Feature Top (Full Width)

Monday, 2 June 2014

تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا ہےراجن پوزاہد محمود گوندل

راجن پور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفس راجن پوزاہد محمود گوندل نے کہا کہ اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا ہے۔ رواں سال 1225مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ جبکہ رواں ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے قتل،ڈکیتی ، راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 51مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 155مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل لائی گئی ہے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدا نعام سے نوازا جائے گا۔جبکہ غفلت برتنے والے آفیسران سے باز پرس کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں سے تین کروڑ سے زائد رقم وصول ہو چکی ہے اور یہ رقم علاقہ پچادھ کی ترقی کیلئے خرچ کی جائیگیڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں سے تین کروڑ سے زائد رقم وصول ہو چکی ہے اور یہ رقم علاقہ پچادھ کی ترقی کیلئے خرچ کی جائیگی۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر ڈی ایم او ، ڈی او پلاننگ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او ورکس اور او جی ڈی سی ، پی او ایل ، آئی پی آر کارپوریشن ، ایس پی یو ڈی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اِس موقع پر پانچ اسکیموں کی منظوری دی ہے جو اِن علاقوں کی ترقی کا باعث بنے گی۔ یہ رقم پروٹیکشن بونس اور سوشل ویلفیئر کے انعام کے مد میں موصول ہوئی ہے

ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت غازی امان للہ

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین ڈی سی او راجن پور غازی امان للہ ہوا۔اجلاس میں سکول ہذا کے مسائل ، بچوں کی تعلیم ، بجٹ ، ملازمین کی تنخواہ زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ، ڈی ایم اوصفی اللہ گوندل ، پرنسپل سکول ہذا نوید قمر ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل پتافی، پرنسپل کامرس کالج راجن پور نذیر سکھانی، چوہدری اکبر ضیاء ایڈووکیٹ ، نعمان بوزدار ، مفتی ارشاد حقانی، محمد سلیم افغان ایڈووکیٹ اور محمد رشید خان بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مسائل سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکول کے اساتذہ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ اُن کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ اُنہوں کہا کہ ادارے کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا تعاون ہمیشہ رہے گا ڈی سی او نے کہا اچھی کارکردگی کی بناء پر سکول کے اساتذہ کو شیلڈ اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اِس موقع پر پرنسپل نوید قمر نے بتایا سکول ہذا 1983ء میں تعمیر ہوا ۔ اِس سکول میں 32ٹیچر کام کر رہے ہیں اور 22ملازمین علاوہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ سکول میں 1133بچوں کی تعداد ہے۔ سکول کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سکول کا رزلٹ بہت اچھا رہا ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکول کی کوالٹی مزید بہتر بنائیں اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی سی او نے سکول کی خریدوفروخت اور معاملات کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے سکول میں بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور بچوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر ہفتہ وار سکول ہذا میں خدمات انجام دیں گے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ بچوں کے والدین سے ملنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اجلاس میں گورننگ باڈی نے اپنی تجاویز پیش کیں

چھ افراد کی دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے

راجن پور(کرائم رپورٹر)عالم کفر کی طاقتیں متحد ہیں اسلامی تحریکیں بھی متحد ہو رہی ہیں امریکہ افغانستان میں ڈوب رہا ہے چھ افراد کی دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے لٹنے اور لٹانے والوں کا پاکستان ہے حکمرانوں نے اسے شکار گاہ بنایا ہوا ہے پاکستان کی ٹاپ آف لسٹ گائنا کالو جسٹ عافیہ صدیقی کو چند ہزارڈالروں کے عوض بیچ دیا گیا ان خیالات کا اظہار نائب قیم جماعت اسلامی پنجاپ شیخ عثمان نے یہاں بیداری امت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 56مسلم ممالک کی فوجیں امریکہ کے آرڈر پر چلتی ہیں امریکی معاشرے میں تباہی آرہی ہے اور اس کا اخلاقی نظام تباہ ہو رہا ہے مصر میں اخوان المسلمین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے مغرب کے اپنے پیمانے ہیں مغرب میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری،نواز شریف،شہباز شریف،چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہی کی دولت سے پاکستان کا قرض اتارا جا سکتا ہے ۔پاکستان میں قران اور اقتدار علیحدہ علیحدہ ہو گئے ہیں پانچ پانچ ہزار روپے ڈالر کے عوض گوانتا مو بے جیل کو بھرا گیا حکمرانو ں نے امریکہ کو اپنے اڈے فراہم کئے۔ قران پڑھنے والی بچیوں پر بم برسائے گئے عبدالرشید غازی کو ہتھیار ڈالنے کے باوجود قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ تھر میں دو سو بچے مر رہے تھے اور اس سے پچاس کلو میٹر دور سندھ فیسٹیول کے نام سے بے حیائی پھیلائی جا رہی تھے اس وقت پاکستان میں بے حیائی اور سود کا نظام رائج ہے غربت اور امارت میں قوم تقسیم ہے کچڑے کے ڈھیر سے غریب روزی تلاش ک رہے ہیں 13کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں چینلوں کے ذریعے الجھن سلجھن پروگرام چلا کر بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالشکور مجاہد ضلعی امیر جماعت اسلا می راجن پورو دیگر موجود تھے کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی مٹھن کوٹ ظہیر اکبر ملک نے کی

یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے

راجن پور ( کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جہاں اس امر پر اظہار تشکر اور باعث مسرت ہے کہ خداوند کریم کی مہربانی ، اپنے ہم وطنوں کی بے پناہ محنت اور اپنی قیادت کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے وہاں اس عزم کی تجدید کابھی دن ہے کہ ہم وطن عزیز کے لئے مستقبل میں بھی کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کہ موقع پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ایسا کارنامہ سر انجام دیاہے جسے عالم اسلام صدیوں یاد رکھے گااور ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہوا ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود دھماکے کرکے ثابت کر دیا کہ وہ ایسے لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔میاں نواز شریف ایک محب وطن لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار کی پرواہ کیے بغیرملک کا وقار بلند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط بنا دیا جائے گاکہ دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔ پاکستان خدا کے فضل سے اب دفاعی اعتبا ر سے بہت مضبوط ہوچکا ہے۔اور بیرونی جارحیت کا بھر پور اندازمیں جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے

ڈینگی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈینگی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کا رلا رہی ہے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں منعقدہ ڈینگی سے آگاہی بارے سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز،ڈاکٹر مجیب ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈینگی بارے آگاہی دیتے ہوئے ڈاکٹر مجیب نے بتایا کہ ڈینگی کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے لیکن احتیاط علاج سے بہتر ہے، پرنسپل کالج نے خطاب کرتے ہو ئے بتایا کہاکہ اپنے اردگر د کا ماحول صاف رکھیں اور کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ سورج کے طلوع و غرو ب کے وقت زیادہ ا حتیاط کریں

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کی

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کی۔ اجلا س میں ڈی سی او غازی امان اللہ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل، اے ڈی سی محمد امین اویسی،ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ، ڈی او ز ، ای ڈی اوز اور اپی ایز و ایم اینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے تمام ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں مزید ضلع کی ترقی کے لیئے حکومت پنجا ب سے فنڈز لے کر راجن پور کو پنجاب کے بڑے اضلا ع کے برابر لا ئیں گے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔تقرری اور تبادلے میرٹ پر کیئے جا ئیں ۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ 131دوکانوں کا ماڈل بازار جام پو ر میں تیار ہو رہا ہے جس میں عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا ئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پیکیج کی چھ سکیمیں منظور ہو چکی ہیں اور ان پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے 40کروڑ روپے کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں ۔ ان کو بجلی، پانی اور فرنیچر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23نئے سکول بنا ئے جا ئیں گے۔ اے ڈی پی کے منصوبے بھی مکمل ہونے والے ہیں ۔ محکمہ انہار میں پانی کی چوری روکنے کے لیئے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔ فلڈ بندوں کی مضبوطی اور محکمہ لا ئیو سٹاک کو ادویات کی خریداری کے بعد ویکیسی نیشن کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ میری ٹیم دن رات محنت بہت اچھا کا م کر رہی ہے مزید بہتری کر کے اپنی کار کردگی کو بڑھائیں گے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers