Sunday, 1 February 2015
راجن پور ٹی ایم اے راجن پور میں عملہ صفائی کی کمی ،شہر میں صفائی خواب بن گئی محمد مشتاق
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹی ایم اے راجن پور میں عملہ صفائی کی کمی ،شہر میں صفائی خواب بن گئی ہرجگہ گندگی کے ڈھیر نئے خاکروب بھرتی کرکے شہر کو خوبصورت بنایا جائے یہ باتیں سماجی شخصیات نعیم اکبر ،سلیم خان ،محمد مشتاق ،بلال احمد ودیگر نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ دس سالوں میں راجن پور شہر کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہوا مگر ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کی دس سالوں سے نئی بھرتی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آج نوآباد کالونیاں گندگی سے اَٹ گئی ہیں اور شہری آمدورفت کے مواقع نہ ہونے سمیت آلود گی کے باعث بیماریوں سے دوچار ہورہے ہیں شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مسلم لیگ ن عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہے عاطف حسین مزاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیررسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہے عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے حکو مت پنجاب سرفہرست ہے اپناروزگار اسکیم کے تحت صوبے بھر کے بے روزگار نوجوانوں کو بغیر سود اقساط پر سوزوکی گاڑیوں کی بغیر گارنٹی تقسیم،تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کے لئے وظائف اور یورپی ممالک کی یونیورسٹیز کے مفت مطالعاتی دورے پنجاب حکو مت کے سنہرے کارنامے ہیں اس طرح غریب کسانوں کی سہولت کے لئے مفت زرعی آلات کی فراہمی اور زمین کے ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کے عمل سے کرپشن کی روک تھام وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گڈ گورننس کا عملی ثبوت ہے ایک ملاقات کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین لاکھ مخالفت کرتے رہیں مسلم لیگ ن عوامی خدمت سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گی اس موقع پر خادم حسین مزاری ،سردار امجد حسین مزاری ودیگر موجود تھے ۔
ریو نیوریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن آخری مرا حل
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہدایات پرلینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے بہت جلد راجن پور بھر کا ریونیو ریکارڈ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہوجائیگا جس کے بعد زمیندار آن لائن اپنی آراضی کی ملکیت حاصل کرسکیں گے یہ بات اُنہوں نے تحصیل آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تحصیلدار سردار محمد اعظم خان گوپانگ ،نائب تحصیلدار محمد انور قریشی ،سجاد نصیر ،غلام مصطفی،عبدالمالک مزاری اور عملہ ریونیو بھی موجود تھا اے سی نے کمپیوٹر سنٹر کا بھی وزٹ کیا اے سی چوہدری محمد مختارنے عملہ فیلڈ پر زور دیا کہ وہ اپنا ریکارڈ ہر حال میں مکمل کریں اور اسے کمپیوٹر سنٹر کے حوالے کردیں تاکہ اسے جلد ازجلد اَپ لوڈ کیا جائے ۔
راجن پور، دیور کی بھابھی کے ساتھ بداخلاقی ،چار مسلح افراد کی لڑکی کو اغواء کر نے کی کوشش
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور، دیور کی بھابھی کے ساتھ بداخلاقی ،چار مسلح افراد کی لڑکی کو اغواء کر نے کی کوشش سمیت لڑکے کے ساتھ بداخلاقی کے واقعات رپورٹ ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق موضع ٹبہ چانڈیہ کی (ب ) نے تھانہ جام پور کو رپورٹ کی کہ اُس کے دیور عبدالخالق نے اُسے گھر میں اکیلا ء پاکر اس کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی ہے جام پور کی رہائشی (گ ) نے پولیس کورپورٹ کی کہ اُس کی بیٹی اقصیٰ کو محمدقاسم ودیگر اغواء کر کے لے جانا چاہتے تھے مگر اہلخانہ کوآتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے فاضل پور کے رہائشی زاہد تھہیم نے پولیس کو رپورٹ کی کہ ملزم اختر اور اُس کے ساتھی نے اُس کے کم سن بھائی شاہد کو زبردستی خلاف وضع فطری فعل کا نشانہ بنایا ہے محمدشفیع روڑنجہ نے رپورٹ کی کہ فقیر وغیرہ نے زبردستی اُس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جبکہ سٹی پولیس نے لاؤڈ سپیکر پر تقریر کر نے کے الزام میں امان اللہ کو گرفتار کرلیا ہے دوسرے واقعہ میں پولیس نے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے تیس لٹر شراب بھی برآمد کی ہے ۔
راجن پور آقائے نامدار رسول اکرم ﷺ کی آمد سے ہی انسانیت کی تکمیل ہوئی قاری محمود احمد قاسمی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آقائے نامدار رسول اکرم ﷺ کی آمد سے ہی انسانیت کی تکمیل ہوئی آپ کے حسن اخلاق سے ہی اسلام پھیلا آپ محسن انسانیت ہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمود احمد قاسمی نے النور پبلک ہائی سکول میں منعقدہ محفل میلاد ﷺ کی تقریب کے دوران کیا میلاد کی اس تقریب کا اہتمام پر نسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر نے کیا میلاد کی اس محفل میں بلال احمد سومرو،نجی سکولز کے پرنسپل صاحبان عبید الرحمن قریشی ،محمد صابر شبیر ،ملک مشتاق احمد،سیف اللہ چوہدری ،محمد الطاف گوہر،محمدعمران انور،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مسعود چوہدری سمیت طلباء کے والدین ،اساتذہ کرام اور سکول کے بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع ننھے طلباء نے آقاﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے آخر میں نعت خواں حضرات کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا ۔
راجن پوردانش سکول میں گٹر کی صفائی کے دوران اہکار جاں بحق دوسر ے کو زندہ بچا لیا گیاپر نسپل دانش سکول
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) دانش سکول میں گٹر کی معمول کی صفائی کرتے ہوئے ایک سوئیپر جاں بحق ، ایک کو زندہ بچا لیا گیا، پر نسپل دانش سکول نے میڈیا کے نمائندوں کو حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے سوئیپرز پانی کی ٹینکی کے قریب واقع گٹر کی معمول کی صفائی کررہے تھے کہ ایک سوئپر محمد اسلم ولد اللہ ڈتہ نیچے پانی میں گر گیا، جسے نکالنے کے لئے ناصر حسین ولد جاڑا اندر گیا، فوری طور پر ریسکیو1122 اور پولیس کو کال کی گئی، امدا\\دی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہمارے ایڈمن سٹاف نے ان ٹیموں کی مدد کی، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد دونوں افراد کوزندہ گٹر سے نکال لیا گیا۔ دونوں کو فوری طبی امداد کے بعد ریسکیو کی گاڑیوں کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔وہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دی، لیکن ایک سوئپر محمد اسلم ولد اللہ ڈتہ جانبر نہ ہوسکا اور وفات پاگیا، جبکہ دوسرے سوئپر ناصر کو بچا لیا گیا، انہوں نے کہا کہ صفائی کے کام کے دوران سوئپرز مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔سیڑھی اور رسی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ سوئپرز نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور بد قسمتی سے نیچے جا گرا جہاں آکسیجن کی بھی کمی تھی۔ ہمارے ایڈمن سٹاف اور ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس، مقامی تھانہ کی پولیس کے اہلکاروں نے مکمل کوشش کی کہ گرنے والے کو زندہ بچا لیا جائے۔ لیکن یہ کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ہم مرنے والے سوئپر محمد اسلم کے خاندان سے مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)