Saturday, 2 April 2016
دہشت گر دوکے عز ائم خا ک میں ملا نے کے لئے قو م کو یکجہتی کا مظا ہر ہ کر نا ہو گا مجا ہد اقبا ل بر ما نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دہشت گر دوکے عز ائم خا ک میں ملا نے کے لئے قو م کو یکجہتی کا مظا ہر ہ کر نا ہو گا عوا م اپنے اردگردکے ما حو ل پر کڑ ی نظر ر کھے ان خیالا ت کااظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفیسر سر کل رو جھان مجا ہد اقبا ل بر ما نی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ سا نحہ گلشن پا ر ک لا ہو ر نے پو ری قوم کو غم واند وہ کی کیفیت سے دو چا ر کر دیا ہے حکو مت اور پا ک آر می کی طرف سے دہشت گر دی کے خلا ف گر ینڈا پر یشن کا اقدا م لا ئق تحسین ہے انہو ں نے کہا کہ دہشت گر دی کے نا سو رکو جڑسے اکھا ڑنے کے لئے عوا م قا نو ن نا فذ کر نیو الے اداروں کا سا تھ دیں عوام کو چا ہیے کہ وہ اپنے اردگر دکے ما حو ل پر کڑ ی نظر ر کھیں اور اپنی صفوں میں اتحا د قا ئم ر کھیں کسی بھی مشکوک شخص کو د یکھتے ہی فو ر ی طو رپرا طلا ع پو لیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کو دیں اس مو قع پرایس ایچ او عمر کو ٹ امتیا ز احمد چنگوا نی ،ایس ایچ او چو ہد ری فیا ض الحق ،ریڈ ڈی ایس پی ملک سا جد، چو ہد ر ی محمد یو سف اور ملک غلا م رضا کھیا را بھی مو جو د تھے
صحت مندا نہ سر گر میو ں کا فر وغ وقت کی اہم ضر ورت ہے محمو د فر ید سیا ل
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جشن بہا را ں تقر یبا ت کا انعقا دڈی سی او را جن پور ظہو ر حسین گجر کا احسن اقدا م ہے صحت مندا نہ سر گر میو ں کا فر وغ وقت کی اہم ضر ورت ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انجمن پٹو اریا ں را جن پور محمو د فر ید سیا ل نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ جشن بہا را ں کے سلسلہ میں کا میاب تقر یبا ت کا انعقا د ضلعی انتظا میہ کاا حسن اقدا م ہے جشن بہا را ں تقر یبا ت کو تما م لو گو ں نے انجوا ئے کیا خو اتین ،بچے ،بو ڑھے ،جوان ہر عمر کے افرا د اس سے لطف اند وز ہو ئے ڈی سی او را جن پور ظہو ر حسین گجر ضلع را جن پور کے عو ام کے ہیر و بننے جا ر ہے ہیں را جن پور اور دیگر شہر وں میں نا جا ئز تجا وات کا خا تمہ اور بھر پو ر تر قیا تی کا م سے عوا م یقیناًخو شی محسو س کر تے ہیں اس مو قع پر جنر ل سیکر ٹر ی ذوالقر نین ،ریا ض خوا جہ ،عبد الغفار خا ن دریشک ،حسنین عبا س سو نتر ہ اوردیگر پٹو ار ی بھی مو جو دتھے
راجن پور کمشنرڈیر ہ کی زیرصدارت اجلاس،لینڈریکا رڈ کمپیوٹر ائز یشن کسان پیکیج کے امو ر کا جا ئزہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) کیا یہ ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جب پٹوار کلچر کے خاتمے کی بات کریں تو ضلع راجن پور کا ایک اچھا امیج جائے کہ ادھر لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کا مرحلہ شفاف طریقے سے جاری ہے اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اب ہم تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ یہ آخری مرحلہ ہوگا۔تمام تحصیلدار حضرات لازمی خود چیک کریں کہ جو کسان پہلے کوئی اور فصلیں کاشت کر رہے تھے ،اب ایکدم کپاس کیسے کاشت کر رہے ہیں،کیا اس کی وجہ بے ایمانی سے کسان پیکج حاصل کر نا تو نہیں؟اس سلسلے میں محکمہ زراعت والے اپنی معاونت کے لئے محکمہ شماریات کو بھی ساتھ رکھیں۔جنکا بھی رقبہ 80فیصد کاشت کی رپورٹ کر رہا ہے ادھر ریونیو افسران اور اے سی صاحبان خود جا کر چیک کریں۔ان باتوں کا اظہار کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتاح ہولیو،بی ایم پی کمانڈنٹ عمران منیر،اے سی راجنپور،اے سی روجھان،اے سی جام پور،تمام متعلقہ ای ڈی اوز،تمام متعلقہ دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران بریفنگ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سینٹر کے عملے نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں ٹوٹل 7909درخواستیں موصول ہوئیں جنکی تفصیل کے مطابق ابھی تک تحصیل راجنپور میں 219درخواستیں آئیں ،جن میں سے 196مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے ،تحصیل جام پورمیں183میں سے 163 مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، تحصیل روجھان میں 89میں سے 59مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، جبکہ ٹرائبل ایریا کے 43 مواضعات کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہاکہ تمام رہ جانیوالے مواضعات کا ریکارڈ اے سی صاحبان فوری چیک کریں اور 2014سے لیکر ابھی تک کا تمام ریکارڈ چیک کیاجائے کہ کون کون پٹواری تھا اور انکو Explanationجاری کریں ،ساتھ میں کوئی ٹارگٹ دیں کہ اپنا کام مکمل کریں ورنہ چارج چھوڑدیں۔اے سی صاحبان روزانہ کی بنیاد پر روزنامچہ میں انٹری کو یقینی بنائیں۔آپ لوگوں کے ریکارڈ پر ہی لینڈ کمپیوٹرائزڈشفاف طریقے سے مکمل ہو سکتا ہے۔ کمشنر ڈی جی خان نے مزید محکمہ فوڈ کو ہدایت کی کہ گندم کی کٹائی 15تاریخ سے 31تاریخ تک ہو رہی ہے اور،ایسا نہ ہو کہ پچھلے سال کی طرح تاریخ آگے ہونے سے گندم کی کٹائی کا عمل متاثر ہو اور نمی کا ماحول متاثر کرے۔
زمیندار بھائیو ں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیگی بشیر احمد مزاری
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان سرداربشیر احمد خان مزاری نے کہا ہے کہ متوقع خریداری فصل گندم کے حوالے سے ڈی سی او ظہورحسین گجر کی ہدایت پر پٹواریوں وعملہ فیلڈ نے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے اور ڈی سی او کی ہدایت کی روشنی میں ہی گرداروی کر کے ہی لسٹیں مرتب کی جائیں گی یہ بات اُنہوں نے راجن پور میں صحا فیوں سے ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق زمیندار بھائیو ں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیگی اور ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ زمینداروں کوکسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو اور وہ باآسانی اپنی فصل گندم محکمہ خوراک کو فروخت کرسکیں
دریائی کچہ کے مواضعات بیٹ بخشہ والی راؤمحمدافسر
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائی کچہ کے مواضعات بیٹ بخشہ والی،دولت پور،ٹھل مینگراج اور بیٹ دیوان کے سینکڑوں کسانوں کاانڈس ہائی وے واپڈا چوک پر احتجاج،آبی گذرگاہوں پر فوری طور پر پختہ پل تعمیر کرانے سمیت بنیادی مراکز صحت اور سکول کھولے جانے کے مطالبات ،کسانوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے کچہ کے علاقہ میں بسنے والے سینکڑوں زمینداروں نے ایگری فورم کے وائس چیئر مین راؤمحمدافسر کی قیادت میں واپڈا چوک میں مظاہرہ کیا کسا نوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے وہ آبی گذر گاہوں پر پختہ پلوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں پختہ پل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی اجناس منڈیوں تک لانے سے محروم ہیں اور زمینداروں کی کروڑوں کی اجناس یوں ضائع ہورہی ہیں اس طرح گاؤں کی سطح پر بیمار افراد کو ہسپتالوں تک لانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں بیشتر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ان کے دریائی علاقوں میں سکول نہ ہو نے سے اُن کے بچے آج کے جدید دور میں علم جیسی دَولت سے محروم ہیں اُن کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے وہ ضلع انتظا میہ مظفرگڑھ اور راجن پور کے درمیان فٹبال بنے ہوئے ہیں نہ ہی دریا کی اس سائیڈ انتظا میہ اُن کے مسائل کی جانب توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی دریا کی مغربی سائیڈ انتظا میہ اُن پر توجہ دے رہی ہے اس موقع پر وائس چئیر مین ایگری فورم راؤ محمد افسر نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس دریائی خطہ میں بسنے والوں پر ترس کھائیں اور اس خطہ میں بسنے والے زمینداروں کو بھی پنجاب کے شہری قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ،ڈی سی او راجن پور سے فوری طور پر آبی گذر گاہوں پر پختہ پلوں کی تعمیر کر انے کا مطالبہ کیا ہے ۔
جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے بلاول بھٹو زرداری
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے اب وقت آگیاہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا آزالہ کیا جائے پہلے بھی پیپلز پارٹی حکومت نے جنو بی پنجاب میں بے مثال او راَن گنت ترقیاتی کا م کرائے آئندہ بھی اقتدار میں آکر جنو بی پنجاب کے عوام کی معاشی حالت کو مزید سنواریں گے جلد ہی ضلع راجن پور کادورہ کروں گا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ممبر صوبائی سنٹرل کمیٹی جنو بی پنجاب سردار فاروق احمد خان دریشک سے ملاقات کے دوران کیا سردار فاروق احمد خان نے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ضلع راجن پور کادورہ کر نے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں خواتین کے تحفظ کے لئے جتنی قوانین پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں پاس کرائے اُس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اُن کا کہنا تھا کہ ملک سے اندھیروں کے خاتمہ کے نعرے لگانے والے آج کہاں ہیں ؟ملک میں آج پیپلز پارٹی دور حکومت سے کہیں بڑھ کر لوڈ شیڈ نگ کی جارہی ہے اُ ن کا کہناتھا کہ پی آئی اے سمیت کسی قو می ادارے کی ہر گز نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور پیپلز پارٹی ہر سطح پر مخالفت کرے گی اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلا نی، صدر پیپلز پارٹی پنجاب مخدوم احمد محمود سمیت پارٹی کے مرکزی راہنماء بھی موجود تھے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)