Feature Top (Full Width)

Wednesday, 15 October 2014

ضلع راجن پور میں امن و امان کی خوشگوار فضا کو ہرصورت میں برقرا ر رکھا جا ئے غازی اما ن اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پو رغازی اما ن اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں امن و امان کی خوشگوار فضا کو ہرصورت میں برقرا ر رکھا جا ئے گا ۔ ضلعی انتظامیہ عشرہ محرم کے دوران کسی بھی ممکنہ شر پسندی اورشر انگیزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی تمام مکاتب فکر کے علماکرام ، سو ل سوسائیٹی قیام امن میں انتظامیہ کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ضلعی انتظامیہ نے اراکین امن کمیٹی کی تجاویز پر قبل ازوقت کام کرکے اپنی خدمت کا یقین دلایا ہے اس موقع پر ڈی پی اوازہد محمود گوندل،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنرز فاروق صادق، چوہدری مختار ، ای ڈی اوز ، ڈی اوز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی ۔ مولانا علی محمد صدیقی،احسن شمسی ،شمشیر خان ، مولانا قاضی جمیل،صدر انجمن تاجران علاو الدین مزاری ،سیف الرحمن درخواستی، سید اقبال گیلانی ، نورالحسن ، موسیٰ کاظم جسکانی ، مولانا ابوبکر اور قاری محمود حسن قاظمی اور دیگرعلما کرام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مقدس مہینے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں گے اور امن کے لحاظ سے مثالی ضلع بنا ئیں گے اور ہمیشہ کی طرح محرم میں امن رہے گا اور تمام علما کر ام نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ ملک دشمن ملک میں افراتفری پھیلا ر ہے ہیں ہم سب کو مل کر ملک کے دشمن عناصر کو ناکام بنا ئیں گے ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی جلوسوں کے راستوں کی صفائی ، وال چاکنگ کا خاتمہ جیسے انتظامات مکمل کر لیں ۔ ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ محرم الحرام کی انتظامات فول پروف ہوں گے اور اس سلسلے میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام علما کرام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ آ خر میں ڈی سی او نے علما کرام کا شکریہ ادا کیا اور ضلع کے امن اور ترقی کے لیئے دعا کر ائی گئ

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers