Sunday, 6 December 2015
پولیومرض کے خاتمہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا کردار نہایت اہم ہے ظہور حسین گجر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ پولیو مرض کے خاتمہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا کردار نہایت اہم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے ہر 5سال تک کی عمر کے بچے کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں۔اس مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاران کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اے ڈی سی ، ڈی او سی، ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ پولیو مہم کے ہدف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ مہم 14دسمبر سے شروع ہو گی۔
پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیمرے،موبائل لے جانے اور ویڈیو یا تصاویر بنا نے پر ہر طرح سے پابندی ہوگی ظہور حسین گجر
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہمارا ضلع راجن پور بھی بلدیاتی الیکشن 2015کے فیز3کے مرحلے میں شامل ہے۔گزشتہ جمعہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا تھا ،جس میں ہمارے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کو سراہاگیا ہے اور ہمارے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے آج بلدیاتی الیکشن 2015میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی او سی ،اے ڈی سی ، آرمی آفیسرز اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ 5دسمبر 2015کو الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیمرے،موبائل لے جانے اور ویڈیو یا تصاویر بنا نے پر ہر طرح سے پابندی ہوگی۔لہٰذا آپ صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ ضلع راجن پور کی ساکھ کا خیال رکھا جائے اور کوئی بھی ٹیکر بغیر تصدیق کے نہ چلائیں
بلدیاتی الیکشن سینیٹرزار کان اسمبلی کو سکیورٹی بہتر بنا نے کی ہد ایت
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں بلدیاتی الیکشن 2015 فیز3کا الیکشن 5دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔لاہور سے CM Office اور Home Departmentکی طرف سے بھی ہدایت آئی ہے کہ آپ سینیٹرز،ایم این ایز،ایم پی ایز حضرات الیکشن ڈے پر سیکیورٹی کے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی موومنٹ کم سے کم رکھیں۔الیکشن بوتھ پر ووٹ ضرور ڈالنے جائیں مگر بعد میں وزٹ نہ کریں۔دفعہ 144کے نفاذ کے تحت اسلحہ پر پابندی کے باعث اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی نہیں لے جاسکتے،البتہ آپ حضرات کو پولیس کی طرف سے سیکیورٹی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے آج بلدیاتی الیکشن 2015میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں سینیٹر،ایم این ایز،ایم پی ایز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینیٹر محسن لغاری، سردار جعفر خان لغار ی ایم این اے، سردار نصراللہ دریشک ایم پی اے ،علی رضا دریشک ایم پی اے،ڈاکٹر حفیظ الرحمان ایم این اے،سردار عاطف مزاری ایم پی اے،میجر عبید،کیپٹن شہباز،ڈی ایس پی جان محمد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض لغاری،ریسکیو1122ڈاکٹر اسلم، ڈی او سی ،اے ڈی سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پورکا شمار پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع کے طور پر ہوتا ہے جس کی یونین کونسلوں کی تعداد 44 سے بڑھا کر 69 کردی گئی ہے جبکہ68 یونین کونسلز شہری ودیہی علاقوں پر جبکہ ایک یونین کو نسل قبائلی علاقہ پر مشتمل ہے ضلع راجن پور کی تین تحصیلوں جام پور ،راجن پور اور روجھان میں پانچ میو نسپل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ضلع راجن پور میں تقریباً 7 لاکھ89ہزار 404 رجسٹرڈ مردوخواتین ووٹرز پانچ دسمبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد4لاکھ 33ہزار74ہے جبکہ 3لاکھ 56ہزار 330خواتین ووٹرز شامل ہیں ، جن کے لئے 579 پولنگ اسٹیشنز مختلف سرکاری عمارات میں تشکیل دے دیئے گئے ہیں 1739 پولنگ بوتھ جن میں میل 955 جبکہ 838فی میل پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں ڈسٹر کٹ الیکشن سیل کے مطابق 17 یونین کونسل پر جنرل کونسلرز بلامقا بلہ منتخب ہوگئے ہیں راجن پور شہر کی میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز پر 70 اْمیدواروں کے درمیان مقا بلہ ہوگاڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر ظہور حسین گجر کے مطابق لوکل گو رنمنٹ الیکشن فیز 3کے لیے ضلع راجن پور میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کا کہنا تھا کہ 40کے قریب پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں ضلع بھر میں 3ہزار سے زائد پولیس اور ایلیٹ فورس جوان جبکہ 2545رضاکار اور دوسری فورسزکے جوان اپنی ڈیو ٹیا ں سر انجام دیں گے اس مو قع پر نا خوشگوا رحا لات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے 250جوان طلب کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں ڈی سی او راجن پور نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع راجن پور کے 40حساس پولنگ اسٹیشنز پر ہمیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہوگی ،جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔قائداعظم نے 1948کو سول سرونٹس سے خطاب کیا تھا کہ سول سرونٹس ہر معاملے میں ان بائزڈ رہیں تو میں بھی آپ حضرات کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری کارکردگی میں کوئی بھی سیاسی ایلیمنٹ شامل نہیں ہوگا۔ جیتنے والے کو خوشی ہوگی اور ہارنے والے کو غم بھی نہیں ہوگا۔
مربوط حکمت عملی اور بہترمنصوبہ بندی سے پیداوار میں تین گنا تک اضافہ ممکن ہے راشد منظور
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مربوط حکمت عملی اور بہترمنصوبہ بندی سے پیداوار میں تین گنا تک اضافہ ممکن ہے اور اس مقصد کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل ناگزیر ہے ۔پاکستان میں گنے کی اوسط پیداوار صرف 564من فی ایکڑہے جو کہ موجودہ اقسام کی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ان خیالات کا اظہارمنیجرفارم ایڈوائزری سنڑملتان جناب راشد منظور صاحب نے کوٹ بہادر میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیراہتمام گنے کے نمائشی پلاٹ پر منعقدہ فیلڈ ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کیا کہ وہ زمین کی تیاری کے دوران گہراہل ضرور چلائیں اور لیزرٹیکنالوجی کا استعمال کریں اس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوتی ہے بلکہ کھادوں کی یکساں تقسیم سے پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زمین بھی کلراٹھے پن سے محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کی آئندہ فصل کی کاشت بیماریوں سے پاک بیج سے کریں۔کاشتکاروں کوکھادوں کے متوازن استعمال کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے جناب راشد منظورنے کہاکہ کھادوں کے غیرمتوازن استعمال بھی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ دینے کیلئے تجزیہ اراضی وپانی کی مفت سہولت کاشتکاروں کو ان کی دہلیزپر فراہم کر رہی ہے، لہذاکاشتکاروں کو چاہیے کہ کھادوں کااستعمال تجزیہ اراضی کی بنیاد پر مرتب کردہ سفارشات کے مطابق استعمال کریں۔ جناب راشد منظور نے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضروری اقدامات پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ منافع بخش پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ ترقی دادہ اقسام کا صحتمند بیج بروقت کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ کھادوں کا متوازن مقدارمیں استعمال کیا جائے۔مزیدبرآں گندم کی فصل میں اگر جڑی بوٹیوں کا اگر بروقت تدارک نہ کیاجائے تو پیداوار میں 40فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔اس سے قبل فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ضلعی سیلزآفیسرشیرازاشرف نے کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا فوجی فرٹیلائزر کمپنی کھادوں کی تقسیم اور ترسیل کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے اہم کردارا دا کر رہی ہے۔کھادوں کی تقسیم وترسیل کے ساتھ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہر قسم کی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ایف ایف سی کے زرعی ماہر پورے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ، کھادوں کے منافع بخش استعمال اورکاشتکاروں کی زرعی مشاورت اور ان کی زرعی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ دور میں کاشتکاری کا شعبہ ایک کاروبارکی حیثیت اختیارکر چکاہے ۔ اور یہ کاروبار منافع بخش اسی صورت میں ہوسکتا ہے اگر روائتی طریقوں کی بجائے کاشتکاری کے جدیدسائنسی اصولوں کو اپنایاجائے ۔اس سے قبل ایف ایف سی کے زرعی ماہر ڈاکٹر عباس عزیز نے کاشتکاروں کو کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اورگنے کے نمائشی پلاٹ پرآنے والے اخراجات اور آمدن کے معاشی تجزیہ سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بغیرکسی اضافی خرچ کے، صرف بہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ چونکہ فصل کی پیداوارلاگت میں کھادوں کا حصہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے دیگرپیداواری مداخل کے ساتھ ساتھ کھادوں کا درست اندامیں بروقت استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔پروگرام کے شرکاء سے ترقی پسند کاشتکار چوہدری اظہرشریف نے بھی خطاب کیا۔
Wednesday, 2 December 2015
ایمر جنسی و قدرتی آفات میں بچوں کی نگہداشت بہت ضروری ہے گلناز جبیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایمر جنسی اور قدرتی آفات میں بچوں کی نگہداشت بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار چائلڈ پروٹیکشن آفیسر pdmaگلناز جبیں نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گروپ فار چائلڈ پروٹیکشن کا کردار اور ذمہ داری نمایاں ہے اور کسی بھی آفت میں نگہداشت کا فریضہ ادا کرے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی،اے ڈی ایل جی،محکمہ تعلیم،ریسکیو اور ڈی او لیبر میاں جہانگیر نے شرکت کی۔سیمینار میں بچوں کی صحت،تعلیم،تفریح،خوراک اور ہائی جین سے متعلق ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔
امن کے لحاظ سے ضلع کو مثالی درجہ حاصل ہے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔تمام علماء کرام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔امن کے لحاظ سے ضلع کو مثالی درجہ حاصل ہے ۔یہ باتیں ڈی او سی آفتاب احمد نے چہلم امام حسین اور بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی،علماء کرام،انجمن تاجران،ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی او سی نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہئے ۔مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع کے علماء کرام میں باہمی اتحاد اور اخوت کی فضاء قائم ہے۔ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔اجلاس میں تمام علماء کرام نے اپنے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)