Tuesday, 31 March 2015
را جن پور کر پٹ افیسرا ن کے لئے اینٹی کریشن کا شکنجہ تیار ہے عبدالمجید مستو ئی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کر یشن ،رشوت کا خا تمہ اولین ترجیح ،غریب عوام کا خو ن چو ہنے والے کر پٹ آفسیر ان کسی رعا یت کے مستحق نہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سر کل انچا رج محکمہ اینٹی کر یشن عبدالمجید مستو ئی نے اپنے آفس میں بر یفنگ میں کیا انہو ں نے کہا کہ رشو ت ،کر یشن نے ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر دیا ہے کر پٹ افیسرا ن کے لئے اینٹی کریشن کا شکنجہ تیار ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ و ہ کر یشن کی بر وقت نشاند ہی کر کے اچھے شہر ی ہو نیکا ثبو ت دیں اور کر یشن اور رشور کے خا تمہ کے لئے محکمہ اینٹی کر یشن کا سا تھ دیں اس مو قع پر محر ر حافظ خلیل احمد بھی موجود تھ
را جن پورصدر کے علاقہ کو جرا ئم سے پا ک کر دیا گیا ہے عبد الکر یم
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایڈیشنل ایس ایچ او صدر تھا نہ عبد الکر یم نے کہا ہے کہ صدر کے علاقہ کو جرا ئم سے پا ک کر دیا گیا ہے گشت کے نظا م کو مو ثر بنا نے کے مثبت نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں اچھے اور شر یف شہر ی ہما ر ے لئے قا بل احترا م ہیں جبکہ سما ج دشمن ،غنڈہ عناصر سے ہما ی کھلی جنگ ہے انہوں نے کہا کہ تھا نہ صدر را جن پورمیں سا ئلین کو بر وقت اور میر ٹ پر انصا ف مل رہا ہے ایس ایچ او ملک جا ویداقبال کی قیادت میں صد ر پو لیس جرا ئم کے خا تمہ کے لئے اپنے تمام وسا ئل بر وئے کا رلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کو ئی شخص کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قا نون شکنجہ سے نہیں بچ سکتا چوری ،ڈکیتی ،راہزنی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وارداتوں پر قا بو پا لیا گیا ہے
راجن پور النور پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات محمدآصف عظیم
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) النور پبلک ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر نذیر احمد سکھانی ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شمع نور ،جیل سپرنٹنڈنٹ ملک محمدآصف عظیم ،پرنسپل النور سکول محمد عارف شبیر ،محمد امجد فاروق نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر علم کی شمعیں روشن کرنا ہوں گی سوسائٹی کا ہرفرد سکولوں سے باہر بچوں کو نزدیکی سکولوں میں داخل کراکر اپنا فرض ادا کرے گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولز بھی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں پوزیشنیں حاصل نہ کرنے والے طلباء وطالبات مایوس نہ ہوں بلکہ مزید محنت کریں اس موقع پر جماعت اول سے دہم تک فسٹ ،سکینڈ اور تھرڈ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں مہمانوں نے انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے قبل ازیں پرنسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر نے النور سکول کے پندرہ سالہ سفر کی داستان شرکاء کے گوش گذار کی تقریب میں والدین ،طلباء وطالبات سمیت سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں آخر میں محنتی اسٹاف میں کیش ایوارڈز اور اسناد تقسیم کئے گئے ۔
راجن پورکمیونٹی ایڈ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ میں والدین میں شعور وآگاہی کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمیونٹی ایڈ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ میں والدین میں شعور وآگاہی کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ،چیف گیسٹ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق ضلع ناظم بیرسٹر علی رضا دریشک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی رضا خان دریشک،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر نذیر سکھانی ،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ملک غلام اصغر جلبانی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ایڈ نعیم اکبر خان جسکانی کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر یہاں کے طلباء وطالبات وسائل کی کمی کا شکار ہیں حکومت پنجاب صوبے کے جنوبی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کرکے یہاں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے کامرس کالج کی طالبات نے صوبہ بھر میں ٹاپ کرکے ضلع راجن پور کا نام روشن کردیا پنجاب اسمبلی میں ضلع کے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کے لئے ارکان اسمبلی آواز بلند کریں گے قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں سول سوسائٹی سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر ضلع بھر کی مختلف یونین کو نسلوں سے آئے شرکاء نے اپنی اپنی یونین کونسلز میں تعلیمی اداروں کو دَرپیش مشکلات سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر لوگوں کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی کے لئے سستے اتوار بازار لگا دئیے گئے ہیں چوہدری مختار
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پنجاب حکومت کی ہدایت پر لوگوں کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی کے لئے سستے اتوار بازار لگا دئیے گئے ہیں جہاں پر گھی اور آئل پندرہ روپے کم ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔یہ باتیں اے سی راجن پور چوہدری مختار نے اتوار بازار کے معائنہ کے دوران کہیں۔انہون نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت کوشاں ہے۔
ضلع راجن پو ر میں محکمہ مال کا ریکارڈ بہت جلد کمپیوٹرائزڈ ہو جا ئے گاغازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ بہت جلد ضلع راجن پو ر میں محکمہ مال کا ریکارڈ بہت جلد کمپیوٹرائزڈ ہو جا ئے گا اور یہ کام 90فیصد مکمل ہو چکا ہے اور 31مارچ تک95فیصد تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کمپیوٹرسنٹر تحصیل لیو ل پر جس میں انتقال ،ریکارڈ اور فرد ملکیت وغیرہ باآسانی لوگ حاصل کر سکیں گے ۔ اور لوگ کو اپنا ریکارڈ معلوم کر سکیں گے ۔ اس موقع پر انچارج چوہدری وکیل احمد ،تینوں تحصیلوں کے اے سی اورتحصیلدارموجود تھے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جا ئیں تاکہ لوگ آسانی سے ریکارڈ حاصل کر سکیں
Subscribe to:
Posts (Atom)