Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 May 2015

راجن پور معاشرے میں مزدور کی بڑی اہمیت ہےمحمد اقبال گیلانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پرضلع راجن پورمیں ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں ای ڈی او سی ڈی ،ڈی او فاریسٹ ،محمد اقبال گیلانی اور مزدوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مزدور کی بڑی اہمیت ہے اور یہ برابرکی عزت کے حقدار ہیں مزدوروں کو بروقت اجرت اور ان کااحترام کیا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اپنے ہاتھ سے کمانے والے میرے دوست ہیں اور اسلام بھی مزدوروں کے حقوق کو اداکرنے کا حکم دیا گیا ۔ ای ڈی او سی ڈی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے سلسلے میں راجن پور میں تنظیم بنائی جائے گی جس سے یہ مزدور اپنے مسائل حل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اتنظامیہ ،حکومت پنجاب مزدوروں کے تحت اور حقوق کے بارے میں اپنا کردار اداکررہی ہے ۔

ضلع راجن پور میں نائب تحصیلدار پرخالی بوریاں خورد برد کر کے فروخت کر نیکا الزام محمد افضل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں نائب تحصیلدار پرخالی بوریاں خورد برد کر کے فروخت کر نیکا الزام محمدانور قریشی اجراء ٹوکن باردانہ کی پوری بک پرائیویٹ جگہ پر لے جا کر پر کر تے ہیں زمینداروں کا سخت احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کے کسانوں محمد افضل ،ولی خان ،محمد عامر ،شہزاد حسین ،محمد فاروق،محمد عنصر سمیت سینکڑوں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سنٹرز پر نائب تحصیلدارمحمد انور قریشی نے قبضہ جما رکھا ہے عرصہ درازسے دونوں آفیسرز راجن پور تحصیل میں تعینات ہیں ہزاروں بوریاں خوردبرد کرکے رات کے اوقات میں آڑھتیوں کو فروخت کرتے ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کا ڈھونگ رچا کر محض چند ہزار بوریوں کی تقسیم کے لئے کسانوں کے ناموں کے قرعے ڈالے جاتے ہیں جبکہ یو میہ کئی ہزار بوری آفیسران ،میڈیا اور وکلاء کے نام کا کوٹہ بتلاء کر روزانہ خورد برد کررہے ہیں ان میں نائب تحصیلدار محمد انور قریشی سر فہرست ہیں ہر دو آفیسران اجراء ٹوکن باردا نہ کی بکیں پرائیویٹ مکانوں میں لے جا کر فرضی پر کرتے اور آڑھتیوں میں ہزاروں روپوں کے عوض خالی بوریاں فروخت کررہے ہیں کسانوں نے مزید کہا کہ ان دو آفیسرز نے حلقہ پٹواریوں کے ذریعے من پسند افراد کے نام گرداوری میں درج کرائے اب بھی تحقیقات میں ثابت کرسکتے ہیں کہ اتنی گندم کاشت نہیں جتنی پٹواریوں نے گرداوری ڈال رکھی ہے من پسند افراد کے نام سینکڑوں ایکڑ کاشت درج کر کے ان سے رشوت لی گئی ہے ادھر اب فوڈ سنٹرز پر قرعہ اندازی کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے پورے موضع کے لئے چھتیس بوریاں دے کر ان میں بھی قرعہ اندازی نے ضلعی انتظامیہ کی میرٹ پالیسی کا پول کھول دیا ہے کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری خوراک پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے ضلع راجن پور میں ریونیو اہلکاروں کی کرپشن کا سختی کیساتھ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نیز گندم خریداری میں خالی بوریوں کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

راجن پورسب انجینئر لوکل گورنمنٹ مظہر حسین عرصہ دراز سے دفتر سے غیر حاضر ،کنٹریکٹرز سے مبینہ رشوت محمد بلال

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سب انجینئر لوکل گورنمنٹ مظہر حسین عرصہ دراز سے دفتر سے غیر حاضر ،کنٹریکٹرز سے مبینہ رشوت کے عوض اُن کے بلز اپنے گھر ڈی جی خان میں درج کر نے لگا دفتر ی امور ٹھپ ہوگئے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے معیاری ہونے پر خدشہ لاحق ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمد حسن ،محمد بلال، عبدالوحید ودیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب انجیئنر مظہر حسین نے دفتر حاضر نہ ہونے کی قسم کھالی مذکورہ آفیسر بااثر ہونے کے باعث ڈسٹر کٹ آفیسر کمیو نٹی آرگنائزیشن بھی اسے حاضر باش نہ بنا سکا مذکورہ سب انجیئنر کرپشن کے باعث کئی بار سروس کے دوران معطل ہوا اب ضلع راجن پور میں تعیناتی کے دوران اُس نے یہی روش اپنا رکھی ہے کئی کئی ماہ دفتر حاضر ہوتا نہ ہی ترقیاتی کاموں کی چیکنگ کرتا ہے بلکہ کنٹریکٹرز کو ڈی جی خان اپنے گھر بلا کر مبینہ طور پر مک مکا کرتا ہے سب انجینئر کی عدم حاضری کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے اسے حاضر باش بنا نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سب انجیئنر مذکور سے موقف لینے کے لئے بار بار رابطہ کیا گیا مگر اُس نے فون اٹینڈ نہ کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کردیا ۔

را جن پور کا علا قہ کوٹلہ نصیر میں بااثر افراد کا بچوں کی لڑائی پر غریب محنت کش اور اس کے اہلخانہ پر تشدد ہسپتال منتقل حالت تشویشناک نور محمد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) را جن پور کا علا قہ کوٹلہ نصیر میں بااثر افراد کا بچوں کی لڑائی پر غریب محنت کش اور اس کے اہلخانہ پر تشدد ہسپتال منتقل حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق راجن پور تھانہ سٹی کی حدود میں نور محمد اور اس کے اہلخانہ،دانیال ۔کامران، پر بااثر افراد راشد ،بشیر و دیگر 10مصلح افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نور محمد سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں تشویشناک حالت میں راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،ایک شخص کی حالت نازک ہے ،اہل خانہ نے اعلی حکام سے کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ،تاہم پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کا آغاز ر دیا گیا ہے ۔

کپا س کے کا شتکا ر فی ایکڑ پید اوار میں ضا فے کو یقینی بنا نے کے لئے کپا س کی فصل کو رس چو سنے والے کیڑو ں سے محفو ظ بنا ئیں محمد الیا س رضا کلا چی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹر کٹ ڈپٹی زرا عت آفسیر محمد الیا س رضا کلا چی نے کہا ہے کہ کپا س کے کا شتکا ر فی ایکڑ پید اوار میں ضا فے کو یقینی بنا نے کے لئے کپا س کی فصل کو رس چو سنے والے کیڑو ں سے محفو ظ بنا ئیں کپاس کی فصل پر تھر پس کے حملے سے بچا ؤ کے لئے محکمہ زرا عت کے مفید مشوروں پر عمل کیا جا ئے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں آنے وا لے کسا نو ن وکا شتکا ر سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تھر پس کا حملہ کپاس کی فصل اگتے ہی ابتد ائی دنو ں میں ہو جا تا ہے تھر پس کے با لغ اور بچے دو نوں پتوں کور گڑکر ان کا رس چو ستے ہیں جس کی وجہ سے پتوں کی نچلی سطح سفید اور چمکدا ر ہو جا تی ہے کپا س کے چھو ٹے پو دوں کے پتے رس چو سنے کی وجہ جڑ مڑ ہوجا تے ہیں انہوں نے کہا کہ تھر پس کے تدار ک کے لئے کسی ،کھر پہ اور کسولہ یاہل کی مد د سے گو ڈی کر یں تا کہ زیر زمین انڈوں سے بچے نکل کر تلف ہو جا ئیں جبکہ فصل کی ہلکی پھلکی آب پا شی کر یں اور تھر پس سے متا ثر ہ پو دوں کی چھد را ئی کر کے فا لتو پو دے نکال دیں انہوں نے کہا کہ کپاس کے کا شتکا ر فصل کی فی ایکڑ بہتر ین پیداوار کے حصو ل کی خا طر محکمہ زرا عت کے عملہ سے را بطہ میں ر ہیں جبکہ فصل کو ضر ررساں کیڑوں سے بچا نے کے لئے محکمہ زراعت کے مفید مشو روں پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں

ضلع راجن پور کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں ایف ایس سی کی مفت کلاسزز کا آغاز 2مئی 2015ء سے کیا جارہا ہے کلیم اختر قریشی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب اور ڈائریکٹر کالجز کے احکامات کی روشنی میں ضلع راجن پور کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں ایف ایس سی کی مفت کلاسزز کا آغاز 2مئی 2015ء سے کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی نے ڈسٹرکٹ راجن پور کے کالجز کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی اور کہا کہ اس مرتبہ حکومت پنجاب نے کالجز میں فری کوچنگ کلاسزز کا اجراء کر کے تعلیم دوست پالیسی کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایف ایس سی میڈیکل انجینئرنگ ،آئی سی ایس کے طلباء وطالبات کو موسم گرما کی تعطیلات سے قبل تدریسی عمل میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ E.Cat،M.Catکی کلاسز بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز راجن پور نے کہاکہ حکومت پنجاب طلباء وطالبات کو پرائیویٹ ٹیوشن سنٹراور اکیڈمی کی بجائے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانا چاہتی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرکالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار بھی موجود تھے ۔

قدرتی آفات اورمتوقع سیلاب سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں غازی امان اللہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قدرتی آفات اورمتوقع سیلاب سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کریں ۔ریسکیو اور سول ڈیفنس والے ہائی الرٹ رہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پو ر غازی امان اللہ نے سیلاب سے بچاؤ اور عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایکسین انہار ،ایکسین بلڈنگ،ایکسین روڈز،ڈی ایم او،ٹی ایم اوزاور دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہاہے کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ سروے کریں ۔حفاظتی بندوں کا معاوئنہ کریں ۔رودکوہی اور دریائی متوقع سیلاب سے پہلے ہرقسم کے انتظامات مکمل ہونے چائیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ 2012 ؁ء کے بعد اچھے انتظامات ہونے کی وجہ سے سیلاب میں نقصانات بہت کم ہوئے ہیں اوراسی طرح پہلے سے زیادہ انتظامات کریں تاکہ لوگوں نقصانات سے محفوظ رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران استعمال ہونے والی تمام مشینری آلات کو ابھی سے ٹھیک کر الیں

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers