Monday, 1 June 2015
رشو ت خو روں اور کر پشن میں ملو ث آفیسر ان واہلکا رو ں کے خلاف بھر پور کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ر ہی ہے ر عبد المجید مستو ئی
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سر کل آفیسر محکمہ اینٹی کر پشن را جن پور عبد المجید مستو ئی نے کہا ہے کہ رشو ت خو روں اور کر پشن میں ملو ث آفیسر ان واہلکا رو ں کے خلاف بھر پور کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ر ہی ہے کر پٹ عنا صر اپنا قبلہ در ست کر لیں ور نہ محکمہ اینٹی کر پشن کی کا رو ائی کے لیے تیا ر ہو جا ئیں انہوں نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ عبد الغفا ر گو پا نگ اکا ؤ نٹنٹ ڈی سی او آفس جو کہ مقد مہ نمبر 1/10 میں اشتہا ر ی تھا اس کو گر فتا ر کیا گیا ہے اب و ہ تین رو ز جسما نی ریما نڈ پر ہے اس کے خلا ف مز ید تفتیش جا ری ہے کر پشن کے نا سو ر کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کے لئے عوا م النا س کا تعا و ن اشد ضر رو ی ہے عوا م کو کر پٹ عنا صر کے خلا ف میں محکمہ اینٹی کر پشن کا سا تھ دینا چا ہیے اس مو قع پر محر ر سا جد علی اور ملک غلا م ر ضا کھیا را بھی مو جود تھے
پو لیس ہر قسم کے ممکنہ خطرا ت سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہے فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پو لیس ہر قسم کے ممکنہ خطرا ت سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہے شر پسند عنا صر پر سختی سے کچل دیا جا ئیگا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفیسر روجھان فضل الر حما ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث عناصر کے خلا ف بھر پور کا روائی کی جا ئی گی علما ء کرام اپنی تقا ر یر میں اتحا د ویگا نگت کا در س دیں اور امن وبھائی چا ر ے کی فضا قائم کر نے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں انہوں نے بتا یا کہ عمر کوٹ میں ریلو ے حا دثہ ڈر ائیو کی غفلت سے پیش آیا انہوں نے کہا کہ سر کل رو جھان میں جرا ئم کا مکمل خا تمہ کر دیا گیا ہے دہشت گر دی کے نا سور کو جڑ سے اکھا ڑ نے کا وقت آ چکا ہے پو لیس پا ک فو ج کے شا نہ بشا نہ دہشت گر دی کے خا تمہ کے لیے جد و جہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کو ئی شخص کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو قانو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا منشیا ت اور جو ئے کے اڈوں کے علا وہ نا جا ئز اسلحہ کے خلا ف اپر یشن کلین اپ جا ر ی ہے انہوں نے کہا کہ اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،اما م با ر گا ہوں ،مسا جد کی سیکو رٹی مز ید سخت کر دی گئی ہے
ہمت ویلفئیر فاؤنڈیشن کروڑوں روپوں کا فراڈ کے مقدمہ کے سامنا کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے پھر منظرعام پر آگئی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہمت ویلفئیر فاؤنڈیشن کروڑوں روپوں کا فراڈ کے مقدمہ کے سامنا کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے پھر منظرعام پر آگئی سستا گھی اور راشن فراہم کر نے کے بہانے دیہی اور شہری علاقوں کے رہائشیوں سے لوٹ مار جاری ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کارندے سادہ لوح شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے لگے ڈی جی سوشل ویلفئیر پنجاب کرپٹ آرگنائزیشن کے خلاف کاروائی کرے یہ باتیں راجن پور کی رہائشی خواتین منظور بی بی ،سعید بی بی ،زیب النساء ،وحیدہ بی بی ،مسرت نور،شازیہ خان ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں خواتین کا کہنا تھا کہ ہمت ویلفئیر کے انچارج نجیب اللہ نے بودلہ کالونی میں ایک کوٹھی کرائے پر لے رکھی ہے جہاں سستے راشن گھی ،چینی اور آٹا کی فراہمی کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنا کر اُن سے پیسے اینٹھے جارہے ہیں ہر سائل کو دو نئے گاہک لے آنے کی ہدایت کی جاتی ہے نئے آنے والے گاہکوں سے بھی راشن کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں متاثرہ خواتین کے مطابق پہلے بھی لون کے نام پر اس آرگنائزیشن نے چار کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا اور پولیس آفیسران سے مبینہ مک مکا کے بعد اس فراڈیئے نے اب دوبارہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا شروع کررکھا ہے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اس کرپٹ آرگنائزیشن کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ترجمان ہمت فاؤنڈیشن کا موقف میں کہنا تھا کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں غریب شہریوں کو سستے داموں راشن فراہم کررہے ہیں لوٹ مار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پولیس ملازم کے بھائی نے لڑکی کواغواء کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا کاروائی کر نے پر پولیس اہلکار نے متاثرہ خاندان کا جینا حرام کردیا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس ملازم کے بھائی نے لڑکی کواغواء کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا کاروائی کر نے پر پولیس اہلکار نے متاثرہ خاندان کا جینا حرام کردیا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں متاثرہ خاندان کا ڈی پی او دفتر کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق تحصیل جام پور کے موضع الہ آباد کی ط کو ابوبکر وغیرہ نے اغواء کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون جب کاروائی کے حصول کے لئے اپنے ورثاء کے ہمراہ ڈی ایس پی جام پور کے دفتر پہنچی تو پولیس اہلکار محمد اسماعیل نے دفتر کے سامنے شدید تشدد کا نشا نہ بنایا جس پر متاثرہ خاندان نے احتجاج کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان بااثر ہیں پولیس اہلکار ہو نے کے ناطے پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے میں مصروف ہیں ملزمان نے متاثرہ خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ان مقدمات کی پیروی سے باز نہ آئے تو نہ صرف وہ لڑکی کو دو بارہ اغواء کرلیں گے بلکہ انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے متاثرہ لڑکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُسے انصاف نہ ملا تو خودسوزی کر نے پر مجبور ہو گی ۔
ضلع راجن پور جیسے غریب علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کردیا ہے مبارک علی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو ادارہ آگاہی مبارک علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور جیسے غریب علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کردیا ہے پروگرام کا مقصد غریب عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے ادارہ آگاہی مقامی افراد کو ہنر مند بنا نے کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے لئے اُنہیں مالی امداد بھی فراہم کررہا ہے تاکہ غریب خاندا نوں کے سربراہان باعزت روزگار کما کر اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ترقی وخوشحالی کے سفر کے پروگرام کے ایک سال مکمل ہونے پر مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی ،سید اقبال غونث گیلانی ،قطر چیرٹی کے وقاص احمد،این آرایس پی کی حسینہ بلوچ ،مسلم ایڈ کے بابر علی ،خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے خواجہ کلیم کوریجہ ،خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بھی اپنے خطاب کے دوران آگاہی اور نور لوکل سپورٹ کی کارکردگی کوسراہا قبل ازیں پراجیکٹ کوآرڈنیٹر آگاہی عتیق الرحمان ،انعام اللہ نے ایک سالہ کارکردگی بارے بریفنگ دی تقریب میں یونین کونسل نور پور مچھی والا کے رہائشیوں اور نور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کے دوران مقامی گلوکاروں اور فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو لطف اندوز کیا ۔
سلم لیگ ن کے ایم این اے کے پرسنل سیکریٹری کو45لاکھ روپے کے بوگس بل بنانے کے الزام میں انٹی کرپشن پولیس راجن پورنے گرفتار کر لیا
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے پرسنل سیکریٹری کو45لاکھ روپے کے بوگس بل بنانے کے الزام میں انٹی کرپشن پولیس راجن پورنے گرفتار کر لیا ۔ملزم تین سال سے انٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھا ۔تفصیل کے مطابق ضلع کونسل راجن پور کے اکاؤنٹنٹ عبدالغفار گوپانگ کے خلاف سابق ڈی او سی آغا حسین شاہ نے انٹی کرپشن میں تین سال قبل مقدمہ نمبر 110درج کرایا تھا کہ ملزم عبدالغفار گوپانگ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے دور نظامت میں جب وہ ضلعی ناظم تھے سرکاری خزانے سے 45لاکھ روپے بوگس بل نکلوائے تھے ۔ملزم عبدالغفار گوپانگ نے مقدمے کے اندراج کے بعد اپنی ڈیوٹی پر آنا چھوڑ دیا اور منظر عام سے غائب ہو گیا بعد میں وہ مسلم لیگ ن کے موجودہ ایم این اے حلقہ این اے 175ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے پرسنل سیکریٹری کے طور پر دیکھا جانے لگا اور اکثر و بیشتر سرکاری محکموں کی میٹنگز میں بھی ایم این اے کی نمائندگی کرتا رہا۔ملزم کی نئی حیثیت کے پیش نظر پولیس اسے گرفتار کرنے سے کتراتی رہی تاہم آج جب ملزم ڈی سی او ہاؤس آیا تو اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)