Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 January 2015

ریئس محمد امین کی علا قے اور عوام کی خد ما ت قا بل تحسین ہے عوامی وسما جی حلقو ں

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عمر کوٹ کی معر وف سما جی شخصیت ریئس محمد امین کی علا قے اور عوام کی خد ما ت قا بل تحسین ہے ان کی ذا تی کو ششوں سے علا قے میں تعلیم کو عام کر نے میں بڑی مد د ملی ہے اور عوام میں تعلیم کا شعو ر پید ا ہو ا ہے علا قے کے عوامی وسما جی حلقو ں نے ریئس محمد امین کی خد ما ت کو سر اہا ہے

جشن عید میلا د البنی ﷺ بھر پور مذہی جو ش اور عقید ت کے ساتھ منا یا جا ئے گا مشتا ق احمد رضوی


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جشن عید میلا د البنی ﷺ بھر پور مذہی جو ش اور عقید ت کے ساتھ منا یا جا ئے گا ۔اس سلسلے میں سنی تنظیمات جما عت اہلسنت ،دعوت اسلا می ،بز م سعید ،تنظیم العا رفین ،سنی تحر یک ،منہا ج القرآن ،انجمن طلبہ اسلام ،مر کز ی نعت ﷺکمیٹی ،انجمن مصطفے ﷺکا مشتر کہ اجلا س مر کز ی میلا دکمیٹی کے صد ر صاجنر ادہ جہا نگیر فر ید ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں نا ظم میلا د کمیٹی قا ری نور الحسن الرحیمی نے بتا یا کہ12ربیع الا ول کو صبح 10 بجے چو ک الہ آبا د سے مر کز ی میلا د ﷺ جلو س نکا لا جا ئے گا ۔جو مختلف سٹر کوں سے گذرتا ہوا بوا ئز ہا ئی سکول نمبر 1 راجن پور میں اختتا م پذ یر ہو گا جہا ں مر کزی میلاد کا نفر نس منعقد ہو گی انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پور ے ما ہ ربیع الا ول مبا رک کی روزانہ محا فل میلاد ﷺ کا شیڈول جا ری ہو چکا ہے اور عا شقان رسولﷺ گھر گھر اور قر یہ قر یہ محا فل میلا د منعقد کرکے امن ،بھا ئی چارہ اور اتحا د بین المسلین کے فر وغ کا عملی مظا ہر ہ کر رہے ہیں اجلاس میں دیگر دین و مذہی مکا تب فکر جمعیت اہلحد یث،اہل تشیع اور دیو بند کی طر ف سے تعا ون کا بھی خصو صی شکر یہ ادا کیا ۔اجلاس میں قاری غلام غو ث فیضی ،مولا نا مطلو ب سعید ی ،محمد شا ہد عطا ری ،الحا ج عید الر شید انجم ،مشتا ق احمد رضوی ،طار ق عزیز ملک قا ری سر فرازچشتی نے بھی شر کت کی

اس دوران گا ڑیوں کی چیکنگ ،مشتبہ افرا د اور کا لعدم تنظیمو ں کے عہد ید اروں پر کڑی نظر رکھی جا ئیگی زاہد محمود گو ندل

را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 12ربیع الاول کی آمد ،سیکو رٹی پلان تیا ر ،اشتعال انگیزتقا ریر،ہو ائی فا ئز نگ پر مکمل پا بندی ،کا لعدم تنظیموں کی نقل و حر کت پر کڑ ی نظر رکھی جا ئیگی ان خیالات کا اظہا ر D.P.O را جن پورزاہد محمود گو ندل نے گز شتہ روز اپنے آفس میں میڈ یا بر یفنگ دیا ۔انہوں نے بتا یا کہ 12 ربیع الاول کے ما ہ مقدس مہنیہ میں ضلع بھر میں سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی روازنہ کی بنیا د پر ضلع بھر میں تین گھنٹے جنرل ہو لڈ اپ ہو گا ۔اس دوران گا ڑیوں کی چیکنگ ،مشتبہ افرا د اور کا لعدم تنظیمو ں کے عہد ید اروں پر کڑی نظر رکھی جا ئیگی ۔انہوں نے علما ء کر ام سے اپیل کی کہ وہ محراب و منبر پر صدائیحق و صد اقت کی آواز بلند کر یں اور اپنے پیر وکا روں کو امن ومحبت ،یگا نگت کا در س دیں ۔حضور پا ک ﷺ کے اسو ہ حسنہ سے ہمیں بہتر ین اخلاق اور آپس میں بھا ئی چا رہ کا در س ملتا ہے انہوں نے کہا کہااشتعال انگیز تقا ریر اور لٹر یچر پر مکمل پا نبد ی عا ئد کر دی گئی ہے تعلیمی اداروں میں سیکو رٹی معا ملا ت کا جا ئزہ لیا جا رہا ہے جنرل ہو لڈ اپ5سے8 بجے را ت تک ہو گا ۔اس دوران ڈیوٹی سے غفلت بر تنے والے اہلکا روں کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھی ہو ئی دہشت گر دی کے خاتمہ کے لئے سر چ آپر یشن جاری ہے ۔گز شتہ روز راجن پور کے ٹھٹیر ی کے علا قہ میں انتہائی خطر نا ک اور متعد د مقد ما ت میں مطلو ب اشتہا ری مو من با رہ کی پو لیس مقا بلہ میں ہلا کت نو جوان پولیس اہلکا روں کا بہت بڑا کا ر نامہ ہے ضلع را جن پور پولیس انتہا ئی دلچسپی ،دیا نتد اری اور ذمہ دار سے اپنے فرا ئض منصبی با احن طر یق انجام دے رہی ہے اس مو قع پر D.S.P صد ر آصف رشیدوویگر صحا فیوں نے بھر پور شر کت کی

ڈسٹر کٹ با ر را جن پور کے الیکشن 2015 کے لئے چو ہد ری نعیم ثا قب صدارت کے مضبو ط امید وار بنگے

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ با ر را جن پور کے الیکشن 2015 کے لئے چو ہد ری نعیم ثا قب صدارت کے مضبو ط امید وار بنگے۔یو نا ئیٹڈلا ئز فورم میاں مطلوب گر وپ خو اجہ فرید لا ئز فورم اور دیگر گر وپ کی مکمل حما یت حا صل ملک طا لب حسین ایڈ ووکیٹ کی نیشنل فورم چھو ڑ کر یو نا ئیٹڈ فورم میں شمو لیت تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر کٹ با ر را جن پور کا الیکشن 2015 ء ابتہا ئی دلچسپ مر احل میں دا خل ہو چکا ہے ڈسٹر کٹ با ر کے متعد د فورم اور گر وپس نے یو نائیٹڈ لا ئز فورم کے امید وار بر ائے صد ارت چوہد ری نعیم ثا قب ایڈ ووکیٹ اور ان کے پینل کی مکمل حما یت کا اعلا ن کیا ہے ۔گزشتہ روز ایک اہم اجلاس جسکی ؂صدارت ملک ظفر اللہ جا وید نے کی نیشنل لا ئر ز فورم کے اہم تر ین رہنما ملک طا لب حسین ایڈ ووکیٹ نے اپنے سا تھیوں سمیت یو نا ئیٹڈ لا ئر ز فورم میں شمو لیت ا اعلان کیا اور کہا کہ اپنی تمام صلا حیتں یو نا ئیٹڈ لائر زفورم کے پینل کی جیت کے لئے بر و ئے کا ر لا ؤں گا ۔چو ہد ری نعیم ثا قب نے اپنے خطا ب میں کہا کہ وکلا بر داری کی طرف سے بھر پور حما یت لئے اعز از کی با ت ہے ۔انشا ء اللہ ہما را پو را پینل کا میا بی سے ہمکنا ر ہو گا۔اس مو قع پر ممبر پنجاب با ر کو نسل سردار خالد خان بزدار اور سینئر وکیل سید احسن حسین شمسی اور شکیل خان بلو چ ایڈ وو کیٹ نے اپنے بھر پورحما یت کا یقین دلا یا اور پورے پینل کی کامیا بی کے لئے دعا کی سٹیج سیکر ٹر ی کے فرائض چو ہد ری عباد اللہ انجم نے انجام دیئے اس موقع ملک ظفر اللہ جا وید ودیگر وکلا کثیر تعد اد میں مو جو د تھے

Thursday, 1 January 2015

راجن پور دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے جس کے خاتمے کے لئے پوری قوم یک جاں ہے شیر علی خان گورچانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ شروع ہونے والے نئے سال کا پہلا سورج اپنے ساتھ پاکستان اور عوام کے لئے خوشیا ں ،رحمتیں اور برکتیں لے کر طلوع ہو ۔ہمیں نئے سال میں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی ہمت دے اس کے لئے ہم سب کوہنگامی بنیاد وں پرکام کرناہوگا۔دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے جس کے خاتمے کے لئے پوری قوم یک جاں ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے لئے تاریخی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ دہشت گردی کے خاتمے کا خواب مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے دور میں ہی پورا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے اور ان کو نہ دھرانے کا عہد کرنا ہے ۔انہیوں نے امید ظاہر کی کہ 2014کا سورج اپنے ساتھ پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو اپنے ساتھ لے کر غروب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کے پیامبراورجمہوریت کے علمبردارہیں اورہم اس ملک میں آئین کی سربلندی ،قانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی مضبوطی کے ذریعے جمہوریت کوفروغ دیکرپاکستان کے عوام کی تقدیربدلنے کاعزم رکھتے ہیں۔قائد اعظم کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کا وقارعالمی برادری میں بلند کرنا ہے تاکہ پاکستانی ہونا ،دنیا میں فخر کی علامت ہو۔

راجن پور دانش سکول کے طلباء کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے حسن خاور محمود

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی اداروں کی موسم سرماکی تعطیلات میں تو سیع کے اعلان کے بعد دانش سکول کے طلباء کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات پرنسپل دانش سکول فاضل پور لیفٹیننٹ کرنل (ر)حسن خاور محمود نے ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے والدین کو بتایا جاتا ہے کہ اب سکول 4جنوری کی بجائے 11جنوری کو اپنے بچوں کو سکول پہنچائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکول میں سیکیورٹی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنادیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

راجن پور جشن عید میلادالنبیﷺ ضلع راجن پور میں شا ن شایان طریقے سے منایا جا ئے گا زاہد محمود گوندل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جشن عید میلادالنبیﷺ ضلع راجن پور میں شا ن شایان طریقے سے منایا جا ئے گا۔ اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے ۔ سرکاری عمارت کوسجایا جا ئے اور چراغاں کیا جا ئے۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی نمائندگی کرتے ہو ئے اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام ، معززین ،انجمن تاجران کے نمائندگان اور ضلعی افسران موجود تھے۔ اجلاس میں اے ڈی سی نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں کو فوری طورپر صاف ستھرا کیا جائے اور حسب روایت یہ پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجن پور میں عیدمیلاد النبیﷺ کی تقریب منعقد ہو گی ۔ بعد میں جیل کے قیدیوں میں مٹھائی اور ہسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے جا ئیں گے ۔ ا س موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے شہری ملک دشمن عناصر پر نظر رکھیں اگر کوئی مشکو ک شخص نظر آئے تو پولیس کو اطلاع دی جا ئے ۔ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عیدمیلادالنبی ﷺپہلے سے زیادہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا ئے گا۔ اجلاس میں مرکز ی نعت کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ 12ربیع الاول کو میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں 25ویں محفل نعت منعقد ہو گی ۔ آخر میں مولانا سیف الرحمن درخواستی نے دعا کر ائی ۔بعد ازاں اے ڈی سی ترکش ماڈل ویلیج کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کی

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers