Saturday, 4 October 2014
Thursday, 2 October 2014
جیمنزیم میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیئے ایک نگران کمیٹی قائم اصغر جلبانی
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے جیمنزیم میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیئے ایک نگران کمیٹی قائم کر دی ہے اس کمیٹی میں ای ڈی او فنانس ،ڈی او سپورٹس،محمد نعمان بزداراور چوہدری ساجد مسعود شامل ہیں ۔ یہ بات ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی نے ایک اجلاس کے دوران بتائی
سرائیکی خطہ کو رنجیت سنگھ سے پہلے کی شکل میں بحال کیا جائےغلام فرید کوریجہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرائیکی خطہ کو رنجیت سنگھ سے پہلے کی شکل میں بحال کیا جائے۔ سرائیکی صوبہ کی تحریک پہچان کے حصول کیلئے ہے قومیتی مسائل اس ملک کا سب سے بڑا مسلۂ ہے حکومتی اقدامات سے کاشتکاروں کو اپنے گھر تک بیچنے پڑے گے سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و مرکزی رہنما سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے ایس کیو آئی کے ضلعی صدر راجن پور محمد بخش براٹھا کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے بعد مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایس کیو آئی جام فیض اللہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی خطہ کے نام اور جغرافیہ کا مکمل دفاع کریں گے جنوبی پنجاب صوبہ مہم تخت لاہور کے ایجنڈہ کی تکمیل ہے جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ مہم کے حامی اپنے آپ کو سرائیکی کی بجائے جنوبی پنجابی کہلوائیں جنوبی پنجاب کے نام پر ہیڈ تریموں ،ہیڈسندھائی ،جناح بیراج اور چشمہ بیراج سے دستبردار نہیں ہوں گے رنجیت سنگھ کی جارحیت سے پہلے کی شکل میں حیثیت بحال کی جائے پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے مقبوضہ علاقوں کی واگزاری تک جدوجہد جاری رکھیں گے عوام جنوبی پنجاب صوبہ کے ڈیڈ ایشو کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں کپاس کے کم ریٹ پر حکمرانوں کی مذمت کرتے ہیں صنعت کاروں کی نمائندہ حکومت کاشت کاروں کے گھر فروخت کرنے پر تیار ہے سپریم کورٹ ٹی پی سی کو ہدایات کرے کہ وہ کپاس کی خود خریداری کر کے کپاس کا کم از کم ریٹ چار ہزار مقرر کرے اس موقع پر اسحاق خان لغاری ،حاجی امین ارائیں ،مصطفٰی ارائیں ودیگر بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل کوٹلہ عیسن کا دورہ کیا اور سید زبیر شاہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اورسیکھانی والہ میں سراج سیال اور خادم حسین قریشی رسول بخش سونترہ کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کیا اور ریخ باغ والہ میں عبدالکریم بھٹہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
ضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم ولادت 23زی الحج کوپورے پاکستان میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا حبیب الرحمن فریدی
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم ولادت 23زی الحج کوپورے پاکستان میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن حبیب الرحمن فریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند کے صوفیاء کرام میں ہفت زبان صوفی شاعرحضرت خواجہ غلام فریدؒ کانام سنہری حروف میں لکھا جاتاہے۔خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن سالہا سال سے اس تہوار کو منانے کا اہتمام کرتی آرہی ہے ۔امسال بھی پورے پاکستان میں 520یونٹس اپنے اپنے حلقے میں یوم ولادت فریدؒ کے حوالے سے تقاریب منعقدکر رہے ہیں۔اس کی مرکزی تقریب دربارفریدؒ کوٹ مٹھن شریف پر منعقد کی جائے گی۔جس کی صدارت سجادہ نشین دربار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کریں گے۔اس موقع پر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی شاعری اور صوفی ازم پرمتعدد مقالے پڑھ کر اس عظیم ہستی اور انسان دوست شخصیت کو خراج تحسین پیش کیائے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج جب ہمارا معاشرہ مکمل طورپرمذہبی ،سیاسی اور فکری انتشار کا شکار ہوچکاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بکھرتے ہوئے معاشرے کو رواداری،بھائی چارہ، امن و آشتی کے ساتھ رہنے کیلئے ہمیں صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرناہوگا۔ یادرہے اس موقع پر جھمر اور مختلف ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔آخر میں عوامی گلوکار شفیق احمد سانگھی محفل کافی رنگ میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا کلام پیش کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ،پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ 43برس کے ہونگے
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ،پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ 43برس کے ہونگے ۔سالگرہ کی تقریبدھرنے کے دوران منعقد ہوئی ڈاکٹر طاہر القادری نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر دھرنے کے ہزاروں شرکاء نے خواجہ عامر کوریجہ کو مبارک باد دی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تقریر کے دوران خواجہ عامر کوریجہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ خواجہ فرید کی تعلیمات عمل پیرا ہیں ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈہ پور،قاضی فیض الااسلام،جاوید حمید، عمر ریاض عباسی ،پی ایم ایل کیو کے سینئر نائب صدر اجمل وزیرایم این اے طارق بشیر چیمہ ،خواجہ عامر کوریجہ کے صاحبزادوں عزیر عامر کوریجہ اور نازک عمیر کوریجہ کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی رہنماء موجود تھے۔
عورتوں کے تحفظ بارے قوانین سے لوگوں کی بڑی اکثریت آگاہی نہیں رکھتی
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عورتوں کے تحفظ بارے قوانین سے لوگوں کی بڑی اکثریت آگاہی نہیں رکھتی۔اس ملک میں قوانین موجود ہیں مگر ان کا استعمال مصلحت پسندی کا شکار ہے ۔یونین کونسل لیول کے جھگڑوں کو کورٹ کچہریوں میں نہیں جانا چاہیے ۔ا ن خیالات کا اظہار سٹیزن کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام’’انصاف تک فراہمی اور قانون کی پاسداری ‘‘پروگرام میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ پروجیکٹ آفیسر فاروق ملک نے گورنمنٹ لائن ڈیپارٹمنٹ،مقامی این جی اوزکے نمائندگان اور میڈیا کے نمائندوں کو اس حساس ایشو پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ خواتین اس ملک کی آبادی کا 52فیصد ہیں مگر ان کی اکثریت بنیادی حقوق تک سے بھی محروم ہیں ویمن پروٹیکشن قوانین کے بارے آگاہی سے انہیں انصاف تک رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی خصوصاً وکلاء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اورپراجیکٹ آفیسر راشدہ بانو نے کہا کہ قانون سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ہمارا معاشرہ انتشار سے دو چار ہے متوسط طبقہ کے لوگوں کو حقوق حق سمجھ کر نہیں بھیک کے طور پر دئے جاتے ہیں دیہی علاقے کی خواتین بد ترین استحصال کا شکار ہیں انہیں ان کے حقوق اور تحفظ کیلئے سول سائٹی کی مدد کی ضرورت ہے اس کے بغیر آبادی کے ایک بڑے حصے کو کار آمد نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے سایہ فاؤنڈیشن کے صدر ستار خان دریشک نے کہا کہ خواتین کے جائز حقوق کیلئے ایک طویل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں شعوری کوششیں جاری ہیں اور ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود تعاون کی ضرورت ہے اور حکومتی سطح پر اقدامات ہونے چائیں۔سی سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام پروگرام میں ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل نجف علی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد یعقوب شیروانی،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر محمد اصغر، حاجی عقیل الرحمن ،میمونہ حبیب ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوارڈینیٹر تنزیل الرحمن علوی اور ریاض آصف موجود تھے۔
سیلاب ذدگان کی بحالی کام تیزی سے جاری ہے ۔پہلے مرحلے میں ہر خاندان کے سربراہ کو بلا امتیاز 25ہزار روپے مالی امدادڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ یہ وقت دھرنو ں اور انتشار کی سیاست کا نہیں ،اتحاد و اتفاق اور ملک و قوم کی خدمت کا ہے ۔ عوام کی طاقت وزیر اعظم میاں نواز شریف پر اعتماد رکھتی ہے اور دھرنوں کو مسترد کر چکی ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر قیادت متاثرین سیلاب کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ہم سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنااولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں پنجاب اسمبلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہپر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ، قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال کر کے اور دیگر عملی اقدامات سے ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔لیکن ایسا دھرنوں اور منفی رویوں سے نہیں بلکہ تعمیری سیاست سے ہی ممکن ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت قوم سے کئے ہر وعدے کو پورہ کرنے اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کے لئے عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب ذدگان کی بحالی کام تیزی سے جاری ہے ۔پہلے مرحلے میں ہر خاندان کے سربراہ کو بلا امتیاز 25ہزار روپے مالی امداد کی تقسیم آج سے شروع ہو جائیگی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت تمام وزراء اور رہنما سیلاب ذدگان کے ہمراہ عید منائے گئی ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)