Saturday, 4 June 2016
محکمہ ریونیوراجن پور کی پھرتیاں ،چمک والے مواضعات تاحال کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے پٹواریوں اور ریونیو آفیسران کی لوٹ مار جاری
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ ریونیوراجن پور کی پھرتیاں ،چمک والے مواضعات تاحال کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے پٹواریوں اور ریونیو آفیسران کی لوٹ مار جاری ہے شہری علاقوں میں رجسٹری کی بجائے انتقالات کرائے جانے لگے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا جھٹکا کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق عوامی وشہری حلقوں نے بتلایا کہ محکمہ ریونیو نے خراب اور بنجر مواضعات کو فوری کمپیوٹرائزڈ کرادیا مگر بہترین پیدوار دینے والے مواضعات اور ایسے مواضعات جن کی آراضی کی قیمتیں اب کروڑوں روپوں کی حدوں کو چھو رہی ہیں جن میں ونگ ،رکھ کوٹ مٹھن ،فاضل پور شہر،کوٹلہ سید خان ،کوٹلہ عیسن ،راجن پور نمبر 1،2 سمیت دیگر شامل ہیں انہیں تاحال کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا گیا ہے اب ان مواضعات کے پٹواری اور ریو نیو آفیسران ان زمینداروں سے خوب لوٹ مار کررہے ہیں کئی علاقوں میں تو رجسٹریشن کی بجائے انتقالات کرکے سرکاری فیسوں کی مد میں سرکار کو کروڑوں کاخسارہ پہنچایا جارہا ہے عوامی وشہری حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لینے اور ضلع بھر کے مواضعات کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا مطا لبہ کیا ہے
راجن پور، انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے قریب مسافر ویگن کا ٹائیر پھٹ گیا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے قریب مسافر ویگن کا ٹائیر پھٹ گیا ،ویگن قلابازیاں کھا کر اُلٹ گئی ایک مسافر جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے تین زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث اُنہیں شیخ زائد ہسپتال رحیم یارخان بھجوا دیا گیا دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال روجہان منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ریسکیو انچار ج ڈاکٹر محمداسلم کے مطابق سیہون شریف میلہ سے مسافر ویگن واپس پاک پتن جارہی تھی کہ شاہ والی کے قریب اِنڈس ہائی وے پر مسافر ویگن کا ٹائیر پھٹ گیا جس کے باعث ویگن قلا بازیاں کھاتی ہوئی اُلٹ گئی اس حادثہ میں ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ پندرہ مسافر زخمی ہوئے شدید زخمی تین مسافروں کوشیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو روجہان ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے دیگر زخمیوں کی حالت اب قدرے بہتر بتلائی جارہی ہے
راجن پور،علاقہ پچادھ میں پینے کاصاف پانی نایاب ،جوہڑوں کا آلودہ پانی پینے سے علاقہ بھر میں کالے یرقان کا مرض
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور،علاقہ پچادھ میں پینے کاصاف پانی نایاب ،جوہڑوں کا آلودہ پانی پینے سے علاقہ بھر میں کالے یرقان کا مرض شدت اختیار کرگیا ،متعدد علاقوں میں واٹرسپلائی اسکیمیں بند ،علاقہ مکین ایک سوسے تین سوروپے میں پینے کے پانی کا کنستر خریدکرنے لگے ہیں ضلعی انتظا میہ خاموش تماشائی ،کئی علاقہ مکین سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ فتح پور،بکھر پور،دھندی اسٹیٹ،محمد پور گم والا ،ٹبی سولگی ،درخواست حاجی محمد،ہڑنداور جہان پور سمیت متعدد علاقوں پینے کا پانی نہ ملنے کے سبب علاقہ مکین جوہڑوں کاذخیرہ شدہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ان جوہڑوں سے نہ صرف انسان بلکہ مویشی اور جانور بھی پانی پیتے ہیں آلودہ پانی پینے سے نہ صرف پیٹ کے امراض بلکہ کالے یرقان نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور میں بھی ٹیسٹ کی فری سہولت ختم کردی گئی ہے ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ میں بجلی کے بلوں کی عدم آدائیگی ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران کی عدم دلچسپی سے کروڑوں روپوں کی لاگت سے تیار واٹرسپلائی اسکیمیں تباہ ہوچکی ہیں علاقہ پچادھ میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے مزدوروں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کارُخ کرلیا ہے اور ایک سوروپے سے تین سو روپے میں صاف پا نی کا کنستر بیچا جارہا ہے حیرانگی کاعالم یہ ہے کہ کئی علاقوں کے مکینوں نے متعدد بار ڈی سی او ضلع کی اس جانب توجہ مبذول کرائی مگر ڈسٹر کٹ گورنمنٹ نے کوئی نوٹس نہ لیا دوسری جانب محکمہ صحت بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے نہ ہی بنیادی مراکز صحت پر ایسے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے نہ ہی ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور میں ،علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور علاقہ میں پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی بھجوا نے کا مطا لبہ کیا ہے
Thursday, 2 June 2016
انامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے حکمرانوں کو احتساب کے لئے پیش کر نا چاہیئے یوسف رضا گیلانی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان ومرکزی راہنماء پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے حکمرانوں کو احتساب کے لئے پیش کر نا چاہیئے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوا م کی حکمرانی کے لئے جتنی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں شاید ہی کسی جماعت نے دی ہوں موجودہ حکمرانوں نے تین سالوں میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا آج پاکستانی عوام مسائل کے حل کے لئے پریشانی سے دوچار ہیں جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لئے سردار محمدامان اللہ خان سے بہتر کوئی راہنماء موجود نہیں یہ باتیں انہوں نے سابق رکن صو بائی اسمبلی سردارمحمدامان اللہ خان دریشک سے ملاقات کے دوران کہیں سردار محمد امان اللہ خان دریشک سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو اُن کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی سردار امان اللہ دریشک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کا بجٹ لاہور میں خرچ کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جس سے اس خطہ کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پراُن کے فرزندان ممبر سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی پی پی پی جنوبی پنجاب سردار فاروق خان دریشک اورسردار صدیق خان دریشک بھی ہمراہ تھے قبل ازیں دونوں راہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر دوگھنٹے طویل مشاورت کی ۔
را جن پو ر معر وف نو جوا ن لو ک گلو کا ر سرا ج بھٹہ کے پہلے والیم" سا کو ں مو نجھیں ما ر مکا یا سا نو ل نیءں آیا " نے دھو ل مچا دی
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )را جن پو ر معر وف نو جوا ن لو ک گلو کا ر سرا ج بھٹہ کے پہلے والیم" سا کو ں مو نجھیں ما ر مکا یا سا نو ل نیءں آیا " نے دھو ل مچا دی ان کے گیتو ں کو زبردست پذیر ا ئی مل ر ہی ہے اورانٹر نیٹ اور سو شل میڈ یا پر بھی ان کے ہز اروں مد احو ں نے ان کے اس بھر ے سر یلے اور خو بصو رت مو سیقی کے سا تھ گیتو ں کو پسند کیا ہے جبکہ لو ک گلو کا ر سرا ج بھٹہ کے مد احو ں میں حیر ان کن حد تک اضا فہ ہو ر ہا ہے ادبی و فکر ی تنظیم آواز دوست کے لو ک گلو کا ر سرا ج بھٹہ کو 2016 کو سرا ئیکی وسیب کا بہتر ین گلو کا ر قرار دیا ہے علا وہ ازیں ان کے میڈ یا کو ارڈنیٹر ملک سجا د بو ہڑ نے بتا یا ہے کہ ان کا دوسراوالیم عبدالفطر پر ر یلیز ہو گا آوا زدو ست کے جنر ل سیکر ٹر ی سید مشتا ق احمد رضو ی ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،میرخلیل احمد سنجر ا نی ،عبد ا لصبو ر ر حما نی ،شیر علی سو نتر ہ،خوا جہ اشفا ق احمد ،نو ید بھٹی ،کو نسلر عمرا ن ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ،فنا نس سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ر را جن پور ملک تنو یر سا جد ایڈووکیٹ نے مبا ر ک با د پیش کی ہے
بااثر زمیندارنے بستی بورانی کے رہا ئشی غریب کاشتکار کی جھونپڑی جلا دی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثر زمیندارنے بستی بورانی کے رہا ئشی غریب کاشتکار کی جھونپڑی جلا دی ، گندم ، کپڑے ، گہنے ، پیسے جمع پونجی جل کر خاکستر ، متا ثرین کا احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سےانصا ف کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بستی بو رانی کے غریب ہاری مہیان گو رمانی کی جھو نپڑیو ں کو باثر زمیندار نے اپنے ساتھیوں سمیت جن میں افتخار ، مشتاق ، وقاص،حفیظ اللہ ، رشید ، اعجاز ، مجید اور تین کس نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آگ لگا دی ، متاثرہ مہیان کے مطابق اس میرے بیٹے کی آنکھ کھل گئی ملزمان ایک جھو نپڑی کو جلاکر دو سری جھونپڑیو ں لگا نا چاہتے تھے واویلا پر ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے جن میں سات کو پہچان لیا اور تین نامعلوم ملزمان شامل تھے ، اس دوران جھو نپڑی اور اس میں موجود تمام سامان جن میں کپڑے ، برتن ، گہنے ، گندم آٹا، گہنے نقدی سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر ہو گیا 15پر سٹی پولیس کو اطلاع دی جس پر پو لیس مو قع پر پہنچ گئی متا ثر ین نے الز ام لگا یا ہے کہ اٹھا رہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود سٹی پولیس نے نہ ہی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی متا ثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)