Sunday, 1 March 2015
راجن پور میں چوری کی دوواداتوں میں درخت اور موٹر سائیکل چوری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں چوری کی دوواداتوں میں درخت اور موٹر سائیکل چوری ،چار مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے ،دوواقعات میں ناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ پکڑا گیا 6 مسلح افراد نے لڑکی اغواء کرلی چوری کی نیت سے گھر میں گھسنے والے پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق فاضل پور کے نازک دریشک نے پولیس کورپورٹ کی کہ وہ قریبی مسجد نماز پڑھنے گیا اس دوران ملزمان ظہور وغیرہ نے اس کی موٹر سائیکل چرا لی چوری کرنا تسلیم کرکے تاحال موٹرسائیکل واپس نہ کی ہڑند کے عطاء شکانی نے پولیس کورپورٹ کی کہ ملزمان کمال وغیرہ نے اُس کے کھیت سے درخت مالیتی ساٹھ ہزار روپے چوری کرلئے مہرے والا کی رہائشی مسماۃ پروین زوجہ سلیم دستی نے فاضل پور پولیس کورپورٹ کی کہ سجاد نامی ملزم نے ساتھیوں سمیت مجھے میری تین کمسن بچیوں سمیت یہ کہہ کراغواء کیا کہ تمہارا خاوندقتل ہوگیا ہے اس دوران نامعلوم مقام پر رکھ کر زبردستی بداخلاقی بھی کرتے رہے موقع پاکر وہاں سے فرار ہوئی میری تین بچیاں نادرہ ،صائمہ اور ثمینہ تاحال ملزمان کے پاس ہیں فاضل پور کی رہائشی نازومائی دختر اللہ والاہوت فقیر نے پولیس کو رپورٹ کی کہ 31 دسمبر کی رات ملزمان اعجاز وغیرہ نے اُس کی لڑکی صنم بی بی کواغواء کرکے ہمراہ لے گئے ہیں پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران زبیر نواز سے شراب تین لٹر،مزار خان سے کلاشنکوف اور پانچ گولیاں برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
راجن پور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کرپشن کا گڑھ بن گئی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کرپشن کا گڑھ بن گئی سخت سردی اور دھند کے ماہ میں جنریٹر کے تیل کا 80 ہزار روپے خرچہ ،آڈٹ آفیسر کی جانب سے کرپشن پکڑنے پر ٹی ایم او اور کلرک نے آڈٹ آفیسر کے پاؤں پکڑ لئے پانی کی ٹینکیوں کی خریداری پر کئی لاکھ روپے کا خرچ ظاہر صفائی اور ڈینگی سپرے کے نام پر ہرماہ لاکھوں روپے نکلوائے جانے لگے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم راجن پور روانہ کریں شہری عبدالمجید چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور ڈی جی پنجاب سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہری نے اعلیٰ حکام کے نام درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے کرپٹ اہلکاروں ذوالفقار علی انجم ،زبیر پتافی اور شعبہ اکاؤنٹس نے مل کر فرضی اور بوگس بلوں کے ذریعے ٹی ایم اے کے خزانے کو خالی کردیا آج ٹی ایم اے کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے بھی فنڈز نہیں ہیں شہر میں صفائی اور ڈینگی سپرے کے نام پر لاکھوں روپے نکلوائے گئے جبکہ شہری کی غربی اور شرقی کالونیوں ،بستی سرکی ،بستی بورانی ،ٹھیڑی کالونی ،بسم اللہ بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اُن کے علاقوں میں کبھی ٹی ایم اے کی ٹیم ڈینگی سپرے کے لئے آئی ہی نہیں سابق ٹی ایم او عثمان جاوید سرویا اور حال ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی کادست راست ذوالفقار علی انجم ہے شہری نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم روانہ کر نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتا ۔
راجن پور شجر کاری مہم ،سکول کے فروغ تعلیم فنڈ ز کی بجائے اساتذہ سے جبری طور پر دوسو سے پانچ سوروپے وصولی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شجر کاری مہم ،سکول کے فروغ تعلیم فنڈ ز کی بجائے اساتذہ سے جبری طور پر دوسو سے پانچ سوروپے وصولی اساتذہ کا احتجاج نادر شاہی حکم صادر فرمانے والے آفیسرز مہنگائی کو دیکھ کر حکم صادر کیا کریں کمشنر ڈیرہ اس وصولی کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں سات سو سے زائد پرائمری سکولز کے اساتذہ سے شجر کاری مہم کے نام پر دو سے پانچ سورو پے فی مردوخواتین ٹیچر وصولی کا سلسلہ جاری ہے اے ای اوز نے اپنے سنٹرز کے ہیڈز کو فوری طور پر رقم اکٹھی کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اے ای اوز کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپر سے ہدایت ملی ہے کہ ضلع کے تمام سکولز سے فی سکول ایک ہزار روپے سے دوہزار روپے وصولی کرکے رقم جمع کی جائے تاکہ سکولوں میں شجر کاری کی جائے دوسری جانب اساتذہ نے اس جبری وصولی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مہنگائی کے اس مشکل ترین دور میں پہلے ہی قلیل تنخواہ میں گذارہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے اوپر سے کٹوتی نے معاشی پریشانی سے دوچار کردیا ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر سکولز پر خرچ کرنا ہے تو فروغ تعلیم فنڈز یا ایس ایم سی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اساتذہ نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور سیودی چائلڈ این جی او ضلع راجن پور میں بوگس بلز بنا کر سرکاری خزانے سے رقم نکلوانے کا خدشہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیودی چائلڈ این جی او ضلع راجن پور میں دفتر بند کرکے روانہ جاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ’’خوش ‘‘ کر گئی فرینچر لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی نوازشیں قیمتی سامان کی ڈی سی او آفس کے اہلکاروں میں بند ربانٹ ،مذکورہ سامان کی خریداری کے لئے علیحدہ سے فرضی او ر بوگس بلز بنا کر سرکاری خزانے سے رقم نکلوانے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ایجوکیشن ،ہیلتھ سمیت دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والی این جی اوز انتظامیہ کی ’’گڈبک ‘‘ میں شامل ہونے کے لئے قیمتی تحفوں کی بارش برسانے لگی ہیں اس لئے جتنی بھی کرپشن کرلیں یاقواعد وضوابط سے ہٹ کر کام کریں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اُنہیں ڈسٹر ب نہیں کیا جاتا گذشتہ روزسیودی چائلڈ نے ضیاء شہید روڈ پر قائم اپنا دفتر بند کردیا اور راجن پور میں چلنے والے پر اجیکٹ کلوز کردیئے ایسے میں سیودی چائلڈ نے اپنی آرگنائزیشن کو مطمئین کر نے کے لئے ڈسٹر کٹ گورنمنٹ سے ’’ تعریفی لیٹر ‘‘ نکلوایا جبکہ اسی لیٹر کے بدلے ضلعی انتظامیہ کو قیمتی سامان تحفہ میں دے دیا فرنیچر کرسیاں وغیر ہ تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن کو دے دی جبکہ لیپ ٹاپ ،خوبصورت کیبن سمیت دیگر قیمتی سامان ضلعی انتظامیہ کو دے کر ڈی سی او سے وصولی لیٹر لکھوالیا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اب یہ سامان ڈی سی او آفس کے اہلکاروں میں تقسیم کردیا گیا ہے خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب اس سامان کی خریداری ظاہر کر کے فرضی بلوں کے ذریعے سرکاری خزانے سے رقم بھی وصول کر کے خورد برد کی جائیگی دوسری جانب ترجمان ڈی سی او آفس کا کہنا ہے کہ فرنیچر اور دیگر سامان مختلف شعبہ جات کی کارکردگی میں مزیدبہتری کے لئے اُن میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔
راجن پور ٹی ایم اے کے شعبہ ڈینگی بریگیڈ پر لاکھوں روپے خورد برد کرنیکا الزام
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹی ایم اے کے شعبہ ڈینگی بریگیڈ پر لاکھوں روپے خورد برد کرنیکا الزام شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق قصبہ گبول جاگیر کے عبدالمجید چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈائر یکٹر انٹی کرپشن پنجاب کو الگ الگ درخواستیں گذاریں ہیں جن میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے ملازمین وانچارج ڈینگی بریگیڈ ذوالفقار انجم ،زبیرپتافی نے فرضی اور بوگس بلوں کے ذریعے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے دفاتر اور نجی عمارات میں سپرے کر نے کے نام پر 25 لاکھ روپے کے فرضی بلز خزانے سے پاس کرائے اس طرح مذکورہ ملازمین نے سابق ٹی ایم او عثمان سرویا کے ساتھ سازباز ہوکر ٹی ایم اے کی مشینری کی مرمت اورخرید کے تین کروڑ روپے کی کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں پی او ایل کا انچارج ہونے کے باعث تیل کی خریداری کے فرضی بلز پاس کراکر خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہر دو ملازمین کروڑوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کرپٹ ملازمین کیخلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کو فوری طور پر برطرف کرنے اور لوٹی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور اشیائے خوردونوش اور ایل پی جی گیس پھرمہنگے داموں فروخت شروع کردی گئی ہے شہری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انتظامی ذمہ داریوں کی آدائیگی میں مصروف گراں فروش ایک بار پھر متحرک اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری شہری تاجروں کے رحم وکرم پر زندگی گذارنے لگے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ عمل کی بدولت راجن پور کے نائب تحصیلدار وریونیو آفیسران ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن میں مصروف ہو گئے ہیں جس کا فائدہ اُٹھا کر تاجر ایک بار پھر گراں فروشی میں مصروف ہوگئے ہیں اشیائے خوردونوش اور ایل پی جی گیس پھرمہنگے داموں فروخت شروع کردی گئی ہے تاجر مارکیٹ کمیٹی کی مقرر لسٹ سے کئی گناء زائد پر اشیاء فروخت کررہے ہیں جس سے شہریوں کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)