Feature Top (Full Width)

Sunday, 3 January 2016

راجن پور شہر عدلیہ اور انتظامیہ کے سایہ میں سرکاری سٹرک پر راستہ مسدود

راجن پور( ڈسٹر کٹ ر پورٹر) راجن پور شہر عدلیہ اور انتظامیہ کے سایہ میں سرکاری سٹرک پر راستہ مسدود ۔ جگہ جگہ گڑھے علاقہ کے مکینوں کو طویل چکر کاٹ کر جانا پڑتا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایک کلو میٹر سرکاری سٹرک ابھی تک کچی پڑی ہوئی ہے ۔ سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس طرف بار بار میذول کراچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں رہی ان خیالات کا اظہار علاقہ کے مکینوں راؤ عبدالقدیر خان ، چوہدری اکبر علی ضیاء، راؤ صغیرحسن ایڈووکیٹ ، چوہدری خالد محمود گوندل، چوہدری شاہدعلی گل ، رانا ذوالفقارعلی ، کنور ہارون رشید ، کنور مزمل ہارون ، راؤ محمد علی ماسٹر، مہار محمد افتخار احمد ، افتخار ناصر خان گورچانی ، رانا محمد حسین ، سید سلیم الدین شاہ نصیری ، سید محمد احمد شاہ، پروفیسر جمیل الدین شاہ نصیری ، مہار پرویز اختر ایڈووکیٹ نوید انجم بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور شہر کی یہ اکلوتی سٹرک ہے جو ابھی تک کچی ہے ۔ شہربھر کی تمام سٹرکیں اور رابطہ سٹرکین پختہ ہو چکی ہیں اور کئی کئی بار بن چکی ہیں مگر یہ سٹرک المصروف اولڈ واپڈا روڈ ابھی تک کچی ہے کیونکہ یہ کچہری روڈ کے عقب میں ہے جو واپڈا پل سے شروع ہو کر اڈہ فتح پور تک جاتی ہے ۔ جہاں گڑھے پڑنے سے راستہ مسدود ہو چکا ہے اور علاقہ کے مکینوں کو تعلیمی اداروں سرکاری دفاتر میں طویل چکر کاٹ کر جانا پڑتا ہے ۔ جس سے نہ صرف ان کا بہت سے وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ کچہری روڈ پر بلا جواز رش رہتا ہے ۔ رش کی وجہ سے کچہری چوک میں اکثر ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے ۔ جو عدلیہ اور انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ جیل کی سکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے ۔میڈم مسرت نور ایڈووکیٹ،راؤ عمران ہارون ایڈووکیٹ، محمد اسحق گبول راؤ اصغر علی صوبیدار ریٹائرڈ ، راؤ اختر علی ،راؤ منصور احمد خان، محمد سلیم فوجی، حاجی راؤ عبدالجبار، میراں بخش گوپانگ، عبداللہ گبول،راؤ عبدالجمیل، راؤ محمد دانیال، زاہد حسین ، رانا عاشق علی اور دیگر نے کہا کہ اس وقت راستہ مسدود ہونے کی وجہ سے عام آمدورفت بند ہے ۔ حالانہ یہ قدیم ترین سرکاری سٹرک ہے جو شہر کی اہم آبادیوں اور سرکاری اداروں کو ملتی ہے راستہ مسدود ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کو بہت مشکلات کو سامنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خصوصی توجہ کریں اور قدیم ترین شہر کی اہم سٹرک کو فوری طور پر پختہ کرانے کے لیے ضلعی حکام کو ہدایات جاری کریں۔

غر بت و خا تمہ پر اجیکٹ مستحق افر اد کیلئے تحصیل رو جھان میں گھر تعمر کرنے کا فیصلہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ ر پورٹر ) پنجاب گورنمنٹ اور این آر ایس پی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے غربت کے خاتمے کا پروجیکٹ کے تحت بے گھر افراد کے لئے تحصیل روجھان میں گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اصغر جلبانی نے بنائے جانے والے زیر تعمیر گھروں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مدنی قریشی این آر ایس پی،محمد حنیف خان مشوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اور ڈاکٹر عرفان اسسٹنٹ ڈائریکٹرلایؤ سٹاک بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمد حنیف خان مشوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ 528گھر تحصیل روجھان میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ای ڈی او سی ڈی نے پنجاب حکومت اور این آر ایس پی کے اس اقدام کو سراہا۔

پولیو مہم کے دوران سستی وکو تاہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ڈی او سی راجن پور


راجن پور(ڈسٹر کٹ ر پورٹر )ڈی او سی راجن پورآفتاب احمد نے کہا ہے کہ پولیو مرض کے خاتمہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا کردار نہایت اہم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے ہر 5سال تک کی عمر کے بچے کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں۔اس مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاران کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او ،پولیو کنٹرول روم کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ پولیو مہم کے ہدف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ مہم 11جنوری سے شروع ہو گی۔ڈی او سی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔علماء کرام جمعہ نماز کے خطبات پولیو جیسی موذی مرض سے آگاہ کریں اور قطرے پلانے کی تلقین کریں۔مزید انہوں نے منیجر اوقاف کو ہدایت کی کہ دربار پر آنے والے زائرین کو بھی قطرے پلانے کی تلقین کریں۔

Saturday, 2 January 2016

معذور افراد کی امداد کے لئے خدمت کارڈ کا (2دسمبر سے باقاعدہ آغاز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) معذور افراد کی امداد کے لئے خدمت کارڈ کا آج(29دسمبر) سے باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ضلع راجن پور کی تین تحصیلوں روجھان ،جام پور اور راجن پور میں ایک ایک سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔اور متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے خدمت کارڈ سینٹر کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی او سی،ڈی ایس پی،ای ڈی او سی ڈی،اسسٹنٹ کمشنرز،سوشل ویلفیئر افسران،ڈی او جنگلات،ڈی او لیبر،تحصیل دار اور دیگر افسران موجود تھے۔ای ڈی او سی ڈی نے بتایا کہ اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انشاء اللہ 29دسمبر کو خدمت کارڈ کی فراہمی شروع کی جائے گی ۔اور ان معذور افراد کے لئے پک اینڈ ڈراپ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔اور ان کے لئے بیٹھنے اور دیگر انتظامات مکمل ہیں۔

معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے فی کس 1200روپے ماہانہ معذور افراد کوتقسیم کئے جا رہے ہیں

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے فی کس 1200روپے ماہانہ کے حساب سے سہ ماہی امداد 3600روپے خدمت کارڈ کے ذریعے ضلع راجن پور میں 7ہزار 422 معذور افراد کوتقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان کے لئے ضلع بھر میں تین سینٹرز بنائے گئے ہیں ۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کیں۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،فوکل پرسن خدمت کارڈ ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای ڈی او صحت ،ای ڈی او زراعت،ای ڈی او ورکس، ای ڈی او فنانس،مسلم لیگ ن کے رہنماء ،معززین شہر،علماء کرام،ڈی او جنگلات،ڈی او لیبر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او ظہور حسین گجرنے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی خدمت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جن معذور افراد کا نام لسٹ میں نہیں آیا ان کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔یہ افتتاح آج صبح ساڑھے نو بجے ڈی سی او نے اپنے ہاتھ سے کیا اور یہ سینٹر ڈی ایچ کیو راجن پور میں بنایا گیا ہے اس سینٹر کی انچارج ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ہے۔جام پور سینٹر کی انچارج نادیہ شاہد اور روجھان میں ایم ایس کو بنایا گیا ہے۔اور یہ سینٹر ہسپتالوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ای ڈی او سی ڈی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی پک اینڈ ڈراپ کا کام بھی سینٹر انچارج کے ذمہ ہے اور انکے بیٹھنے کی سہولت کا بہتر انتظام کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے معذور افراد کی امداد کر کے اہم اقدام کیا ہے حفیظ الرحمان خان دریشک

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مقامی ممبر قومی اسمبلی سردار حفیظ الرحمان خان دریشک نے ڈی سی او ظہور حسین گجر کے ہمراہ خدمت کارڈ سینٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا اور معذور افراد میں کارڈ تقسیم کئے اور کہا کہ حکومت پنجاب نے معذور افراد کی امداد کر کے اہم اقدام کیا ہے ۔جس سے یہ معذور اپنی گرز اوقات کر سکیں گے اور مسائل میں کمی واقع ہو گی۔اس موقع پر سرادر یوسف خان دریشک،فوکل پرسن خدمت کارڈ ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای ڈی او صحت ،ایم ایس ،معززین شہر،علماء کرام،ڈی او جنگلات،ڈی او لیبر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او ظہور حسین گجرنے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی خدمت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جن معذور افراد کا نام لسٹ میں نہیں آیا ان کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ یہ سینٹر ہسپتالوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ای ڈی او سی ڈی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی پک اینڈ ڈراپ کا کام بھی سینٹر انچارج کے ذمہ ہے اور انکے بیٹھنے کی سہولت کا بہتر انتظام کیا گیا ہے۔بعد ازاں مقامی ممبر قومی اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ لوگوں کو طبی سہولت کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی ملنا چاہئے۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

جام پور سٹی پیکج میں جاری سکیموں کی دیکھ بھال کے لئے کمیٹی بنا دی ہے جعفر خان لغاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )جام پور سٹی پیکج کے حوالے سے مقامی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جام پور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جام پور سٹی پیکج دے کر عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر دئے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ جام پور سٹی پیکج میں جاری سکیموں کی دیکھ بھال کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔جو ہر دس دن بعد جا کر جائزہ لیتے ہیں۔اس موقع پر مقامی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے ڈی سی اوظہور حسین کو ایک کتاب کا تحفہ پیش کیا۔بعد ازاں انہوں نے خدمت کارڈ سینٹر اور ڈی ایچ کیو کا دورہ بھی کیا۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers