Saturday, 30 April 2016
راجن پو ر محکمہ لیبر کم تنخواہ اور رجسٹر یشن نہ ہو نے پر 5 دکا ند ارو ں کے چا لا ن
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)کسی بھی شاپ،ہوٹلز،ورکشاپ پر کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اگر 13ہزار روپے سے کم ہوئی ،ملازمین کی چھٹیوں اور حاضری کا ریکارڈ نہ پایا گیا تو شاپس ایکٹ 1969کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار لیبر انسپکٹر میاں جہانگیرنے’’ شاپس کی رجسٹریشن برائے ملازمین‘‘ بارے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جس دوکان یا ہوٹل پر ملازمین کام کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ اپنی رجسٹریشن کرا لیں اور قانونی کاروائی سے بچیں۔انہوں نے رواں ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ اس ماہ پانچ چالان کئے گئے ہیں جن میں تین رجسٹریشن نہ ہونے اور دو کم تنخواہ دینے کی صورت میں کئے گئے۔
خصوصی افراد کی مدد اور بحالی ہمارا فرض ہے عبد الفتح ہولیو
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خصوصی افراد کی مدد اور بحالی ہمارا فرض ہے۔خصوصی افرادکے تین فیصد کوٹہ پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خصوصی افراد کی مدد میں کافی دلچسپی لے رہی ہے۔اور خصوصی افرادان کی کاوشوں سے مطمئن ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیو نے ریڈ رسل کمیٹی برائے خصوصی افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پیش ہونے والے خصوصی افراد کی خدمت کارڈ میں رجسٹریشن کے لئے کوائف بھجوا دئے گئے ہیں جلد ہی ان کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔جو خصوصی افراد اور ایج ہو چکے ہیں ان کا نام خدمت کارڈ میں تو آ سکتا ہے لیکن نوکری کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے۔اس اجلاس میں ڈی او سی میاں آفتاب احمد،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،صائمہ مشتاق،محمد ارسلان ممبرخصوصی افراد اور دیگر نے شرکت کی۔
بچو ں کو حفا ظتی ٹیکو ں کا کو رس ہر صورت مکمل کر ائیں ظہو ر حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجا ب عوام کو صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اس سلسلے میں کوشاں ہے۔اپنے بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد حفاظتی ٹیکے مفت لگوائیں اور مسلسل دو سال تک کا کورس مکمل کروائیں۔تاکہ ان کو نو مہلک بیماریوں سے محفوظ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار میں ملتان سے ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق صاحبہ نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری،ڈاکٹر صدیق خان،ای ڈی او کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی،ڈاکٹر علی ہاشم،ایم ایس ڈی ایچ کیو،پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد،جمشید فرید،رخسانہ مبارک،شفیق شاہ، کمیونیکیشن آفیسر پولیو مہم کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی و این جی اوز کے نمائندہ گان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے خیالات ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں کوتاہی نہ برتیں۔حکومت محکمہ صحت جیسے ادارے کو فروغ دے رہی ہے۔اس سیمینار کا مقصد آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈاکٹر صدیق خان اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر علی ہاشم نے پولیو وائرس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈی سی او ظہور حسین گجر اور ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے ہاتھوں سے محکمہ صحت اور این جی اوز سے اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین و افسران کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔
را جن پو ر ، ر گند م با ردا نہ کی تقسیم کےٍدوران پو لیس اور کسانو ں ہا تھا پا ئی ۔اححتجا ج
را جن پور (ڈسڑ کٹ رپورٹر) را جن پو ر گند م با ردا نہ کی تقسیم کے دورا ن فو ڈ سنٹر را جن پو ر پو لیس اور کسانو ں کے درمیا ن ہا تھا پا ئی کسا نو ں نے مین انڈس ہا ئی وے پشا ور تا کرا چی بند کر دی تفصیلا ت کے مطا بق کسا نو ں نے کاکہا تھا کہ فو ڈ سنٹر را جن پو ر پر تعینا ت کو ارڈنیٹر جا وید ودیگر عملہ کا اقر با ء پر وری سیا سی ورشو ت دینے والے ٹا ؤ ٹس کو فیض یاب کیا جا نا ہمیں بر داشت نہیں صبح سحر ی سے آئے بز ر گ کسان شا م پا نچ بجے تک گھنٹو ں لا ئنو ں میں ٹھہر ٹھہرکے کو ارڈنیٹر کی تلخ کلا می سن کر بے یا ر و مد د گا رگھر وں کو واپس لوٹ جا تے ہیں صحا فیو ں نے کو ارڈنیٹر سے سو ال کیا کہ آپ دورافتتا دہ علا قوں سے آئے کسا نو ں جس میں بز ر گ بھی شا مل ہیں سے بہت تلخ رو یہ کیو ں ر کھتے ہیں صا حب مو صو ف کا کہنا تھا کہ نو جو ان خو ن ہوں جذبا ت پر کنٹر ول نہیں رہتا بز ر گ کسانو ں ،ہا ر یوں نے حکا م بالآ کمشنر ڈیر ہ غا زی خا ن ،خا د م اعلیٰ پنجا ب سے پر رو ز مطا لبہ کر تے ہو ئے فور ی کا روا ئی کی اپیل کی ہے اورپنجا ب حکو مت کی میر ٹ پا لیسی کی د ھجیا ں اڑ انے وا لے کو ارڈنیٹر و دیگر کر پٹ عملہ کی فوری تبد یلی کی استد عا کی ہے با صو رت د یگر انڈ س ہا ئی وے کو مکمل جام کر دیا جا ئے گا
کسی بھی مڈل مین اور آڑھتی کوسینٹر کے اندر آنیکی اجازت نہیں ہے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسی بھی مڈل مین اور آڑھتی کوسینٹر کے اندر آنیکی اجازت نہیں ہے تاکہ تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔قانون کی خلاف ورزی پر تھانہ فاضل پور میں دفعہ506/PPCاور186/419کے تحت ایک آڑھتی مرید حسین ولد دوست محمدکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے اور قانون کی سختی ایسے ہی جاری رہے گی ۔ڈسٹرکٹ بھر میں باردانہ کی تقسیم کامرحلہ 25اپریل سے جاری ہے اور امید ہے کہ ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔میں روزانہ کی بنیاد پر خود باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لے رہاہوں اور ضلع بھر میں قائم 9سینٹرز کے متواتر دورے بھی کررہا ہوں۔۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے باردانہ کی تقسیم کا معائنہ کرنے کے حوالے سے محمد پور سینٹر کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایف سی،اے سی جام پور ،سینٹر انچارج،فوڈ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افرادبھی موجود تھے۔ڈی سی اونے مزید کہا کہ سینٹرز میں موجود تمام لوگوں کے لئے ٹھنڈے پانی،سایہ دار جگہ اور بقیہ ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کی جائے تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوسکے۔
زمیند ار جا م فلک شیر عمر ہ کی سعا دت حا صل کر کے واپسی وطن پہنچ گئے
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) معر وف سما جی ر ہنما اور زمیند ار جا م فلک شیر عمر ہ کی سعا دت حا صل کر کے واپسی وطن پہنچ گئے عمر ہ کی سعا دت حا صل کر نے پر دوستو ں منیر نا صر ،ریا ض آصف ،عبد ا لصبو ررحما نی ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،میر خلیل احمد سنجر انی ،مختیا ر احمد بھٹی ،شیر علی سو نتر ہ ،ملک سجا د بو ہڑ ،سید مشتا ق احمد رضوی اور دیگر نے مبا ر کبا د پیش کی ہے اور نیک تمنا ؤ ں کا اظہا ر کیا ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)