Feature Top (Full Width)

Thursday, 24 July 2014

دارلامان میں مقیم خواتین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں شازیہ نواز

راجن پور ( کرائم رپورٹر) دارلامان میں مقیم خواتین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔ یہ خواتین اور بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او راجن پور نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا، منیجر صنعت زار شازیہ نوازاور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد بھی موجود تھیں ۔ بیگم ڈی سی او نے کہا کہ عید کے موقع پر ان خواتین میں دوہزار روپے مالیت کے گفٹس پیکس تقسیم کیئے جا رہے ہیں جو کپڑے، مہندی ، گھی ، چاول،سویاں ، گری،گرم مصالحہ،بادام پر مشتمل ہیں ۔ ا س موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا نے بتایا کہ اب تک آٹھ سو خواتین راجن پور دارلامان میں مقیم رہ چکی ہیں اور ان کو اس دوران مفت کھانا، طبی امداد،تعلیم،تفریح اور فری لیگل ایڈ فراہم کی جا تی ہے


Monday, 21 July 2014

مختلف مسالک کی از سر نو تعمیر شدہ عید گاہوں کی چابیاں ان کے علما کرام کے حوالے غازی امان اللہ

راجن پور ( کرائم رپورٹر) تمام علما کرام ہم آہنگی اور بھا ئی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مختلف مسالک کی از سر نو تعمیر شدہ عید گاہوں کی چابیاں ان کے علما کرام کے حوالے کرتے ہوئے کیں ان عید گاہوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 72لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر تمام مسالک کے علما کرام ،معززین ، وکلاء ، صحافی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ جہاں تک دفاتر ،روڈز ،پارک اور دوسرے ترقیاتی کام ضلع میں کیئے گئے ہیں وہاں پر اجتماعی عبادت گاہوں کوبھی نئے سر ے سے تعمیر کیا گیا ہے تا کہ لوگ اپنے اپنے مسالک کے مطابق خوشگوار ماحول میں عباد ت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان عید گاہوں کی چاردیواری اورگراسی لان تعمیر کیا گیاہے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ دوسرے شہروں کی عید گاہوں کو بھی جلد نئے سرے سے تعمیر کریں گے ۔ آخر میں علما کرام نے ضلع کی ترقی اور ملک کی خوش حالی و امن امان کے لیئے دعا کرائی۔ ڈی سی او نے یہ چابیاں شعیہ مسلک کے احسن شمسی ایڈووکیٹ ،دیوبند مسلک کے مولانا فاروق قریشی اور بریلوی مسلک کے فیضان جمیل کے حوالے کیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ اب آپ کی ذمہ داری ہے ان عید گاہوں کے ارد گرد کے ماحول اور ان کی صفا ئی کا خیال رکھیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے راجن پور رمضان بازار اور کوٹ مٹھن رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایت کی

Sunday, 20 July 2014

یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر ضلع راجن پورپاکستان آرمی اور پاکستان رینجر زکا سٹی راجن پور ، فاضل پور اور سٹی جام پور میں فلیگ مارچ کیا گیا

راجن پور ( کرا ئم رپورٹر)یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر ضلع راجن پور کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس ، پاکستان آرمی اور پاکستان رینجر زکا سٹی راجن پور ، فاضل پور اور سٹی جام پور میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس ، پاکستان آرمی اور پاکستان رینجر زکی پندرہ سے زیادہ گاڑیوں اور سو سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیا جس کی قیادتSDPOصاحبان ضلع ہذا اور ڈسٹرکٹ انچارج سیکورٹی فیصل نواز نے کی

ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ، روزہ دار ذبح ،اپنے ساتھی سمیت تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔عاطف حسین مزاری

راجن پور(کرائم رپورٹر)ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ، روزہ دار ذبح ،اپنے ساتھی سمیت تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔ورثاء نے واقعہ کی ذمہ داری پولیس پر ڈالتے ہوئے ڈی ایس پی کی معطلی تک میتوں کو دفنانے سے انکار کر دیا ۔روجہان شہر میں کشیدگی دوکانیں بند ،ن لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری اور ڈی پی او راجن پور روجہان پہنچ گئے ۔تفصیل کے مطابق روجہان کے نواحی قصبہ ڈیرہ دلدار کے رشید احمد اور ولی محمد کے خاندانوں کے درمیان چند سال قبل اچانک گولی لگنے سے علی محمد نامی شخص کی ہلاکت سے دشمنی کا آغاز ہوا علی محمد تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ وہ اچانک اپنے ہی پستول کی گولی چل جانے سے ہلاک ہو گیاعلی محمد کے ورثاء نے مقتول رشید احمد پر قتل کا الزام لگا دیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان نے مقتول پارٹی کے ایک شخص عبدالرحمن کو قتل کر دیا تھا اورچند ماہ قبل دوبارہ مقتول رشید اور جان محمدکو قتل کرنے کیلئے حملہ کیا تاہم یہ محفوظ رہے پولیس نے ملزمان کے خلاف روجہان تھانہ میں مقدمہ نمبر112/14درج کر لیا مقتول پارٹی نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی روجہان صفت اللہ شیرازی نے بھار ی رشوت لیکر مقدمہ خارج کر دیا انہی ملزمان نے رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر قاتلانہ حملہ کیا جس میں انہوں نے جان محمد کو پکڑ کر چھڑی سے ذبح کر دیا اور رشید احمد کو گولی مار کر قتل کیا دونوں روزے سے تھے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی اللہ دین بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ۔مقتولین کے ورثاء نے میتوں کو مطالبات کی منطوری تک دفنانے سے انکار کر دیا جس میں سرفہرست ڈی ایس پی کی معطلی کا مطالبہ ہے اس سانحہ کے بعد روجہان شہر میں دوکانیں بندہوگئی اور اشتعال پھیل گیا ا طلاع ملتے ہی ن لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری لاہور سے روجہان پہنچے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ۔ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل بھی روجہان پہنچ گئے جنہوں نے ورثاء کو زیادتیوں کا ازالہ کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا یقین دلایا۔پولیس نے 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان رفیق اور بختیار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثناء ڈی پی او اور سردار عاطف حسین مزاری کے درمیان ملاقات میں سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

عوام کو حکومت کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا فراہم کریں ۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گیمحمد امین اویسی

راجن پور (کرائم رپورٹر) اے ڈی سی محمد امین اویسی نے پرائس کنٹرول اجلاس کنٹرول کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا فراہم کریں ۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔ اجلاس میں اشیا خورد و نوش کے ریٹ مقرر کرتے ہوئے بتایا کہا آٹا بیس کلو 660/-روپے، کرنل چاول117/-,110/-روپے کلو،دیسی چاول36/-روپے کلو،دال چنا 60/-روپے کلو، دال مسور120/-روپے کلو، دال مونگ132/-روپے کلو،دال ماش130/-روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی120/-روپے کلو، بیسن 60/-روپے کلو،میدہ45/-روپے کلو، سوجی44/-روپے کلو،سرخ مرچ اعلیٰ162/-روپے کلو۔سفید چنا 82/-گھی پنجاب152/-روپے کلو، گھی سند ھ 130/- روپے کلو،سفید چینی53/-روپے کلو، لکڑی سوختہ225/-روپے فی من، کیکر 240/-روپے فی من، دھی 63/-، دودھ58/-، گوشت بڑا250/-، چھوٹا450/-روپے ، برف5/-روپے، روٹیْ 5/-، بھوسہ160/-من، سبزچارہ 160/-مقرر کیئے گئے۔ ۔ یادر رہے عام مارکیٹ کی نسبت 2/-روپے کم ریٹ پر فروخت کیئے جا ئیں گے ۔ اس موقع پر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او ز، انجمن تاجران اور دوکانداروں نے شرکت کی اور تاجروں کی مشاورت سے ریٹ مقرر کیئے گئے

رمضان بازاروں میں عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر اس کا فوری ازالہ کریں

راجن پور ( کرائم رپورٹر) رمضان بازاروں میں عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر اس کا فوری ازالہ کریں ۔ تمام اشیا کو چیک کیا جا ئے اور غیر معیار ی اشیا کو رمضان بازاروں میں نہ آنے دیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے رمضان بازار کے سلسلے میں جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں اس موقع پر اے ڈی سی ، اے سی ،ای ڈی او زراعت ، ڈی او زراعت ،ڈی او لیبر ، ڈی ایم او ، ای اے ڈی اے ، مارکیٹ کمیٹی افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیئے رمضان بازارمنعقد کیئے گئے ہیں ۔رمضان المبارک کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق عوام کو اشیا خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنا ئیں ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ زیادہ منافع کمانے والے دوکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ڈی سی او نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک کا نظام اور لوگوں کے آنے جانے کے لئے راستے کے انتظامات بہتر ہوں اور موٹر سائیکل کے لیئے ایک الگ اسٹینڈ پر کھڑاکیا جا ئے

مارکیٹوں میں اوزان و پیمانے کی جلد چیکنگ کے لیئے محکمہ لیبر کو سرکاری ڈیجیٹل سیکیلز فراہم کر دیئے ہیں میاں جہانگیر

راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب نے مارکیٹوں میں اوزان و پیمانے کی جلد چیکنگ کے لیئے محکمہ لیبر کو سرکاری ڈیجیٹل سیکیلز فراہم کر دیئے ہیں جو فوری طور پر رمضان بازاروں میں نصب کر کے باٹوں کی چیکنگ و پاسنگ شروع کر دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار لیبر انسپکٹر
میاں جہانگیر نے آج رمضان بازاروں میں اچانک اوزان کی چیکنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جو کاروباری یونٹ یا دوکاندار کم وزن کرتے ہو ئے پایا گیا اس کا فوری طور پر چالان کر کے عدالتوں کو بھیج دیا جا ئے گا اور اب تک ضلع کی تمام مارکیٹوں کی پاسنگ مرحلہ وار کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ عنقریب پاس شدہ باٹوں پر نشان لگانے کی مہم شروع کی جا رہین ہے تاکہ عوام خود اس امر سے باخبر رہیں کہ جہاں سے چیز خرید رہے ہیں ان کے پیمانے محکمہ لیبر سے پاس شدہ ہیں یا نہیں اس طرح عوام بھی ہمیں بذریعہ فون کال یا ایس ایم ایس اطلاع کر سکتے ہیں

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers