی صدارت میں ہو ا جس میں مہمان خصوصی صو با ئی نا ئب امیر مو لا نا مو لا نا اقبا ل رشید تھے جس میں 21 اکتو بر کوفیصل آبا د میں ہو نیوا لی مفتی محمود کا نفرنس کی بھر پور کا میا بی کے لیے تر غیبی دعوت دی گئی کہ اس کا نفر نس میں تما م سا تھی بھر پور شر کت کر یں تا کہ جے یو آئی کی یہ کا نفر نس اپنی شا ن وشو کت کے سا تھ کا میا ب ہو اور7,8,9اپر پل 2017 ؁ء کو والی پشا ور کا نفر نس کے لیے بھی ابھی سے سا تھی تیا ری شر وع کر دیں اور طے پا یا کہ ضلع راجن پو ر سے ایک عظیم الشا ن قا فلہ دو نو ں کا نفر نسو ں میں بھر پور شر کت کر ے گا اور آخر میں ایک قر اردار کے ذر یعے ضلعی انتظا میہ اور ڈی سی او را جن پور سے مطا لبہ کیا گیا ہے کہ جے یو آ ئی (ف)کو ڈسٹر کٹ امن کمیٹی اور دیگر کمیٹیو ں میں مستقل نما ئند گی دی جا ئے اور ضلع را جن پور میں د ینی مدارس کو کمپیو ٹر لیب فر اہم کر نے پر پا ک فو ج اور ر ینجر ز کو خرا ج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لیے خصو صی دعا کرا ئی گئی اس سے ملک میں مدارس کے طلبا میں احسا س بر تر ہ اور امن واما ن کی فضا میں بہتر ی آ ئے گی اجلا س میں میں ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی قا ر ی حما د اللہ حید ر ی ،تحصیل را جن پور کے امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی ،تحصیل جا مپور کے امیر مو لانا عبد المجید ساقی ،ضلعی نشر و اشا وت مولا نا طا ہر القا سمی ،مفتی امد اد اللہ حیدری ،قا ر ی محمود احمد قا سمی ،قا ر ی سیف اللہ ،محمد شر یف مز ار ی ،مفتی خضر محمو د مجا ہد،مفتی احمد عا ر فی ،مو لا نا اللہ بخش سمیت کئی علما ء و کا ر کنا ن نے شر کت کی

بااثر افر اد کی شا دی شد ہ خا تو ں سے احتما عی زیا دتی ،ایک ملز م گر فتا ر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )شادی شدہ عورت کو نوکری کے بہانے گھر بلا کر گینگ ریپ کے الزام میں پولیس نے راجن پور کی معروف کاروباری شخصیت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم کو چھڑوانے کیلئے سیاسی شخصیات کا پولیس پر دباؤ۔تفصیل کے مطابق 20سالہ مسماۃ خالدہ پروین زوجہ محمد رمضان قوم راجپوت سکنہ راجن پور نے سٹی پولیس راجن پور کو بیان دیا کہ اس کا خاوند خراد مشین پر کام کرتاہے شہر کی معروف کاروباری شخصیت مسمی فیض محمد ولد مظہر محمد قوم اعوان نے اسے نوکری کے بہانے گھر بلایا جب اس کے گھر پہنچی تو ملک فیض محمد اعوان نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ مجھے قابو کر لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر پانچوں افراد نے میرے ساتھ زنا کیا ۔جس پر سٹی پولیس راجن پور نے ملک فیض اعوان اور چار کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملک فیض محمد اعوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔کاروباری شخصیت کی گرفتاری کی خبر پر سیاسی شخصیات کا پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔

جکھر ا نی بر ادر ی کے تھہیم قبیلے پر حملے کی مذ مت کر تے ہیں خلیل احمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نیشنل تھہیم فا ؤ نڈ یشن را جن پور میں جیکٹ آبا د تھا نہ کے حددو مو لا داد میں جکھرا نی بر دار ی کا تھہیم قبیلے پر حملے کے خلا ف مذ مت کرتے ہیں تفصیلا ت کے مطا بق جکھر انی بر داری کے کچھ شر پسند عنا صر را ت کو قصبہ تھہیم میں آتے ہی فا ئز نگ شر و ع کر دی جس کے نتیجے میں تھہیم بر دار ی کے 5افر اد قا تل اور5زخمی ہو گئے ہیں زخمیو ں میں ایک خوا تین بھی شا مل ہے این ٹی ایف کے ر ہنماخلیل احمد تھہیم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپس کے اختلا ف کو بھلا دینے چا ہیے ہمیں ایک پلیٹ فا ر م پر جمع ہو نا چا ہیے میں مو لا داد میں ہو نے وا لے سا نحہ کی پر روز مذ مت کر تے ہیں اور ہم ڈی جی ر ینجر اورآئی جی سند ھ پو لیس سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ تھہیم بر داری کے قا تلو ں کو گر فتا ر کر کے ان کو کیفر کردارتک پہنچا یا جا ئے اور مو لا داد تھا نہ کے ایس ایچ او نے حملہ آوروں کے خلا ف کو ئی کا روا ئی نہیں کی مقتو ل را جہ تھہیم ،شمن تھہیم ، حا کم تھہیم کے قا تلو ں کے گر فتا ر تک پو ر ے ملک نیشنل تھہیم فا ؤ نڈ یشن احتجا جی کر ے گی را جن پور میں احتجا ج کی قیا دت این ٹی ایف کے صدر محمد مکی تھہیم نے کی اور سر پر ست اعلیٰ مشتا ق تھہیم احتجا ج میں شا مل تھے اس احتجا ج میں خلیل تھہیم ،خورشید تھہیم ،محمد احسن تھہیم ،مو لو ی مختیا ر تھہیم ،اختر تھہیم ،عد نا ن تھہیم و دیگر نے احتجا ج کیا

Saturday, 1 October 2016

د ینی مدارس اسلا م کی اشا عت اور امن و محبت پھیلا نے کا بہتر ین ذر یعہ ہیں میا ں ز بیر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) عا لمی مجلس تحفظ ختم نبو ت ضلع را جن پور کے سر پر ست اعلیٰ مفتی ارشا د احمد حقا نی اور پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے مر کز ی رہنما سر دار فا روق خا ن دریشک کی خا نقا ہ عا لیہ راشد یہ دین پور شر یف قبر ستا ن جسے حضر ت لا ہو ری نے جنت کا ٹکڑا کہا کہ حا ضر ی دی اور فا تحہ خو انی کی جہا ں پر مو لا نا خلیفہ غلا م محمد مو لا نا سند ھی ،مولا نا در خو استی مد فو ن ہیں اور اس کے بعد خا نقا ہ کے سجا د ہ نشین میا ں ز بیر دین پو ر ی سے خصو صی ملا قا ت کی میا ں زبیر احمد نے کہا کہ د ینی مدارس اسلا م کی اشا عت اور امن و محبت پھیلا نے کا بہتر ین ذر یعہ ہیں جس سے تعلیم حا صل کر نے وا لے آج ملک کے چپہ چپہ پر ملک و ملت کی بہتر ین خد مت کر ر ہے ہیں یہی و جہ ہے قو می اسمبلی اور اعلیٰ عہد وں پر فا ئز علما ء کرا م کی آج تک کو ئی شخصی بھی ایک پا ئی کی کر پشن ثا بت نہیں کر سکا اور جب بھی ملک پر کو ئی کڑا وقت آیا تو یہی طلبا علما ء دینی مدارس کے لو گ صف اول میں کھڑے ہو کر انڈ یا کی آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر مقا بلہ کر یں گے اور ملک کا امن اسلا می نظا م کے نفا ذ میں مضمر ہے اس کے لیے عوا م کو محنت کے سا تھ خصو صی دعا ؤ ں کا اہتما م کر نا ہو گا اس مو قع پر سردار عبد اللہ عا مر خا ن ،کلیم اللہ خا ن دریشک ،محمد علی خا ن دریشک بھی مو جو د تھے

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers