Feature Top (Full Width)

Tuesday, 12 May 2015

رشوت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ چکا ہے عبدالمجید خان مستوئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کرپٹ اور رشوت خور افیسران کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن کا شکنجہ تیار ہے ۔ عوام کرپشن کے خاتمہ کے لیے محکمہ انٹی کرپشن کا ساتھ دیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن راجن پور عبدالمجید خان مستوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا ۔انہوں نے کہا کہ رشوت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ چکا ہے ۔ عوام کا تعاون سے معاشرہ کے ناسوروں کا گھیرا تنگ کر دینگے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرپٹ افیسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ ورنہ قانونی کاروائی کیلئے تیار ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتہائی با اخلاق اور ملنسار ہیں اور قانون کا احترام کرنیوالے ہیں ۔ اس موقع پر ملک غلام رضا کھیار اور ملک ماجد محرر بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers