Feature Top (Full Width)

Tuesday, 25 October 2016

راجن پور ،محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن وٹریفک پولیس کی روایتی سستی ونااہلی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن وٹریفک پولیس کی روایتی سستی ونااہلی ،ضلع راجن پور میں بلا نمبری گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کی بھر مار ،بغیر رجسٹر یشن گاڑیوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے تعداد بڑھتے ہی جرائم کی تعداد میں بھی اضافہ ہو نے لگا ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی گاڑیوں سمیت ملکی بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی اَدا کر نے کی بجائے فرائض سے غفلت اور روایتی سستی برت رہے ہیں ان بلا نمبری گاڑیوں کی وجہ سے ضلع بھر میں جرائم میں بھی اضافہ ہوریا ہے جبکہ کئی جگہ ٹریفک حادثات کی صورت میں بغیر رجسٹریشن گاڑی پکڑی بھی نہیں جاتی عوامی وشہری حلقوں نے ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر راجن پور عرفان اللہ مروت سے فوری نوٹس لینے اور اصلاحِ احوال کا مطا لبہ کیا ہے

تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کے پاس عملہ کی کمی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کے پاس عملہ کی کمی ،راجن پور شہر میں گندگی کے ڈھیر ،نالیاں بند ہو نے سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں بار بارشکایات کے باوجود عملہ صفائی نہیں پہنچتا ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق راجن پور شہر کی مرکزی سڑکات فتح پور روڈ ،بند روڈ ،سرکلرروڈ ،ضیاء شہید روڈ ،قطب کینال روڈ سمیت کئی سڑکات اور نوآباد کا لو نیاں عدم صفائی کی وجہ سے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکی ہیں ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کا کہیں عمل در آمد نظر نہیں آتاعدم صفائی کی وجہ سے نالیاں بند پڑی ہیں جس سے سیوریج کا گندا پا نی گلیوں میں جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں شہریوں کو نہ صرف بدبواور تعفن کاسامنا ہے بلکہ اکثر علاقوں میں شہریوں کا گذر نا بھی محال ہو چکا ہے شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے ۔

راجن پور ،منصور آباد کالو نی میں جعلی پیر مردوخواتین سے تقریباً4 لاکھ روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،منصور آباد کالو نی میں جعلی پیر مردوخواتین سے تقریباً4 لاکھ روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ،جعلی پیر نے دولت ڈبل کر نے کا خواب دکھا یا ،جعلی پیر کے رو پوش ہو نے پر کئی متاثرین سکتہ میں آگئے ضلعی انتظا میہ اور حکو مت پنجاب جعلساز کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں ہماری جمع پو نجی واپس دلوائی جائے تفصیلات کے مطابق ادھیڑ عمر اور چھوٹی سی داڑھی والے جعلی پیر نے واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قرب میں واقع منصور آباد کالونی کے مدرسہ میں ڈیرہ لگایا اور لوگوں کی رقمیں ہاتھ کی صفائی سے دوگنی کر کے اپنا جادو چلایا اس دوران لا لچی افراد نے اپنے گھروں سے جمع پو نجی لاکر جعلی پیر کے حوالے کردی جس نے ایک صندوق میں تمام روپیہ اور سونا ڈال کرتالا لگا دیا اور لوگوں سے کہا کہ قریبی مزار پر لے چلو میں چِلہ کروں گا جس سے صندوق میں پڑا مال دو گنا ء ہو جائیگا ایک روز بعد اُس نے تمام متاثر ین سے کہا کہ یہ صندوق لے جائیں اسے اڑھتالیس گھنٹے بعد کھولنا ہے اور اب جاتے ہوئے پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھنا لوگوں نے پیر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اڑھتالیس گھنٹے بعد صندوق کو کھولا تواس میں سے بسکٹ نکلے جب پیر کا پیچھا کیا تووہ رفو چکر ہو چکا تھا متاثرین طالب سیال، امام بخش سیال ،مسماۃ شنو مائی ودیگر نے ڈی سی او اور ڈی پی او راجن پور سے جعلی پیر کا کھوج لگا نے اور جمع پو نجی واپس دلوا نے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب عوامی وشہری حلقوں نے ضلع انتظا میہ سے ایسے جعلسازکو بے نقاب کر نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوسرے سادہ لوح شہری اس سے محفوظ رہ سکیں

راجن پور ،انڈس ہائی وے روجہان روڈ پر گلوبل کاٹن فیکٹری میں اچا نک آگ بھڑ ک اُٹھی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے روجہان روڈ پر گلوبل کاٹن فیکٹری میں اچا نک آگ بھڑ ک اُٹھی ،آگ نے فیکٹری کے احاطہ میں موجود کپاس کے ڈھیر کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،روجہا ن سے ایک اور راجن پور شہر سے دوفائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا کروڑوں کا نقصان بتا یا جارہا ہے تفصیلات کے مطا بق دن بارہ بجے فائر بریگیڈ طلب کی گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا یہاں عوامی وشہری حلقوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹریوں کے پاس آگ بجھا نے کے آلات ہو نے چاہیءں اور ہرسال راجن پور میں دوتین فیکٹریوں میں آگ لگ جاتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض طور پر بینک سے لیا قرض چکانے اور انشورنس کمپنیوں سے رقم بٹور نے کے لئے بھی واقعات دہرائے جاتے ہیں اُن کا کہنا تھا آگ لگنے کی تحقیقات ہو نی چاہیءں

راجن پور ،محکمہ تعلیم میں فرنیچر خریداری کا معا ملہ ،لاہور سے مانیٹر نگ ٹیمیں راجن پور پہنچ گئیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ تعلیم میں فرنیچر خریداری کا معا ملہ ،لاہور سے مانیٹر نگ ٹیمیں راجن پور پہنچ گئیں سکولوں کے دورے ،گرلز سکولوں کے اساتذہ کو رات گئے تک زبردستی بٹھا یا جانے لگا اساتذہ ولواحقین کاسخت احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب اس زیادتی کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب کی معائینہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ضلع راجن پور میں فر نیچر خریداری کی چیکنگ کے لئے سپیشل ٹیم راجن پور پہنچ چکی ہے ٹیم ضلع بھر کے ایسے سکولز کاوزٹ کررہی ہے جہاں پر محکمہ کی جانب سے فرنیچر کرسیاں ،ڈیسک بینچ بھجوائے گئے تھے اب ٹیم ان سکولوں میں فرنیچر کی موجودگی ،کوآلٹی اور مقدار کی چیکنگ میں مصروف ہے ایسے میں مرداساتذہ کو سکول اوقات کے بعد بٹھا نا تو قبول مگر خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کی جانب سے مغرب اور عشاء تک دیہی علاقوں کے سکولز میں زبردستی پابند کیا جارہا ہے جس سے ان اساتذہ کے گھریلو معاملات اور نجی زندگی شدید متاثرہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں قائم سکولز اکثر ویرا نے میں گاؤں سے ہٹ کر تعمیر کئے گئے ہیں جس سے ان اساتذہ کاوہاں رات گئے تک بیٹھنا بھی درست نہیں ہے اساتذہ نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پروزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری تعلیم پنجاب سے اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے

محکمہ بلڈ نگز راجن پورمیں بیس کروڑ روپے کے سکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز مشتہر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بلڈ نگز راجن پورمیں بیس کروڑ روپے کے سکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز مشتہر ،محکمہ کے مبینہ کرپٹ آفیسران نے کمیشن زیادہ دینے والے کنٹر یکٹرز کے نام فائینل کرلئے لاکھوں روپے کے کام ان فائینل کنٹر یکٹرز کو الاٹ کئے جائیں ایکسئین فدابھٹہ کی ہیڈ کلرک عبدالستار کو ہدایت گذشتہ روز ٹائم گذر نے کے باوجود دفتر میں ٹینڈر لینے کے لئے کنٹر یکٹرز کارش تفصیلات کے مطا بق محکمہ ورکس میں کمیشن ما فیااتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ مانیٹر نگ ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں اب حال ہی میں بیس کروڑ روپے کے سکولوں کی تعمیر کے ٹینڈرز مشتہر ہوئے ہیں محکمہ کے ایکسئین فدابھٹہ نے ہیڈ کلرک عبدالستار کوہدایت کی ہے کہ بڑے ترقیاتی کام ان کنٹریکٹرز کودیئے جائیں جو محکمہ کوسب سے زیادہ کمیشن دیتے ہیں کام بھلے ٹھیک کریں یا نہ کریں مگر کمیشن اچھا دیتے ہوں گذشتہ روز وقت گذر جا نے کے باوجود کنٹر یکٹرز کی بڑی تعداد ہیڈ کلرک عبدالستار کاانتظا ر کرتی رہی کہ وہ آکر ہمیں ٹینڈرز ایشو کرے دوسری جانب کنٹریکٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلڈ نگز میں سب سے بڑی کرپشن یہ ہے کہ من پسند کنٹر یکٹرز کو کام الاٹ کئے جاتے ہیں اور باقی منہ تکتے رہ جاتے ہیں اگر کوئی آواز بلند کرے تو ایکسئین اُس کنٹریکٹر کے ٹھیکہ لینے پر زبانی پا بندی لگا دیتا ہے عوا می وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

راجن پور ،محکمہ بلڈ نگز کے زیرانتظام ضلع بھر کے 220 سکولوں میں تعمیراتی کاموں کی نیلا می ،پول کر نے کا منصو بہ ناکام

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،محکمہ بلڈ نگز کے زیرانتظام ضلع بھر کے 220 سکولوں میں تعمیراتی کاموں کی نیلا می ،پول کر نے کا منصو بہ ناکام ،ڈی سی او ظہور حسین گجر نے اوپن ٹینڈرز نیلام کر نے کی ہدایت کردی ڈی او بلڈ نگز فداحسین بھٹہ اور ہیڈ کلرک عبدالستار کی اُمیدوں پر پا نی پھرگیا تفصیلات کے مطا بق کنٹریکٹ پول کر نے کے منصو بہ میں ناکا می کے بعد گذشتہ سے پیوستہ شب ہیڈ کلرک عبدالستار نے رات کی تاریکی میں دفتر کھولا اور کنٹر یکٹرز میں ٹینڈرز ایشو کئے جنہیں کنٹر یکٹرز نے پُر کر کے گذشتہ روز جمع کرایا بعدازاں دن تین بجے ڈی سی او کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ٹینڈر کھولے گئے ٹینڈر کھولنے کے عمل میں درجنوں کنٹریکٹرز شریک ہوئے کمیٹی روم میں ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کے ممبران میں سے صرف ای ڈی او فنانس اینڈ پلا ننگ راؤ محمدعطاء اللہ موجود تھے جبکہ ڈی سی او ظہور حسین گجر ،ای ڈی اوورکس وڈی او بلڈ نگز فداحسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب شریک نہ ہوئے ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر روڈز غلام شبیر قریشی نے ٹینڈرز کی نیلا می کے عمل کو ما نیٹر کیا واضح رہے کہ محکمہ بلڈ نگز کے کرپٹ آفیسران ان ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنا چاہتے تھے جو میڈیا نے ناکام بنادی

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers