Saturday, 3 October 2015
ضلعی فوڈ اتھارٹی کے ضلع راجن پور میں منر ل واٹر فلٹریشن پلانٹس پر چھاپے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کی ہدایت پر ضلعی فوڈ اتھارٹی کے ضلع راجن پور میں منر ل واٹر فلٹریشن پلانٹس پر چھاپے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر طلعت عباس نے فوڈ انسپکٹر محمد وسیم اور ٹیم کے ہمراہ فریش واٹر،رینبو پیور واٹر،ایکوا واٹر اور لائف واٹر فلٹریشن پلانٹس کا اچانک معائنہ کیا۔یہاں پر انہوں نے پلانٹس کی صفائی ،رجسٹریشن اور پانی میں موجود کیلشیم ، سوڈیم اور دیگر اجزاء چیک کئے گئے۔اس موقع پر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ماہرین بھی موجود تھے۔جنہوں نے پانی کے موقع پر ٹیسٹ کئے اور واٹر سورس کا جائزہ لیا۔ناقص صفائی ،رجسٹریشن اور عملہ کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر رینبو پیور واٹر،ایکوا واٹر اور لائف واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔
راجن پور خاندان فرید میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خاندان فرید میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے خاندان فرید کے درمیان چند روز قبل بننے والا عوامی اتحاد توڑنے کا اعلان کر دیا گیا ،سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر فرید کوریجہ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا ن لیگ کے ساتھ اتحاد پر پاکستان عوامی تحریک اور سرائیکی تحریک کے کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بات کا اعلان خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ نازک نگر میں ایک سیاسی جلسہ میں کیا گیا۔جلسہ میں خواجہ غلام فرید کوریجہ اور سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک ،سردار جگن خان دریشک،سردار یوسف خان دریشک کے علاوہ کئی سابق کونسلر و سیاسی کارکن موجود تھے ۔خواجہ عامر کوریجہ کی عدم موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ میں اعلان کیا گیا کہ اس انتخابی کی سربراہی خواجہ عامر کوریجہ کریں گئے اور اس انتخابی اتحاد کے تمام امیدوار مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گئے ۔دریں اثنا پاکستان عوامی اتحاداور سرائیکی تحریک کے درجنوں کارکنوں نے صحافیوں کے سامنے مایوسی کا ظہار کرتے ہوئے اسے قول و فعل میں کھلا تضاد قرار دیا۔باخبر ذرائع کے مطابق سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور خواجہ کلیم الدین کوریجہ جلد شہید کمال فرید گروپ کی حمایت کا اعلان کریں گئے ۔
Thursday, 1 October 2015
فخر جہاں پا ر ک مو ٹر سا ئیکل سٹینڈ سے وصو ل ہو نے وا لی رقم خو رو بر د ہو نے کا الز ام
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) فخر جہاں پا ر ک مو ٹر سا ئیکل سٹینڈ سے وصو ل ہو نے وا لی رقم خو رو بر د ہو نے کا الز ام تفصیلا ت کے مطا بق ذرا ئع سے مو صول ہو نے و الی خبر سا بقہ ڈی سی او را جن پور نے فخرجہاں پا رک مو ٹر سا ئیکل سٹینڈ کو دس ہز ار رو پے کے ما ہا نہ عو ض ٹھیکہ کر دیا تھا جس کی رقم صر ف فخر جہاں پا ر ک کے مینٹینس کے لیے استعما ل کی جا نے کے احکا ما ت جا ر ی کئے گئے تھے مگر یہا ں پا رک شعبہ کے انچا ر ج الہی بخش وصول ہو نے وا لی رقم ذا تی شا پنگ و دیگر ضر رو یا ت میں استعما ل ر ہے ہیں اہل علا قہ سیا سی و سماجی حلقو ں کی حکا م با لا سے سخت نو ٹس لینے کی درخو است کی تا کہ کر پشن کی اس جڑ کو سر ے سے ہی رو کا جا سکے اور پا ر ک کی تر ئین و خو بصو ر تی کبھی ما ند نہ پڑے
راجن پور بااثر قبضہ گر و پ نے محنت کش پر عر صہ حیات تنگ کرد یا
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) چک دلبر میں بااثر زمیندار نے غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کر لیا اور مکان جلا دیا ،پولیس نے الٹا محنت کش پر مقدمہ درج کر دیا ،اہل خانہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان میں بااثر افراد شیر خان ،سرگانی ،رحم علی ،جان محمدو دیگر نے غریب محنت کش فیض محمد سرگانی کی چک دلبر میں واقع زمین پر قبضہ کر لیا اور اس کا کچہ مکان بھی جلا دیا ،جب پولیس کے پاس کاروائی کے لیے گئے تو پولیس نے کاروائی کر نے کے بجائے محنت کش فیض محمد سرگانی ،ملوک خان درگانی سمیت 6افراد پر ہی لڑائی کا مقدمہ درج کر دیا اور خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ،اہل خانہ کے مطابق ایس ایچ او روجھان مقامی زمیندار کو زمین دینے کے لیے دباؤ دے رہے ہیں ،جس پر اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا گزر بسر صرف زمین پر ہے اور وہ ہی ان سے چھین لی گئی ہے ،جبکہ انہیں مقدمات میں گرفتار بھی کیا جا رہا ہے ۔جنہیں فل فور ختم کیا جا ئے مظاہرین کے مطابق عدالت سے عبوری ضمانت ہو نے کے باوجود بھی انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے ۔
راجن پور سکولوں کی مسسنگ فیسلیٹیز تر قیا تی کام جلد مکمل کر نیکی ہدا یت
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور تعلیم کی کوالٹی و شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ۔ان کے وژن کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لئے محکمہ تعلیم اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے۔سکولوں کی مسسنگ فیسلیٹیز فوری طور پر مکمل کریں ۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے سکولوں کی مسسنگ فیسلیٹیزکے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں محکمہ فنانس،تعلیم اوربلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں کے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کریں ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف نے مسسنگ فیسلیٹیزکے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔
طا لبہ کو اغواء کرنے کی کوشش اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)بیٹ سونترہ میں با اثرمقامی زمیندا ر کا اسلحہ کے زور پر ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش پر تشدد ۔پانچویں کلاس کی طا لبہ کو اغواء کرنے کی کوشش اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر نا کام بنا دی ۔اہل علاقہ کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ ۔پولیس سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نو احی علاقہ ہیڈ حامد کے کاشتکار جو مقامی سردار صادق ڈاہر کی ظلم و زیادتی اور بر بریت جبکہ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف مرد و زن نے احتجاج کیا ۔مظا ہرین کے مطابق دور وز قبل صادق ڈاہر نے اپنے مسلح پانچ ساتھیو ں سمیت اللہ وسایا محنت کش کی8سالہ پانچویں کلاس کے طالبہ کو اغوا ء کرنے کی کوشش کی اور محنت کش پر کلاشن کوف کے پٹ ما کر زخمی کر دیا لیکن اھل علاقہ موقع پر جان بخشی کرائی اور اغواء کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ۔ ،درخواست کے با وجود چوکی انچارج ملزمان کو پکڑ نہیں رہے جبکہ علاقہ میں خوف وہر اس کی وجہ سے پانچویں کلاس کی طالبہ اسکول جانے بھی قاصر ہے ۔اللہ وسایاکے مطابق صادق ڈاہر نے میرے ساتھ ظلم کیا ہے اور مجھ پر تشدد کیا ہے اور اسکو ل جاتی بچی کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی 15پر کال کرنے کے با وجود ہمار ی کوئی مدد نہ کی گئی اور بعد میں چوکی بیٹ سونترہ پردرخواست بھی دی لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔دوسری جانب سویرا فاطمہ کے مطابق میں اپنے ابو کے ساتھ سات بجے اسکول راجن پور جا رہی تھی کہ راستے میں چھ افراد نے ہمیں گھیر لیا اور تین افراد نے ابو پر تشدد کرنا شروع کردیا مجھے اٹھا نے لگے لو گو نے آکر ہماری جان بخشی کرائی ۔اہل علاقہ نے احتجاجی کر تے ہو ئے ایس ایچ او ملک جاوید اور ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)