Monday, 29 September 2014
اسسٹنٹ ڈائر یکٹرعا مر خان سکھیر ا کی تعیناتی محکمہ تعلیم کے لیے خوش آئین با ت ہے کمال اختر
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن عا مر خان سکھیر ا ایک ایمان دار قابل وبا اخلاق کر دار کے ما لک ہے سابق ناظم سٹی کمال اختر تفصیلات کے مطا بق سابق سٹی نا ظم را جن پور کمال اختر نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹرعا مر خان سکھیر ا کی تعیناتی محکمہ تعلیم کے لیے خوش آئین با ت ہے ان کے آنے سے اسا تذہ اور معلمہ کے در پیش مسا ئل میں کمی آئی ہے ۔محکمہ ایجو کیشن میں ایسے ایما ن دار آفسیر لگا کر تعلیمی میعار کو بلند کیا جا سکتا ہے اور کر پٹ آفیسروں کی کر یشن کو روکا جا سکتا ہے عا مر سکھیرا کے آتے ہی کر پٹ ما فیا ء کی دوکان داری بند ہو چکی ہے جس پر کر پٹ ما فیاء نے شور مچانا شر وع کر دیا ہے اس موقع پر کو نسلر ملک بلال سونترہ ،پر نسپل ایاز احمد ،پر نسپل نا در فدا حسین ،احمد خورشید ،مفتی ارشاد احمد ،شیر علی خان بھی موجود تھے ۔
Saturday, 27 September 2014
پنجا ب بھر کے سکولوں میں سولر سسٹم فراہم کرنے کے لیئے فنڈز جاری
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )و زیر اعلیٰ پنجاب نے پنجا ب بھر کے سکولوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر سسٹم فراہم کرنے کے لیئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ضلع راجن پور کے سکولوں میں 277ملین روپے سے جلد سولر سسٹم لگا دیئے جا ئیں گے ۔ یہ بات ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں ڈی ایم او قمر الزمان قیصرانی، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نو ر احمد، ڈی او مردانہ ،ڈی او زنانہ،ڈپٹی و اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکولوں کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھر ا رکھیں اور اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو سو فیصد رکھیں ۔ وزیر اعلیٰ کی داخلہ مہم کو بھی مکمل کامیاب بنایا جا ئے ۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیئے میدان بنائے جا ئیں۔افسران تعلیم مسلسل سکولوں کے دورے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عادی غیر حاضر استاد کی محکمہ میں کو ئی گنجائش نہیں ہے اگر کو ئی ایسا ہے تو وہ محکمہ چھوڑ دے۔ جو اساتذہ کرام اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے ان کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ اجلاس میں ڈی ایم او نے ماہ اگست کی کارکردگی بارے بتایا ۔ سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے ڈی ٹی ایس کے تربیتی پروگرام بارے بریفنگ دی۔
Friday, 26 September 2014
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے جام پور میں ماڈل بازار اور کوٹلہ روڈ کی زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے جام پور میں ماڈل بازار اور کوٹلہ روڈ کی زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور میٹریل معیاری استعمال کیا جا ئے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ زیر تعمیر منصوبوں کی سخت نگرانی کی جا ئے ۔ ڈی سی او نے کہاہے کہ داجل نہر کی پل کو بھی جلد تعمیر کیا جا ئے گا تاکہ لوگوں کی آمد و رفت کی مشکلات ختم ہو سکیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے محمد پور کی منڈی مویشیان کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ منڈی مویشیان میں آنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا ئیں ان کے لیئے پانی اور سائے کا لازمی انتظام کیا جا ئے ۔ انہوں نے مختلف روڈز کا معائنہ کیا اور کہا کہ جام پور سٹی پیکیج کے منصوبے منظوری کے بعد جلد شروع کیئے جا ئیں گے ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ داجل کے ضامن پارک اور چلڈرن پارک کی شاندار دیکھ بھال کریں اور بچوں کے لیئے جھولے لگائے جا ئیں ۔
جن علاقوں میں سیلاب کے باعث 40فیصد یا اس سے زائد نقصانات ہوئے ہیں وہاں ہر خاندان کے سربراہ کو بلا امتیاز 25ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی شیر علی گورچانی
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کے باعث 40فیصد یا اس سے زائد نقصانات ہوئے ہیں وہاں ہر خاندان کے سربراہ کو بلا امتیاز 25ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔مالی امداد کی ادائیگی کا عمل اگلے چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں گھروں اور فصلوں کے نقصانات کا مستند سروے کرکے وسط اکتوبر میں مالی امداد کی ادائیگی کے کام کا آغاز کیا جائے گاکہ سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی ادائیگی کے عمل کے لئے ہر متعلقہ ضلع کے گاؤں ، گاؤں میں آگاہی دی جائیگی ۔ان خیالاے کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی رہنمائی اور معلومات کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں آدائیگی کے لئے قائم کئے جانے والے خصوصی مراکز میں متاثرین کے لئے ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کو قومی جذبے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں میں تعلیم کا تعطل نہیں ہونے کے بارے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے متبادل انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ تباہ ہونے والے مکانات کے رہائشیوں کو مفت خیمے دیئے جا رہے ہیں ۔ آمد و رفت کی سہولت بحال کرنے کیلئے متاثرہ سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے گاجہاں جہاں سیلابی ریلہ گیا وہاں شہبازشریف پہنچے اوراپنی نگرانی میں لوگوں محفوظ مقامات پر منتقل کرایا عمران خان سیلاب کی شدت کم ہونے کے بعد بھی کسی متاثرہ علاقہ کا دوہ نہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپنی سیاست بچانے کی فکر ہے وہ عوام کے لئے دھڑکنے والا دل نہیں رکھتے، شہبازشریف نے ذاتی طورپرپاکستان کے سب سے بڑے ریسکیو اورریلیف آپریشن کی نگرانی کی۔
Thursday, 25 September 2014
حکومت کے مقرر کر دہ نرخوں ک مطابق اشیاء خورد و نو ش کو فروخت کیا جا ئے اور نرخ نامو ں کو آویزاں کیا جا ئےغازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کے مقرر کر دہ نرخوں ک مطابق اشیاء خورد و نو ش کو فروخت کیا جا ئے اور نرخ نامو ں کو آویزاں کیا جا ئے۔ سہولت بازارو ں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ سبز منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں ۔آڑھتیو ں کی مناپلی نہ ہونے دیں ۔ ڈی سی او نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ملاوٹ کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ انجمن تاجران اور دوکانداروں کو چایئے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی۔ انہوں نے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سپیکر کے ذریعے نرخ ناموں کے اعلانات کیئے جا ئیں اور اپنی کارکردگی کو مزید فعال بنائیں ۔ا س موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ۔ اے سی ، صدر انجمن تاجران ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دوکانداروں نے شرکت کی
Wednesday, 24 September 2014
ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 سبزی فروش گرفتار دو کو جرمانہ عائد تیسرے کو جیل بھجوا دیا گیا غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمودمزاری کا صدر بازاراور قائد اعظم بازار کا دورہ ،ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 سبزی فروش گرفتار دو کو جرمانہ عائد تیسرے کو جیل بھجوا دیا گیا تفصیل کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں سبزیوں خصوصاً ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لے لیا تھا اور ان اضلاع کے ڈی سی اوز کو ٹماٹر کے نرخ کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری کو فوری طور پر بازاروں کا دورہ کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا جس پر گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے راجن پور اور کوٹ مٹھن کے بازاروں کا دورہ کیا اور مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے پر تین دوکانداروں ارشاد احمد،خلیل احمد اور نوازش آرائیں کو گرفتار کرلیا مجسٹر یٹ نے دودوکانداروں خلیل احمد اور نوازش کو ایک ،ایک ہزار روپے نقد جرمانہ جبکہ تیسرے دوکاندار ارشاد احمد کو جیل بھجوا دیا ۔
سابق صدر بار ڈی جی خان سید اظہر ترمذی پر حملہ کے خلاف ڈسٹر کٹ بار راجن پور کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق صدر بار ڈی جی خان سید اظہر ترمذی پر حملہ کے خلاف ڈسٹر کٹ بار راجن پور کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ ،حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ ،جنرل سیکرٹری ڈسٹر کٹ بار شہزادہ گل محمد جمن خان بزدار نے کہا ہے کہ وکلاء متحد ہیں سابق صدر بار پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر وکیل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔
قصبہ مرغائی کے شہری پر تشدد کا الزام ،چوکی مرغائی کے شیر جوانوں کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) قصبہ مرغائی کے شہری پر تشدد کا الزام ،چوکی مرغائی کے شیر جوانوں کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ڈائریکٹر چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب کا حکم بھی ہوا میں اُڑا دیا ،شہری تاحال انصاف کا منتظر تفصیلات کے مطابق امداد احمد الیکٹریشن پرتین ماہ قبل چوکی مرغائی کے شیر جوانوں نے دھاوا بول کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ چوبیس گھنٹے چوکی کے اندر محبوس رکھا جسے سیاسی شخصیت کی مداخلت کے بعد رہائی ملی شہری نے ڈی پی او کو درخواست گذاری مگر کوئی کاروائی نہ ہوئی اب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قائم کردہ شکایت سیل سے رجوع کیا ڈائریکٹر چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب کی طرف انصاف فراہم کرنے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف واضح حکم کے باوجود کئی روز گذرنے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہ ہوئی شہری امداد حسین نے صحافیوں کو بتلایا کہ وہ انصاف کے حصول کیلئے جگہ جگہ پہنچا مگر اُسے انصاف نہ ملا شہری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فوری طورپر انصاف کی فراہمی کاکا مطالبہ کیا ہے ۔
کمیونٹی ایڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی تقریب میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،لیڈرز ہوم بیسڈ ورکرز ،اساتذہ ،وکلاء ،صحافیوں اورتاجر برداری کے نمائندگان نے شرکت کی مسز دانش بتول
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ہوم نیٹ پاکستان کے زیراہتمام راجن پور میں ہوم بیسڈ ورکرز کے حقوق کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ،تقریب کمیونٹی ایڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی تقریب میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،لیڈرز ہوم بیسڈ ورکرز ،اساتذہ ،وکلاء ،صحافیوں اورتاجر برداری کے نمائندگان نے شرکت کی سنیئر پروگرام آفیسر ہوم نیٹ پاکستان مسٹر جاوید پاشا اور اُن کی معاون خواتین مسز دانش بتول ،مسز حمیرانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2008 ء سے ابتک خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے بے شمار قوانین پاس کئے گئے مگر بدقسمتی سے اُن پر عملدرآمد نہیں ہوسکا خواتین جو ملکی آبادی کا باون فی صدحصہ ہیں اُن کی معاشی حالت آج تک سدھر نہ سکی تعلیم کی کمی،غربت ،صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی اور تشدد یہ وہ عوامل ہیں جن سے خواتین کی ترقی نہ ہوسکی ہوم نیٹ نے ایسی خواتین ورکرز جو گھریلو سطح پر کام کرکے باعزت روزگار کمانا چاہتی ہیں ان کے کاروبار کے فروغ اور انہیں ان کی مصنوعات کا بہترین معاوضہ دلانے کیلئے کوشاں ہے اس حوالے سے پنجاب کے تین اضلاع راجن پور،لودھراں اور سیالکوٹ جبکہ سندھ کے دواضلاع دادو اور مٹھی میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تقریب میں فہیم جعفر ایڈووکیٹ ،کلیم اکبر جسکانی،حبیب اللہ سیاچ،سلطان مزاری ،سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے تہمینہ دلشاد اور اطہر سلیم بھی شریک ہوئے
عمران خان کی مخالفت میں بننے والے اتحاد کی کو ئی اہمیت نہیں ہیں عمران ستا ر رحما نی ایڈوکیٹ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستان تحر یک انصاف راجن پور کے تحصیل جنر ل سیکر ٹری عمران ستا ر رحما نی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کر اچی کے تا ریخ سا ز جلسے نے حکمرانوں کے غبارے سے ہو ا نکال دی ہے اور عمران خان کی مقبولیت کم ہو نے کی با تیں کر نے والے اک با ر پھر بو کھلاہٹ اور خوف کی وجہ سے سہمے ہو ئے ہیں لاکھوں افراد نے کراچی میں جمع ہو کر گو نواز گو تحر یک کو مبضوط کردیا ہے ۔اب نواز حکومت کا جال پھٹ گیا ہے عمران خان کی مخالفت میں بننے والے اتحاد کی کو ئی اہمیت نہیں ہیں بلکہ اپنی اپنی کر یشن چھیا نے کے لیے بنا یا گیا ہے عمران خان جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور آئینی جد وجہد کر رہے ہیں دھر نے کے چا لیس روز گزرنے کے با وجود عمران خان اور تحر یک انصاف کے قا ئدین اور کا ر کنوں کے جذبے میں ذراسی کمی نہیں ہو ئی ہے اور کرا چی جلسہ نے اس تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے اور عمران خان کا لاہور میں ممکنہ اعلان کر دہ جلسہ حکمرا نوں کی گر تی ہوئی دیوار کے لیے آخری دھکا ثا بت ہو گا اور ظلم کا دور دھڑم سے اپنے انجام کو پہنچ جا ئے گا عمران خان شفا ف جمہوریت چا ہتے ہیں اور بلا شبہ ملک میں تبد یلی آچکی ہے اور عوام بیدارہو کر اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں
۔ہنر مند خواتین اپنی صلاحیتیوں کو بڑھا کر دوسروں کو بھی ہنر سیکھائیں اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ڈاکٹر شکیل پتافی
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )خواتین کو ہنرمند بنا کر محکمہ سوشل ویلفیئر /صنعت زار انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے ۔ہنر مند خواتین اپنی صلاحیتیوں کو بڑھا کر دوسروں کو بھی ہنر سیکھائیں اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صنعت زار میں ٹریننگ حاصل کرنی والی خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی ،ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد، سپرینٹنڈنٹ صبا زہرا،منیجر صنعت زار نادیہ نواز ،این ار ایس پی کی پروگرام آفیسر حسینہ بلوچ نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ آج خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین نے ہنر سیکھنا شروع کر دیا ہے۔کیو نکہ یہ ضلع پسماندہ تھا اب سوچ تبدیل ہو چکی ہے اور یہ تبدیلی تعلیم کے ذریعے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیاں اپنی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے بتایا کہ یہ ٹریننگ 46خواتین کو چار ماہ میں مکمل کرائی گئی ہے اور اس ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ان کو اعزازیہ بھی دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید خواتین کی ترقی میں صنعت زار اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
Tuesday, 23 September 2014
ضلع راجن پور میں ہینڈز کی مذکورہ کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقاتی ٹیم بھجوائی جائے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،سیلاب متاثرین پر قدرتی آفت کے بعد ایک اور آفت ،مکان تعمیر کرکے دینے کا جھانسہ دے کر ’’ہینڈز ‘‘نامی تنظیم سیلاب متاثرین سے لوٹ مار میں مصروف فی خاندان تین سے چار ہزار روپے کی رقم ڈیمانڈکرنے لگے سیلاب متاثرین کا ہینڈز کے اعلیٰ حکام اوربرطانوی ڈونرز سے تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد مختلف این جی اوز نے ضلع راجن پور میں اپنے امدادی کاموں کا آغاز کردیا حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے این اوسی لئے بغیر این جی اوز نے کام شروع کردیا ضلعی حکومت کو بھی این جی اوز کی سرگرمیوں بارے علم نہیں ’’ہینڈز‘‘ نامی این جی او نے ضلع راجن پور کی مختلف یونین کونسلوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو پختہ کمرہ بنا کردینے کے حوالے سے سروے کیا اور متاثرین سیلاب کو دواقساط میں ساڑھے سترہ ہزار روپے کی امداد دینے کا عندیہ دیا پہلی قسط دس ہزار روپے کے عوض فی خاندان دوہزار روپے نقد رشوت وصول کی اب دوسری قسط ساڑھے سات ہزار روپے کے عوض تین ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے یونین کونسل فتح پور کی بستی بلوچ کے بیسیوں متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ علی نامی اہلکار اُن سے فی خاندان امدادی چیک جاری کرنے کے عوض تین ہزار روپے فی کس رقم کی ڈیمانڈ کررہا ہے متاثرین کے مطابق ہم نے انچارج میڈم سعدیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی حتیٰ کہ ہم نے کنٹری انچارج وسیم سولنگی کو بھی اس کرپشن بارے بتلایا مگر تاحال ہمیں امدادی چیک نہیں دیئے گئے متاثرین سیلاب نے اعلیٰ حکام ،ضلعی حکومت راجن پور ،پی ڈی ایم اے اور ہینڈز کے برطانوی ڈونرز سے اصلاح احوال اور اس کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور میں ہینڈز کی مذکورہ کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقاتی ٹیم بھجوائی جائے ۔
راجن پور ،واپڈا کی اووربلنگ کے خلاف لائن لاسز کے یونٹس ہر شہری کے کھاتے میں ڈال کر غریب صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز تھما دیئے گئے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،واپڈا کی اووربلنگ کے خلاف راجن پورشہر سمیت ضلع بھر کے شہری سراپاء احتجاج لائن لاسز کے یونٹس ہر شہری کے کھاتے میں ڈال کر غریب صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز تھما دیئے گئے واپڈا کے ضلعی دفتر اور متعلقہ سب ڈویژنز میں ہزاروں صارفین کا رش بل درست کرانے والے شہریوں کی قطاریں اعلیٰ حکام نوٹس لیں شہریوں کی دُہائی تفصیلات کے مطابق واپڈا ایک طرف ہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرتا چلا آرہا ہے تو دوسری جانب میٹرریڈرز نے عوام پر ظلم ڈھانا شروع کردیا ہے میٹرریڈرز نے اپنے ایس ڈی اوز کی ملی بھگت کیساتھ صارفین کو ہر ماہ دو سو سے ایک ہزار یونٹس اضافی ریڈ نگ ڈالنا شروع کردی ہے جس سے عام صارفین کو شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے شہریون وحید خان،محمد حسن ،ولی خان ،محمد اجمل ودیگر نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سے ضلع راجن پور میں اووربلنگ کا نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کراچی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کراچی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں عوام کے جمِ غفیر نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب حکمرانوں کی رخصتی یقینی ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر تحریک انصاف کرنل ر فاروق بزدار نے ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر یوتھ ونگ کے عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں مساوات کا نظام لانا چاہتے ہیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے باریوں کا اتحاد کررکھا ہے اور کرپشن چھپانے کی خاطر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی کوشش کررہے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے خواہشمند عوام اب ان حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ملک میں تبدیلی کے خواہشمند شہری نئے پاکستان کے قیام کیلئے دھرنے میں شرکت کریں اور تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ضلع راجن پور میں کپاس کی چنائی کا عمل شروع پھٹی ہو گی جمشید علی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں کپاس کی چنائی کا عمل شروع پھٹی کے کم نرخوں پر کسان مایوس حکومت فوری طور پھٹی کی امداد قیمت مقرر کرکے کسانوں کو مالی نقصان سے بچائے کسانوں واحد بخش،جمشید علی،افسر علی،جاوید اختر،محمد اکرم،محمد باقر ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ فصل کپاس کے ایک ایکڑ پر پچاس ہزار سے زائد خرچ آیا ہے مہنگے زرعی لوازمات اور ٹیوب ویل کے مہنگے پانی سے فصل کپاس کی آبیاری سے جمع پونجی فصل پر لگادی تھی مگر اب پھٹی کے نرخ انتہائی مایوس کن ہیں حکومت کسانوں کو معاشی طور پر کمزور اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سرکاری سطح پر کم ازکم نرخ پانچ ہزار روپے فی من کا اعلان کرے اور سرکاری طور پر پھٹی کی خریداری شروع کی جائے ۔
ٹماٹر کی ایک سو روپے کلو فروخت کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ٹماٹر کی ایک سو روپے کلو فروخت کا نوٹس لے لیا ضلعی حکومتوں کو فوری طور پرٹماٹر کے نرخ کنٹرول کر نے کی ہدایت جاری کردی ڈی سی او غازی امان اللہ نے مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی نے ٹماٹر کے نرخ 58 روپے کلو مقرر کررکھے ہیں مگر بازاروں میں ٹماٹر ایک سو سے ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہورہا ہے عوامی شکایات اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹماٹر کی بلیک میں فروختگی کا نوٹس لے لیا اور ضلعی حکومتوں کو فوری طور پر ٹماٹر کی فی کلو قیمت کنٹرول کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ڈی سی او نے فوری طور پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس حوالے سے بازاروں میں گراں فروشوں کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے ۔
پیپلز پا رٹی کے قائدین اور کارکن سیلاب زدگان کی ہر قسم کی امداد کے لئے کو شان ہیں شکیل خان بلو چ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پا رٹی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری شکیل خان بلو چ نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے قائدین اور کارکن سیلاب زدگان کی ہر قسم کی امداد کے لئے کو شان ہیں گزشتہ روز پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقہ کا دورہ کر کے متا ثر ین کے دل جیت لیئے اور عوام کی طر ف سے ان کا بھر پور استقبال کیا پیپلز پا رٹی سے محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی عوامی خدمت کا مشن پورے ملک میں جاری رکھے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلا ول بھٹو سے ملا قات کے دوران ضلع راجن پور کی سیاست پر با ت ہوئی وہ انشاء اللہ بہت جلد راجن پور کا دورہ کر یں گے ۔
راجن پور ماڈل تھا نہ سٹی میں ایس ایچ او مجاہد خان برمانی نے چارج سنبھال ہے اس دن سے کرائمنل لوگوں کا جیناتنگ ہو گیا ہے
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ماڈل تھا نہ سٹی میں جرائم میں کمی پر شہر یوں نے سکون کا سا نس لیتے ہوئے اوصاف کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ جب سے راجن پور ماڈل تھا نہ سٹی میں ایس ایچ او مجاہد خان برمانی نے چارج سنبھال ہے اس دن سے کرائمنل لوگوں کا جیناتنگ ہو گیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ شہر ی اب را ت کو سکون کی نیند سو تے ہیں جبکہ ان کی تعیناتی سے پہلے کو ئی رات وردات سے خالی نہ تھی انجمن تا جران کے صدر محمد ارشدبا جو ہ نے کہا کہ ایس ایچ او مجا ہد خان بر مانی پڑھ لکھا فرائض شنا س پولیس آفسیر ہے سا بق نا ئب صدر بار ملک ذوالفقار مکول ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایس ایچ او سٹی نے آتے ہی لوگوں کے دل سے پولیس کلچر کو ختم کیا اور سا ئلین کو انصاف کی رسا ئی فرم کی مفتی ا رشاد احمد حقا نی نے کہا ایس ایچ او سٹی راجن پور کے شہر یوں کے لیے مسیحا سے کم نہ ہے جن کے آنے سے پولیس اور شہر یوں کا فاصلہ کم ہو ا ہے اور پولیس کا میعار بلند ہوا ہے۔ جبکہ را جن پور کے شہر یوں نے ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او را جن پور سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام تھا نوں میں مجا ہد خان جیسے ایس ایچ او تعینات کیے جا ئے تا کہ ضلع بھر سے جرا ئم میں کمی ہو سکے۔
Saturday, 20 September 2014
تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا ئے گی اے ڈی سی ارشد گوپانگ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 29ستمبر سے تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا ئے گی اس مہم میں 3لاکھ 80ہزار 126پانچ سال کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گی ۔ یہ باتیں اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے پولیو کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران تمام متعلقہ افسران قومی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور کو ئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جا ئے ا س موقع پر ای ڈی او صحت اے سی روجہان، اے سی راجن پور ، ای ڈی او زراعت ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی ا وتعلیم ،ڈی ایچ او ، ایم ایس ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز او ر دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او نے اپنی بریگفنگ میں بتایاکہ اس مہم میں 957ٹیمیں کا کریں گی جن میں موبائل811 ، فکسڈ64، ٹرانسپورٹ82، ایریا انچارج159، یو سی ایم او 45 کام کریں گے ۔ ای ڈی او نے کہا کہ یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔ والدین یہ قطرے لا زمی پلائیں اور بچوں کو معذوری سے بچائیں
شجر کاری سکیموں کے لیئے ساڑھے سولہ لاکھ کی منظور ی دی گئی غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ جاری تعمیراتی سکیموں کوجلد از جلد مکمل کریں ۔متعلقہ افسران ان کی نگرانی کریں ۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ڈی او روڈ بھی موجود تھے۔اجلاس میں جام پو روزیر اعلیٰ سٹی پیکیج کی آٹھ سکیمیں اور دانش سکول اوور ہیڈ برج کی تعمیر اور زاہد روڈ ٹارو چوک کے اطراف شجر کاری کی سکیمیں زیر بحث لا ئی گئیں ۔ اجلاس میں شجر کاری سکیموں کے لیئے ساڑھے سولہ لاکھ کی منظور ی دی گئی جو ٹی ایم ایز کے ذریعے مکمل کر ائی جا ئیں گی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ دیگر سکیمیں بعض اعتراض کے ساتھ عارضی طورپر روک دی گئی ہیں جو کمیٹی کے تخمینے اور تجزیئے کے بعد منظور کی جا ئیں گی ۔ڈی سی اونے ڈی او روڈ کو ہدایت کی کہ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری روڈز کی سکیموں کو بھی جلد مکمل کریں ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راجن پورمیں ڈیلینسز یونٹ کے افتتاح ڈی سی او غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )درد دل رکھنے والے لوگ اب بھی دنیا میں موجود ہیں جو لوگوں کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اس کے علاوہ میں مخیر حضرات کو چاہئے کے وہ کار ثواب میں اپنا حصہ ملائیںیہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راجن پورمیں ڈیلینسز یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کہیں اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری محمد مختار ، ای ڈی او صحت ،ایم ایس مجاہد شاہ،مولانا علی محمد صدیقی ، علاؤدین مزاری ، صدر بار چوہدری رفیع پچار اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ہسپتال میں داخل تمام مریضوں کو فری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ایمر جنسی واڈ میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے محکمہ صحت اپنی کار کردگی کو بہتر بنائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ایوب ملک نے بتایا اب تک 80گردے کے مریضوں کا علاج ہو چکا ہے ،بارمل کیس پچیس ،سی ٹی بی کے چھ، بی ٹی ایس کے پانچ اور ہر ماہ ایوریج کے مطابق دس مریضو ں کو چیک کیا جاتا ہے۔یہاں پر فری علاج کیا جاتا ہے
ضلع راجن پو رمیں حالیہ سیلاب سے 52 مواضعات کا 17785 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا غازی امان اللہ
راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ).وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام
آباد میں دھرنا دینے والوں کو کوئی شرم و حیا نہیں . پاکستانی عوام سیلاب
میں ڈوبے ہوئے ہیں ان کی امداد کرنے کی بجائے ڈی چوک پر تماشا لگایا ہوا ہے
. لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی اور طاہرالقادری نے
اعتراف کیا ہے کہ اس نے لندن میں عمران خان سے ملاقات کی . لندن پلان کے
پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قرضے معاف کرائے اور پنجاب بنک ڈاکے ڈلوائے .
عوام ان سے انتقام لیں گے او رآئندہ انتخابات میں ان کو دریا برد کر دیں گے
. انہوں نے یہ بات سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے سلسلے میں کوٹ مٹھن میں
قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین سے ملاقات اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
کہی . وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ لندن پلان سازش بے نقاب ہو چکی اور اس سازش
نے چین کے صدر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرایا اور دیرینہ دوست چین کا صدر
اب بھارت کا دورہ کر رہا ہے جس سے پاکستانی عوام کو دکھ پہنچا ہے . انہوں
نے کہاکہ عمران خان نے ووٹروں کی لاج نہیں رکھی اور سیلاب زدہ علاقوں میں
امدادی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا ان کو دھرنے بند کردینے چاہیئیں. وزیر
اعلی پنجاب نے کہاکہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے پنجاب حکومت وفاقی
حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی امداد کیلئے جہاد کر رہی ہے . عید سے قبل
سیلاب زدگان کو امداد کی پہلی قسط ادا کر دی جائے گی اور سروے کے بعد دوسری
قسط دی جائے گی. فصلوں ، مکانات اور دیگر نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے
سروے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں . انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر
فرد کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے اور امدادی سرگرمیو ں میں پاک فوج، این
جی اوز ،مخیر حضرات او رسرکاری محکمے کام رہے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے
کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں . وزیر اعلی نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں
میں مکینیکل تندور لگا دیئے گئے ہیں جانوروں کی ویکسی نیشن اور متاثرہ
افراد کا علاج معالجہ مفت کیا جا رہاہے . اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجا ب
اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی و
ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری ، ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک ،
مسلم لیگی رہنما طارق خان دریشک ، ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ، ڈی
پی او زاہد حسین گوندل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے. قبل ازیں ڈی سی
او غازی امان اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع راجن پو رمیں حالیہ
سیلاب سے 52 مواضعات کا 17785 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا . 136322 متاثرین اور
5020 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا . ضلع میں 11 ریلیف کیمپ
قائم کیے گئے ہیں اور اس وقت کوٹ مٹھن کیمپ میں 659 متاثرین قیام پذیر ہیں .
اب تک 2549 افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں . 23739
مویشیوں کا علاج اور 88580 جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی . سیلاب متاثرین
میں ابتک 550 خیمے ، 251 تیار شدہ خوراک کی دیگیں ، 2190 راشن کے تھیلے
8550 صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہی . سات فلڈ بند کی مرمت کی گئی .
Wednesday, 17 September 2014
مقیم خاندانوں خشک راشن، بچوں کے لیئے دودھ ، بچوں کے کھلونے اور ان کے جانوروں کے لیئے خشک اور سبز چارہ فراہم کیاچوہدری مختار
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار نے کوٹ مٹھن ریلیف کیمپ میں مقیم خاندانوں خشک راشن، بچوں کے لیئے دودھ ، بچوں کے کھلونے اور ان کے جانوروں کے لیئے خشک اور سبز چارہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر کیمپوں میں مقیم متاثرین کو ضروریات زندگی کی اشیا ء فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اور جب تک فلڈ رہتا ہے ان کی ضروریات پوری کی جا ئیں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ فلڈ کیمپ میں ہر وقت محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین و افسران کی ڈیوٹی ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر متاثرین سیلاب کو ہر قسم کی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
جانوروں کے چارے میں استعمال ہونے والے بھوسہ کو غیر قانونی طور پربٹھوں میں استعمال کیا جانے لگا جوکہ دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی ہے
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جانوروں کے چارے میں استعمال ہونے والے بھوسہ کو غیر قانونی طور پربٹھوں میں استعمال کیا جانے لگا جوکہ دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی ہے مقامی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ،ان خیالات کا اظہار راجن پور کے بیلنگ پریس ایسوسی ایشن،و مویشی پال ،عنایت اللہ،شفقت رحیم،ارشد علی،سکندر خان،و دیگر نے میڈیا کو بتایا ہے ضلع بھر میں جانوروں کا بھوسہ استعمال کرنے کی وجہ سے جانوروں کے چارے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جوکہ دفعہ 144ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ایجنٹ مافیا بھوسہ کی خرید کرکے بٹھہ مالکان کو فروخت کررہے ہیں جو مویشی پال اور بیلنگ پریس ایسوسی ایشن سے نا انصافی ہے ان کے خلاف فی الفو ر کاروائی کی جائے تاکہ غیر قانونی طور پر بھوسہ کی فروخت کو روکا جا سکے اور مقامی مویشی پالوں کو بھوسہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
آل پاکستان کھوکھرآرگنائزیشن ضلع راجن پور کے نو منتخب عہدہ داران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔صوفی محمد اسلم کھوکھر
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان کھوکھرآرگنائزیشن ضلع راجن پور کے نو منتخب عہدہ داران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی ملک مختیاراحمد کھوکھرڈویژنل صدرآل پاکستان کھوکھرآرگنائزیشن اورالیکشن کمیشن کے فرائض ملک اللہ وسایا کھوکھر نے ادا کیے۔ متفقہ طور پر صوفی محمد اسلم کھوکھرسرپرست اعلٰی مقررہوئے جبکہ ملک عبدالمالک کھوکھر چئیرمین،ملک طالب حسین کھوکھروائس چئیرمین،محمد بلال کھوکھرضلعی صدر،ملک عبدالکریم دلشادجنرل سیکرٹری ،ملک شفیق کھوکھر سینئرنائب صدر،سیٹھ صالح محمد کھوکھرنائب صدراول،ملک نزرحسین کھوکھرنائب صدردوئم،عمران ظفر کھوکھرانفارمیشن سیکرٹری ،محمد رفیع کھوکھرآفس سیکرٹری،عبدالغفورکھوکھرڈپٹی سیکرٹری،ملک حاجی عبدالستارفنانس سیکرٹری عہدیداران منتخب ہوئے ۔نو منتخب عہدیداروں سے تقریب کے مہمان خصوصی ملک مختیار خان کھوکھر نے حلف لیا جس پر تقریب کے شرقاء نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر پروفیسر محمد ایاز کھوکھر ملک اللہ وسایا کھوکھر،اور مہمان خصوصی ملک مختیار نے مشترکہ خطاب میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے اور اسی سے ہماری پہچان ہے کھوکھر برادری بڑی قوم ہے جوکہ ملک میں بکھری پڑی ہے ہمارا مقصد صرف اپنی برادری میں آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور تمام کھوکھر برادری کو یقین دلایا کہ آپس کے مسائل مل جل کرحل کریں گے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور کھوکھر برادری کے متحد رہنے کی خصوصی دعاکی گئی
لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کے گھر پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں منیراحمدناصر
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کے گھر پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جرنلسٹ ویلفئرسوسائٹی راجن پور کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ روز لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر میاں اعجاز کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصحافی منیراحمدناصرنے کہا کہ میاں اعجازکے گھر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے حکومت صحافیوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدمات کرے سینئرصحافی کنورافتخار عالم اورمحمد عامر نوازنے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کی نشاندہی کرتا ہے مگر افسوس حکومت کی طرف سے کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے اجلاس میں ،طارق اقبال کیانی،محمدارشدلاکھا،راناعبدالمجید،ملک فیصل اقبال ،رانا یوسف علی ،رانا کفیل احمد،عبدالرؤف کہیری و دیگر ممبران کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن ،پکا پکایا کھانا کی تقسیم کا عمل جاری ہےغازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن ،پکا پکایا کھانا کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس وقت ریلیف کیمپوں میں 1915متاثرین مقیم ہیں اور ریلیف کیمپ میں موجود بچوں کو دودھ،بسکٹ اور کھیلونے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔کوٹ مٹھن ریلیف کیمپ میں بچوں کی تعلیم کے لئے سکول کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل ، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمٰن ، ای سی راجن پور چوہدری محمد مختار اور ڈپٹی ڈی او زراعت ملک غلام شبیر بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ریلیف کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے جہاں پر ٹینٹ کی ضرورت ہے وہاں فوری طور خیمے فراہم کئے جائیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ تازہ ترین صورت حال کے مطابق آج تقریباً چار لاکھ ،پچاس ہزار کیوسک پانی کا ریلا ہیڈ پنجند سے گزر رہا ہے۔ضلع راجن پو رکے حفاظتی بندوں کوبر وقت مضبوط کر کے لوگوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت نے کیمپوں مقیم متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ریلیف کیمپوں پر جانوروں کے لئے بھوسہ اور سبز چارہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔بعد ازاں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پانی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے حفاظتی بندوں کابھی معائنہ کیا۔
پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی فریحہ عارف
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کااعزاز ،طالبہ کی پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام سالانہ امتحان 2014ء ڈی کام۔I میں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کی طالبہ فریحہ عارف رول نمبر10481نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔راجن پور کے سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبہ جات کے نمائندوں کی طرف سے پرنسپل کالج پروفیسر نذیر سکھانی اور ان کی ٹیم کو مبار ک باد پیش کی ہے ۔ ایک گفتگو میں پروفیسر نذیر سکھانی نے اپنی اس کامیابی کو اپنے اساتذ ہ کرام اور طلبا /طالبات کے نام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم اپنے طلباء /طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرتے رہیں گے ۔
حکومت سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانیت کی خاطر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیںشیر علی خان گورچانی
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ حکومت نے وسائل کا رخ بے گھر افراد کی آباد کاری کی جانب موڑ دیاہے۔آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا۔یہ سیلاب جو تباہی لے کر آیا ہے اس کا سامنا ہم سب کو بحیثیت قوم ملکر کرنا ہے اور اس مشکل کا مقابلہ ڈٹ کر کرنا ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اووزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر قیادت متاثرین سیلاب کیلئے امدادی کاروائیاں بہت تیزی سے جاری ہیں۔ حکومت سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانیت کی خاطر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا حتی الامکان ازالہ کیا جاسکے، مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں جن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس مشکل میں پاکستان کی امداد کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مٹھن ،راجن پور میں سیلاب متاثرین سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں فلڈ ریلیف کیمپ میں کا معائینہ کیا ۔ بعد ازاں قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف مزاری ،ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الراحمٰن دریشک ،ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ تحصیل روجہان کے دریائے سندھ کے بند سون میانی کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی بندوں کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید محفوظ بنائیں۔امدادی سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں 82مواضعات کے زیر آب آنے کی توقع ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اب تک چھ ہزار سے زائد لوگوں اور 22ہزار سے زائد مویشوں کو دریائی علاقوں سے محفوظ مقاما ت پر منتقل کر دیا ہے۔ متوقع سیلاب کے پیش نظر 11فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہا ں آنے والے متاثرین اور ان مویشوں کے لیئے بھی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ پچھلے دو روز کے دوران 4ہزار فوڈ ہمپرز او ر500خیمے بھی تقسیم کیئے جا چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور اعلیٰ حکام کے تعاون اور ہدایات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی کے لیئے پوری طرح پرعزم اور چوکس ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے یہ امید ہے کہ حالیہ سیلابی ریلہ کم نقصانات سے دوچار کرے گا اور تمام حفاظتی بند مزید مضبوط بنائے جا رہے ہیں ۔
قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے سرکٹ ہاؤس کوٹ مٹھن، راجن پور میں فلڈ کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے میٹینگ کی صدارت کی
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے سرکٹ ہاؤس کوٹ مٹھن، راجن پور میں فلڈ کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے میٹینگ کی صدارت کی۔ میٹینگ میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب سردار عاطف حسین مزاری ،ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الراحمٰن دریشک ،ڈی سی او غازی امان اللہ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ای ڈی او ملک سیف الرحمن ، پولٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل ، اے سی راجن پور چوہدر ی محمد مختار،محکمہ انہار کے افسران ، مسلم لیگ ن کے راہنما اور دیگر افسران موجود تھے۔
کوٹ مٹھن کے نزدیک سے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ازی امان اللہ خان
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ کوٹ مٹھن کے نزدیک سے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے انہوں نے یہ بات فخر جہا ں بند کوٹ مٹھن،بدلی مزاری بند، روجہان بند اور عمر کوٹ فلڈ بند کے تفصیلی معائنہ کے دوران کہی۔ ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، اے سی روجہان فاروق صادق، پولیس افسران اور ریونیو افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے تمام بند وں کو بذات خود معائنہ کیا ۔ انہو ں نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام بندوں کو ہر لحاظ سے مضبوط رکھا جا ئے ۔ انہوں نے بند وں پر مسلسل بھاری مشینری کے ذریعے مرمت و دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلہ بغیر کسی بڑے نقصان کے دریائے سندھ سے گذر جا ئے گا ۔ انہوں نے اس دوران تمام فلڈ ریلیف کیمپوں کی بھی دورہ کیا اور وہاں موجود ادویات اور دیگر سہولیات کا جا ئزہ بھی لیا ۔ انہوں نے کہا کہ بندوں پر موجود متاثرین کے جانوروں کو بھی سبز اور خشک چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
وٹ مٹھن ریلیف کیمپ میں مقیم خاندانوں خشک راشن، بچوں کے لیئے دودھ ، بچوں کے کھلونے اور ان کے جانوروں کے لیئے خشک اور سبز چارہ فراہم کیاچوہدری مختار
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار نے کوٹ مٹھن ریلیف کیمپ میں مقیم خاندانوں خشک راشن، بچوں کے لیئے دودھ ، بچوں کے کھلونے اور ان کے جانوروں کے لیئے خشک اور سبز چارہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر کیمپوں میں مقیم متاثرین کو ضروریات زندگی کی اشیا ء فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اور جب تک فلڈ رہتا ہے ان کی ضروریات پوری کی جا ئیں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ فلڈ کیمپ میں ہر وقت محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین و افسران کی ڈیوٹی ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر متاثرین سیلاب کو ہر قسم کی امداد فراہم کی جا رہی ہے
حملہ آوروں کو جلد ازجلد بے نقا ب کر ئے اور گر فتا ر کر نے کا مطالبہ کیا گیا مریڈرریاض لنڈ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) آج پا کستان ٹر یڈ یونین ڈیفنس بے روز گار نوجواں تحر یک پا کستان پیپلز پا ر ٹی کے کا رکنوں کی طر ف سے پر یس کلب راجن پور کے با ہر کر اچی میں پی ۔ٹی۔یو ۔ڈی ۔سی کے چیئر مین اور پاکستان پیپلز پار ٹی کے لیڈرکا مریڈریاض لنڈ ہر کراچی میں قاقلما نہ حملے کی شد ید مذمت کی گئی مظا ہر ہ میں مریڈرریاض لنڈ پر حملہ آوروں کو جلد ازجلد بے نقا ب کر ئے اور گر فتا ر کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔مظاہر ہ میں پیپلز پا رٹی کے ٹکٹ ہولڈر عبد الر ؤف لنڈ ایڈوکیٹ ،فرحان خان،فر حان ملک ،جمشید لا شاری ،جام رفیق ایڈوکیٹ ،طلحہ مجید ،تصویر شا ہ ڈاکٹر فلک شیر بزدار،کے بی اعوان ذیشان اختر گوریہ اور دیگر بہت سے لوگوں نے شر کت کی ۔مظا ہر ے نے اس نظام کے خلاف نعر ے بازی کی ۔ انہوں نے کہا کہ اب کو ئی طا قت انقلاب کو نہیں رک سکتی ۔کا مریڈریا ض لنڈ جیسے بہا درلوگوں پر حملہ کر کے ہما رے حو صلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا آج ہر طرف غر بت ،مہنگا ئی ،بے روزگا ر ی نے عوام کاجینادو بھر کر دیا ہے ہر طرف بے چینی ہی بے چینی ہے ۔لیکن اب وہ وقت دور نہیں جب محنت کش طبقہ حکمرانوں سے اپنے زخم کا حساب لیے گا
Monday, 15 September 2014
Sunday, 14 September 2014
صوبائی حکومت سیلا ب سے نمٹنے کے لیئے تمام وسائل بھر پور طریقے سے استعمال کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے مصروف ہیں
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلا ب سے نمٹنے کے لیئے تمام وسائل بھر پور طریقے سے استعمال کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے مصروف ہیں ۔ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر متوقع سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب سردار عاطف حسین مزاری ،ڈی سی او غازی امان اللہ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ای ڈی او ملک سیف الرحمن ، پولٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل ، اے سی راجن پور چوہدر ی محمد مختار،محکمہ انہار کے افسران ، مسلم لیگ ن کے راہنما اور دیگر افسران موجود تھے۔ سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی بذا ت خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں بھی صوبائی وزرا اور حکام بالا کو بھی اس اہم قومی فریضہ کی ادائیگی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقداما ت کے باعث ماضی کی نسبت کم نقصانات ہو ئے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ راجن پور کے فلڈ انتظامات پر نہایت اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او غازی امان اللہ کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ ضلع کی انتظامی ٹیم قومی جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار ہو کر جس طرح سیلاب سے نمٹنے کے لیئے پر عز م ہے یہ جذبہ قابل تعریف ہے اس موقع پر ڈی سی او غازی اللہ نے بتایا کہ ضلع میں 82مواضعات کے زیر آب آنے کی توقع ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اب تک چھ ہزار سے زائد لوگوں اور 22ہزار سے زائد مویشوں کو دریائی علاقوں سے محفوظ مقاما ت پر منتقل کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر 11فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہا ں آنے والے متاثرین اور ان مویشوں کے لیئے بھی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو روز کے دوران 4ہزار فوڈ ہمپرز او ر500خیمے بھی تقسیم کیئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور اعلیٰ حکام کے تعاون اور ہدایات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی کے لیئے پوری طرح پرعزم اور چوکس ہے۔ دریں اثنا ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ متاثرین کو کچے سے محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ضلع پولیس نے بھی ممکنہ متاثرین کے جان و مال اور عزت و آبرہ کی تحفظ کو یقنی بنا نے کے لیئے خصوصی سیکورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف مزاری ،ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ تحصیل راجن پور اور تحصیل روجہان کے فلڈ بچاؤ بندوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی بندوں کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید محفوظ بنائیں۔ دریں اثنا ڈپٹی سپیکر نے میڈیا س سے بھی خطاب کیا اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی حکومتی لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے یہ امید ہے کہ حالیہ سیلابی ریلہ کم نقصانات سے دوچار کرے گا اور تمام حفاظتی بند مزید مضبوط بنائے جا رہے ہیں بندوں پر پیٹرولنگ کا عمل جاری ہے ۔انہوں بتایا کہ اس بار سیلابی ریلے کا زیادہ دباؤ ضلعی رحیم یار خان کی طر ف ہے توقع ہے ضلع راجن پور کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہے گا ۔
دریائے سندھ میں دریائی پانی میں اضافہ کے ساتھ کوٹ مٹھن کے نزدیک دریائی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل تیز تر کر دیا گیا ہے
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دریائے سندھ میں دریائی پانی میں اضافہ کے ساتھ کوٹ مٹھن کے نزدیک دریائی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل تیز تر کر دیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے درجنوں دیہاتوں اور بستیوں کو خالی کر ا کر تین ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تمام اداروں کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیا اور ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ سیلاب کا ریلہ آئندہ 48گھنٹوں میں راجن پور کی حدود میں پہنچنے کا امکان ہے جو 6لاکھ کیوسک سے زائد ہوسکتا ہے ۔جیسے جیسے پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ضلعی انتظامی بھی پور طرح پرعزم اور حکمت عملی کے ٹھوس اقدامات پر عمل کر رہی ہے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے دریائی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کے جاری عمل کا جائزہ لینے کے دوران بتائیں ۔ اس موقع پر فول پرسن فلڈ ریلیف صفی اللہ گوندل ، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، محکمہ انہار اور ریسکیوکے افسران بھی موجو د تھے۔ ڈی سی او نے بتا یا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیئے ریسکیو کی ٹیموں کو بھی موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی بندوں پر 14 ایکسکیویٹرز,ٹریکٹرزاور دیگر مشینری کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ متوقع سیلاب سے تحصیل راجن پور و رجہان کے 83مواضعات کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بند کو ابھی تک کو ئی خطرہ نہیں ہے اور ان کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 10ہزار جانوروں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ متعلقہ محکمے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے کوٹ مٹھن فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور کہاکہ کیمپس میں متاثرین کے لیئے ادویات خوراک اور بچوں کو دودھ سمیت تمام ضروریات کی وافر مقد ار موجود ہے۔
ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں کونج کے شکار اور اس کو پکڑنے کے لیئے جال لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں کونج کے شکار اور اس کو پکڑنے کے لیئے جال لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ حکم فوری فور پر لاگو ہو کر تیس دن کے لیئے موثر رہے گا۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔
مختلف فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کیاغازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مختلف فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او صاحب نے کہا کہ دریائی علاقوں میں بسنے والے لوگ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی مقامات کی طرف روانہ ہو جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپس میں آ جائیں، وہاں ہر قسم کی سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر ملک سیف الرحمان نے کہا کہ ایک دوروز میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح تقریباََ تین سے چار فٹ بلند ہو جائے گی۔ ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھاری مشینری حفاظتی بندوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ سونترہ بند، مشوری بند، فخر بند، مرغائی، عمرکوٹ اور روجھان میں حفاظتی بندوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ آفیسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔
سنٹر فارہیومن رائٹس ایجوکیشن اور ا ے بی این راجن پورکے زیر اہتمام یوتھ سمینار بعبوان پاکستان میں جمہوری اقدار کا فر وغ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں گذ شتہ روز قا ئداعظم کا لج آف کا مرس راجن پور میں منعقد کیا گیا
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سنٹر فارہیومن رائٹس ایجوکیشن اور ا ے بی این راجن پورکے زیر اہتمام یوتھ سمینار بعبوان پاکستان میں جمہوری اقدار کا فر وغ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں گذ شتہ روز قا ئداعظم کا لج آف کا مرس راجن پور میں منعقد کیا گیا جس سے بحشیت مہما ن خصو صی خطاب کر تے ہوئے سابق ناظم کنور کمال اختر نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے احتساب کا عمل جمہوریت کو مستحکم کر تا ہے قائداعظم ؒ نے جمہوری جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔ چوہدری سیف اللہ پر نسپل کا لج نے اپنے خطا ب میں کہا کہ نوجوان نسل میں تعلیم وتر بیت کے ساتھ جمہوری کلچر کو بھی فروغ دیا جا ئے با ر کونسل کے ممبرراؤ صیغر ایڈوکٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پنپنے کو نہیں دیا گیا آمرانہ رویوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ۔ڈیمو کر نسی سپورٹ کونسل کے ہمراہ اے بی این کے صدر مشتا ق رضوی نے کہا کہ ووٹ کی طا قت سے پاکستان وجود میں آیا اور ووٹ کی طا قت سے جمہوری اداروں کومستحکم کیا جا سکتا ہے ۔اس سلسلے میں نوجوانوں کو عملی کردارادا کر تا ہوگا پریس کلب کے انفارمیشن سیکریٹری ارشد گیلانی نے کہا کہ جمہوری نظام میں حکمران عوام کے سامنے جواب دہہو تے ہیں علاوہ ازین طلبہ میں سے عدنا ن یو سف ،عدنا ن ہا بنھی ، اکبر ضیا ء نے بھی اظہا ر خیال کیا سمینار میں وائس پر نسپل ایاز الحق ،مینحنگ ڈائر یکٹر اللہ داد خان ،پر نسپل عبد الرحمان خان ،ولید پتا فی ،راؤ نثار احمد ایڈوکیٹ کے علا وہ کا لج کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔
سٹی مسلم لیگ راجن پور کے سا بق صدر میاں عبد الرزاق خواجہ محب وطن پا کستا نی تھے انکی وفا ت ضلع بھر کے مسلم لیگ کا رکنوں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سٹی مسلم لیگ راجن پور کے سا بق صدر میاں عبد الرزاق خواجہ محب وطن پا کستا نی تھے انکی وفا ت ضلع بھر کے مسلم لیگ کا رکنوں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ان خیالا ت کا اظہا ر ضلعی مسلم لیگ راجن پور کے سینئر نائب صدر کنور کمال اختر نے میاں ا لرزاق خواجہ کی اچا نک وفا ت پراظہا ر خیال کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے بتا یا کہ مر حوم نے تحر یک نجات کے دوان گراں قدرخد مات سرا نجام دیں مشکل وقت میں مسلم لیگ اور نواز شریف کے وفا داررہے قیا دت پر کال پر لبیک کہا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئیں
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان سرکاری ادویا ت سفا رشیوں کے لئے مخصوص ،غر یب افراد کی جیبیں صاف کر نے کے لیے پرا ئیویٹ میڈ یکل سٹوروں سے رابطے ،غریب مد عی کے اپریشن ڈیلیوری پر ہزارروپے لگو ادیئے ۔DCOرا جن پَورسے کا روائی کا پرروز مطا لبہ
ر اجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان سرکاری ادویا ت سفا رشیوں کے لئے مخصوص ،غر یب افراد کی جیبیں صاف کر نے کے لیے پرا ئیویٹ میڈ یکل سٹوروں سے رابطے ،غریب مد عی کے اپریشن ڈیلیوری پر ہزارروپے لگو ادیئے ۔DCOرا جن پَورسے کا روائی کا پرروز مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق گذشتہ 20 روز قبل راجن پور کے شہری اللہ یا ر خان ولد محمد شریف اپنی زوجہ کے ڈیلیوری کیس کے لئے سر کا ری ہسپتال D.H.Q راجن پورمیں داخلہ کرا یا ۔اس دوران ہسپتال کے عملہ اور لیڈی ڈاکٹر ز عدم تعاون کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے تمام ادویات میڈیکل سٹور سے منگوائیںٍحالانکہ ہسپتال میں وافر مقدار میں مذکورہ ادویات موجود تھیں مگر اللہ یا ر دریشک کے تقریبا ڈیلیوری کیس پر ہزاروں روپے سے زائد خرچ کر ادیئے گئے جو کہ سرا سر زیا دتی اور نا انصا فی ہے
راجن پور میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فلڈ رلیف کیمپوں اور حفاظتی بندوں کا تفصیلی معانہ کیاغازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فلڈ رلیف کیمپوں اور حفاظتی بندوں کا تفصیلی معانہ کیا۔اس موقع پر ایکسین انہار حبیب الرحمٰن، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمٰن،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول ،سول ڈفینس آفیسر، ای سی راجن پور چوہدری مختار اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے اس دوران فخر بند ،مشوری بند،بھاگ سر مرغائی اور فلڈ رلیف کیمپوں دورہ کے موقع پر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ وقت سے پہلے ہی محفوظ مقامات اور ضلعی حکومت کی طرف سے رلیف کیمپ میں منتقل ہو جائیں۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کے پشتوں کی تعمیر و مرمت کر کے فوری طور پر انہیں محفوض مستحکم بنایا جائے اور دن رات نگرانی کا عمل تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلا کوٹ مٹھن شریف سے 13یا14ستمبر کو گزرنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔ مقامی لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی ضلعی انتظامیات کے ساتھ تعون کرے۔ڈی سی او نے کہا افسران اپنی ذمہ داریاں نہایت محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔ڈی سی او نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے پہلے انتظامات مکمل کر نے کے لئے بلڈوزر،ٹریکٹراور دیگر مشنری کام کر رہی ہے۔
Friday, 12 September 2014
سا ڑھے چا ر کر وڑ کا فراڈ ہمت فا ؤنڈیشن کے سر براہ نجیب اللہ سا غرپا نچ سا تھیوں سمیت ماڈل تھا نہ سٹی میں حوالات میں بند
\
راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہمت فا ؤنڈیشن کے سر براہ نجیب اللہ سا غرپا نچ سا
تھیوں سمیت ماڈل تھا نہ سٹی میں حوالات میں بند تفصیلا ت کے مطابق ہمت فا
ؤنڈیشن کا سا ڑھے چا ر کر وڑ کر یشن کاانکشاف ہوا تھا جس پر اخبا را ت میں
خبریں شا ئع ہو نے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اورشہریوں نے ڈی سی او
راجن پور کو ایک درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا کہ ہمت فا ؤنڈیشن
کے سربراہ نجیب اللہ ساغراپنے ساتھیوں سمیت ہزاروں لوگوں سے کروڑں روپے لو ٹ
چکے ہیں جس پر ڈی سی او راجن پورنے انکو ئری کروائیں جس میں ثابت ہواکہ چا
ر کروڑ روپے کے قریب غریب لوگوں سے رقم لو ٹی گئی ہے جس پر ما ڈل تھا نہ
سٹی میں مقدمہ درج ہو ا ایس ایچ او مجا ہد خان برما نی کے مطا بق ملزمان
ضمانت پر تھے ضما نت خا رج ہو تے ہی ہا ئی کورٹ ملتان سے گر فتا ر کر کے
ماڈل تھا نہ سٹی کے حوالات میں بند کردیا ہے
Wednesday, 10 September 2014
ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن آ فیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تمام فلڈ بندوں پر ہنگامی بنیادوں پربھاری مشینری کے ذریعے دن رات کام جاری ہے فلڈ ریلیف قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں ممکنہ سیلاب سے پہلے اور بعد کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر اے ڈی سی سمیت ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 9ریلیف کیمپ قائم کر کے محکمہ ہیلتھ ،ریونیو،ایجو کیشن ،سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاران و افسران تعینات کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمیونیکیشن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے تمام قسم کی مشینری تیار ہے اور فرنٹ لا ئن محکمے متحرک ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں بڑی مقدار میں رضا کار بھی تیار کر لئے گئے ہیں ۔انہو ں نے اس سلسلے میں پو لیٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ کی سر براہی میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے تاہم فاریسٹ ریسٹ ہاؤس کوٹ مٹھن میں ایک آپریشنل فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے اسی طرح دیگر تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس سانپ کاٹے کی ویکسین سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔بریفنگ میں تبایا گیا کہ تحصیل راجن پور میں جن مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ان میں گورنمٹ ہائی سکول نور پور مچھی والا،گورنمنٹ ہا ئی سکول ونگ،گورنمنٹ ہائی سکول ونگ،گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ مٹھن جبکہ تحصیل روجہان میں گورنمٹ ہائی سکول مرغائی،گورنمنٹ کامرس کالج روجہان ،گورنمنٹ ہائی سکول شاہوالی،گورنمٹ ہائی سکول بنگلہ اچھااورگورنمٹ ہائی سکول سون میانی شامل ہیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او غازی امان اللہ نے فخر بچاؤ بند اور مشوری فلڈ بند پر جاری کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کو بروقت مکمل کیا جا ئے۔ بعد میں انہوں نے مٹھن کوٹ فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔
صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ملک ذوالفقار مکول ایڈوکیٹ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ،سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار مکول ایڈوکیٹ ۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک ذوالفقار مکول نے ڈیرہ غازیخان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری پر جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاری کے خلاف شدید مذمت کی اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر کسی بھی قسم کا ظلم اور جبر اور انتقامی کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر جب بھی تشدد کیا گیا یا کسی بھی قسم کی انتقامی کاروائی کی گئی تو وکلاء برادری ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔
ڈیرہ غازی خان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف اور کرائم رپورٹر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں مفتی ارشاد احمد حقانی
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف اور کرائم رپورٹر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ( ف) مفتی ارشاد احمد حقانی ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ( ف) راجن پور کے ضلعی صدر مفتی ارشاد احمد حقانی نے ڈیرہ غازی خان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری پر جھوٹی ایف آر اور گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا ظلم یا تشدد قابل مذمت ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ اوصاف کے صحافیوں کو فی الفور رہا کر کے جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے ۔
ڈی جی خان روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری کی گرفتاری کے خلاف راجن پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی جی خان روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری کی گرفتاری کے خلاف راجن پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ۔۔ ۔ آزادی صحافت پر حملہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔صحافت پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں صحافی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی زیادتی ہونے کے بعد پولیس کی کاروائی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر صائمہ اقبال نے خود سوزی کی جس پر روزنامہ اوصاف میں خبریں شائع ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیا جس پر پولیس انتقامی کاروائی کرتے ہوئے روزنامہ اوصاف کے رپورٹرز پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے اوصاف کے دفتر سے گرفتار کر لیا ۔ جس پر راجن پور کی صحافی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پریس کلب راجن پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں اور فی الفور رہائی کے ساتھ ساتھ جھوٹی ایف آئی آر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرہ میں صدر و اراکین پریس کلب کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ، انجمن صحافیان ، خواجہ فرید جرنلسٹ فورم ،آوازِ دوست، ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن راجن پور ، علماء کرام ، معززین علاقہ ، اساتذہ ، وکلاء اور مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرہ میں صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبا ت درج تھے ۔ صحافیوں سے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے خرم شہزاد بُھٹہ اور خواجہ فرید جرنلسٹ فورم کے عمران ظفر کھوکھر کا کہنا تھا کہ صحافی ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور کبھی بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر مصطفی لاشاری پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔
راجن پور کی کی شرح خواندگی 33% ہے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )راجن پور کی کی شرح خواندگی 33% ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ہیلپ فاؤنڈیشن ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے منعقد کردہ خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ رخسانہ مبارک صاحبہ (پروجیکٹ منیجر ہیلپ فاؤنڈیشن) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مسز بلقیس صدیقیصاحبہ (A.E.O ) نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور محکمہ تعلیم شرح خواندگی بڑھانے کیلئے محکمہ تعلیم اپنی پوری کوشش کر رہا ہے ۔ جو بچے سکول نہیں آتے اساتذہ مشکلات کے با وجود انکے گھر جاتے ہیں اور والدین کو بچوں کو سکول داخل کرا نے کی تلقین کرتے ہیں
اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کریں آج کا بچہ کل کا مستقبل ہے۔چوہدری نور احمد
راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کریں آج کا بچہ کل کا
مستقبل ہے۔چار سال سے نو سال تک کے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں۔ان
خیالات کا اظہارای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ نے عالمی یوم خواندگی کے
موقع پر این ار ایس پی پلان پاکستان اور ار ڈی پی آئی کے زیر احتمام
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1راجن پور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ
تقریب سایہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔اس تقریب میں سینئیرہیڈ
ماسٹر
چوہدری نور احمد ،این ار ایس پی پلان کے طرف سے رابعہ حسین و اصغر
مدنی ،سایہ فاؤنڈیشن کے عبدالستار اور دیگر سماجی رہنماؤں نے اپنے اپنے
خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ ہم سب کے ذمیداری ہے کہ بچوں کو سکول
داخل کرائیں اور لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی
پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی
تمام طر کوششیں بروکار لا رہی ہیں۔انہو نے کہا کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ
ضلع کی ترقی اور تعلیم میدان میں خاص توجہ دے رہی ہے۔
ممکنہ سیلاب کے خطراؤ سے بچاؤ کے لئے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےصفی اللہ گوندل
راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممکنہ سیلاب کے خطراؤ سے بچاؤ کے لئے اور لوگوں کی جان
و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔تمام متعلقہ افسران
اپنی ڈیوٹی قومی جذبے کے ساتھ سر انجام دیں۔یہ باتیں ڈی سی اوراجن پور غازی
امان اللہ نے متوقع سیلاب کے صورت میں قبل از وقت انتظامات کی حوالے سے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر آرمی کے کیپٹن محمد بن طارق ،اے
ڈی سی ارشد گوپانگ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان و راجن پور ،پولیٹکل اسسٹنٹ صفی
اللہ گوندل،ای ڈی اوزومحکمہ انہار کے افسران اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت
کی ۔ای ڈی سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام
انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔فلڈ وارنگ کے ذریعے لوگوں کوآگاہ کیا جا رہا
ہے۔سیلابی علاقوں میں رلیف کمپ، میڈیسن اور متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا
دی گئی ہیں۔ مرکزی فلڈ کنٹرول روم ڈی سی او آفس میں قائم کر دیا گیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کے لئے آرمی کے جواں بھی پہنچ چکے ہیں۔ڈی
سی او نے محکمہ انہار اورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کی دن
رات نگرانی کی جائے اگر کوئی مسلہ در پیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس لایا
جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ سیلابی ریلا 13اور14ستمبر کو کوٹ مٹھن کے
نزدیک دریائے سندھ سے گزر ے گا۔
ڈینگی بخار ایک جان لیوا مرض ہے لیکن بچاؤ آسان ہے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ڈاکٹر وحید علی،
راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈینگی بخار ایک جان لیوا مرض ہے لیکن بچاؤ آسان ہے
اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ ڈینگی مرض کے لیئے آگاہی بہت
ضروری ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق سیمنار اور
واک کا اہتمام کیا اور اس موقع پر ڈاکٹر صدیق ای ڈی او صحت ،ڈاکٹر عبداللہ
ڈی ایچ او ،ڈاکٹر امجد شاہ ایم ایس ،پولیو کنٹرول افسر محسن وٹو ڈاکٹر
وحید علی،ڈاکٹر محبت علی نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ ڈینگی ایک قابل
علاج مرض ہے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک
خطرناک سے پھیلتا ہے یہ غرو ب آفتاب اور طلوع آفتاب کے وقت حملہ کرتا ہے
زیادہ تر صاف پانی پر پرورش پاتا ہے۔ ڈینگی بخار کے مریضوں کو فوری طورپر
ہسپتال داخل کیا جا ئے
حجاب در حقیقت امت مسلمہ کا شعار ہےمسز شاہینہ ناز
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حجاب در حقیقت امت مسلمہ کا شعار ہے اور مسلم خواتین کا فخر و امتیاز بھی ہے۔آج بھی با حجاب خواتین اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور سیاسی محاذوں پر بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے حجاب کے موضوع پر کالج ہذا کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کالج ہذا کی لیکچرارز و سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کو اسکا وہ مقام دیا جسکی وہ حق دار تھیں وہاں اس کی تقدیس و وقار کے تحفظ کی خاطر احکام حجاب کا پابند کیا۔اس موقع پر انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ 6ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کے چہرے پر لکھے ہوئے جذبہ لازوال کی داستان ہے۔اور یہ جنگ پاک فوج کے جوانوں کی جواں مردی کی مثال بے مثال بن گئی۔بعد ازاں سٹاف اور طالبات نے بھی یوم دفاع اور حجاب کے موضوع پر تقاریر بھی کیں۔
ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیئے سو فیصد انتظامات مکمل ہونے چاہیں غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیئے سو فیصد انتظامات مکمل ہونے چاہیں ۔ لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیئے حفاظتی بندوں کو محفوظ کیا جا ئے ۔ متوقع سیلاب کی صورت میں ریلیف کیمپ اور کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے متوقع سیلاب کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی زاہد محمود گوندل ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،ای ڈی او ورکس، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن اورمحکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں اپنی ذمہ داری کو قومی جذبے اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں ۔ کیونکہ تمام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی کہ حالیہ بارشوں میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بندوں کی نگرانی کریں اور محکمہ ریونیو کے افسران ہر وقت الرٹ رہیں ۔ ڈی سی او نے ریسکیو1122اور سو ل ڈیفنس کے فسران کو ہدایت کی کہ سیلاب کی ایمر جنسی کی صورت میں اپنے آپ کو تیار رکھیں اور رضا کاروں کی تربیت کر ائی جا ئے۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے پولیس کا ایک ریسکیو اور سیکورٹی کا پلان تیار کیا گیا ہے ۔ انشاء اللہ قدرتی آفت سے مقابلہ کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کر ے گی ۔ محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی کہ وہ ہر قسم کی ادویات اور ایمبولینس کو تیار رکھیں ۔ تمام افسران رابطے میں رہیں اور مو بائل فون کھلا رکھیں اور سیلابی علاقوں کے عوام سے مل کر ان کا تعاون حاصل کریں ۔
ورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے طلبا و طالبات نے بی کام فائنل ائر میں شاندار کامیابی حاصل کی نذیر احمد سکھانی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے طلبا و طالبات نے بی کام فائنل ائر میں شاندار کامیابی حاصل کی اورچالیس میں سے 35نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔اس کامیابی پر پرنسپل نذیر احمد سکھانی نے طلبا اور اساتذہ کو مبارک باد ہے۔مزید براں سول سوسائیٹی کے طرف سے اور والدین نے پرنسپل کو مبارک بادی پیش کی ہے
Tuesday, 9 September 2014
راجن پور میں لیبر کالونی کے قیام کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جہاں مزدوروں کو مفت پلاٹ دیئے جا ئیں گے
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجن پور میں لیبر کالونی کے قیام کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جہاں مزدوروں کو مفت پلاٹ دیئے جا ئیں گے ۔ تمام فیکٹریاں ، پیٹرول پمپ،آڑھیتیں اور دیگر تمام بڑے کاروباری ادارے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیئے فیکٹریز ایکٹ 1934پر سختی سے عمل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ لیبر افسر ناصرخان مزاری نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مزدوروں کی حالت بہتر کرنے کے لیئے مفید منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ہر سال اپنے پمپس کے تمام نوزل باقاعدگی سے محکمہ لیبر سے پاس کرا ئیں ورنہ ان کے چا لان کر کے عدالتوں کو بھیج دیئے جا ئیں گے ۔ انہوں نے تمام کاروباری اداروں اور فیکٹریز مالکان سے کہا ہے کہ و ہ قانون کے مطابق کم از کم معاوضہ کے قانون پر عمل کریں۔ جس کے لیئے جلد انسپکشن شروع کی جا رہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا ہے کہ 1991ایکٹ کے تحت چائلڈ لیبر کے قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں بھی چیکنگ کی جارہی ہے ۔
29کروڑ 10لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونیو والے سنٹر آف ایکسی غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے 29کروڑ 10لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونیو والے سنٹر آف ایکسی لینسی روجہان کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تعلیم سے ہی سوچ بدل کر معاشرہ بدل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی تعلیمی اور تعمیراتی ترقی کے لیئے مقامی لوگوں کو بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں ۔ ڈی سی او نے سنٹر آف ایکسی لینسی کے ٹھیکداروں کو ہدایت کی کہ وہ سنٹر کی تعمیر مقررہ وقت میں مکمل کریں ۔غفلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینسی بننے سے تحصیل روجہان تعلیمی میدان میں بہت ترقی ہو گی ۔ اس موقع پراے ڈی سی و ڈی او سی ارشد گوپانگ، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ای ڈی ا وفنانس اصغر جلبانی ۔ اے سی روجہان فاروق صادق ، پرنسپل راجن پور پبلک سکول ، پرنسپل کالج روجہان ،ہیڈ مسٹرس ہائی سکول رجہان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم بھی موجود تھے۔ اے سی روجہان نے سنٹر کے بارے میں گورنننگ باڈی کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ای ڈی او تعلیم نے روجہان کے تعلیمی مسائل بارے آگاہ کیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں
4ستمبر2014سے شروع ہو کر 22اکتوبر 2014ء تک جاری رہیں گےامان اللہ غازی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی اوراجن پور امان اللہ غازی نے فوجداری قانون کی دفعہ 144کے تحت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ایم اے۔ ایم ایس سی پارٹ سکینڈ سالانہ امتحانات اور پہلا سالانہ امتحان2013سپیشل کے موقع پر جو 4ستمبر2014سے شروع ہو کر 22اکتوبر 2014ء تک جاری رہیں گے کے امتحانی سنٹرز کے اردگرد سو میٹرکے حدود میں اور امتحانی سنٹرز میں سوائے نگران عملہ اور امیدواروں کے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ خلا ف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے گی ۔
Wednesday, 3 September 2014
راجن پورمی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے طور پر مالی محمد نواز کو ایک سا ئیکل انعام دی ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے طور پر مالی محمد نواز کو ایک سا ئیکل انعام دی ہے ۔ مالی محمد نوزانتہائی محنتی اور قابل مالی ہیں ۔ڈی سی او نے اس موقع پر انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید محنت سے راجن پور کے پارکوں اور سڑکوں کے کنارے لگے پودوں کی نگرانی کریں اور راجن پور کو سرسبز و شاداب بنائیں ۔ مالی محمد نواز نے ڈی سی او کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے
حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہےمظہر حسین گشکوری
راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈینگی بخار ایک موزی مرض ہے مگر علاج ممکن ہے اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ڈینگی سے آگاہی بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز ، سٹاف کالج اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کالج اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو۔گھروں میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
تمن مزاری ، تمن دریشک اور تمن گورچانی کے ایریا میں کونج کے شکار پر قانون کی دفعہ 144لگا دی ہے غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے تمن مزاری ، تمن دریشک اور تمن گورچانی کے ایریا میں کونج کے شکار پر قانون کی دفعہ 144لگا دی ہے ۔کوئی شخص یا شکاری کونج کا شکار کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیدی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔
Monday, 1 September 2014
سمیں باہمی مشاورت سے آئندہ تین سال کیلئے نئی باڈی کا چناؤ کیا گیا بشیر خان مزاری
راجن پور ( کرائم رپورٹر)انجمن پٹواریان ضلع راجن پور کا خصوصی اجلاس اتفاق رائے سے تین سال کیلئے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کاانتخاب تحصیل روجہان سے بشیر خان مزاری نئے صدر انجمن پٹواریان جبکہ تحصیل جام پور سے رانا حسنین عباس ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے پٹواریوں کی نومنتخب صدر بشیر خان مزاری کو مبارکباد تفصیل کے مطابق ضلع بھر کے پٹواریوں کا اجلاس زیر صدارت سابق صدر انجمن پٹواریان غونث بخش دریشک تحصیل دفتر ریونیو میں منعقد ہوا جسمیں باہمی مشاورت سے آئندہ تین سال کیلئے نئی باڈی کا چناؤ کیا گیا جسمیں اتفاق رائے سے بشیر خان مزاری کو ضلعی صدر جبکہ رانا حسنین عباس جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے باقی عہدیداروں کا چناؤ جلد مکمل کرلیا جائیگاضلع بھر کے پٹواریوں نے اس موقع پر نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی اور ہار پہنائے اس موقع پر متفقہ طور پر نئی باڈی کے قیام پر مٹھائی بھی بانٹی گئی اجلاس میں سابق جنرل سیکرٹری غلام فاروق مزاری ،شاہدکریم مزاری،قسمت علی،عبداللطیف پٹواری،مولابخش،عبدالمجیدپٹواری،ملک ساجد حسین،ملک نبی بخش،عتیق الرحمن،شاہد نواز،تحصیل صدر انجمن پٹواریان راجن پورمحمود فرید پٹواری،رانا علی ذوالقرنین،زاہد حسین جتوئی ،چوہدری خادم پٹواری،تحصیل صدر انجمن پٹواریان جام پور تنویر خاور ،تحصیل صدر انجمن پٹواریان روجہان عرفان احمد پٹواری ودیگر شریک ہوئے ۔
وہ پٹواریوں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے بشیر خان مزاری
راجن پور ( کرائم رپورٹر) نومنتخب صدر انجمن پٹواریان ضلع راجن پور بشیر خان مزاری نے کہا ہے کہ وہ پٹواریوں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے پٹواریوں کی فلاح وبہبود اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ وہ پٹواریوں کے عرصہ دراز سے رکے پٹواریوں کے مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اُن کا کہنا تھا کہ میری فیلڈ کے دوستوں نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے منتخب کیا انشاء اللہ میں اپنے دوستوں کو مایوس نہیں کروں گا
Subscribe to:
Posts (Atom)