Feature Top (Full Width)

Saturday, 28 November 2015

سول کلب راجن پور کو بحال اور فعال کرنے کے لئے 10ملین روپے کی گرانٹ مختص کر دی ہے ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سول کلب راجن پور کو بحال اور فعال کرنے کے لئے 10ملین روپے کی گرانٹ مختص کر دی گئی ہے۔ اس کو جلد فعال کر کے سول ملازمین کے لئے کھول دیا جائے گا۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے سول کلب میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی ایم او عبدالرؤف،ڈی او پلانگ ملک سیف الرحمان،ڈی او جنگلات طلعت عباس،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس کلب کی بحالی کے لئے بہت جلد کام شروع کریں تاکہ سول کلب کی رونقیں بحال ہو سکیں۔بعد ازاں ڈی سی او نے سول کلب کے مختلف گراؤنڈز کا معائنہ کیا اورٹی ایم او کو صفائی کرانے کی ہدایت کی۔

حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ظہور حسین گجر

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو پر امن اور الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں کسی کو موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہ ہو گی اور نہ ہی کسی قسم کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔انہوں نے آر اوز کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیوں کے آرڈر فوری طور پر کئے جائیں۔اس موقع پر آر اوز،اور ورکنگ گروپ کے اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او لیبر میاں جہانگیر اورالیکشن سیل کا عملہ بھی موجود تھے۔

فوڈ اتھا رٹی کی کا روا ئی ،نا قص نمک بنا نے والی تین فیکٹر یا ں سیل ما لکا ن کے خلا ف ایف آ ئی آ ر در ج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور چوہدری ظہورحسین گجرکی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ڈاکٹرفیاض کریم لغاری کی سربراہی میں مدثرشہزاد زونل پروگرام زونل منیجرملتان ، ڈاکٹرخرم مبین خان پرونشل منیجرساؤتھ پنجاب ، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدصدیق آیوڈین پروگرام ضلع راجن پور اور ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر محمداکرم وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلیوں راجن پور، جام پور اور روجھان میں ناقص، غیرمعیاری، مضرصحت اور آیوڈین کے بغیرنمک کی تیاری اور فروخت کرنے والی 17 سے زائدفیکٹریوں ، کارخانوں کے مالکان و نمائندگان ، ڈیلرزحضرات اور پیکروں کے خلاف ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور کا شکنجہ تیار ۔نئی حکمت عملی تیارکرکے گرینڈآپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری کردیاگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت کے ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں تابڑتوڑچھاپے جاری مالکان و نمائندگان فیکٹریاں چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔ اورضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئیں ہیں۔ پنجاب پیورفوڈآرڈینینس 1960ء ترمیمی 2015ء اور پنجاب لوکل گورنمنٹ قوانین کے قوائدوضوابط کے مطابق اپنے کاروباری یونٹس کی رجسٹریشن ، کام کرنے والے افراد، ورکرزکے میڈیکل ہیلتھ سرٹیفکیٹس ، فوڈلائسنس ، ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور سے جلدازجلدبنوانے مزیدیہ کہ اپنے کاروباری یونٹس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے اور نمک کی سٹوریج اور ترسیل کو بھی گورنمنٹ قوانین کے مطابق یقینی بنائیں ۔ مس برانڈپیکنگ ، مینوفیکچرنگ کی سطح پر 30PPM سے کم آیوڈین ، ڈسٹری بیوشن اور ریٹیل سطح پر 15PPM سے کم آیوڈین اور کالے نمک مضرصحت PMDC(پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ) سے غیرتصدیق شدہ کھانے والا نمک ہرگزاستعمال نہ کریں نیز پیکٹ پر اپنانا م ایڈریس، ٹیلی فون نمبر ہاتھ اور ہانڈی کا نشان مینوفیکچرنگ ڈیٹ ، ایکسپائری ڈیٹ نمک کی مقدار، قیمت اور خریدوفروخت کا مکمل ریکارڈرکھیں اور خشک جگہ پر سٹور یج کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے موقع پر ہی وارننگ کے نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔ 07 یوم کے اندرہی انتظامات پر عملدرآمدکرناہوگا۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل فوڈانسپکٹروں کو خلاف ورزی پر FIRکا فوری اندراج ، موقع پر ہی گرفتاری ، بھاری جرمانے، قید، کاروبارکی بندش، سامان کی ضبطگی جیسی سخت سزائیں عمل میں لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ ناقص کارکردگی پر فاضل پور اور جام پو رمیں 3فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں FIR درج کراکے کاروائی شروع کرتے ہوئے کارخانے بھی سیل کرادئیے گئے۔ 5مالکان و نمائندگان کو ناقص کارکردگی پر کام کرنے سے روک دیا۔ کیونکہ بغیرآیوڈین اور کالے نمک کی خرید ،تیاری ،فروخت اور استعمال پر ضلع بھرمیں مکمل پابندی عائدکردی گئی ۔ضلع بھر سے نمک کی فیکٹریوں ، کارخانوں ، ڈیلرحضرات ، پیکروں ودیگرمارکیٹ پوائنٹس سے 30 سے زائد سیمپل لے کر تجزیہ کے لئے فوڈٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں تاکہ ان کے نتیجہ جات وصول ہونے پر قصورواران کے خلاف مزیدکاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ کیونکہ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور کے ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمداکرم وسیم کی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کی دھاپ نے ایک بارپھر ملاوٹ مافیاکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور کا کہناہے کہ جوملاوٹ سے باز نہ آئے گا وہ سیدھاجیل جائے گا۔ اس کاروائی کا مقصد ضلع بھر کی عوام کو سستی معیاری خالص اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک میسرکرنا ہے کیونکہ اچھی خوراک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے۔

Wednesday, 25 November 2015

سیکریٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال کا را جن پور کے مختلف دفا تر کا دورہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ہارون رفیق کا آج دارالامان،صنعت زار اور سوشل ویلفیئر کے دفاتر کا دورہ۔ انتظامات کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی بچوں،خواتین اور بزرگوں کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں۔اور صنعت زار میں خواتین ہنر سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھائیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اپنی ذمہ داری کو ایمان داری اور قومی جذبہ کے ساتھ سر انجام دیں۔دفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے متعلق آگاہی دیں اور سمینار کرائے جائیں۔سیکریٹری نے جام پور اور راجن پور صنعت زار کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفیئر،منیجر صنعت زاراور سپریٹینڈنٹ دارالامان بھی موجود تھیں۔

جام پور سٹی پیکج اے سی سمیت دیگر افسران کا تعمیراتی کاموں کا معا ئنہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر کی ہدایت پر اے سی جام پور ،ڈی او پلانگ،ای ڈی او فنانس،ڈی ڈی ٹیکنیکل نے جام پور سٹی پیکج کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔جن میں سیوریج ،روڈ،ٹف ٹائلز،اور دیگر کاموں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا ۔ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور میٹیریل میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے واپڈا ،ٹیلی فون کے افسران کو ہدایت کی راستے میں موجود کھمبے اور پولز ہٹائے جائیں۔یہ سٹی پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور جام پور کی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے یہ سٹی پنجاب میں ایک مثالی تحصیل بنے گی۔

عوامی خد مت کیلئے پٹو اریو ں کو فعال کردار اداکر نا ظہو ر حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پٹواری اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔عوام کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے تحصیل راجن پور کے پٹواریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،تحصیلداروں اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ پٹواری محکمہ مال کا اہم جز ہیں اور دن رات کام کرنے والے ملازم ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور سیلاب میں پٹواریوں سے کام لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پٹواری اچھا کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،کالی بھیڑیوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔عوام کے خادم بن کر کام کریں۔

Tuesday, 24 November 2015

دھونس دھاندلی کی سیاست کا خا تمہ کر دیا جا ئے نصراللہ دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق چیف وہپ قومی اسمبلی،مرکزی راہنماء دریشک ،مزاری ،لغاری اتحاد وآزادرکن صوبائی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور دھونس دھاندلی کی سیاست کر نے والوں کو مسترد کردیں بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے ہی علاقائی ترقی ممکن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دریشک مزاری لغاری اتحاد کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران قاسم پور، افضل آباد میں عوام کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں اُمیدوارچئیر مین یوسی کوٹلہ خان محمد سردار صدیق امان اللہ خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ غریبوں کی فلاح کے اقدامات کئے آج عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں کپاس کے کسانوں کو معمولی معاوضہ بھی تاحال نہ مل سکا لوڈ شیڈ نگ پر قابو پانے کا نعرہ لگانے والے تین سالوں میں لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ نہ کرسکے ہیں اس اجتماع میں سابق رکن صوبائی اسمبلی پی پی پی سردار امان اللہ خان دریشک،راہنماء پی پی پی امجد عباس عباسی ،چوہدری اشفاق احمد اُمیدوار وائس چئیر مین یوسی کوٹلہ خان محمد ،سردار حبیب الرحمن ایڈووکیٹ ،مجاہد خان دریشک،محمد افسر تیرن سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر سرائیکی شاعر نے انتخابات کے حوالے سے اشعار گا کر شرکاء کے دل موہ لئے قبل ازیں سردار نصراللہ خان دریشک اور سردار امان اللہ خان دریشک کے قافلہ کی آمد پر علاقہ مکینوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے دونوں راہنماؤں کااستقبال کیا۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers