Tuesday, 9 September 2014
4ستمبر2014سے شروع ہو کر 22اکتوبر 2014ء تک جاری رہیں گےامان اللہ غازی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی اوراجن پور امان اللہ غازی نے فوجداری قانون کی دفعہ 144کے تحت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ایم اے۔ ایم ایس سی پارٹ سکینڈ سالانہ امتحانات اور پہلا سالانہ امتحان2013سپیشل کے موقع پر جو 4ستمبر2014سے شروع ہو کر 22اکتوبر 2014ء تک جاری رہیں گے کے امتحانی سنٹرز کے اردگرد سو میٹرکے حدود میں اور امتحانی سنٹرز میں سوائے نگران عملہ اور امیدواروں کے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ خلا ف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے گی ۔
Wednesday, 3 September 2014
راجن پورمی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے طور پر مالی محمد نواز کو ایک سا ئیکل انعام دی ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے طور پر مالی محمد نواز کو ایک سا ئیکل انعام دی ہے ۔ مالی محمد نوزانتہائی محنتی اور قابل مالی ہیں ۔ڈی سی او نے اس موقع پر انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید محنت سے راجن پور کے پارکوں اور سڑکوں کے کنارے لگے پودوں کی نگرانی کریں اور راجن پور کو سرسبز و شاداب بنائیں ۔ مالی محمد نواز نے ڈی سی او کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے
حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہےمظہر حسین گشکوری
راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈینگی بخار ایک موزی مرض ہے مگر علاج ممکن ہے اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ڈینگی سے آگاہی بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز ، سٹاف کالج اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کالج اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو۔گھروں میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
تمن مزاری ، تمن دریشک اور تمن گورچانی کے ایریا میں کونج کے شکار پر قانون کی دفعہ 144لگا دی ہے غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے تمن مزاری ، تمن دریشک اور تمن گورچانی کے ایریا میں کونج کے شکار پر قانون کی دفعہ 144لگا دی ہے ۔کوئی شخص یا شکاری کونج کا شکار کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیدی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔
Monday, 1 September 2014
سمیں باہمی مشاورت سے آئندہ تین سال کیلئے نئی باڈی کا چناؤ کیا گیا بشیر خان مزاری
راجن پور ( کرائم رپورٹر)انجمن پٹواریان ضلع راجن پور کا خصوصی اجلاس اتفاق رائے سے تین سال کیلئے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کاانتخاب تحصیل روجہان سے بشیر خان مزاری نئے صدر انجمن پٹواریان جبکہ تحصیل جام پور سے رانا حسنین عباس ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے پٹواریوں کی نومنتخب صدر بشیر خان مزاری کو مبارکباد تفصیل کے مطابق ضلع بھر کے پٹواریوں کا اجلاس زیر صدارت سابق صدر انجمن پٹواریان غونث بخش دریشک تحصیل دفتر ریونیو میں منعقد ہوا جسمیں باہمی مشاورت سے آئندہ تین سال کیلئے نئی باڈی کا چناؤ کیا گیا جسمیں اتفاق رائے سے بشیر خان مزاری کو ضلعی صدر جبکہ رانا حسنین عباس جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے باقی عہدیداروں کا چناؤ جلد مکمل کرلیا جائیگاضلع بھر کے پٹواریوں نے اس موقع پر نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی اور ہار پہنائے اس موقع پر متفقہ طور پر نئی باڈی کے قیام پر مٹھائی بھی بانٹی گئی اجلاس میں سابق جنرل سیکرٹری غلام فاروق مزاری ،شاہدکریم مزاری،قسمت علی،عبداللطیف پٹواری،مولابخش،عبدالمجیدپٹواری،ملک ساجد حسین،ملک نبی بخش،عتیق الرحمن،شاہد نواز،تحصیل صدر انجمن پٹواریان راجن پورمحمود فرید پٹواری،رانا علی ذوالقرنین،زاہد حسین جتوئی ،چوہدری خادم پٹواری،تحصیل صدر انجمن پٹواریان جام پور تنویر خاور ،تحصیل صدر انجمن پٹواریان روجہان عرفان احمد پٹواری ودیگر شریک ہوئے ۔
وہ پٹواریوں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے بشیر خان مزاری
راجن پور ( کرائم رپورٹر) نومنتخب صدر انجمن پٹواریان ضلع راجن پور بشیر خان مزاری نے کہا ہے کہ وہ پٹواریوں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے پٹواریوں کی فلاح وبہبود اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ وہ پٹواریوں کے عرصہ دراز سے رکے پٹواریوں کے مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اُن کا کہنا تھا کہ میری فیلڈ کے دوستوں نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے منتخب کیا انشاء اللہ میں اپنے دوستوں کو مایوس نہیں کروں گا
Subscribe to:
Posts (Atom)