راجن پور ( کرائم رپورٹر ) گذشتہ روز علی الصبح ایک دفعہ پھر بم چھپائے جانے کی افواہ نے گردش کرنا شروع کردیا جس پر بم ڈسپوزل عملے نے کوٹ مٹھن سے روجہان تک تمام علاقہ چھان مارا مگر کہیں بم کے نشانات نہ ملے اور یہ افواہ جھوٹی ثابت ہو ئی واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جمعہ کے روز ہی کوٹ مٹھن کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد کیا گیا تھا اس لحاظ سے جمعہ کے روز افواہ پر انتظامیہ نے بھرپور چھان بین کی مگر الحمداللہ یہ افواہ جھوٹ نکلی
0 comments:
Post a Comment