Feature Top (Full Width)

Tuesday, 10 February 2015

سبزی منڈی کا دورہ سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار کا سبزی منڈی کا دورہ سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ ،اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر آڑھتیوں اور دوکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ڈیلرز ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کرا کر عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے اس لئے انتظامی آفیسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اس حوالے سے سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے روزانہ وزٹ کئے جائیں اے سی کا کہنا تھا کہ انتظامی آفیسرز کی مسلسل مانیٹر نگ سے اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اس دوران مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا اے سی راجن پور کو مارکیٹ عملہ نے دیگر سبزیوں اور فروٹس کی بولیوں کے نرخوں بارے بریفنگ بھی دی ۔

ایس یچ او ما ڈل تھا نہ سٹی اپنے فر ائض نیک نیتی اور ایما ند اری سے سر انجام دے گئے عبد الستا ر رحما نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ما ڈل تھا نہ سٹی میں ایس ایچ او فیا ض احمد چو ہد ری کی تعیناتی شہر یوں کے لیے سوکھ کا سا نس سے کم نہ ہے ایک رپورٹ کے مطا بق را جن پور میں جرا ئم کی بڑ ھتی ہوئی واردات سے شہر ی اپنے آ پ کوعدم تحفظ کا شکا ر تھے مگر ما ڈل تھا نہ سٹی میں ایس ایچ او فیا ض احمد چو ہد ری کی تعینا تی پر شہر یوں نے اپنے اپنے خیالا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا جس میں مر کزی صدر عبد الر شید سا جدانجمن تاجران ،نا ئب صدر میاں ریا ض ثا قب،حا جی ارشد با جو ہ،سا بق نا ئب صدر با ر ملک ذوالفقا ر مکول ، ضلعی جنر ل سیکرٹر ی پیسٹی سا ئیڈما رکیٹ حا جی عبد الستا ر رحما نی نے کہا کہ را جن پور پر امن ضلع تھا جس میں چند ما ہ قبل جرا ئم میں ایک دم میں اضا فہ ہوا اورڈی پی او زا ہد محمود گو ندل ،ڈی ایس پی صدرمحمد آصف رشید کی سر بر اہ میں پو لیس اہلکا روں نے جرا ئم میں قا بو پا لیا ہے مگر تھا نہ سٹی کے ایس ایچ او پر شہر یوں عدم تحفظ کا شکا ر تھے ما ڈل تھا نہ سٹی میں فیا ض احمد چو ہدری کے آنے پر اپنے کا رو با ر،گھروں محفو ظ سمجھتے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ ایس یچ او ما ڈل تھا نہ سٹی اپنے فر ائض نیک نیتی اور ایما ند اری سے سر انجام دے گئے اور جان ومال کا خیال رکھے گئے ہم ڈی پی او زاہد محمو د گو ندل کا شکر ادا کر تے ہیں کہ ان نے فرا ئض شناس اور پڑ ھ لکھا با اخلا ق پو لیس آ فیسر لگا یا جس پر انجمن تا جران و شہر ی اپنے آ پ کو محفو ظ محسو ص کر تے ہیں

ٹر یفک پو لیس اہلکا ردوپہر دو بجے کے بعدغا ئب ٹر یفک میں مسا ئل میں اضا فہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ٹر یفک پو لیس اہلکا ردوپہر دو بجے کے بعدغا ئب ٹر یفک میں مسا ئل میں اضا فہ بڑ ے حا دثات ہو نے کا خد شہ، ٹر یفک پو لیس اہلکا ر اپنی ڈیوٹی دینے کی بجا ئی اپنے حا لا ت سنو ارنے میں مصر وف رہتے ہیں ٹر یفک پو لیس اہلکا ر انڈ س ہا ئی وے روڈ پر نا کے لگا کر ٹر ک ،کا ر ،مو ٹر سا ئیکل رکشے اور مو ٹر سا ئیکل ومنی ٹر ک ڈرائیوروں سے دو سو رو پے لینے کا انکشا ف تفصیلا ت کے مطا بق ڈرا ئیوروں نے میڈ یا کے نما ئند وں کو بتا یا کہ ہم روزٹر یفک پو لیس اہلکا ر ہمیں بلا و جہ تنگ کر تے ہیں اور چا لا ن کیے بغیرنقد رقم کا مطا لبہ کر تے ہیں نا کے سے کچھ فا صلے پر میڈ یا کی ٹیم نے ٹرک ،کا ر ،مو ٹر سائیکل اور موٹر سا ئیکل ومنی ٹر ک ڈرا ئیوروں سے چالان کے با رے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ دوسو رو پے وصول کر کے بغیر چالا ن کے ہمیں چھو ڑ دیا گیا ہے جبکہ ٹر یفک پو لیس اہلکا روں کی ڈیو ٹی اند رون شہر لگا ئی جاتی ہے مگر اند رون شہر ٹر یفک کا نظام در ہم بر ہم رہتا ہے ٹر یفک پو لیس اہلکا روں نے انڈ س ہا ئی وے پرقدمجما لیے ۔سٹی ٹر یفک کو ایک سپا ہی کے سپر د کر کے خو د ما ل کما نے میں مصر وف نظر آ تیہیں وا ضح رہے کہ کا فی عر صہ سے ڈی ایس پی ٹر یفک کی سیٹ خا لی پڑی ہے جس کی وجہ سے ٹر یفک پو لیس اہلکا ر کما ئی کر نے میں مشغول ہیں سیا سی سما جی وحلقوں نے اعلی ذ مہ دارں سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹر یفک پو لیس کے اہلکا روں کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی کر کے ان کا قبلہ در ست کیا جا ئے

Sunday, 8 February 2015

تعلیمی داروں میں ڈانس پروگرام کی تحقیقات کرا ئی جا ئے والدین

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ووکیشنل ٹرینگ سنٹر مٹھن کوٹ میں این جی او کے ایک پروگرام پر والدین نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی داروں میں فحاشی کے پروگرام کی تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔درجنوں والدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووکیشنل ٹرینگ سنٹر میں سینکڑوں طالبات و خواتین کے سامنے نوجوانوں سے فحش حرکات کرائی گئیں اور فحش اور غیر اخلاقی گانوں پر نوجوانوں سے ڈانس کرایا گیا درجنوں طالبات تقریب سے اٹھ کر چلی گئیں تقریب میں موجود سیاسی و مذہبی شخصیات بھی اس موج مستی میں جھومتے رہے سابق نائب ناظم راؤ حاکم ایڈووکیٹ نے اس پروگرام کے خلاف شدید اجتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم اس وقت اپریشن ضرب عضب ،سانحہ پشاور،سانحہ شکار پور کے علاوہ دیگر مصائب سے دو چار ہے جب کہ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام شرمناک تقاریب منعقد کر اکریہود و نصاری کے ایجنڈا کی تکمیل کی سازشیں جاری ہیں جس وقت یہ شرمناک پروگرام جاری تھا اس وقت مساجد میں جمعہ کا خطبہ دیا جا رہا تھا حالانکہ اکثر تقریبات میں اذان پر بھی خاموشی اختیار کی جاتی ہے مگر یہاں این جی او کے اس پروگرام میں غیر اخلاقی گانوں پر رقص ہو رہا تھا۔ والدین اس صورتحال سے شدیدذہنی اذیت سے دو چار ہیں ۔چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے عرس خواجہ فرید ؒ پر ایسے پروگراموں پر پابندی عائد کی تھی ۔انہوں نے اس دوہرے معیار کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس بارے وی ٹی آئی کے پرنسپل محمد عابد سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تقریب میں ضلع کی اہم شخصیات موجود تھیں رقص پروگرام میں شامل نہ تھا لیکن بے قابو نوجوانوں رقص کر کے انجوائے کیا جس میں کوئی مضائقہ نہیں۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے غیر نصابی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں دو گنا اضافہ ہونے سے کاروباری طبقہ پریشان گھروں اور مساجد میں پانی نایاب محمد سلیم

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )موسم سرما میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں دو گنا اضافہ ہونے سے کاروباری طبقہ پریشان گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ،اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق را جن پور و گرد نواح میں بجلی کی لوڈ شیدنگ نے عوام کو پریشان کر دیا ہے اور ناجائز بلوں کی وجہ سے غریب لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور موسم سرما میں سمجھ سے بالاتر لوڈ شیڈنگ نے کاروبار کو بھی بڑی طرح متاثر کیا ہے عوامی سماجی حلقوں محمد سلیم و دیگر نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہرتحصیل کے ایک ایک کاشتکار کو بذریعہ قرعہ اندازی ڈرل مشین دی جائے گی محمد اسلم نجم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دالوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی تحصیلوں میں ڈرل مشینوں کی قرعہ اندازی کی جارہی ہے ۔ جس کے تحت حکومت پنجاب خوش نصیب کاشتکاروں کو چالیس ہزار روپے فی ڈرل مشین سبسیڈی فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر محمد اسلم نجم نے قرعہ اندازی کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر آفیسران زراعت اور قرعہ اندازی میں شامل تینوں تحصیلوں کے کاشتکاروں نے شرکت کی ۔ ڈی او زراعت نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہرتحصیل کے ایک ایک کاشتکار کو بذریعہ قرعہ اندازی ڈرل مشین دی جائے گی ۔ڈرل مشین کی قیمت 80ہزار روپے ہے ۔ جس کے 40ہزار روپے کاشتکار خود جبکہ باقی 40ہزار روپے حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ضلع راجن پور کی قرعہ اندازی میں نکلنے والے ناموں میں تحصیل راجن پور سے اللہ نواز ولد ملک رحیم بخش ،تحصیل جام پورسے مسرت اللہ قریشی ولد میاں اللہ بخش اور تحصیل روجھان سے اعجاز احمد ولد کرم الہیٰ شامل ہیں ۔

کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا پروفیسر کلیم اختر قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کشمیری عوام کی خواہشات کی برعکس کوئی فیصلہ قبول نہیں ۔ کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اکیلے نہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ کشمیریوں سے پاکستان کا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انصاف کی بنیاد پر حل سے ہی علاقہ میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں تعصبات سے پاک ہوکر متحدہونا پڑے گا۔ جغرافیائی لحاظ سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کوہم آزاد دیکھیں گے۔ علاوہ ازیں کشمیریکجہتی کے حوالے سے ایک واک بھی کی گئی اور آخر میں کشمیری بہنوں ،بھایؤں ،بچوں اور بزرگوں کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers