Tuesday, 15 March 2016
ڈسٹرکٹ فوڈکمیٹی را جن پو ر کا اجلا س طلب
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور / ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلع بھرمیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مند ، معیاری، ذائقہ دار، محفوظ، غذائیت سے بھرپور، صاف اور خالص خوراک مہیاکرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر / چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی راجن پور ظہورحسین گجرنے ملاوٹ کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈکمیٹی کے ضلع بھرکے ممبران و آفسران اور تحصیل اور ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹروں کا اجلاس طلب کرلیاہے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آہنی شکنجہ تیارکرلیا ۔ ملاوٹ کرنے والے ملاوٹ مافیا کتناہی بااثرہوں کاروائیاں ضرورہوں گی ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاکے خلاف گھیراتنگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پنجاب حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے پسنداورناپسندکوبالاطاق رکھتے ہوئے اور کسی دباؤ یاسفارش کو لائے بغیراپناموثرکردارسرانجام دیں۔ کیونکہ اچھی خوراک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے۔
Monday, 14 March 2016
ضلع راجن پور میں پھولوں کی نمائش سے عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں پھولوں کی نمائش سے عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔یہ تین روزہ نمائش 21مارچ سے شروع ہو گی۔جبکہ 22مارچ کو خالصتاًخواتین اور بچوں کے لئے ہو گا۔یہ رنگا رنگ نمائش فخر جہاں پاک میں ہو گی۔جس میں 50ہزار مختلف پھولوں کے گملے سجائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے تین روزہ فلاور شو کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی،ڈی او سی،اے سیز،ڈی او پلانگ،ای ڈی او سی ڈی،ای ڈی او زراعت،ڈی او پاپولیشن،ڈی او جنگلات،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج، ڈی او لیبر، ای ڈی او تعلیم،ڈی اور سوشل ویلفیئر ،سپریٹینڈنٹ دارالامان،ڈپٹی ڈی اوز سوشل ویلفیئر،ڈی او تعلیم زنانہ و مردانہ،ڈی او سپورٹس ،ٹی ایم اوزاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اس پھولوں کی نمائش میں حصہ لیں اور ان محکموں کے درمیان پھولوں کی نمائش کا مقابلہ بھی ہو گا۔ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ فخر جہاں پارک میں اپنے اپنے پھولوں کے سٹال لگائیں۔اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی نے بتایا کہ تحصیل جام پور میں 25مارچ سے نمائش شروع ہو گی جو تین روز جاری رہے گی۔
عدا لتی حکم کے با و جود کچھی کینال پر تعمیرا ت کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل روجہان کے موضع تھیو ہانی میں رودکوہی کے قدرتی راستے کی بندش پر ہائی کورٹ نے کچھی کینال انتظا میہ کو مزید کام کر نے سے روک دیا ،کچھی کینال پر بااثر انتظا میہ کی جانب سے تاحال تعمیر کاکام جاری ،علاقہ مکینوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق روجہان کے موضع تھیو ہانی میں میروئی قبیلہ کے سینکڑوں افراد نے پہاڑی سلسلہ پر بارش کے بعد آنے والے سیلابی پانی کے قدرتی راستے کی روک تھام پر کچھی کینال انتظا میہ کے خلاف احتجاج کیا اور قدرتی راستے کی بندش پرانصاف کے حصول کے لئے عدالت عالیہ ملتان بنچ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے سماعت کے بعد حکم امتناعی جاری کردیا مگر بااثر انتظامیہ نے تاحال عدالت عالیہ کاحکم ہوا میں اُڑاتے ہوئے کچھی کینال کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے کچھی کینال انتظا میہ کی اس زیادتی سے موضع کی دوسومربع آراضی بنجر ہورہی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اُن کے بچوں کی روزی روٹی اس پانی کی آمد اور فصلات سے وابستہ ہے کچھی کینال انتظا میہ اُن سے اُن کے بچوں کی روزی روٹی چھیننا چاہتے ہیں جس پر موضع تھیو ہانی کے سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے اور انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Sunday, 13 March 2016
تربیت برائے حصول فریش /تجدید لائسنس زرعی ادویات 2016ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تربیت برائے حصول فریش /تجدید لائسنس زرعی ادویات 2016ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 14مارچ سے درخوستیں وصول کی جائیں گی۔یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راجن پور الیاس رضا کلاچی کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں کہی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق ضلع بھر میں فریش لائسنس کی تربیت 9اپریل سے شروع ہو گی۔ضلع راجن پور کے سکونتی خواہش مند حضرات درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی سند،شناختی کارڈ کی کاپی اور تین تصاویر تصدیق شدہ مقررہ تاریخ 31مارچ تک جمع کرائیں ۔مزید معلومات کے لئے دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سے رابطہ کریں۔
باردانہ کی تقسیم شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)باردانہ کی تقسیم شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے ۔اس سال گندم کا ٹارگٹ 1لاکھ 55ہزار میٹرک ٹن ہے۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں نو سینٹر بنائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے گندم خریداری کے انتظامات اور باردانہ کی تقسیم کے سلسلے میں ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی ،اے ڈی سی ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،ای ڈی او زراعت،محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم خرید کا عمل 20اپریل سے شروع ہو گا۔اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں نو سینٹر بنائے گئے ہیں۔راجن پور میں چار،جام پور میں تین،اور روجھان میں دو ہوں گے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ آنیوالے کسانوں کے لئے بیٹھنے کا بہتر انتظام ،پینے کا صاف پانی اور شامیانے لگائے جائیں۔
ضلع راجن پور میں لائبریری،ڈسپنسریاں اور بچوں کے کھیلنے کے لئے پلے گراؤنڈ بنائے جائیں ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجر نے عوامی منصوبوں کا جائزہ لیاجن میں قومی،صوبائی،ضلعی اور سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگ ،روڈ انہار،پبلک ہیلتھ کے ذریعے ہونے والے سکیموں کا تفصیلی سے جائزہ لیا۔اور کہا کہ عوام کے فلاحی اور فائدہ پہنچانے والے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔سست روی کو ختم کریں مزید انہوں نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں لائبریری،ڈسپنسریاں اور بچوں کے کھیلنے کے لئے پلے گراؤنڈ بنائے جائیں ۔ڈی سی او نے مزید ہدایت کی کہ ضلع راجن پور کے دریائی اور قبائلی علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے لئے کام کیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور صحت آسانی سے حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ہر ماہ کی دس تاریخ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہوا کرے گا اور اس میں مختلف تجاویز زیر غور لائی جائیں گی۔ڈی سی او نے کہا کہ قطر چیریٹی،مسلم ایڈ اور کنگ عبداللہ جیسی سماجی تنظیمیں علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں بہتر انداز میں کام کر رہی ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)