Feature Top (Full Width)

Friday, 18 April 2014

بستی میانی سکول بھوت بنگلہ میں تبدیل عمارت جگہ جگہ سے دراڑیں پڑنے سے منہدم ہونے کا خدشہ

راجن پور (کرائم رپورٹر)بستی میانی سکول بھوت بنگلہ میں تبدیل عمارت جگہ جگہ سے دراڑیں پڑنے سے منہدم ہونے کا خدشہ نہ پینے کا صاف پانی مہیا نہ واش روم سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء کی تعداد دن دبدن کم ہونے لگی۔اساتذہ کاسکو ل کوپرانی جگہ شفٹ کرنے یا نئی عمارت تعمیر کرانے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق بستی میانی میں 1936 سے قائم ہونے والاگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی بنا پرتباہی کے دہانے پر جا پہنچا 2010 کے سیلاب کے بعد پورا گاؤں میاں محمد نواز شریف کے مرہونِ منت دوبارہ تعمیر ہوا پرائمری سکول کی عمارت کی جگہ ڈسپنسری بنائی گئی ،اور سکول کو پرانا ریسٹ ہاؤس کی دراڑیں پڑی عمارت میں منتقل کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس وقت کے AD-CG رانا محمد سلیم نے وعدہ کیا تھا کہ سکول کے لئے چار دیواری ،اور عمارت نئے سرے سے تعمیر کرائی جائے گی ،چار سال گزرنے کے باوجود اس سکول کی طرف کسی نے بھی توجہ نہ دی شروع میں اس سکول کی تعداد 300 سو سے زائد تھی جو کم ہوکر 60 رہ گئی چار دیواری کے نہ ہونے سے پینے کے پانی کا نلکا بھی چور اکھاڑ کر لے گئے واش روم تک میسر نہیں اساتذہ کا کہنا ہے یا ہمیں سابقہ عمارت میں شفٹ کیا جائے یا نئی عمارت تعمیر کر کے دی جائے ۔اس موقع پر بستی میانی کے رہائشیوں نے ڈی سی اور راجن پور غازی امان اللہ ،ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری اور ایم این اے سردار ڈکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت تعمیر کی جائے تاکہ طلباء کا مورال بلند ہو

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers