Monday, 4 August 2014
غریب کسان کے گھر پر بجلی کے تار گرادیئے کسان کے اہلِ خانہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،مخالف سے دشمنی کا بدلہ لینے کا انوکھا طریقہ ،غریب کسان کے گھر پر بجلی کے تار گرادیئے کسان کے اہلِ خانہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے بستی کے مکینوں کاسخت احتجاج تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بستی گیانمل میں ملزمان عبدالغفور ،غلام یٰسین وغیرہ کی عرصہ سے غریب کسان ربنوازماچھی کیساتھ دشمنی چلی آرہی تھی گذشتہ شام جب متاثرہ کسان ربنوازکسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا توملزمان عبدالغفور وغیرہ نے بجلی کے مین تار کاٹ دیئے تار کے گرنے سے بجلی کا کرنٹ پورے گھر میں پھیل گیا تاہم متاثرہ کسان کے بیوی بچے لکڑی کی چار پائی پر ہونیکی وجہ سے کرنٹ لگنے سے محفوظ رہے اور بال بال بچ گئے واقعے کے سات گھنٹے گذرنے اور اطلاع یابی کے باوجود محکمہ واپڈا نے تاوقت کوئی ایکشن نہ لیا متاثرہ شہری ربنواز نے میڈیا کو بتلایا کہ ملزمان عبدالغفور وغیرہ بجلی کے حصول کیلئے کنڈے لگاتے تھے جن کو کئی بار منع کیا جس کا ملزمان کورنج تھاگذشتہ شام میری عدم موجودگی میں ملزمان نے بجلی کی تار کاٹ دی جو میرے گھر میں آپڑی یہ تو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے کہ میرے بیوی بچے اس حادثے میں محفوظ رہے جبکہ بجلی کی تار گرنے اور گھر میں کرنٹ آنے سے صحن میں کپڑے اور سامان بھی جل گیا ملزمان نے سفاک حرکت کی ہے متاثرہ کسان کے ساتھ ساتھ بستی کے مکینوں نے بھی اس واقعے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے متاثرہ کسان نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے واقعے کا نوٹس لینے اورانصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈی سی نے فاروق تالپور کر ایک یاد گاری شیلڈ دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیا
راجن پور ( کرائم رپورٹر) اچھے افسر کے لیئے ضروری ہے کہ الوداعی لمحات میں ان کی خدمات کو یاد رکھ کر ان کو رخصت کیا جا ئے اور ان کے اچھے کام کی وجہ سے ان کو یاد رکھنا چایئے ۔ سروس کے دوران مشکلات اور مسائل سے گذر کر اپنے ادارے کے ساتھ مخلصانہ کام کرنا ایک اچھے افسر کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے دپٹی ڈسٹرکٹ افسر روڈز فاروق تالپور کے تبادلے کے سلسلے میں ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر محکمہ بلڈ نگ و روڈز ، فنانس ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او سی اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کچھ عرصہ پہلے پسماندہ کہلاتا تھا لیکن اچھی ٹیم کی خدمت کے ساتھ اس ضلع کی پسماندگی کو ختم کر دیا ہے ۔ ضلع راجن پور کی ترقی کے لیئے میری ٹیم دن رات محنت کر کے ضلع کا نام روش کر رہی ہے۔ ڈی سی او نے کہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہوتا ہے ۔ ایک افسر جب دوسرے ضلع میں جا ئے تو اس کی کارکردگی کو یاد کر کے الوداع کرنا چا ہیئے ، اس موع پر فاروق تالپور نے خطاب کر تے ہو ئے کہ ایک اچھے کپتان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ان سے سبق سیکھ کر جا رہا ہوں جو زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا ۔ راجن پور سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں ۔ ڈی سی او جیسے شفیق افسر کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔ تقریب کے آ خر میں ڈی سی نے فاروق تالپور کر ایک یاد گاری شیلڈ دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیا
ہنر مند خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں غازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر )ہنر مند خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں تربیت حاصل کرنے کے بعدبہترین روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذریعے معاشرے میں بہت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی۔سی۔او راجن پو ر غازی امان اللہ نے صنعت زار محکمہ سوشل ویلفیئر میں 46تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے اعزازیہ کی رقم تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای۔ڈی ۔او ۔سی۔ڈی و فنانس اصغر جلبانی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ،منیجر صنعت زار شازیہ نواز سپریننڈنٹ دارالامان صباہ زہرہ ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر تحمینہ دلشاد بھی موجود تھے ۔ڈی۔سی۔او ۔نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین اپنے ہنر کو آگے بڑھائیں اور دوسروں کو بھی یہ سکھائیں ۔محکمہ سوشل ویلفیئر کو چاہیئے کہ ان کا ساتھ دے اور ان کے مسائل کو حل کرے اس موقع پر ڈی۔او سوشل ویلفیئر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا یوتھ اکنامک امپاورمنٹ پروجیکٹ کے تحت 46خواتین کو تین ماہ کے کورس کرایا جاتا ہے اور اس کا اعزازیہ /ٹی ۔اے ،ڈی۔اے روزانہ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کورس میں بیگ بنانا یونیفارم بنانا جیسے کورس سکھا ئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تربیت شدہ خواتین کو عنقریب سلائی مشینیں اور سرٹیفیفکیٹ بھی بعدمیں دی جائیں گی ۔
Saturday, 2 August 2014
مساکین میں غیر ملکی این جی اوز کے مالی تعاون کے ساتھ خشک راشن کی تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے
راجن پور(کرائم رپورٹر)صحافت بھی ،،،عبادت بھی ۔۔فوڈ پروجیکٹ 2014 کے تحت میٹرو ون نیوز ،پریس کلب کوٹ مٹھن اور ہیلپ لائن میڈیا نے کوٹ مٹھن اور اسکے گر دونواح علاقوں میں بیواؤں ،مساکین میں غیر ملکی این جی اوز کے مالی تعاون کے ساتھ خشک راشن کی تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے ماڈل ولیج بستی میانی میں میٹرو ون نیوز رپورٹر اے ڈی عامر اور جواد خان گوپانگ کی طرف سے بھر پور جدوجہد اور کوششوں کے ذریعے غیر ملکی این جی اوز Humanitarian Europ ،Help the Needy اور Raf (راف انٹر نیشنل ) کے مالی تعاون سے کوٹ مٹھن میں بیواؤں اور مساکین میں خشک راشن تقسیم کر کے صحافت بطور عبادت کی روایت قائم کر تے ہوئے غرباء مساکین کے دل جیت لئے خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ ماڈل ولیج مسلم چئیرٹی میں 500 روزہ داروں کو افطار پارٹی بھی دی گئی جس کے چیف گیسٹ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راجن پور جناب انجنئیر امجد فاروق خان تھے ،انکے ہمراہ سینئر ورکنگ جرنلسٹ سید عاشق رسول بخار ی و میڈیا کی کثیر تعدا د کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمیٹرو ون نیوزکے نمائندے اے ڈی عامر نے لوگوں سے مخاطب ہو کرکہا کہ عوامی خدمات کا جذبہ لئے ہم ہمیشہ غرباء مساکین ،بیواؤں اور سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور آئیندہ بھی رہیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پر سینئرز صحافیوں کا دستِ شفقت ہمارے سروں پر قائم ہے ہم اسی طرح شوق و جذبے کے تحت لوگوں کی معاونتے کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا مہنگائی اور بے روزگاری یہاں کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس لئے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہم نے کوشش کی کہ غرباء مساکین اور بیواؤ ں میں خشک راشن تقسیم کیا جائے تاکہ وہ بھی روزہ کی عظیم نعمت سے محروم نہ رہ سکیں چنانچہ غیر ملکی این جی او ز نے ہمارے اس نیک مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نہ صرف خشک راشن تقسیم کیا بلکہ پانچ سو (500)روزہ داروں کو افطاری بھی کرائی جس کے لئے میٹرو ون نیوز ان غیر ملکی این جی او کا بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔
تمام عید گاہوں پر عوام کی حفاظت اور بہتر انتظامات کے لیئے یہ ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں غازی امان اللہ
راجن پور ( )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر تحصیل راجن پور تمام عید گاہوں پر انتظامات کے سلسلے میں ریونیو افسران اور اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ یہ بات اے سی راجن پور چوہدری مختار نے کہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور بہتر انتظامات کے لیئے یہ ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں
تعلیمی پالیسی کو کامیاب کرنے کے لیئے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں۔غازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی پالیسی کو کامیاب کرنے کے لیئے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں۔ اپنی کار کردگی کو بہتر بنا کر ضلع کا نام روشن کریں ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کے ماہانہ کارکردگی کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ڈی او سی ، ڈی ایم او ، ڈی او تعلیم ،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران ٹیوٹا سے رابطہ کرکے بقیہ سکولوں میں فرنیچر فوری طور پر فراہم کریں اور مسنگ فیسی لیٹز کے منصوبوں کو سو فیصد مکمل کریں ۔ ڈی سی او نے واپڈا کے افسران کوہدایت کی کہ سکولوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پرڈی ایم او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے 80فیصد سکولوں میں فرنیچر فراہم کیا جا چکا ہے۔ اور سکولوں کی بنیادی سہولیات کی سکیمیں بھی آخر ی مراحل میں ہیں ۔ دور دراز کے سکولوں میں بجلی کے میٹر بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے بتایا کہ ٹیچروں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور 4اگست سے تربیت شروع ہو گی جو چار ہفتے جاری رہے گی
Subscribe to:
Posts (Atom)