Sunday, 5 June 2016
ڈپٹی ڈا ئر یکٹر پیسٹ وارننگ ڈی جی خا ن کا پیسٹی سا ئیڈ ز ما ر کیٹ فا ضل پور کا دورہ
را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی ڈا ئر یکٹر پیسٹ وارننگ ڈی جی خا ن ڈوثیر ن گذ شتہ روز چو ہد ر ی محمد ارشا د نے الیا س ر ضا کلا چی اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پیسٹ وار ننگ کے ہمر ا ہ پیسٹی سا ئیڈ ز ما ر کیٹ فا ضل پور میں اچا نک دور ہ کیا اس دور ے میں چیک کے دوران زر اعت آفیسر را حت حسین را شد پیسٹ وار ننگ را جن پور بھی ان کے ہمرا ہ تھے انہو ں نے فاضل پور میں پلا نٹ کلینک کا معا ئنہ کیا پلا نٹ ڈا کٹر چو ہد ر ی سیلم سے فصلات با ر ے بر یفنگ لی انہو ں نے مختلف پیسٹی سا ئیڈ ز ڈیلر ز کی شا پ اپنی نگرا نی میں سپمینگ بھی کروا ئی دورا ن چیکنگ ڈپٹی ڈا ئر یکٹر چو ہد ری محمد ارشا د نے ڈیلر و ں کو سختی سے ہد ا یت کی کہ اپنے سٹا ک ر جسٹر ،زر عی ادویا ت سے متعلقہ ڈیلر شپ انو ا ئس مکمل ہو نی چا ہیں ہر دو کا ن پر آگ بجھا نے والا آلہ پا نی اور صا بن بھی مو جو د ہو نا چا ہیے سٹو ر کو صا ف ستھر ا رکھیں اور ایگز اسٹ فین کا ہو نا بھی نہا یت ضر ور ی ہے اس کے بعد انہو ں نے کو ٹلہ خا ن محمد میں پیسٹ وار ننگ کی طر ف سے لگا ئے گئے فسیرا مو ن اور لا ئٹ ٹر یپ چیک کیے اور مختلف جگہو ں پر کپا س اور گنے کی فصلا ت کی پیسٹ سکا ؤ ٹنگ بھی کی آخر میں انہوں نے را جن پور کے پیسٹ وارننگ کے ضلعی دفتر کاتما م ر یکا رڈ چیک کیا اس مو قع پر کسا نو ں کے ضلعی صدرکسا ن اتحا د کے چو ہد ری محمد اقبا ل نے ان سے ملا قا ت کی اور فصلا ت کی تا ز ہ تر ین صو ر ت حا ل پر تبا دلہ خیا ل کیا چو ہد ری محمد ارشا د ڈپٹی ڈا ئر یکٹر پیسٹ وار ننگ نے گلا بی سنڈ ی کے حملے کی پہچا ن اور اس کے تد ار ک با ر ے آگا ہی دی
کوٹ مٹھن ،در یا ئے سند ھ کے کنا رے موک ایکسر سا ئز
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )’’ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122کے زیر اہتمام دریائے سندھ کے کنارے کوٹ مٹھن کے مقام پر ریسکیورز اور رضا کاروں کی موک ایکسر سائز کا انعقاد‘‘ قدرتی آفات میں تمام ادارے مل کر کام کریں تاکہ بہت بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔سیلاب آنے سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں،معاشرے کے ہر فرد کو ریسکیو 1122کی تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے موک ایکسر سائز کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں سول ڈیفینس بھی حصہ لے رہی ہے جس سے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانا ،ان کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔مشقوں کے ساتھ ساتھ علاقوں کے لوگوں کو جدید ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سعید احمد،کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین،نائب تحصیلدار زاہد محمود مزاری، سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل،سی ایس او روجھان اعجاز احمد اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد ریسکیورز اور رضاکاروں کی تربیت کر کے ان کو الرٹ رکھنا ہے۔تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں میں ہمارے رضا کار بھی شامل ہیں جو کسی بھی آفات میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ان مشقوں کی نگرانی کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین نے کی۔
وزیراعظم آف پاکستان میاں محمدنواز شریف کی صحت یابی کے لئے انجمن تاجران کے ضلعی سیکرٹریٹ چوک آلہٰ آباد راجن پور میں دعائیہ تقریب منعقدہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم آف پاکستان میاں محمدنواز شریف کی صحت یابی کے لئے انجمن تاجران کے ضلعی سیکرٹریٹ چوک آلہٰ آباد راجن پور میں دعائیہ تقریب منعقدہوئی ۔ میزبانی کے فرائض انجمن تاجران چوک آلہٰ آبادکے صدر حاجی محمدارشدباجوہ نے سرانجام دئیے۔ دعائیہ تقریب میں انجمن تاجران ضلع راجن پور کے صدر سردارعلاؤ الدین خان مزاری، ضلعی نائب صدر محمدندیم قریشی۔،فاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئنر ممبرضلعی امن کمیٹی مولاناعبدالصمددرخواستی ، مصالحتی کمیٹی کے ضلعی چیئرمین مولاناقاری محمودقاسمی ، جمعیت علماء اسلام تحصیل راجن پور کے صدر مفتی محمدارشادحقانی ، بریلوی مسلک کے رہنماء قاری محمدشفیق ، جمعیت اہلحدیث کے سیدعبدالرحمن شاہ ،عبدالمجیدقریشی، انجمن تاجران کے رہنماؤں چوہدری محمدریاض ، چوہدری محمدیوسف، سردارعبدالرحمن خان دریشک، ملک فیض الرحمن، حاجی محمدیعقوب ، رانامختیاراحمد ، سیٹھ غلام محمد گاما کونسلر، محمدشاہدمغل، چوہدری عمران باجوہ، محمدشاہدباجوہ،ساجدباجوہ، زاہدباجوہ، حاجی محمداصغرباجوہ، حاجی محمداشرف باجوہ، چوہدری محمدشفیق، حاجی محمدرفیق، خالدگبول، حاجی عبدالمجید،عاشق آٹوالیکٹریشن، حسنین عباس سونترہ، چوہدری محمداشرف بندیشہ ،شیر علی سو نتر ہ ،ملک سجاد بو ہڑ،معروف کالم نا مہ سید مشتا ق احمد رضو ی سمیت کثیرتعدادمیں معززین شہر علماء، وکلاء، تاجران، صحافیوں نے شرکت کی۔ مصالحتی کمیٹی کے ضلعی چیئرمین مولاناقاری محمودقاسمی نے نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعاکرائی انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ملک وقوم کے لئے ہمیشہ کام کیا۔ انہوں نے جب حکومت سنبھالی تو ملک مختلف بحرانوں کاشکارہوچکاتھااوردیوالیہ ہونے کے درپے تھا میاں نوازشریف نے اپنی حکمت عملی سے ملک کودرپیش چیلنجزکا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو ان بحرانوں سے نکالا وفاق المدارس کے رہنما مولاناعبدالصمددرخواستی انجمن تاجران کے رہنما حاجی محمدارشدباجوہ ، ضلعی نائب صدر محمدندیم قریشی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ میاں محمدنوازشریف کو صحت کاملہ عطافرمائے تاکہ وہ صحت یاب ہو کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکرے ۔آخرمیں خیرات تقسیم کی گئی
آر او آفس میں رشوت کے ریٹ مقرر،تمام اہلکار اپنا حصہ بقدر جسہ وصول کرتے ہیں
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)آر او آفس میں رشوت کے ریٹ مقرر،تمام اہلکار اپنا حصہ بقدر جسہ وصول کرتے ہیں ،افسران نے اپنے علیحدہ علیحدہ ایجنٹ مقرر کر رکھے ہیں جو دن بھر کی کمائی شام کو باس کو دیتے ہیں رشوت کے بغیر کوئی کام نہ ہونے پر صارفین پریشان،صارفین نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے طابق ناتجربہ کار آر او نے میپکو آفس کو اپنی ذاتی سٹیٹ بنا رکھا ہے اسے اختیارات کا بھی علم نہ ہے جس کی وجہ سے کلرکوں نے اسے یرغمال بنا رکھا ہے اور تمام کام ان کی خواہش اور مرضی کے بغیر نہیں ہوتا دفتر میں ہر چیز برائے سیل ہے ۔بلوں کی تصیح50پرسنٹ پر کیا جاتا ہے گذشتہ ماہ 15 لاکھ روپے عمر نامی اہلکار نے رشوت اکھٹی کی ۔ مذکورہ اہلکار افسران کا چہیتا ہونے کے باعث ہر پابندی اور کاروائی سے آزادہے۔انہوں نے کہا کہ جام پور اور راجن پور میں ایک ہی خاندان لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہے غلام مصطفے نامی اہلکار کی کئی بار صارفین نے پٹائی کی ہے وہ افسران کو خوش کرنے کیلئے غیر اخلاقی دھندے اختیار کرتا ہے اسی طرح راجن پور کا عمر رشتے میں اس کا بھانجا ہے ۔دنوں ماموں بھانجا میپکو کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ اور صارفین کیلئے وبال جان ہیں ۔صارفین محمد اقبال،عطاء محمد،محمد اکرم و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بارے تحقیقات کرائے اور ان کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائے
وہ صحت یاب ہو کر ان کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں فدا محمد خان ہانبھی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور این ایف ایس ڈیرہ غازی خان کے سابق صدرفدا محمد خان ہانبھی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ پاکستان کے وجود،آزادی اور وقار کو اپنی حکمرانی پر ترجیح دی ہے ہم نے ایک دن اس دنیا کو خیر باد کہنا ہے وزیر اعظم سے ملتمس ہوں کہ وہ صحت یاب ہو کر ان کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں جن سے غربت زدہ عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے کام کرنا چائیں۔ہر آدمی اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرے تو قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس وقت ہم نے ان مقاصد سے مکمل طور پر انحراف کر رکھا ہے جس کے خوفناک نتائج بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کی وزیر اعظم کی علالت کو سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے۔
قرآن مجید لاریب انقلابی کتاب اور رشدوہدایت کا عظیم منبہ و مرکز ہے
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قرآن مجید لاریب انقلابی کتاب اور رشدوہدایت کا عظیم منبہ و مرکز ہے ۔ دینی مدارس امن کے گہوار ے ہیں اور قرآن وحدیث کی اشاعت کے عظیم مراکز ہیں ۔ برصغیرمیں انہی دینی مدارس کی وجہ سے دینی اقدارباقی ہیں ۔دین مصطفی ﷺ بھی سب سے بڑاانقلاب ہے کسی اورانقلاب کو ہم نہیں مانتے ۔قرآن مجیدمسلمانوں کے لئے منشورحیات ہے اورپوری انسانیت کے لئے آب حیات ہے۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیرسیف الرحمن درخواستی نے جامعہ شیخ درخواستی راجن پور کے زیراہتمام دورہ تفسیرالقرآن الکریم کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئنر مولاناعبدالصمددرخواستی ،جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی ، ناظم تعلیمات شعبہ بنین مولانامحمدصداقت دریشک، شعبہ بنات مولاناعبدالغفار ، مولاناغلام رسول مزاری، مولاناغلام نبی مزاری ، قاری عبدالرحمن گبول ، قاری محمدریاض دریشک، مولانامحمداعجاز مولوی محمداسماعیل گبول قاری محمدیوسف ،مولوی سیف الرحمن بھٹی، مولانااسلم بھٹی ودیگرعلماء کرام وطلبا موجودتھے ۔ پیرسیف الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وسنت فلاح ونجات کی ضمانت ہے۔ یہ ملک اسلا م کے نام پرحاصل کیاگیاتھا اور اس ملک کی بقاء واستحکام اسلامی قوانین کے نفاذ اوراسلام کے نفاذعدل میں ہے انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کادین ہے۔ دورہ تفسیرالقرآن کی ورکشاپ سے استاذالحدیث والتفسیر مولانانسیم احمدصدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید مقدس اورپاک کتاب ہے اور اس کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے قرآن کودیکھنا پڑھنا،سننا ،سنانا ، سمجھنا، اور اس پرعمل کرنا بھی عبادت ہے۔ جامعہ شیخ درخواستی کے ترجمان مولاناعبدالصمددرخواستی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ شیخ درخواستی راجن پور ،جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان، جامعہ عمربن خطاب عمرکوٹ، جامعہ سیدنازینب اللبنات آفیسرزکالونی راجن پور، جامعہ مسجداحمدٹاؤن، جامعہ مسجدالرحمت، اہم علمی ادارے ہیں ان اداروں میں بنین وبنات میں ماشاء اللہ ایم اے عربی و ایم اے سلامیات تک کی مکمل تعلیم ہے۔ اور اس کی مختلف شاخیں ضلع بھرمیں داخلوں کاباقاعدہ آغازرمضان المبارک کے بعدہوگا۔ تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ جامعہ شیخ درخواستی کی تمام شاخوں میں اپنے بچے اوربچیوں کو داخل کرائیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)