Tuesday, 7 October 2014
ہمیشہ غریبوں کو ریلیف اور مراعات دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کرتی ہے شعیب حسن سومرو
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کوٹلہ نصیر کے رہنما شعیب حسن سومرو نے کہا کہ 18اکتوبر کو سندھ میں چیئر مین بلاول بھٹو کے جلسہ میں کوٹلہ نصیر سمیت اور دیگر علاقوں سے کارکنان و عہدیداران بھرپور شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام ، مزدوروں ،کسانوں کی جماعت ہے ۔ ہمیشہ غریبوں کو ریلیف اور مراعات دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژنل صدر سرور عباس ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر ملک احسان عمران کی قیادت میں پارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہوچکی ہے ۔ آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور بلاول بھٹو کو کارکنان ،عوام وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے
عید الاضحیٰ کے موقع پر وی وی آئی پیزکے متوقع دورہ کے پیش نظر تمام آفیسرز اور ملازمین کی بغیر پیشگی اجازت کے ہیڈ کوارٹر چھوڑنے پر پابندی غازی امان للہ
جن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان للہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر وی وی آئی پیزکے متوقع دورہ کے پیش نظر تمام آفیسرز اور ملازمین کی بغیر پیشگی اجازت کے ہیڈ کوارٹر چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ حکم میں مزید کہا گیاہے کہ تمام آفیسر اور آفیشل اپنی ذمہ داریوں کو مکمل ادا کریں گے
دارالامان میں مقیم خواتین بھی ہماری خصوصی توجہ کی مستحق ہیں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے صباء زاہر
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی نے کہا ہے کہ دارالامان میں مقیم خواتین بھی ہماری خصوصی توجہ کی مستحق ہیں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے ۔یہ باتیں انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ دارالامان صباء زاہرا ، ڈی او سوشل ویلفئر تہمینہ دلشاد ،منیجر صنعت زار نادیہ نواز بھی موجود تھیں۔عید گفٹ میں چوڑیاں، کپڑے ،بچوں کے کھلونے ،سویاں ، گھی اور دیگر فوڈ ایٹم شامل تھے
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں عوام کو عید کے موقع پرسستی سبزیوں کی فراہمی کے لیئے 9سیل پوائنٹ مقر ر کر دیئے ہیں
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں عوام کو عید کے موقع پرسستی سبزیوں کی فراہمی کے لیئے 9سیل پوائنٹ مقر ر کر دیئے ہیں جہاں عام مارکیٹ کی نسبت سستی سبزیاں دستیاب ہو ں گی ۔ ان سیل پوائنٹس پر آلو، ٹماٹر سمیت دیگر تما م سبزیاں سستے داموں فروخت کی جا ئیں گی ۔یہ سیل پوائنٹ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ موبائل یونٹ بھی بنا ئے گئے جہاں سے عوام سستی سبزیاں خرید سکتے ہیں
ضلع راجن پور کی تعمیروترقی میں اولین کردارادا کرنے پر ضلعی انتظامیہ خصوصاًڈی سی او غازی امان اللہ خان اوراے ڈی سی سردارمحمدارشد خان گوپانگ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں بشیر احمد خان مزاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان راجن پور بشیر احمد خان مزاری نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیروترقی میں اولین کردارادا کرنے پر ضلعی انتظامیہ خصوصاًڈی سی او غازی امان اللہ خان اوراے ڈی سی سردارمحمدارشد خان گوپانگ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دِن دگنی اور رات چگنی محنت کرکے نہ صرف راجن پور کا نقشہ بدل ڈالا بلکہ ملازمین خصوصاًعملہ ریونیو کے مسائل کے حل میں کردار ادا کیاہم اُنہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے عید کے روز حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر دریائی کچے کے متاثرین میں امدادی سامان اورقربانی کا گوشت تقسیم کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کیں ان خیالات کااظہارایک ملاقات کے دوران کیااُن کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں عملہ فیلڈ کی سہولیات کے لئے پٹوار خانوں کی تعمیر سے عملہ ریونیو کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا ہم ان مشکلات کے حل میں کردارادا کرنے پر ڈی سی اوغازی امان اللہ خان کے مشکور ہیں
Saturday, 4 October 2014
ایس پی پیٹرولنگ کی طرف سے پیٹرولنگ پولیس کو عید کی سپیشل گشت کی ہدایت جس پر اشتہاری گر فتا ر
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایس پی پیٹرولنگ کی طرف سے پیٹرولنگ پولیس کو عید کی سپیشل گشت کی ہدایت جس پر اشتہاری گر فتا ر۔ تفصیلا ت کے مطا بق ظفر اللہ خان نے صحا فیوں کو بتا یا کہ ایس پی پیٹرولنگ کفیت اللہ با جو ہ کی ہدا یت پر تمام چوکی انچارج نے اپنے اپنے علا قے میں عید الا ضحی کی سکیورٹی بھرا کر سپیشل گشت شروع کر دی ہے جس پر کر ائمنل افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ روز چو کی روجھان پولیس گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکا گیا جس کی تصدیق کر نے پر لیا قت نامی شحض مقدمہ نمبر 127/12 دفعہ 324/34B اشتہاری نکلا جس سے سی ڈی 70 ماڈل2014 اور ٹیوب ویل پنکھا برآمد ہوا جس کو تھا نہ روجھان پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے ملزم لیا قت کو حوالات میں بند کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی اس موقع پر اے ایس آئی خلیل احمد خان وپولیس اہلکاران بھی موجود تھے
Subscribe to:
Posts (Atom)