Feature Top (Full Width)

Thursday, 26 February 2015

راجن پور درخت لگانے ماحول خوشگورا ، سیلاب کی کمی اور معاشی حالات بہتر ہو تے ہیں ظفر اقبال چودھر ی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) درخت نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ما حول کو آلودگی سے پاک اور خوبصورت بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ظفر اقبال چودھر ی نے سیشن ہاؤس میں شجر کاری مہم موسم بہار 2015ء کے حوالے سے فائیکس کا پودا لگاتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر سول جج محمد سجاد بلوچ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد خضر حیات ،سو ل جج محمد طارق خان ، سول جج محمد مرید عباس، سول جج محمد عدنان قمر اور ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے بھی پودے لگائے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی نگہداشت کی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے ماحول خوشگورا ، سیلاب کی کمی اور معاشی حالات بہتر ہو تے ہیں۔

Wednesday, 25 February 2015

راجن پور ضلع کے تین مواضعات کی 6121 ایکڑ زمیں ناجائز قابضین سے واگزار کر لی ڈی سی او


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کاروائی اور دن رات کوششوں کے نتیجے میں ضلع کے تین مواضعات کی 6121 ایکڑ زمیں ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کے ہر طبقہ فکر کی طرف سے تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے محکمہ جنگلات کی مقبوضہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیئے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں گزشتہ روز 80 سے زائد ٹریکٹروں نے حصہ لیا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ان تین مواضعات میں کل291تعمیرات کو ختم کیا گیا اور کل 29ٹیوب ویلو ں کے بورز کو بند کر دیا گیا جو ناجائز اور غیر قانونی طور پر قائم کیئے گئے تھے ۔ انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ سرکاری اراضی ہر قیمت پر واگزار کر ا کے سرکاری مقاصد کے استعمال میں لا ئی جا ئے گی۔ دوسری طر ف ڈی پی اور راجن پور زاہد محمود گوندل نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی مقبوضہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیئے جاری آپریشن میں ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جا ر ہی ہے جس میں پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر موجود ہے اور اس میں روکارٹ ڈالنے والوں کو سخت قانونی کاروا ئی کا سامنا کرنے پڑے گا ۔

حکومت پنجاب فیکٹریز ورکر کی فلاح وبہبود کے لیئے دور رس اقدامات کر رہی ہے غازی امان اللہ خان

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فیکٹریز ورکر کی فلاح وبہبود کے لیئے دور رس اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لیبر آفس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے فیکٹریز ورکرز کے لواحقین میں10لاکھ روپے مالیت کے ڈیتھ گرانٹ کے چیک تقسیم کر نے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر ناصرالدین مزاری اور لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام سے وصال کر جانے والے فیکٹریز ورکرز کے لواحقین اور ان کے بچوں کو کافی مدد ملے گی اور ان کو روزگار کے حصول میں بھی معاونت ملے گی ۔ اس موقع پر ڈی او لیبر ناصر الدین مزار ی نے بتایا کہ یہ دونوں ورکرز نصراللہ کاٹن فیکٹری اور سبحان کاٹن فیکٹری کے تھے جو دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے تھے۔ ان کے کیسز مکمل کر کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو بھیجے گئے تھے جن پر ان کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام فیکٹریز اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ان کے ورکرز کو بھی اس قسم کے دیگر مالی ریلیف فراہم کیئے جا سکیں

اس دور افتادہ علاقے میں علم کی شمعیں جلانا بہت بڑی نیکی کا کام ہےظفر اقبال چوہدری

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اس دور افتادہ علاقے میں علم کی شمعیں جلانا بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ظفر اقبال چوہدری گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں PEEFسکالر شپ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ظفر اقبال چوہدری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں سینئر سول جج صاحب راجن پور محمد سجاد حسین خان بلوچ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا تے ہوئے کہا کہ کہ ہونہار اور ذہین طلباء / طالبات کے لیئے اس قسم کے وظائف طلباء کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے طلباء /طالبات کو سخت محنت اور جدوجہد کی تلقین کی اور کہا کہ کامیابی کے لیئے سخت محنت نا گزیر ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجنپورکے شاندار نتائج اور بہترین نظم و نسق کو سراہا ۔

موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئےعملی اقدامات کئے غازی امان اللہ



راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے فرض شناس محنتی اور انسان دوست افسران و ملاز مین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پنجاب نے نئی ملازمتوں کیساتھ ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کر کے اُن کے روزگار کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی مثال قائم کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب ضلع راجن پور کے 132سے زائد مختلف کیڈرز کے ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی پنجاب و ایم اپی اے سردار عاطف حسین خان مزاری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راجن پور خواجہ محسن رسول ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ارشاد فرید بھٹہ ، علامہ قاری محمود احمد قاسمی اور محمد حسین فریدی نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف حسین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئے جو لازوال عملی اقدامات کئے ہیں وہ گزشتہ پچاس سالوں پر بھاری ہیں۔ میاں برادران کی سچی اور عوام دوست قیادت ہی حقیقی معنوں میں قوم کی خیر خواہ ہے۔ انہوں نے پسماندہ ضلع راجن پور جیسے دور افتادہ علاقے میں اربوں روپے کے میگا منصوبے اور نئی ملازمتوں کیساتھ ساتھ ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کے اقدامات سے علاقہ کی محرومی کم ہونے میں مدد ملے گی۔ اور یہ علاقہ جلد ہی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر کھڑا ہو گا اور لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہو گی۔ ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول نے کہا کہ ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کے مختلف کیڈرز کے 132ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے ۔ اس حکومتی فیصلہ سے ملازمین کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

Tuesday, 24 February 2015

راجن پور پودا لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہےغازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ایک تن آور درخت 12افراد جبکہ 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ ضلع بھر کے تمام دفاتر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے جائیں گے ۔پودا لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس راجن پور میں اپنے ہاتھوں سے سکھ چین کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان، ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ایکسین انہار،ڈی او فاریسٹ طلعت عباس،مولانا علی محمد صدیقی ، مولانا اقبال غوث گیلانی ،مولانا قاری محمود الحسن،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ راجن پور شہر کو سر سبز و شاداب بنا دیا گیا ہے۔ہر شہری کو چاہئے کہ وہ اپنے نام کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی حفاظت کرے۔مزیدانہوں نے کہا کہ آلودگی کے خاتمہ کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ڈی او فاریسٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جاری شجر کاری مہم میں چھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

Monday, 23 February 2015

راجن پور ہینڈز نامی این جی او کے ملازمین نے لوٹ مار کی انتہاء کردی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ’’ہینڈز ‘‘ نامی این جی او کے ملازمین نے لوٹ مار کی انتہاء کردی سیلاب متاثرین کے نام جاری امدادی چیکوں پر آدھی رقوم نقدی کی صورت میں وصول کرنے لگے رقم نہ دینے والے متاثرین سیلاب کے چیک چھپا دیئے وزیراعلیٰ پنجاب اس کرپشن کا نوٹس لیں فتح پور کے درجنوں متاثرین خلیل احمد ،عبداللہ،محمد موسیٰ ،زیمو بی بی سمیت درجنوں متاثرین نے اخبار دفتر آکر بتلایا کہ ہینڈز نامی آرگنائزیشن کے ملازمین سعدیہ نواز،علی ودیگر نے لوٹ مار کی انتہاء کررکھی ہے ابتک دیگر یونین کونسلوں کے متاثرین سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرچکے ہیں جبکہ کئی بستیوں میں مکانات تک تعمیر نہ کئے گئے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ دفتر کے اہلکار چیک دیتے ہی کمیٹی کے چئیر مین سے آدھی رقم بطور رشوت وصول کرلیتے ہیں مجبور سیلاب متاثرین رشوت دینے پر مجبور ہوچکے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے این جی او کی لوٹ مار کیخلاف ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو درخواست گذاری مگر این جی او کیخلاف درخواست کو چھپا لیا گیا مذکورہ این جی او اب متاثرین کو مکانات کی تعمیر کی دوسری اقساط دے رہی ہے مگر این جی او کے اہلکار اب بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت این جی او کے ڈونرز سے اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب این جی او کے ترجمان نے رقم وصولی کو غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers