Feature Top (Full Width)

Monday, 31 August 2015

راجن پور مون سون شجر کاری مہم کیلئے ایکشن پلا ن تیا ر ،55 ہز ار پو دے لگا نے کا ہد ف مقر ر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ای ڈی او اصغر جلبانی نے کہا کہ ماحول کہ بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا ئیں ۔موسمیاتی تغیر اور ماحولیاتی آلودگی کو درخت کم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے شجر کاری مہم کو کامیاب کریں انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ا س مہم کے دوران 33 ہزار سے زائد پودے لگائے گا۔طلعت عباس ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات نے شرکا کو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں مون سون شجر کاری مہم میں 9 ملین پودے لگائے جائیں گے اور ضلع راجن پور میں 55ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پو راکرلیا جا ئے گا۔ای ڈ ی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اصغر جلبانی نے کہا کہ اس شجر کاری مہم کو کامیابی سے چلانے کے لئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایک بھر پور مہم چلائے گا ۔جس کے لیئے ایک ایکشن پلان تیا ر کرلیا گیاہے۔اس ایکشن پلان کے مطابق یکم ستمبر کو راجن پور میں شجر کاری واک ،4ستمبر کوگورنمنٹ پرائمر ی سکول نمبر1میں شجر کاری مہم پر تقریری مقابلہ اور 8ستمبر کو جامپور میں شجر کاری واک منعقد ہو گی

دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں مسز شاہینہ ناز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز نے کہا کہ دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ۔اس موقع پر تمام لیکچرارز ، سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملکی سلامتی اور باہمی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیرداخلہ پنجاب شہید کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے خلاف بے خوف جنگ اور اس کے خاتمہ کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرنے لیے بارگاہء رب العزت میں دعائیں مانگی گئیں۔ قبل ازیں پرنسپل کی زیر صدارت تعزیتی سیمینار منعقدہوا۔ جس میں سانحہ اٹک کے شہداء کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کی زبردست مذمت کی گئی۔

Sunday, 30 August 2015

سیکورٹی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی شیر علی خان گورچانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر،چیف سیکورٹی آفیسر اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سخت سیکورٹی کے احکامات جاری کئے،اجلاس کے میں طے کیا گیا کہ اسمبلی احاطہ میں گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی رکھی جائے گی مہمانوں کا داخلہ بند رہے گا جبکہ ایم پی اے ہاسٹل،پیپل ہاؤس،سپیکر ہاؤ س اور ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ۔صحافی حضرات،اسمبلی سٹاف اور دیگر سرکاری ملازمین، پنجاب اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ کارڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں ،کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہو گی۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اسمبلی اجلاس کے دوران اور بعد ازاں بھی سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Saturday, 29 August 2015

راجن پورمردہ اور لاغر جانور وں کےگوشت کی دھڑ ے سے فر وخت ،2 قصاب گر فتا ر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور شہر میں مردہ اور لاغر جانور وں کا زائد المیاد گوشت فروخت کر نے والے دو قصائی گرفتار ،زائد المیاد گوشت برآمد ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور مارکیٹ میں فروخت کر تے تھے ۔ڈی سی او راجن پور ظہور حسین راجن پور میں عرصہ دراز سے مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کر نے والے دو قصائیوں کو محکمہ لائف سٹاک نے کاروائی کر کے پکڑ لیا اور ملزمان سے 80کلو گوشت برآمد کر لیا جو کہ مردہ اور لاغر جانوروں کا بدبو دار گو شت ہے ۔ڈی سی او راجن پور ظہور گجر کے مطابق ملزمان بدبو دار گوشت ہوٹلوں پر فروخت کر تے تھے ان ہوٹلوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گندہ گوشت فروخت کر نے والے قصائیوں کے خلاف بھر پور کا روائی کی جا ئے گی ۔

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ظہورحسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ حفظانِ صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ان پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے۔ ملاوٹ کے ذریعے معاشرہ کو بیمارکرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہورحسین نے ضلعی فوڈکنٹرول اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے مختلف ہوٹلوں، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں گلے سڑے پیاز، ٹماٹر، سلاد وغیرہ کے ناقص معیار اور صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث ذائقہ ہوٹل کو سیل کردیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہوٹل جو حفظانِ صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے ان کو سیل کرکے ان کے مالکان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جعلی مشروبات تیاراور فروخت کرنے والوں سے بھی قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور اس معاملہ میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس حوالے سے ہرضلع میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے اسپشل کورٹس قائم کی جائیں گی۔ ان کورٹس کے قیام تک مجسٹریٹس یہ کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں ریونیو، پولیس، محکمہ صحت، زراعت اور خوراک کے افسران شریک ہوئے۔

عوا می مینڈ یٹ چرا نے وا لو ں کا بھا نڈ ا پھو ٹ گیا محمد عمرا ن ستا ر رحمانی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عوا می مینڈ یٹ چرا نے وا لو ں کا بھا نڈ ا پھو ٹ گیا ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف کے تحصیل جنر ل سیکر ٹر ی محمد عمرا ن ستا ر رحمانی ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ عمر ان خا ن نے سپیکر ایا ز صا دق کی و کٹ گر ا کر حق و صد اقت کو کامیا بی سے ہمکنا ر کیا عو ا می مینڈ یٹ چرا نے والو ں کا بھا نڈا پھو ٹ گیا انہو ں نے مز ید کہا کہ الیکشن ٹربیو نل کا فیصلہ عوا می آ وا ز ہے

سا بق ایم پی اے سر دار اطہر حسن خا ن گو ر چا نی کی پا کستا ن تحر یک انصا ف میں شمو لیت خو ش آ ئندہ با ت ہے محمد عمر ان ستا ر ر حما نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سا بق ایم پی اے سر دار اطہر حسن خا ن گو ر چا نی کی پا کستا ن تحر یک انصا ف میں شمو لیت خو ش آ ئندہ با ت ہے حلقہ پی پی 248میں تحر یک انصا ف کا جو خلا تھا سر دار اطہر حسن خان گو ر چانی کے آ نے سے پورا ہو گیا ہے جس کی و جہ سے بلد یا تی اور عا م انتحا با ت میں ضلع را جن پور سے کلین سو یپ کر یں گے ان خیا لا ت کا اظہا رپا کستا ن تحر یک انصا ف کے تحصیل جنر ل سیکر ٹری محمد عمر ان ستا ر ر حما نی ایڈ ووکیٹ نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزیدکہا کہ پا کستا ن تحر یک انصا ف نے عوام کے دلوں میں گھر بنا لیا ہے جس کی بد ولت آ نے وا لی بلد یا تی الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کر یں گے اس مو قع پر خو اجہ ایو ب ،چو ہد ری عا بد جا و ید ،سکند ر خا ن ،عبد المجید خا ن و دیگر بھی مو جو د تھے

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers