Feature Top (Full Width)

Monday, 30 June 2014

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار راجن پور ‘ فاضل پور اور کوٹ مٹھن کا معائنہ کیا

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار راجن پور ‘ فاضل پور اور کوٹ مٹھن کا معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر ‘ معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ماہ صیام میں لوگوں کو مقرر کردہ اشیاء خوردونوش کے نرخ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام کوششیں صرف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈیلر‘ تاجر حضرات اور دکاندار بھی ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ لوگوں کو بہتر ‘ معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش مہیا کی جائیں۔اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ‘ ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ ‘ اے سی راجن پور چوہدری مختار‘ مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ رمضان بازار میں صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہیئے اور مارکیٹ کمیٹی والے روزانہ کی بنیاد پر نرخ چیک کریں ‘ زیادہ منافع حاصل کرنے والے اور ذخیرہ اندوزوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں اچھی کارکردگی کرنے والے ملازمین کو بھی تعریفی اسناد دیئے جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ضلع راجن پور میں پانچ سستے بازار لگائے گئے ہیں

ڈسٹرکٹ جیل راجن پورایڈیشنل سیشن جج ، راجن پور کا دورہمحمد اسلم پرویز

راجن پور( کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا محمد اسلم پرویز صاحب ایڈیشنل سیشن جج ، راجن پور کا دورہ۔جناب محمد اسلم پرویز صاحب ایڈیشنل سیشن جج راجن پور ، ، صلابت جاوید خان سول جج راجن پور، خرم شہزاد میرانی سول جج راجن پور ، مرید عباس سول جج راجن پور ، عدنان قمر سول جج راجن پور ، رفع بچار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویشن راجن پور نے ملک آصف عظیم سپرنٹنڈنٹ جیل اور ساجد حسین رضا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ ڈسٹر کٹ جیل راجن پور کی تفصیلی انسپکشن کی۔اندرون جیل اسیران کیلئے تیار کیا گیاکھا نا چیک کیا اور کھانے کے اچھے معیار کو سراہا ۔۔انسپکشن آفیسر نے اندرون جیل تمام قیدیان سے ان کے مسائل دریافت کئے اور جیل کے انتظام و رویہ کے متعلق تفصیلا پوچھا جس پر تمام قیدیان نے بالکل اطمینان کا اظہا ر کیا۔ انسپکشن آفیسر نے مو قعہ پر معمولی جرائم میں ملوث05حوالاتیوں کی رہائی کا حکم دیااور انسپکشن آفیسر نے جیل انتظامیہ کے ان تمام اقدامات کی تعریف کی اور آگے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دے دی گئی ہےرمضان کیلئے بھی سیکورٹی پلان زاہد محمود گوندل

راجن پور(کرا ئم رپورٹر)اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دے دی گئی ہے ماہ رمضان کیلئے بھی سیکورٹی پلان کو آخری شکل دے دی گئی ہے اور سخت اقدامات کئے ہیں یہ بات ڈی پی او راجن پور
زاہد محمود گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کے درمیان کہی ۔انہوں نے کہا کہ کچہ اور قبائلی علاقوں میں اشتہاری ملزمان کی محفوظ پناہ گائیں موجود ہیں جو وہاں سے جرائم کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں جن کا قلع قمع کرنے کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دی گئی ہے جو ان کی کمیں گاہوں کا بھی خاتمہ کرے گی اگر وہاں کوئی نو گو ایریاز ہیں تو ان کو بھی ختم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کو ہر حالت میں برقرار رکھنے کیلئے ایک سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے جس میں امام بارگاہوں،مساجد درگاہوں اور مذہبی تقریبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گئی انہوں نے کہا کہ 232 نئے کانسٹیبلان کی بھرتی سے پولیس کو معاملات بہتر بنانے میں بڑی مدد ملے گی ۔عوام رمضان کے مقدس مہینے کا تقدس برقراررکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور مشکوک و شر پسند عناصر پر نہ صرف نگاہ رکھیں بلکہ پولیس کو بھی ایسے لوگوں کے بارے اطلاعات فراہم کریں انہوں نے مذید کہا کہ بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی ناواقف لوگوں کو مکانات وغیرہ کرایہ پر نہ دیں ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

درخت صحت مند ماحول پیداکرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں محمد جاوید

راجن پور(کرا ئم رپورٹر)درخت صحت مند ماحول پیداکرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان کا تحفظ انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ۔ڈی سی او راجن پور درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں یہ مطالبہ سماجی کارکنوں محمد جاوید،ریاض احمد،محمد افضل اور محمد اسماعیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ گذشتہ شب نامعلوم افراد نے راجن پور شہر کے اندر نہر کنارے درختوں کو کاٹ کر پھینک دیا ہے اس بارے اطلاع ہے کہ یہ درخت ٹھیکیدار کی ایما پر کاٹے گئے ہیں اور مزید درخت بھی کاٹے جائیں گئے ایک طرف تو انتظامیہ لاکھوں روپے شجر کاری مہم پر خرچ کر رہی ہے اسی سال ضلعی انتظامیہ نے 35 ہزار سے بھی زیادہ درخت لگائے ہیں جن پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے دوسر ی طرف پہلے سے موجود درختوں کا صفایا کیا جارہا ہے انہوں نے محکمہ ماحولیات سے اس بارے فوری کاروئی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرکے مزید درختوں کو بچایا جائے۔

انجمن تاجران کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے جلیل احمد

راجن پور(کرا ئم رپورٹر )انجمن تاجران کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے علاؤ الدین مزاری نے ہمیشہ بیوروکریسی کی نمائندگی کی ہے تاجر برادری سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ان خیالات کا اظہارراجن پور کے تاجروں ریاض احمد،محمد اکرم ،جلیل احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سے بھی علاؤالدین مزاری ماہانہ دس ہزار روپے لیتا ہے تاجر برادری سے زیادہ انہوں نے بیوروکریسی کی نمائندگی کی اور فوائد حاصل کئے ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ نہ تو دوکاندار ہے اور نہ ہی تجارت سے وابستہ کوئی کاروبار کرتا ہے ۔راجن پور کے فیوڈلز کا چہیتا ہونے کی وجہ سے یہ ان کے سیاسی مفاد کیلئے کام اور ان کا تحفظ کرتا ہے بعض تاجر بھی اسے اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں تاہم راجن پور کے 90فیصد تاجر اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاؤ الدین مزاری ضلع میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس نے مٹھن کوٹ میں ایک مکتب فکر کی مسجد پر اپنے کارندوں کا قبضہ کرا دیا ہے جو ان کے مخالف مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ایسی حرکتوں سے ضلع میں فرقہ ورانہ فسادات پھیلنے کا خدشہ موجود ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔تاجر برادری بھی اس بارے لائحہ عمل تیار کرے

ٹریننگ کا مقصداساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ

راجن پور (کرائم رپورٹر)ٹریننگ کا مقصداساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دے سکیں۔اِن خیالات کا اظہار ڈی او سی محمد ارشد گوپانگ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1راجن پور میں اختتامی تقریب اور تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ میں تقسیمِ اسناد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، سینئیر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد ،ماسٹر ٹرینر عتیق الرحمن، محمد نواز ، مھزاد ظفربھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیچر قوم کی ترقی اور معاشرے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اچھے استاد کی یہ خوبیاں ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران وقت کی پابندی کرتا ہے اور حاضری کو سو فیصد یقینی بناتا ہے۔ حکومتِ پنجاب تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے اساتذہ میں تربیتی پروگرام شروع کیا ہوا ہے ۔ اِس سلسلہ میں ضلع راجن پور میں 68اساتذہ کو تعلیمی طریقہ کار سِکھائے گئے۔ قبل ازیں ڈی او سی نے اساتذہ کی طرف سے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا بھی معائنہ کیا اور اُنکی محنت کو سراہا۔ آخر میں تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ میں اسناد اور چیک تقسیم کئے

ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر راجن پور ضلع بھر کے صوبائی وضلعی محکموں کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع بھر کے صوبائی وضلعی محکموں کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں جن محکموں کے لئے نئے دفاتر تعمیر ہورہے ہیں یا جن دفاتر کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے آفیسران واہلکاران تعمیری کاموں کا معائینہ کریں اور اپنے دفاتر کو اپنا سمجھیں خاص طور پر سروسز فراہم کرنے والے محکمہ جات اپنے دفاتر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام محکموں کے ڈی اوز کو تحریری طور پر دی گئی خصوصی ہدایات کے ذریعے کیا انہوں نے تحریر میں مزید کہا کہ موجودہ دور میں حکومتی اداروں کی تباہی میں متعلقہ محکموں کی سربراہو ں کا قصور زیادہ ہے جو محکمہ کی ترقی وتزئین وآرائش میں دِ لچسپی نہیں لیتے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی حکومت راجن پور نے ضلع میں ترقی کیلئے بے پناہ اقدامات کئے وہیں آفیسران کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر پر بھی توجہ دی ہے تاہم یہ افسوسناک امر ہے کہ اونر شپ کا بہت کم مظاہرہ کیا جاتا ہے اس تحریری ہدایت نامے کو تمام دفاتر میں بھجوایا گیا ہے

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers