Feature Top (Full Width)

Monday, 12 September 2016

ضلع راجن پور میں آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام لوک موسیقی ،عارفانہ کلام ،محفل مشاعرہ ،اور دستکاری نمائش کرائی جا رہی محمد اسد اللہ شہزاد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ضلع راجن پور میں آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام لوک موسیقی ،عارفانہ کلام ،محفل مشاعرہ ،اور دستکاری نمائش کرائی جا رہی ہے۔تاکہ لوگ اپنی ثقافت کو جان سکیں اور تفریح کے مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔یہ باتیں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان محمد اسد اللہ شہزاد نے ایک مراسلہ کے ذریعے بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ 15ستمبر کو مٹھن کوٹ میں خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار کے نزدیک عارفانہ کلام اور لوک موسیقی کی محفل ہو گی جس میں مقامی اور دیگر شہروں سے آنے والے فنکار عارفانہ کلام پیش کریں گے۔جبکہ 24ستمبر کو راجن پور فخر جہاں پارک میں ایک دستکاری نمائش ہو گی اور بعد ازاں محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام ہو گا جس میں نامور شعراء کرام شرکت کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے عبد الفتح ہولیو

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)دارالاامان میں مقیم خواتین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کر کے اللہ کی خوش نودی حاصل کرنی چاہئے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہوحسین گجر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیونے دارالامان میں مقیم خواتین کو عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سپریٹینڈنٹ دارالامان صباء زہراء نے بتایا کہ دارالامان راجن پور میں اس وقت پانچ خواتین اور ایک بچہ مقیم ہے ان کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کے انتظامات موجود ہیں اور ان کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور مزید برآں ان کی طبی امداد کے لئے ایک لیڈی ڈاکٹر کا بندوبست ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کے بچوں کے لئے کھلونے اور جھولے بھی موجود ہیں۔اور یہ یہاں ہر طرح سے محفوظ ہیں۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اور دیگر سٹاف موجود تھے۔

ریسکیو 1122نے 51ہزار 905مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے ہسپتال منتقل کیا ہے ڈاکٹر محمد اسلم

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )فرسٹ ایڈ کی تعلیم کو نصاب میں شامل کی جائے۔اب تک ریسکیو 1122نے 51ہزار 905مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین نے آج فرسٹ ایڈکے عالمی دن کے موقع پر واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،ریسکیورز اور سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔یہ واک ریسکیو 1122کے آفس سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں ریسکیو 1122کا آغاز 2009ء میں ہوا۔چودہ ہزار دو سو مریضوں کو فرسٹ ایڈ دے چکے ہیں اور اکیس ہزار افراد کو ریسکیو کی تربیت دی جا چکی ہے۔جن میں سکول، کالجزاور دیگر اداروں و افراد کو تربیت دی ہے۔لوگوں کی جان و مال ، قدرتی آفات اور حادثات میں حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

Sunday, 11 September 2016

حکو مت کی نا قص پا لیسیو ں کی بد و لت ملک وقو م شد ید بحر ان کا شکا ر ہیں خو اجہ کلیم الدین کو ر یجہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سا بق ٹکٹ ہو لڈر پیپلز پا رٹی این اے 174خو اجہ کلیم الدین کو ر یجہ نے کہا ہے کہ حکو مت کی نا قص پا لیسیو ں کی بد و لت ملک وقو م شد ید بحر ان کا شکا ر ہیں حکو مت نے عو ا م کو خو د کشی جیسے اقدا م پر مجبو ر کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ پا نا مہ لیکس کا سا یہ وزیر اعظم میا ں نواز شر یف اور اس کے خا ند ان کے پیچھا کر تا ر ہیگا حکو مت پا ر لیمنٹ میں الز اما ت کا جوا ب دینے کی بجا ئے ڈھٹا ئی پر اتر آئی حکو مت کی ابتک کی کا ر کر دگی ز یرو ہے لیگی حکو مت مخص اپنے اقتدار کو طو ل د ینے کے لئے بیا ن با ز ی کر ر ہی ہے عوا م کے مسا ئل کے حل میں ان کو کو ئی د لچسپی نہیں مخا لفین کو انتقا قی کا رو ائیو ں کے ذ ریعے دبا نا حکو مت کا وطیر ہ بن چکا ہے آئند ہ الیکشن میں پیپلز پا رٹی بھا ری اکثر یت سے کا میا ب ہو گی

منشیا ت فر وشو ں کے خلا ف کر یک ڈا ؤ ن ،1000لیٹر شر ا ب بر آمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی ایس پی صدر را جن پوچو ہد ری ر محمد آصف ر شید کی قیا دت میں منشیا ت کے خلا ف پو لیس کا کر یک ڈا ؤ ن ،فا ضل پور اور گر دو نو اح میں شرا ب کی بھٹیو ں پر چھا پہ 1000لیٹر شر ا ب بر آمد ،منشیا ت فر و شو ں کے خلا ف بھی گھیر ا تنگ عوا می ،سما جی ،سیا سی حلقو ں کا خر اج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق ڈی ایس پی صدر چو ہد ر ی محمد آصف ر شید نے شر اب اور منشیا ت فر و شوں کے خلا ف گذ شتہ روز بھا ر ی نفر ی کے ہمر اہ فا ضل پور اور گر دو نو اح میں کر یک ڈاؤ ن کیا اس دورا ن انہو ں مخبر ی پر 3 فحا شی کے اڈو ں پر چھا پہ ما را ،منشیا ت کے خلا ف بھرپور کر یک ڈا ؤ ن پر یہا ں کے عوا می ،سما جی ،سیا سی حلقو ں نے ڈی ایس پی صدر چو ہد ری محمد آصف ر شید اور ان کی ٹیم کو شا ند ار الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا ہے در یں اثنا ء ڈی ایس پی صدر چو ہد ری محمد آصف رشید نے میڈیا بر یفنگ میں کہا کہ منشیا ت فر وش ملک و قو م کے دشمن ہیں سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف کر یک ڈا ؤ ن جا ر ی ر ہیگا اور اس سلسلہ میں کو ئی د با ؤ یا سفا ر ش قبو ل نہیں کی جا ئیگی اس مو قع پر عبد ا لصبوررحما نی ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،منیر نا صر اور دیگر صحافی بھی مو جو د تھے

فر قہ وارا نہ کیشد گی میں ملو ث عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن جا ر ی عر فا ن ا للہ خا ن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پو لیس عوا م کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لئے تما م صلا حیتں بر و ئے کا ر لا ر ہی ہے عوا م کا اعتما د ہما ر ے لئے اعزاز کی با ت ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر را جن پور عر فا ن ا للہ خا ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جر ائم کا خا تمہ کر کے ضلع راجن پور کو امن کا گہوا رہ بنا نا میر ا مشن ہے قا نو ن کی با لا دستی کے لئے تما م ممکنہ اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئیگے شر پسند اور تخر یب کا ر عنا صر کے خلا ف قا نو ن کا آ ہنی شکنجہ تیا ر ہے عید الا ضحی کے مو قع پر سیکو رٹی کے فو ل پر و ف انتظا مات کئے جا ئیگے ون و یلنگ کر نیو ا لے افراد کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا عید گا ہو ں ،مسا جد ،مدارس اور ریلو ے ٹر یک پر سیکو رٹی غیر معمو لی طو رپر بڑ ھا دی جا ئیگی انہو ں نے کہا کہ فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن جا ر ی ہے اس مو قع پر ڈی ایس پی چو ہد ر ی محمد آصف ر شید ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چو ہد ری اعجا ز احمد ر ند ھا وا ،ریا ض آصف ،منیر نا صر ،عبد ا لصبوررحما نی ،حسنین عبا س سو نتر ہ اور دیگر بھی افراد بھی مو جو د تھے

محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی تعلیم دوست پالیسی اور’’ ہر بچہ سکول میں ‘‘کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی حکومت ،محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیںاور انہوں نے 11ہزار سے زائد بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کرایا ۔یہ باتیں ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،ڈپٹی ڈی او تعلیم راجن پور امجد اسلام امجد،جامپور محمد نواز،سنیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور،جنرل منیجر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ ملک منظور ،پروگرام منیجر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ اعزادار دریشک،مہوش طارق ،اے ای اوز مردانہ و زنانہ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ای ڈی او تعلیم نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی اپنا ٹارگٹ پورا کریں گے۔اور انشاء اللہ ضلع بھر میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ نے سکولوں میں داخلہ کرانے کی مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور انشاء اللہ پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ہم بھی شرح خواندگی میں پیچھے نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کی طرف سے سکول کے بچوں کو بیگ،کاپیاں اور پینسلزولیزر کٹس دینے کے ساتھ تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers