Tuesday, 2 December 2014
تمام پیٹرول پمپس مالکان نئے ریٹس کے بینرز لگائیں ڈی سی او
راجن پور۔( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر رات12بجے کے بعد ضلع بھر کے پیٹرول پمپس پر چھاپہ مار ٹیموں کی اچانک ریٹ کی چیکنگ۔ نئے ریٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت نہ کرنے والوں کے پمپس سیل کر دیئے جا ئیں گے ۔ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر کے رات بھر پمپوں کی چیکنگ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے نئے مقرر کردہ نرخوں پر فوری عمل درامد کرانے کے لیئے ڈی سی او کی ہدایت پر لیبر انسپکٹر نے رات 12بجے کے بعد تحصیل روجہان کے تمام پیٹرول پمپس کو چیک کیا اور اچانک قیمتیں چیک کیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس مالکان نئے ریٹس کے بینرز لگائیں تاکہ عوام کو آگاہی مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے پیٹرولیم مصنوعات کم کر دی ہیں ۔ اس لیئے عوام کو بھی سستے داموں اور نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فروخت کئے جا ئیں ۔ لیبر انسپکٹر نے مزید کہاکہ نئے ریٹس کی چیکنگ جاری ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔
قانون کی حکمرانی سے ہی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے محمد آصف رشید
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قانون کی حکمرانی سے ہی مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور قومیں ترقی کر پاتی ہیں ۔پاکستان اسلامی ملک ہے اس کا اسلامی تشخص ہر حالت میں قائم رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار محمد آصف رشید ڈی ایس پی راجن پور نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل در پیش ہیں جنہیں ایک چیلنج کے طور پر قبول کر کے ہم زندہ رہ سکتے ہیں وسائل کم ہیں لیکن اہمیت جذبوں کی ہے جس سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ راجن پور میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہیں اور کریمنل کے خلاف پولیس کو کامیابیاں مل رہی ہیں ۔راجن پور کے کچے کے علاقے ماضی میں کریمنل کیلئے بہت محفوظ پناہ گاہ تھے جس کا اپریشن کے بعد قلع قمع کر دیا گیا اور وہاں پولیس کی چوکیاں قائم کر کے بھاری نفری تعینات کی گئی تاہم بین الاضلاحی گروہ راجن پور میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف کاروائی میں پولیس کو کامیابی ملی ہے اور گینگ کے افراد گرفتار کئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے قانون کی حکمرانی قائم کرینگے ۔
ٹی ایم اے را جن پور کے اہلکا رعر صہ دوما ہ سے تنخو اہوں سے محر وم گھر وں میں چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹی ایم اے را جن پور کے اہلکا رعر صہ دوما ہ سے تنخو اہوں سے محر وم گھر وں میں چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔فا قوں تک نو یت حکام با لا سے اصلا ح احوام کا مطا لبہ ۔تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل میو نسپل ایڈمنسٹر یشن را جن پور کے اہلکا ران جو علا قہ کی صحت وصفا ئی اور عوام کی بھلا ئی کے لئے دن رات کو شا ں رہتے ہیں خو دعر صہ2ما ہ سے تنخو اہوں سے محروم ہیں آفسران با لا کے آپس کے سیا سی تنا ؤ اور غفلت کے پیش نظر اہلکا ران کا فی عر صہ سے ان مسا ئل سے دوچا ر چلے آرہے ہیں جبکہ عید الفظر اورعید الا ضحی پر بھی مبینہ طور پر انہیں تنخوا ہ نہیں ملی تھی تحصیل را جن پور کے عوامی سما جی حلقوں نے D.C.O راجن پور سے اپیل کی ہے کی ٹی ایم اے اہلکاران کو تنخو اہ دے کر احسان عظیم کر یں تا کہ وہ اپنے اہل وعیال کا پیٹ پا ل سکیں ۔
جرا ئم پیشہ عنا صر معا شر ہ کے نا سور اور کو ئی رعا یت کے مستحق نہیں فضل الر حمن خان
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم پیشہ عنا صر معا شر ہ کے نا سور اور کو ئی رعا یت کے مستحق نہیں ان کے قلعے قلعے کے لئے پو لیس اپنے تمام وسا ئل بر وے کا ر لارہی ہے ان خیالات ا ظہا ر ڈی ایس پی سر کلروجھان فضل الر حمن خان نے اپنے آفس میں صحا فیوں سے گفتگو کت رے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر معا شرہ کے نا سو ر ہیں اور معا شر ہ کی تبا ہی کا با عث ہیں ایسے افر اد کسی رو رعا یت کے مستحق نہیں ہیں پو لیس ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ گشت کو مز ید موثر بنا نے سے خا طر خواہ نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عوام کے تعا ون کے بغیر پو لیس اکیلی جرا ئم پر قا بو نہیں پا سکتی عوام اور تعا ون سے معا شر ہ کو جرا ئم سء پا ک کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ D.P.O راجن پور زاہد محمود گو ندل ایک ذہین اورنہ ڈر کپتان ہیں ان کی دلو لہ انگیز قیا رت میں ضلع راجن پور پو لیس اپنے پیشہ وارانہ فرا ئض با احسن طر یق انجام دے ہی ہے اس مو قع ایس ایچ او روجھان پر ویز خان احمد انی ودیگر اہلکا ران بھی مو جود تھے ۔
راجن پور 3لاکھ80ہزاپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلا کر ٹارگٹ پورا کیا جا ئے ڈی سی او
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں 3لاکھ80ہزاپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلا کر ٹارگٹ پورا کیا جا ئے۔ سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کریں ۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیئے تمام مکاتب فکر کے لوگ قومی فریضہ کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مہم کو کامیاب کریں ، کوئی بچہ رہ نہ جائے۔ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کوپورا کریں ۔ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے 8دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی جس میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنر ز ،ای ڈی او صحت، ای ڈی او تعلیم ،ڈی او لیبر ،ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندگان اور ضلعی افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا یہ تین روزہ مہم8دسمبر سے شروع ہو گی جس میں 969 ٹیمیں کام کریں گی ۔ موبائل ٹیمیں 828،زونل سپر وائزر47،ایریا انچارج168،فکسڈ65 اور ٹرانسپورٹ86 ٹیمیں شامل ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے پولیو کے سلسلے میں سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں ۔ اگر کو ئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جا ئے ۔ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دی جا ئے ۔۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ٹیموں کو چیک کریں اور ان کی نگرانی کریں ۔
یوریا کھا دکی سپلائی اور نرخوں کے سلسلے میں معاملات زیر بحث لائے گئے غازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی اے پی اور یوریا کھا دکی سپلائی اور نرخوں کے سلسلے میں معاملات زیر بحث لائے گئے ۔اجلاس میں ضلع بھر سے کھادکمپنیوں کے 18نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے کہا کہ مارکیٹ میں کھاد زائد نرخوں پر فروخت ہونے کی اطلاعات مل ہی ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ا س کی روک تھام لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے کہ اس پر کنٹرول کرے ۔ ۔ اس معاملے میں اگر کو ئی مزید شکایت ملی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے گی۔ ای ڈی او نے ہدایت کی کہ کھاد کے نرخوں کو دوکانومیں آویزاں کیا جا ئے
Subscribe to:
Posts (Atom)