Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 October 2015

را جن پور ،گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی پر تیزا ب پھینک دیا چہرہ،جسم بر ی طر ح جھس گیا

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) راجن پور میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے سوئی ہوئی بیوی پر تیزاب اُنڈیل دیا ۔ خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ راجن پور کی خلیل آباد کالونی کے رہائشی شوکت حسین نے گھریلو ناچاکی پر سوئی ہوئی بیوی پر تیزاب اُنڈیل دیا۔ جس سے اس کا چہرہ اور جسم زخمی ہو گیا ۔ تیزاب گرنے کے بعد جمیلہ نے چیخنا چلانا شروع کر دیا جس کی آواز سن کر گھر مین موجود بچوں نے اہل محلہ کو بلا کر اپنی ماں کو ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال لے آئے جہاں خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد پولیس نے جمیلہ کے شوہر شوکت حسین کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ زخمی خاتون کے چھ بچے ہیں ۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

پولیو کے قطرے پلا کی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) معاشرے کے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ سات اکتوبر کو تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرنے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ،اے سی راجن پور،ڈی ایم او،ای ڈی او صحت،ای ڈ ی او سی ڈی ،ڈی او سوشل ویلفیئراور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دیں۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے مساجد میں اعلانات کرائے جائیں اور والدین پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اس موقع پر پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر ہاشم علی و آفتاب شاہ نے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے بارے میں ڈی سی او کو مکمل بریفنگ دی۔

بلدیاتی انتخابات کے انتظامات، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عمل کیا جائے





راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل انتظامات بہتر انداز میں مکمل ہونے چاہئیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عمل کیا جائے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں تیسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 7اکتوبر،جانچ پڑتال 13اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔30اکتوبر تک اپیلیں جمع کرائی جا سکیں گی۔7نومبر کو حتمی فہرست امیدواران بمعہ نشانات شائع کی جائے گی اور 3دسمبر کو پولنگ ہو گی۔بعد ازاں ڈی سی او نے امن کمیٹی کے علماء کرام اور ضلعی افسران کے ساتھ کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ویڈیو کانفرنس کی جس پر علماء کرام نے محرم الحرام میں مکمل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا اور مذہبی ہم آہنگی اور امن برقرار رکھا جائے گا۔

ضلعی فوڈ اتھارٹی کے ضلع راجن پور میں منر ل واٹر فلٹریشن پلانٹس پر چھاپے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کی ہدایت پر ضلعی فوڈ اتھارٹی کے ضلع راجن پور میں منر ل واٹر فلٹریشن پلانٹس پر چھاپے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر طلعت عباس نے فوڈ انسپکٹر محمد وسیم اور ٹیم کے ہمراہ فریش واٹر،رینبو پیور واٹر،ایکوا واٹر اور لائف واٹر فلٹریشن پلانٹس کا اچانک معائنہ کیا۔یہاں پر انہوں نے پلانٹس کی صفائی ،رجسٹریشن اور پانی میں موجود کیلشیم ، سوڈیم اور دیگر اجزاء چیک کئے گئے۔اس موقع پر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ماہرین بھی موجود تھے۔جنہوں نے پانی کے موقع پر ٹیسٹ کئے اور واٹر سورس کا جائزہ لیا۔ناقص صفائی ،رجسٹریشن اور عملہ کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر رینبو پیور واٹر،ایکوا واٹر اور لائف واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

راجن پور خاندان فرید میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خاندان فرید میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے خاندان فرید کے درمیان چند روز قبل بننے والا عوامی اتحاد توڑنے کا اعلان کر دیا گیا ،سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر فرید کوریجہ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا ن لیگ کے ساتھ اتحاد پر پاکستان عوامی تحریک اور سرائیکی تحریک کے کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بات کا اعلان خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ نازک نگر میں ایک سیاسی جلسہ میں کیا گیا۔جلسہ میں خواجہ غلام فرید کوریجہ اور سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک ،سردار جگن خان دریشک،سردار یوسف خان دریشک کے علاوہ کئی سابق کونسلر و سیاسی کارکن موجود تھے ۔خواجہ عامر کوریجہ کی عدم موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ میں اعلان کیا گیا کہ اس انتخابی کی سربراہی خواجہ عامر کوریجہ کریں گئے اور اس انتخابی اتحاد کے تمام امیدوار مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گئے ۔دریں اثنا پاکستان عوامی اتحاداور سرائیکی تحریک کے درجنوں کارکنوں نے صحافیوں کے سامنے مایوسی کا ظہار کرتے ہوئے اسے قول و فعل میں کھلا تضاد قرار دیا۔باخبر ذرائع کے مطابق سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور خواجہ کلیم الدین کوریجہ جلد شہید کمال فرید گروپ کی حمایت کا اعلان کریں گئے ۔

Thursday, 1 October 2015

فخر جہاں پا ر ک مو ٹر سا ئیکل سٹینڈ سے وصو ل ہو نے وا لی رقم خو رو بر د ہو نے کا الز ام

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) فخر جہاں پا ر ک مو ٹر سا ئیکل سٹینڈ سے وصو ل ہو نے وا لی رقم خو رو بر د ہو نے کا الز ام تفصیلا ت کے مطا بق ذرا ئع سے مو صول ہو نے و الی خبر سا بقہ ڈی سی او را جن پور نے فخرجہاں پا رک مو ٹر سا ئیکل سٹینڈ کو دس ہز ار رو پے کے ما ہا نہ عو ض ٹھیکہ کر دیا تھا جس کی رقم صر ف فخر جہاں پا ر ک کے مینٹینس کے لیے استعما ل کی جا نے کے احکا ما ت جا ر ی کئے گئے تھے مگر یہا ں پا رک شعبہ کے انچا ر ج الہی بخش وصول ہو نے وا لی رقم ذا تی شا پنگ و دیگر ضر رو یا ت میں استعما ل ر ہے ہیں اہل علا قہ سیا سی و سماجی حلقو ں کی حکا م با لا سے سخت نو ٹس لینے کی درخو است کی تا کہ کر پشن کی اس جڑ کو سر ے سے ہی رو کا جا سکے اور پا ر ک کی تر ئین و خو بصو ر تی کبھی ما ند نہ پڑے

راجن پور بااثر قبضہ گر و پ نے محنت کش پر عر صہ حیات تنگ کرد یا

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) چک دلبر میں بااثر زمیندار نے غریب محنت کش کی زمین پر قبضہ کر لیا اور مکان جلا دیا ،پولیس نے الٹا محنت کش پر مقدمہ درج کر دیا ،اہل خانہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان میں بااثر افراد شیر خان ،سرگانی ،رحم علی ،جان محمدو دیگر نے غریب محنت کش فیض محمد سرگانی کی چک دلبر میں واقع زمین پر قبضہ کر لیا اور اس کا کچہ مکان بھی جلا دیا ،جب پولیس کے پاس کاروائی کے لیے گئے تو پولیس نے کاروائی کر نے کے بجائے محنت کش فیض محمد سرگانی ،ملوک خان درگانی سمیت 6افراد پر ہی لڑائی کا مقدمہ درج کر دیا اور خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ،اہل خانہ کے مطابق ایس ایچ او روجھان مقامی زمیندار کو زمین دینے کے لیے دباؤ دے رہے ہیں ،جس پر اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا گزر بسر صرف زمین پر ہے اور وہ ہی ان سے چھین لی گئی ہے ،جبکہ انہیں مقدمات میں گرفتار بھی کیا جا رہا ہے ۔جنہیں فل فور ختم کیا جا ئے مظاہرین کے مطابق عدالت سے عبوری ضمانت ہو نے کے باوجود بھی انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers