راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے یونین کونسل
سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آ پ کو پہلے ذمہ
داریاں سونپی گئی تھیں اُسکی کامیابی کے بعد اب آپ کو ایک اور ذمہ داری دی
جاتی ہے کہ ضلع بھرمیں مسنگ فیسلٹیزاور مختلف اسکیموں کی تکمیل کیلئے
آنیوالے مسائل کے حل کیلئے آپکی معاونت ضروری ہے۔ کیونکہ آپ لو گ جس علاقے
میں تعینات ہیں اُس علاقے کے مسائل اور وسائل کے بارے میں بہتر معلومات
رکھتے ہیں۔ ڈی سی او نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کی
تکمیل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطہ رکھیں اور اُن کی لیبر
ضروریات میں معاونت کریں اور کام کی نگرانی کریں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو
تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔ اِس موقع پر ڈی او سی محمد ارشد
گوپانگ اور اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment