Saturday, 29 November 2014
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا سردار شیر علی گورچانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا۔ دھرنے والے دیکھتے رہ جائیں گے اورپاکستان آگے نکل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں، پارلیمانی سیکرٹریز چوہدری سرفرازافضل اورعاطف خان مزاری کی قیادت میں آئے راجن پور کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست کرنے والوں کو نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیے۔18کروڑ عوام خدمت کے سفر اورترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔عوام ان کا احتساب کرنے کوتیار ہیں۔مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلاؤگھیراؤ جیسے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہے ۔نواز شریف شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔
سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات پٹواری کے کردار سے انکار نہیں سردار عاطف حسین مزاری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات پٹواری کے کردار سے انکار نہیں عملہ فیلڈ کے جائز مطالبات حکومت پنجاب ضرور تسلیم کریگی وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پٹواریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انجمن پٹواریان کی نومنتخب ضلعی باڈی کے عہدیداران کی حلفِ وفاداری تقریب سے خطاب کے دوران کیا ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹرسردار محمد ارشد خان گوپانگ نے نومنتخب صدر بشیر خان مزاری سمیت نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا حلفِ وفاداری کی یہ تقریب راجپوت عیدگاہ میں منعقد کی گئی قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر نے کہا کہ پٹواریوں اور زمینداروں کی سہولیات کیلئے ضلعی حکومت جلد ہی پٹوار خانے تعمیر کرائیگی نومنتخب صدر انجمن پٹواریان ضلع راجن پور بشیر خان مزاری نے خطاب کے دوران کہا حکومتِ پنجاب نے عملہ فیلڈ کو اعتماد میں لئے بغیر ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کرایا جس پر پانچ نومبر سے عملہ فیلڈ ہڑتال پرہیں اور مطالبات کی منظوری تک پٹواری ریکارڈ کمیپوٹرائزڈ میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر 6 دسمبر کو ساہیوال میں پٹواریوں کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں صوبے بھر سے ضلعی عہدیداران شریک ہوں گے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر روجہان فاروق صادق ،اے سی جام پور عبدالروف مغل،نائب تحصیلدار زاہد مزاری سمیت ضلع بھر سے پٹواریوں ،عملہ ریونیو اور سرکاری ملازمین شریک ہوئے ۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1 تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چٹھی کے باوجود سکیل 1 تا4 کے ملازمین محکمانہ ترقی سے محروم ،چٹھی جاری ہوئے 5 ماہ گذر گئے مگر صوبے بھر میں عمل درآمد نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق فنانس سیکرٹری پنجاب مسٹر جہانزیب خان نے 18 جولائی کو مراسلہ جاری کیا جس میں صوبے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سکیل ایک تا چار کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے اور اس پر یکم جولائی 2007 ء سے عمل درآمد کیا جائے مگر تاحال اس چٹھی پر عمل درآمد نہ ہوسکا چھوٹے سرکاری ملازمین نے اعلیٰ صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چٹھی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈسٹر کٹ ٹیچرز سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں قمرالزمان خان قیصرانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفیسر قمرالزمان خان قیصرانی نے کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ ٹیچرز سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے میں بھی کردار ادا کریں سکولوں کے وزٹ کے دوران تعلیمی وغیرتعلیمی سرگرمیوں پر بھی نظر ڈالیں اور سکولوں کی کارکردگی کی بہتری پر اپنی تمام توجہ مرکوز رکھیں یہ بات اُنہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ملٹی پرپز ہال میں ڈسٹرکٹ ٹیچرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اِس موقع پر ڈسٹر کٹ انچارج اسٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام چوہدری نُور احمد سمیت ضلع بھر کے سنٹرز ہیڈز ودیگر تعلیمی آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کا عمل بھی ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر جاری ہے جس میں ڈاکٹرز کی حاضری ادویات کی فراہمی اور داخل وغیر داخل مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کی بھی یومیہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر فارم کا دورہ کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد ثاقب عزیز نے ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ ایشیا ء کے سب سے بڑے مچھلی اور لائیو سٹاک عمر فارم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فارم کے مالک زبیر خان کی علالت کی وجہ سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار احمد، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ، عمر خان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز رضا بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ثاقب عزیز نے فارم کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا جن میں لائیو سٹاک ، مچھلی کے فارم ، بطخ کے فارم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں زبیر خان نے اپنی طرف سے کمشنر ڈیرہ غازی کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی ۔
جنگلات کے رقبے پر محکمہ جنگلات زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے کمشنر ڈیرہ غازیخان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جا ئے گا چاہے وہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ۔ ان سے قبضہ واگزار کرایا جا ئے گا۔ جنگلات کے رقبے پر محکمہ جنگلات زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے۔ یہ باتیں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز ،ڈی سی او غازی امان اللہ اور ڈی پی اور زاہد محمود گوندل نے کوٹلہ شیر محمد تحصیل راجن پور میں جنگلات کے رقبہ پر پودا لگانے کی تقریب کے دوران کہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری رقبہ پر محکمہ مال ، جنگلات اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں بنا ئی جا ئیں جورقبہ واگزار کرائے اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ تاہم اگر ان کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ان کے نوٹس میں لایا جا ئے ۔ ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان شاہد خان نے ضلع میں جنگلات کی زمینوں بارے بتایا ۔ اس موقع پر ڈی ایف او امداد حسین امداد، صوبائی و ضلعی محکمہ جنگلات کے افسران ۔ ای ڈی او زراعت ، اے سی راجن پور اور جنگلات کے ملازمین موجودتھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)