Thursday, 24 July 2014
Monday, 21 July 2014
مختلف مسالک کی از سر نو تعمیر شدہ عید گاہوں کی چابیاں ان کے علما کرام کے حوالے غازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر) تمام علما کرام ہم آہنگی اور بھا ئی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مختلف مسالک کی از سر نو تعمیر شدہ عید گاہوں کی چابیاں ان کے علما کرام کے حوالے کرتے ہوئے کیں ان عید گاہوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 72لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر تمام مسالک کے علما کرام ،معززین ، وکلاء ، صحافی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ جہاں تک دفاتر ،روڈز ،پارک اور دوسرے ترقیاتی کام ضلع میں کیئے گئے ہیں وہاں پر اجتماعی عبادت گاہوں کوبھی نئے سر ے سے تعمیر کیا گیا ہے تا کہ لوگ اپنے اپنے مسالک کے مطابق خوشگوار ماحول میں عباد ت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان عید گاہوں کی چاردیواری اورگراسی لان تعمیر کیا گیاہے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ دوسرے شہروں کی عید گاہوں کو بھی جلد نئے سرے سے تعمیر کریں گے ۔ آخر میں علما کرام نے ضلع کی ترقی اور ملک کی خوش حالی و امن امان کے لیئے دعا کرائی۔ ڈی سی او نے یہ چابیاں شعیہ مسلک کے احسن شمسی ایڈووکیٹ ،دیوبند مسلک کے مولانا فاروق قریشی اور بریلوی مسلک کے فیضان جمیل کے حوالے کیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ اب آپ کی ذمہ داری ہے ان عید گاہوں کے ارد گرد کے ماحول اور ان کی صفا ئی کا خیال رکھیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے راجن پور رمضان بازار اور کوٹ مٹھن رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایت کی
Sunday, 20 July 2014
یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر ضلع راجن پورپاکستان آرمی اور پاکستان رینجر زکا سٹی راجن پور ، فاضل پور اور سٹی جام پور میں فلیگ مارچ کیا گیا
راجن پور ( کرا ئم رپورٹر)یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر ضلع راجن پور کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس ، پاکستان آرمی اور پاکستان رینجر زکا سٹی راجن پور ، فاضل پور اور سٹی جام پور میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس ، پاکستان آرمی اور پاکستان رینجر زکی پندرہ سے زیادہ گاڑیوں اور سو سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیا جس کی قیادتSDPOصاحبان ضلع ہذا اور ڈسٹرکٹ انچارج سیکورٹی فیصل نواز نے کی
ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ، روزہ دار ذبح ،اپنے ساتھی سمیت تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔عاطف حسین مزاری
راجن پور(کرائم رپورٹر)ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ، روزہ دار ذبح ،اپنے ساتھی سمیت تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ۔ورثاء نے واقعہ کی ذمہ داری پولیس پر ڈالتے ہوئے ڈی ایس پی کی معطلی تک میتوں کو دفنانے سے انکار کر دیا ۔روجہان شہر میں کشیدگی دوکانیں بند ،ن لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری اور ڈی پی او راجن پور روجہان پہنچ گئے ۔تفصیل کے مطابق روجہان کے نواحی قصبہ ڈیرہ دلدار کے رشید احمد اور ولی محمد کے خاندانوں کے درمیان چند سال قبل اچانک گولی لگنے سے علی محمد نامی شخص کی ہلاکت سے دشمنی کا آغاز ہوا علی محمد تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ وہ اچانک اپنے ہی پستول کی گولی چل جانے سے ہلاک ہو گیاعلی محمد کے ورثاء نے مقتول رشید احمد پر قتل کا الزام لگا دیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان نے مقتول پارٹی کے ایک شخص عبدالرحمن کو قتل کر دیا تھا اورچند ماہ قبل دوبارہ مقتول رشید اور جان محمدکو قتل کرنے کیلئے حملہ کیا تاہم یہ محفوظ رہے پولیس نے ملزمان کے خلاف روجہان تھانہ میں مقدمہ نمبر112/14درج کر لیا مقتول پارٹی نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی روجہان صفت اللہ شیرازی نے بھار ی رشوت لیکر مقدمہ خارج کر دیا انہی ملزمان نے رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر قاتلانہ حملہ کیا جس میں انہوں نے جان محمد کو پکڑ کر چھڑی سے ذبح کر دیا اور رشید احمد کو گولی مار کر قتل کیا دونوں روزے سے تھے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی اللہ دین بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ۔مقتولین کے ورثاء نے میتوں کو مطالبات کی منطوری تک دفنانے سے انکار کر دیا جس میں سرفہرست ڈی ایس پی کی معطلی کا مطالبہ ہے اس سانحہ کے بعد روجہان شہر میں دوکانیں بندہوگئی اور اشتعال پھیل گیا ا طلاع ملتے ہی ن لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری لاہور سے روجہان پہنچے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ۔ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل بھی روجہان پہنچ گئے جنہوں نے ورثاء کو زیادتیوں کا ازالہ کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا یقین دلایا۔پولیس نے 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان رفیق اور بختیار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثناء ڈی پی او اور سردار عاطف حسین مزاری کے درمیان ملاقات میں سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے پر اتفاق پایا گیا۔
عوام کو حکومت کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا فراہم کریں ۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گیمحمد امین اویسی
راجن پور (کرائم رپورٹر) اے ڈی سی محمد امین اویسی نے پرائس کنٹرول اجلاس کنٹرول کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا فراہم کریں ۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔ اجلاس میں اشیا خورد و نوش کے ریٹ مقرر کرتے ہوئے بتایا کہا آٹا بیس کلو 660/-روپے، کرنل چاول117/-,110/-روپے کلو،دیسی چاول36/-روپے کلو،دال چنا 60/-روپے کلو، دال مسور120/-روپے کلو، دال مونگ132/-روپے کلو،دال ماش130/-روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی120/-روپے کلو، بیسن 60/-روپے کلو،میدہ45/-روپے کلو، سوجی44/-روپے کلو،سرخ مرچ اعلیٰ162/-روپے کلو۔سفید چنا 82/-گھی پنجاب152/-روپے کلو، گھی سند ھ 130/- روپے کلو،سفید چینی53/-روپے کلو، لکڑی سوختہ225/-روپے فی من، کیکر 240/-روپے فی من، دھی 63/-، دودھ58/-، گوشت بڑا250/-، چھوٹا450/-روپے ، برف5/-روپے، روٹیْ 5/-، بھوسہ160/-من، سبزچارہ 160/-مقرر کیئے گئے۔ ۔ یادر رہے عام مارکیٹ کی نسبت 2/-روپے کم ریٹ پر فروخت کیئے جا ئیں گے ۔ اس موقع پر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او ز، انجمن تاجران اور دوکانداروں نے شرکت کی اور تاجروں کی مشاورت سے ریٹ مقرر کیئے گئے
رمضان بازاروں میں عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر اس کا فوری ازالہ کریں
راجن پور ( کرائم رپورٹر) رمضان بازاروں میں عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر اس کا فوری ازالہ کریں ۔ تمام اشیا کو چیک کیا جا ئے اور غیر معیار ی اشیا کو رمضان بازاروں میں نہ آنے دیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے رمضان بازار کے سلسلے میں جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں اس موقع پر اے ڈی سی ، اے سی ،ای ڈی او زراعت ، ڈی او زراعت ،ڈی او لیبر ، ڈی ایم او ، ای اے ڈی اے ، مارکیٹ کمیٹی افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیئے رمضان بازارمنعقد کیئے گئے ہیں ۔رمضان المبارک کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق عوام کو اشیا خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنا ئیں ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ زیادہ منافع کمانے والے دوکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ڈی سی او نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک کا نظام اور لوگوں کے آنے جانے کے لئے راستے کے انتظامات بہتر ہوں اور موٹر سائیکل کے لیئے ایک الگ اسٹینڈ پر کھڑاکیا جا ئے
مارکیٹوں میں اوزان و پیمانے کی جلد چیکنگ کے لیئے محکمہ لیبر کو سرکاری ڈیجیٹل سیکیلز فراہم کر دیئے ہیں میاں جہانگیر
راجن
پور (کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب نے مارکیٹوں میں اوزان و پیمانے کی جلد
چیکنگ کے لیئے محکمہ لیبر کو سرکاری ڈیجیٹل سیکیلز فراہم کر دیئے ہیں جو
فوری طور پر رمضان بازاروں میں نصب کر کے باٹوں کی چیکنگ و پاسنگ شروع کر
دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار لیبر انسپکٹر
میاں جہانگیر نے آج رمضان
بازاروں میں اچانک اوزان کی چیکنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جو
کاروباری یونٹ یا دوکاندار کم وزن کرتے ہو ئے پایا گیا اس کا فوری طور پر
چالان کر کے عدالتوں کو بھیج دیا جا ئے گا اور اب تک ضلع کی تمام مارکیٹوں
کی پاسنگ مرحلہ وار کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ عنقریب پاس شدہ باٹوں
پر نشان لگانے کی مہم شروع کی جا رہین ہے تاکہ عوام خود اس امر سے باخبر
رہیں کہ جہاں سے چیز خرید رہے ہیں ان کے پیمانے محکمہ لیبر سے پاس شدہ ہیں
یا نہیں اس طرح عوام بھی ہمیں بذریعہ فون کال یا ایس ایم ایس اطلاع کر سکتے
ہیں
شعبہ داد رسی کے قیام سے مسائل حل ہو ئے ہیں ڈی سی او غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر)شعبہ داد رسی کے قیام سے کافی لوگوں کے مسائل حل ہو ئے ہیں ۔ جو سرکاری ملازم دوران ملازمت فوت ہو ئے ہیں ان کو عرصہ دراز بعد اس شعبہ کے ذریعے ملازمت فراہم کی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے شعبہ داد رسی کی کارکردگی جا ئزہ لیتے اور سائلین سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ محکموں نے عرصہ دراز سے سائلین کے مسائل دبائے ہو ئے تھے۔ لیکن شعبہ داد رسی کے قیام سے ان کے مسائل جلد حل ہو گئے ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ 18سال تک پرانے مسائل بھی چند دنوں میں حل کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دفتر کے دروازے ہروقت عوام کے لیئے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے والدین دوران ملازمت فوت ہو گئے ہیں وہ قوانین کے مطابق درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ ان کے مسائل اور حق داروں کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کیا جا ئے گا
حکومت اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کیس بنا رہی ہےخواجہ غلام فرید کوریجہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومت اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کیس بنا رہی ہے اور ایف بی آر کو بھی انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کیوں بند ہیں ان خیالات کااظہار سربراہ سرائیکستان قومی اتحادو مرکزی رہنماء سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ جھوک فرید میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے سابق حکمرانوں کے خلاف جن کا تعلق چھوٹے صوبوں کے ساتھ تھا سخت ایکشن لیامگر موجودہ حکمرانوں کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن اور لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف کیوں نوٹس نہیں لیا جا رہا ۔ وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے علاقائی زبانوں کو قومی زبانیں قرار دینے کے بل کو مسترد کرنا قابلِ مذمت ہے موجودہ حکومت صرف تخت لاہور کی حکومت ہے اور مرکز اور صوبہ میں تخت لاہور کے مفادات کے لئے کام ہورہا ہے خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلٰی کا بیان درست ہے کہ وفاقی حکومت چوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ بر طرف کرے اور ریاستی دہشتگردی کو وجہ بنا کر پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا جائے پنجاب حکومت کی برطرفی تک امن قائم نہیں ہوسکتا شہباز شریف باضمیر شخص ہیں تو مستعفی ہو جائیں میرٹ کی دعویدار حکمران خواتین ٹیچروں کے دور دراز علاقوں میں آؤٹ آف میرٹ تبادلے کر رہے ہیں اور سیاسی عناد پر تبادلے کیے جارہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے عوام کو اتفاق فاؤنڈری کا ملازم مقرر کر رکھا ہے اس موقع پر شعیب پنوار ،اسحاق خان لغاری،فرید بخش دریشک ،محمد حسین ،صادق دریشک ،مظہر کورائی ،ملک شفیق ،سید امجد شاہ ودیگر بھی موجود تھے
آزادی مارچ کے سلسلے میں تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی 18 جولائی کو راجن پور پا رٹی عہدیدارن کے اجلاس سے خطاب کر ینگے
راجن پور(کرائم رپورٹر) آزادی مارچ کے سلسلے میں تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی 18 جولائی کو راجن پور پا رٹی عہدیدارن کے اجلاس سے خطاب کر ینگے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکر ٹر ی تحر یک انصاف راجن پور عمران مصطفی بھٹی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ تحر یک انصاف کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے سلسلے میں تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی ،جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھا بھہ 18 جولائی کو راجن پور کے عہدیداروں سے ملا قات کر یں گے اجلاس میں آزادی مارچ کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جا ئیگی جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر فاروق بوزدار تحر یک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر رضاخان دریشک ،محمد عمران ستا ر رحمانی ایڈوکیٹ جنرل سیکر یٹری تحر یک انصاف کی کثیر تعداد شر کت کر لیگی۔دریں اثناء تحریک انصاف کے ضلعی صدر فاروق احمد بوز دار نے کہا کہ آزادی مارچ ہر حالت میں ہو گا ۔اگر حکومت نے روڑے اٹکائے تو متبادل ذرائع اپنائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں مثالی حکومت قائم ہے سرکاری اداروں میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب یہ تبدیلی پورے پاکستان میں آئے گی
پراجیکٹ کا مقصدبچوں کی صحت، تعلیم ، صاف پانی کی فراہمی اور ان کے حقو ق ہے ڈی سی او غازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او غازی امان اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور یونیسف کی طرف سے کپاس کے لئے کام کرنے والے بچوں کے حقوق پراجیکٹ پر بات ہوئی۔ اس پراجیکٹ کا مقصدبچوں کی صحت، تعلیم ، صاف پانی کی فراہمی اور ان کے حقو ق ہے۔ تما م شعبو ں کے متعلقہ ای ڈی اوز ، ڈی اوزاس کے علاوہ یونیسف کے پروفیشنل آفیسر بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم ، ڈاکٹر نائلہ، عبدالبصیر ، ڈاکٹر صدیق اور ڈاکٹر محسن وٹو بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بچوں کی صحت وصفائی کے لیئے لیٹرین بنا ئے جا ئیں اور اس سلسلے میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں ۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ ، پولیو کے قطرے اور وزیر اعلیٰ کی داخلہ مہم کو کامیا ب بنا یا جائے گا ۔ یہ پراجیکٹ ڈی سی او راجن پور کی زیر نگرانی ہوگا
Wednesday, 16 July 2014
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے سب انجینئر ٹی ایم اے جام پور مرزا تنویر کے خلاف دی گئی ایک درخواست کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو مکمل کر کے دو دن میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا
راجن پور(کرائم رپورٹر)ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے سب انجینئر ٹی ایم اے جام پور مرزا تنویر کے خلاف دی گئی ایک درخواست کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو مکمل کر کے دو دن میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق جام پور کے شہری مجاہد لاشاری نے ڈی سی او راجن پور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سب انجینئر ٹی ایم اے جام پور نے کچھی کینال جام پور کے قریب سڑکات کے نوے لاکھ کے دو ٹھیکے اپنے دو ٹھیکدار دوستوں رانا تسلیم بلڈرز اور کامران بلڈرز کو دلوا دئے ہیں جنہوں نے ناقص میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر میں مٹی کی جگہ قریبی نہر سے بھل صفائی کے دوران نکالی گئی ناقص مٹی ڈالی گئی ہے اور سب بیس میں ناقص ریت کا استعمال کر کے حکومتی خزانے کو نوے لاکھ کا چونا لگانے کی کوشش کی گئی ہے ڈی سی او راجن پور نے اسسٹنٹ کمشنر رجام پور کو انکوائری مکمل کر کے جواب دو دن میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے
ضلعی انتظامیہ کی سبز منڈیوں اور فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ سے عوام کو سستی سبزیاں اور پھل مل رہے ہیں تاجروں اور آڑھتیوں کی مناپلی ختم کردی گئی ھے۔زراعت افسر ظفر اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی سبز منڈیوں اور فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ سے عوام کو سستی سبزیاں اور پھل مل رہے ہیں تاجروں اور آڑھتیوں کی مناپلی ختم کردی گئی ھے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے سبز منڈی میں نیلامی کے عمل کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی او لائیو سٹاک ،ای اے ڈی اے ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ، زراعت افسر ظفر اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ضلع راجن پور کے سستے رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش سستے داموں فروخت ہو رہی ہے
راجن پور میں بینک الحبیب کی نئی برانچ کا افتتاح زونل ہیڈ جناب محمودزاہد نے افتتاح کیا
راجن پور (کرا ئم رپورٹر)راجن پور میں بینک الحبیب کی نئی برانچ کا افتتاح زونل ہیڈ جناب محمودزاہد نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ایریا منیجر ڈیرہ غازی خان ڈویژن فیاض ملک ،آپریشنل منیجر فرحان علی ،منیجر برانچ سعود امین ،صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز غلام اصغر بزدار ،صوبائی ٹکٹ ہولڈر وبزنس مین سردار عبدالعزیز خان دریشک سمیت شہریوں ،تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی قبل ازیں تلاوت کلام پاک کے بعد پرنسپل ایلیمنٹری سکول مولانا ظفر عباس نے دعائے خیر کرائی اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زونل ہیڈ محمود زاہد صوبائی ٹکٹ ہولڈر سردار عبدالعزیز دریشک ودیگر نے راجن پور میں بینک الحبیب کی برانچ کھلنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ بینک یہاں کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کریگا اس تقریب میں چوہدری عبدالرزاق ،میاں سرفرازالحسن ،حاجی لیاقت علی دریشک ،ملک محمد یونس بھی شریک ہوئے آخر میں صدقہ خیرات بھی کیا گیا
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے فاضل پور اور جام پور رمضان بازار کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے فاضل پور اور جام پور رمضان بازار کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب ، ای ڈی او زراعت،اے سی راجن پور ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے سٹالز پر تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کہا کہ یہاں ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں تازہ اور معیاری اشیاء موجود ہیں۔جو ضلعی انتظامیہ کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
Tuesday, 15 July 2014
رمضان المبارک میں گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) رمضان المبارک میں گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے ناجائز منافع خور عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کریں یا پھر جیل جائیں ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہدمحمودمزاری نے راجن پورشہر کوٹلہ نصیر کوٹ مٹھن اور شکارپور کے بازاروں کا وزٹ کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت احکامات جاری کررکھے ہیں ناجائز منافع خور تاجروں کو جیل بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہم روزانہ کی بنیادوں پر تاجروں کو تنبیہ کررہے ہیں کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت ہرگز وصول نہ کریں اس موقع پر انہوں نے اشیائے خوردونوش خرید کرنے والے شہریوں سے اشیاء کی قیمتیں معلوم کیں اس موقع پر چاول،آلو ،ٹماٹر اور لیموں مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ تاجروں کو مجموعی طور پر سات ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔
رلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے انٹر ڈسٹر کٹ کرکٹ میچ کافائنل کھیلا گیا خواجہ محسن رسو
راجن پور (کرائم رپورٹر ) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے انٹر ڈسٹر کٹ کرکٹ میچ کافائنل کھیلا گیا یہ میچ بزدار کرکٹ کلب اور الحسین کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا بزدار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے الحسین کرکٹ کلب کو 133 رنز کا ہدف دیا مگر الحسین کرکٹ کلب کی پوری ٹیم مقررہ دس اوورز میں صرف 94 رنز بنا سکی یوں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی محمد اصغر کو مین آف دی میچ اور نعیم شہزاد کو مین آف دی سیریز کے اعزاز کیساتھ نوازا گیا جیتنے والی ٹیم کو ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن خواجہ محسن رسول نے ٹرافی اور دس ہزار روپے نقد انعام دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ارشاد فرید بھٹہ بھی موجود تھے
روزہ داروں کو سحری وافطاری اور تراویح میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر اور گردونواح میں بدستور طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کو نڈھال کردیا روزہ داروں کو سحری وافطاری اور تراویح میں سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے حکومت پاکستان سے فوری طور پر لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
رمضان بازار وں میں شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کردیں اسسٹنٹ کمشنر
راجن پور (کرائم رپورٹر ) رمضان بازار وں میں شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کردیں صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر اسسٹنٹ کمشنر رابطہ کریں یہ بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے رمضان بازار میں شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ معیاری پھل اور سبزیاں فروخت کریں رمضان بازار میں ناقص سبزی مت لائیں انہوں نے گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو ہدایت کی کہ وہ کپڑے کی جالیاں لگائیں تاکہ گوشت پر مکھیاں نہ آئیں اس موقع پر انہوں نے یوٹیلٹی اسٹور اسٹال کا وزٹ کیا اور روٹین کی اشیاء کی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا اے سی راجن پور کا مزید کہنا تھا تمام انتظامات وسہولیات بہم پہنچانے کے باوجود شہریوں کی سہولت کیلئے شکایت سنٹر بھی قائم کردیا ہے جہاں شہری درپیش مسائل درج کرسکتے ہیں ان مسائل کا چوبیس گھنٹوں کے اندر آزالہ کیا جائیگا ان شکایت سنٹرز پر عملہ ریونیو کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں
ملک میں مسائل کی وجہ بڑھتی ہو ئی آبادی ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیئے محکمہ پاپولیشن کے طریقہ کار کو اپنائیں خواجہ محسن رسول
راجن پو ر(کرائم رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے راجن پور دورے کے دوران عالمی یوم آبادی کے موقع پر ایک واک کی قیادت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لیئے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنا ہو گا ۔ چھوٹا خاندان ہو تو ملک خوشحال ۔ ہو گا انہوں نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کر کے ملک کے مسائل کم کیئے جا سکتے ہیں ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ افسر پولیشن ، ضلعی افسران اور سیاسی راہنماو ں نے شرکت کی ۔ خواجہ محسن رسول نے بتایا کہ ملک میں مسائل کی وجہ بڑھتی ہو ئی آبادی ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیئے محکمہ پاپولیشن کے طریقہ کار کو اپنائیں ۔ انہوں نے کہا ماں اور بچے کی سہولت کے لیئے وقفہ ضروری ہے
عام مارکیٹ کی نسبت میں 20روپے کم رمضا ن بازاروں میں مرغی کا گوشت دستیاب ہےصارفین کو رمضان بازاروں میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںڈی سی او
راجن پور (کرائم رپورٹر) عوام کو معیار ی اشیا کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ضلع راجن پور کے رمضان بازار ایک مثال قائم کریں گے ۔اشیاء خوردو نوش کی قیمیتوں میں کمی ک کے تاجر اور دوکاندار ثواب حاصل کریں ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار راجن پور ، کوٹ ،ٹھن اور فاضل پو ر کے دورہ کے دوران کہیں ۔ اس موقع پر انہو ں نے اشیا خوردنوش کے نرخ نامے چیک کیے اور کوالٹی کو چیک کیا ۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران کوہدایت کی کہ مقرر کردہ لسٹ بروقت مارکیٹ میں بھجوائیں اور متعلقہ افسران کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے سی سی ٹی کیمروں کو چیک کیا ۔ ڈی سی او نے کہا کہ عام مارکیٹ کی نسبت میں 20روپے کم رمضا ن بازاروں میں مرغی کا گوشت دستیاب ہے۔ صارفین کو رمضان بازاروں میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
شیا خوردو نو ش اور سیکورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیتے ہو ئے ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہو ئے
راجن پور (کرائم رپورٹر) اشیا خوردو نو ش اور سیکورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیتے ہو ئے ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر میں تمام سیکورٹی کے انتظامات مکمل ہیں ۔ تمام رمضا ن بازاروں میں نظم و ضبط ہے اور پولیس اہلکار الرٹ ہیں اور نظم وضبط دیکھ کر اچھا لگا ہے ۔ ٹریفک کے پولیس ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے موجود ہے اور پارکنگ کے لئے جگہ کا بھی انتظام موجود ہے
Saturday, 12 July 2014
محمد پورتاپُل شاہ والااورحاجی پور تا بستی نور پور منجھو والاروڈ کا افتتاح کرتے ہوئے سردار شیر علی خان گورچانی
راجن پور(کرائم رپورٹر) قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی محمد پورتاپُل شاہ والااورحاجی پور تا بستی نور پور منجھو والاروڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ ضلع راجن پور کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے نئی سڑکیں اور پُل تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ 77.301ملین کی لاگت سے 6سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔قائم مقام سپیکر نے نور پورمنجھو والا میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضلع پسماندہ نہیں رہے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کی مثالی کارکردگی سے ضلع مزید ترقی کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب بھر میں سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کر کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے فائدہ کیلئے یہ تمام ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ کھیتوں سے منڈی تک یہ سڑکیں تعمیر کر کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ضلع کی ترقی کیلئے مزید فنڈ لے کرضلع کے اہم ترقیاتی کاموں پر خرچ کریں گے
رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کڑی نگرانی جاری ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر )رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کڑی نگرانی جاری ہے۔ رمضان بازار میں اشیاء کے نرخ عام مارکیٹ کی نسبت کم ہیں۔تمام اشیائے خورد نوش رمضان بازاروں میں موجود ہیں۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے قیمتیں برابر ہونی چاہئیں۔ ڈی سی او نے رمضان بازار میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین اور افسران کی حاضری چیک کی۔ دکانداروں کو ہدایت کی کہ جس طرح ماحول صاف سُتھرا ہے اِسی طرح کوالٹی بھی عمدہ ہونی چاہئیے۔ عوام کی خدمت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ بعد ازاں ڈی سی او نے رمضان بازار کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں افسران کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی ڈیوٹی محنت اور لگن کیساتھ سر انجام دیں
آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبودِ آبادی کے فراہم کردہ طریقوں کو اپنائیںخواجہ محسن رسول
راجن پور (کرائم رپورٹر ) بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبودِ آبادی کے فراہم کردہ طریقوں کو اپنائیں۔ یہ باتیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اِس موقع پر ڈاکٹرصدیق احمد ، ڈاکٹر حمید ، مولانا قاری محمودالحسن قاسمی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ارشاد فرید بھٹہ ، لیڈی ڈاکٹر بشریٰ یاسمین نے اِس سیمینار سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آباسی پر قابو نہ پایا یا تو بیشمار سماجی ، معاشی و معاشرتی مسائل جنم لیں گے۔ پاکستان اِس وقت کسی بھی بڑے مسئلہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عوام آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ بہبودِآبادی کی باتوں پر عمل کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے وقفہ انتہائی ضروری ہے۔ بعد ازاں لوگوں کی آگاہی کیلئے محکمہ بہبودِ آبادی کی طرف سے ایک واک کھیلوں کابھی انعقادکیا گیا
محکمہ لیبر عوام کے فائدہ کیلئے رمضان بازار اور مارکیٹوں میں اوزان اور ناپ تول کی چیکنگ مہم کو تیز کر دیا ہےمیاں جہانگیر
راجن پور(کرائم رپورٹر ) محکمہ لیبر عوام کے فائدہ کیلئے رمضان بازار اور مارکیٹوں میں اوزان اور ناپ تول کی چیکنگ مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اِس سلسلہ میں لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے رمضان بازار میں آٹے اور دوسری اشیاء کے اوزان چیک کئے۔اِس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ دکاندار اپنے ترازو اور باٹ چیک کروائیں ورنہ اُن کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پرناپ تول اور اوزان چیک کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے
چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصہ تک زہریلا اثر رکھنے والی سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل روجھان پیسٹی سائیڈ ڈیلر زکی ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا
راجن پور(کرائم رپورٹر )چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصہ تک زہریلا اثر رکھنے والی سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل روجھان پیسٹی سائیڈ ڈیلر زکی ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیل بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز نے شرکت کی۔ اِس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت و (توسیع )حبیب اختر جیلانی نے کہا کہ چاول ایک اہم فصل ہے جس سے ہم کثیر زرِ مبادلہ کما سکتے ہیں۔ اِس لئے اِس پر ایسی زرعی ادویات استعمال کریں جسکا دورانیہ کم ہو اور انسانی صحت کیلئے محفوظ ہوں۔ اِس موقع پر پیسٹی سائیڈ اور محکمہ زراعت کے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ڈیلر قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کریں ۔ ڈیلرز کو لائسنس کی تجدید کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا
ذائقہ ریسٹورنٹ میں نان 130 روپے منرل واٹر کی بو تل میں سا دہ پا نی دیکر منرل واٹر رمضان پیکیج میں بیچنے لگے
راجن پور (کرائم رپورٹر) ذائقہ ریسٹورنٹ میں نان 130 روپے منرل واٹر کی بو تل میں سا دہ پا نی دیکر منرل واٹر رمضان پیکیج میں بیچنے لگے انتظامیہ خاموش تماشاہی شہریوں کی درخواستوں پر تا حال کو ئی کا روائی نہ ہو سکی ذائقہ ریسٹورنٹ پر با اثر افراد کی سر پر ست کا انکشاف شہری لو ٹنے پر مجبورتفصیلات کے مطابق ریاض احمدنے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک درخواست دی جس میں موقف بتا یاکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ کھا نا کھا نے گیا اور وہاں پر کھانا کھا نے کے بعد بل ادا کر نے کے لیے کا ونٹر پر پہنچا تو وہاں پر بل دیکھا تو اس میں نان 130روپے ،جلفریزی 450روپے جس کا ریٹ ما رکیٹ میں 300روپے ہے منر ل واٹر کی بوتل میں سا دہ پا نی دیکر 50روپے چا رجز کیے گئے اس کے علا وہ ایکسٹر چا رجز وصول کیے جبکہ ریٹ معا ملات پر با ت کی تو عملہ ہوٹل بد تمیزی پر اترا آیاجبکہ گز شتہ دنوں ذائقہ ریسٹورنٹ کے خلاف کا روائی ہوئی تو با اثر افراد کی مد خلت پر کا روائی نہ ہو سکی بلکہ کا روائی آفسیر کو دھمکیاں دی گئی ذرائع کے مطا بق ذائقہ ریسٹورنٹ کے خلاف درجنوں درخواستیں اے سی آفس میں موجود ہے جن کی کا روائی تا حا ل نہ ہو سکی عوامی وسماجی حلقے نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف و کمشزڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ذائقہ ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف سخت سے سخت کا روائی عمل میں لائی جا ئے تا کہ شہری لونٹے سے بچا سکے
سٹی پیکیچ کر یشن کی نظر قطب کینال روڈ ناقص میٹریل سے تیا ر ہو نے لگی
راجن پور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کادیا گیا کرڑوں کا سٹی پیکیچ کر یشن کی نظر قطب کینال روڈ ناقص میٹریل سے تیا ر ہو نے لگی انتظامیہ ٹھنڈے کمروں تک محددوٹھکیدار کو کھلی چھٹی شہر یوں نے وزیر اعلی پنجاب سے کر پٹ آفسیر ان وٹھکیدارکے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق قطب کینال روڈ پر ناقص حکمت عملی سے بنا یا گیا ایس ٹی میٹ جس میں نہ تو سیوریج نہ ہی لائٹ رکھی گئی بلکہ چند سال قبل یہی روڈ بنائے گئے تھے جن کی سیو ریج نہ ہو نے سے شہریوں نے روڈ جگہ جگہ سے کا ٹ کر کے اپنی سیو ریج کا نظام چلا یا جس سے روڈ ٹوٹ گئی تھی اب بھی سیوریج لائن نہ بچھا ئی گئی توروڈزیا دہ عرصہ نہیں چل پا ئی گئی جبکہ دوسری طرف روڈ کا میٹریل ناقص لگا یا جا رہا ہے اور نہ ہی روڈ کمپشن کی گئی ہے محکمہ ہا ئی وے کے آفسیران چیکنگ کر نے تک نہ آئے بلکہ ٹھکیدار کو اپنی مرضی سے کام کر نے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ذرائع کے مطا بق ٹھکیدار ایک با اثر ٹھکیدار ہے اور آفسران کو ان کا حصہ ان کے گھر بیٹھے دیتا ہے جس کا کو ئی کچھ نہیں کر سکتا عوامی وسما جی حلقے نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف و کمشزڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھکیدار وکر پٹ آفسیران کیخلاف سخت سے سخت کا روائی کی جا ئے
بولی کے نظام کی موثر مانیٹرنگ سے عوام کو کافی حد تک فائدہ پہنچا ہے۔ صارفین کو معاشی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہےغازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر) بولی کے نظام کی موثر مانیٹرنگ سے عوام کو کافی حد تک فائدہ پہنچا ہے۔ صارفین کو معاشی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے ہمراہ سبز منڈی اور فروٹ منڈ ی میں نیلامی کے عمل کے معائنہ کے دوران کہیں ۔ ڈی سی او نے دوکانداروں اور آرھتیو ں سے کہا ہے کہ ماہ صیام میں زیاد ہ منافع حاصل کرنے کی بجا ئے سستی اور معیاری اشیا فروخت کر کے لوگوں کی دعائیں حاصل کریں ۔ اانہوں نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران نیلا می کے عمل کی نگرانی کریں کسی کو اپنی من مانی نہ کرنے دیں ۔ ڈی سی او نے کہاکاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ منڈ ی میں اچھی کوالٹی کی سبزیاں فروخت کریں اور محکمہ زراعت کے افسران سبزی کی کوالٹی چیک کریں ۔ ڈی سی او نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سبز منڈی اور رمضان بازاروں میں کنڈے وٹے چیک کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے
ے سینٹری انسپکٹر اپنی جا ئے تعیناتی پر خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں غازی امان اللہ
راجن پور(کرائم رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ محکمہ صحت کے نئے بھرتی ہونے والے سینٹری انسپکٹر اور ویکسی نیٹرز کے آرڈر تقسیم کرتے ہو ئے کہ آپ کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی جا ئے تعیناتی پر خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داری کو قومی جذبے کے ساتھ ادا کریں ۔وقت کی پابندی کریں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آپ کا اچھا کام آ پ کی پہیچان بنے گا
Friday, 11 July 2014
اشیائے خورد نوش کے نرخ عام مارکیٹ کی بجائے رمضان مارکیٹ میں معیاری اور سستی فروخت کی جا رہی ہیںعبدالوحید ارائیں
راجن پور(کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت عام صارفین کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدام کر رہی ہے۔ اشیائے خورد نوش کے نرخ عام مارکیٹ کی بجائے رمضان مارکیٹ میں معیاری اور سستی فروخت کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کا ضلع راجن پور کے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران کہیں۔ اِس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ، ڈی او سی ارشد گوپانگ، مارکیٹ کمیٹی افسران ، ٹی ایم او اور دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں نے چینی، گھی ، سبزیاں ، مشروبات اور آٹے کے سٹال چیک کئے۔ اور موقع پر اُن کے اوزان خود چیک کئے۔ صوبائی جیل خانہ جات نے ضلع راجن پور کی رمضان بازاروں کے صفائی، نظم و ضبط اور اشیائے خورد نوش کو دیکھ کر ضلعی انتظامیہ اور اُنکی ٹیم کو شاباش دی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے رمضان بازاروں کا انعقاد کر کے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید ارائیں نے جام پور رمضان بازار، فاضل پور ، راجن پور، مٹھن کوٹ اور روجھان کا دورہ کیا۔ اچھے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔ موقع پر خرید کرنے والے لوگوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔ قبل ازیں صوبائی سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد دائد نے بھی رمضان بازار کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ نامے آویزاں کریں ۔ اِس موقع پر لگائے گئے سٹالوں کے نرخنامے بھی چیک کئے۔ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام رمضان بازاروں میں بزرگوں ، بچوں اور خواتین کیلئے علیحدہ جگہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ صارفین کیلئے خوشگوار اور منظم ماحول اور اُن کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔
صارفین کے لیئے خوشگوار اور منظم ماحول میں رمضان بازاروں میں خریداروں کے لیئے آسانیان پیدا کی گئی ہیںڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) صارفین کے لیئے خوشگوار اور منظم ماحول میں رمضان بازاروں میں خریداروں کے لیئے آسانیان پیدا کی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے رمضان بازار کی روزانہ کاکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، ڈی او سی ،ای ڈی ا وزراعت، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ٹی ایم او ، ڈی او لیبر اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ رمضان بازاروں کے انچارج ہر وقت بازار میں موجو د رہیں ۔ مانیٹرنگ ٹیم بھی اپنی نگرانی جاری رکھے۔ عوام کو رمضان بازار میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا ئے اور اشیا کی کوالٹی بھی چیک کریں ۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ۔ ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیر ا تنگ کر دیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ماہ صیام میں تاجر حضرات بھی لوگوں کی فلاح کے لیئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں
Tuesday, 8 July 2014
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام ، تاجران اور معززین نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے کہا کہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں ان کی امداد کرنا ہم پر لازم ہے اور جلد ضلع راجن پور سے امدادی سامان روانہ کریں گے
راجن پور (کرائم رپورٹر) آئی ڈی پیز کے سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدار ت ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے کی ۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام ، تاجران اور معززین نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے کہا کہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں ان کی امداد کرنا ہم پر لازم ہے اور جلد ضلع راجن پور سے امدادی سامان روانہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ مخیر حضرات ان متاثرین بھائیوں کے لیئے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ جو متاثرین اس دوران جا ں بحق ہو چکے ہیں ان کے امداد ضلع راجن پور سے جلد روانہ کریں گے ۔ اور مقامی ایم این اے اور ایم پی ایز کے زیر نگرانی یہ سامان روانہ کیا جا ئے گا ۔ بعد ازاں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ رمضان بازار راجن پور کا دورہ کیا ۔ مختلف سٹالز اور نرخ نامے چیک کیئے ۔اور اشیاء خورد و نوش وافر مقدار میں موجود تھے۔ اچھا انتظام دیکھ کر تمام متعلقہ افسران او ر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا ئے اور مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا خورد و نوش فروخت کی جا ئیں ۔ #فوٹو ای میل ہیں
حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈی سی او کے حکم پر لیبر ڈیپارٹمنٹ رمضان بازاروں میں اوزان اور پیمانہ جات کی مسلسل چیکنگ اور مانیٹرنک کر رہا ہےمیاں جہانگیر
راجن پور (کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈی سی او کے حکم پر لیبر ڈیپارٹمنٹ رمضان بازاروں میں اوزان اور پیمانہ جات کی مسلسل چیکنگ اور مانیٹرنک کر رہا ہے ۔ اگر کسی دوکاندار کے اوزان کم پا ئے گئے تو ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جا ئے گی اور تمام متعلقہ ویٹس بھی ضبط کر لیئے جا ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے آ ج رمضان بازار راجن پور اور روجہان میں اوزان کی چیکنگ اور پاسنگ کے دوران کیا اس دوران انہوں نے راجن پور میں اور روجہان میں کم اوزان کے پیمانے رکھنے پر متعدد دوکانداروں کے چالان کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کم وزن پر اشیا فروخت کر تے ہیں وہ بھی عوام پر مہنگائی کا ظلم ڈھانے میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے تاجران سے کہا کہ وہ اپنے اوزان باقاعدگی سے ہر سال لیبر ڈیپارٹمنٹ کی لیبارٹری سی پا س کروائیں ۔ ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گیذوالفقار علی بھٹو
راجن پور(کرائم رپورٹر )ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب اور جمہوری حکومت کا تختہ نہ اُلٹا جاتا تو آج ملکی حالات یوں دگر گوں نہ ہوتے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پی پی پی سرور عباس ایڈووکیٹ نے قصرِفریدؒ مٹھن کوٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹی شہید سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے جمہوریت کی بقاء اور ملکی سلامتی کے لئے قربانیاں دیں۔پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آمرانہ قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی حیثیت رکھتی ہے۔ ضلعی صدر ملک احسان عمران نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ پر میاں شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے مگر ہماری حکومت نے کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا۔ آصف علی زرداری نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بہادر قائدین اور شہیدوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ٹکٹ ہولڈر این اے 174خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک ایسا کارواں ہے جو اس میں شامل رہا کامیاب ہوگا اور منزل تک پہنچا جو یہاں سے نکلا وہ کہیں کا نہیں رہا۔ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے اور وفاقی کی علامت ہے۔ ڈویژنل صدر سرور عباس نے پارٹی کو ڈویژن بھری میں انتہائی مضبوط اور مقبول بنادیا ہے۔ جلسہ سے سردار چاند خان دریشک‘ عبدالکریم دریشک‘ میاں امجد عباس عباسی‘ یوسف گبول‘ حافظ ظہور ماڑھا‘ مرزا طارق ضیاء‘ راؤ ذوالفقار علی نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد یٰسین ہمشیرا‘ مہار عبدالغفور‘ غلام عباس ٹانوری‘ میاں ندیم الحسن ‘ میاں عبدالصمد‘ حاجی عبدالغنی گوپانگ‘ شاہد اقبال ایڈووکیٹ‘ مشتاق ورک‘ شاہد لاشاری‘ شاہ نواز خان‘ رانا مرید حسین‘ شمشاد کورائی‘ منیر ناصر‘ ریاض آصف‘ عاشق فریدی‘ محمد حسین گوپانگ‘ مختیار احمد بھٹی‘ شعیب حسن سومرو‘ اسلم شاد اور عوام کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ ظہور ماڑھا نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں امجد عباس تحصیل صدر نے انجام دیئے۔ قبل ازیں ڈویژنل صدر سرور عباس ایڈووکیٹ کا ریلوے پھاٹک پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ورکروں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ ایک بڑی ریلی کی شکل میں معزز مہمانوں کو پنڈال تک لایاگیا۔ آخر میں صدر مٹھن کوٹ راؤ ذوالفقار علی ‘ میزان حاجی عبدالغنی گوپانگ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں کے لئے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اسماء ممدوٹ نے راجن پور کے ستے رمضان بازار کا اچا نک معا ئنہ کیا
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اسماء ممدوٹ نے راجن پور
کے ستے رمضان بازار کا اچا نک معا ئنہ کیا اس موقع ان کے ہمراہ ڈی سی او
ارشد گوپانگ اور ٹی ایم او عثمان جا وید سرویا بھی ساتھ موجود تھے ایم این
اے نے رمضان با زار میں فیئر پرائس شا پ پر فر وخت ہو نے واے آٹے کی نمی
اور وزن کا معا ئنہ کیا ایم این اے نے پھل ،سبزی،چینی ،گھی دالیں اور
مشروبا ت کی قیمتوں کا بھی جا ئزہ لیا ۔ایم این اے نے کہا کہ حکومت پنجاب
اشیا ئے خورو نوش پ
ر سبسٹدی دے رہی ہے اس لیے دو کانداروں کو چا ہیے کہ
مقررہ ردہ نر خوں پر اشیا فر وخت کر یں تا کہ عوام کو زیا دہ سے زیا دہ
ریلیف مل سکتے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اسماء ممدوٹ رمضان با زار میں اچھے
انتظامیوں پر انتظا میہ کو سرایا
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا ئے۔ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جا ئےڈی سی او
راجن پور( کرائم رپورٹر ) تمام متعلقہ افسران ہمہ وقت رمضان بازار کی نگرانی جاری رکھیں ۔ وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا ئے۔ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جا ئے۔ ضلع راجن پور کے رمضان بازاروں میں ہر قسم کی کھانے پینے کی اشیا ء وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ ذخیرہ اندوزوں اور زیاد منافع حاصل کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا ئے گا۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے رمضان بازار کے سلسلے میں ایک جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی ،ڈی او کوارڈینیشن محمد ارشد خان ، اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ڈی او لا ئیو سٹاک ڈاکٹر افتخار ، ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری ،ٹی ایم او اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران موجو د تھے۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بزرگوں اور بچوں کے لئے رمضان بازار میں خرید و فروخت کے لیئے بہتر انتظام ہونا چا یئے۔ سایہ کے لئے شامیانے لگا ئے جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا ئے گا
لائیوسٹاکایک مرغی فروش دوکاندار کچھ مردہ مرغیاں رکھی ہو ئی ہیں ڈاکٹر محمد رفیق
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد رفیق کے اطلاع ملی کہ مزار ی مارکیٹ راجن پور میں ایک مرغی فروش دوکاندار محمد طاہر قریشی کے دوکان میں ایک ڈبے میں کچھ مردہ مرغیاں رکھی ہو ئی ہیں ۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر محمد رفیق نے اپنے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ان مردہ مرغیوں کو برآمد کرلیا ۔دوکاندار اور ڈیلر کو حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے ۔جس پر مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ مردہ مرغیوں تلف کر دیا گیا ہے
Monday, 7 July 2014
نئے آلو کا منہ مانگا نرخ نہ ملنے پر سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا احتجاج
راجن پور (کرائم رپورٹر) نئے آلو کا منہ مانگا نرخ نہ ملنے پر سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا احتجاج دوکانیں بند کردیں رمضان بازار کو ناکا م کرنے کیلئے مافیا میدان میں کود پڑا انتظامیہ نے ڈیرہ غازیخان سمیت دیگر علاقوں سے وافر مقدار میں سبزی منگوا لی رمضان بازارسمیت شہر کے دیگر بازاروں میں سٹور والا آلو55 روپے فی کلو کے شاندار نرخوں پر فروخت عوامی وشہری حلقوں کی جانب سے خوشی کااظہارتفصیل کے مطابق سبزی منڈی میں کاروبار کرنے والے مخصوص گروپ نے انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار میں عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کو ناکام بنانے کی ٹھان لی دویوم میں آلو کی قیمت میں بیس روپے فی کلو کااضافہ کردیا انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لینے پر سبز منڈی کے آڑھتیوں نے دھونس جماتے ہوئے اجتجاجاًاپنے کاروبار بند کردیا جس پرضلعی انتظامیہ نے کسانوں سے سبزی خریدنے کا ٹاسک مارکیٹ کمیٹی اورزراعت آفیسران کوسونپ دیا جس سے ڈی جی خان اور دیگر شہریوں سے وافر مقدار میں سبزی منگوا لی گئی ڈی سی اوغازی امان اللہ نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور وافر مقدار میں سبزی وفروٹس کی موجودگی پراطمینان کااظہار کیاان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاء کی سستے داموں فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ان کا کہنا تھا کہ آلو ماہ رمضان میں سب سے زیادہ استعمال ہو نے والی سبزی ہے لہذا ڈیلرز حضرات کو منہ مانگے دام بڑھانے کی اجازت نہیں انہوں نے اس امر پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں سٹوروالا آلوانتہائی سستے نرخ پچپن روپے فی کلو میں دستیاب ہے اسی طرح موسم گرما کی تمام سبزی انتہائی سستے داموں وافر مقدار میں موجود ہونے سے صارفین کواب کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑیگا ان کا کہنا تھا کہ چندعناصر رمضان بازار کی افادیت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں انتظامیہ ان کی دھونس میں ہرگز نہیں آئیگی اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹرافتخارالحق بزدار ،ڈی او لیبرناصرالدین مزاری ڈی اوانٹر پرائززرشیداحمد ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ظہیر احمد چوہدری سمیت سرکاری آفیسران واہلکار موجو دتھے
شب آٹھ بجے تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا
راجن پور(کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر اور گردونواح میں گذشتہ سے پیوستہ شب آٹھ بجے تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا ضلع راجن پور کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان پر بھی دو گھنٹے سے عرصہ میں بارش جاری رہی جس سے کاہا نالے میں دو سے پانچ ہزار کیوسک سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے راجن پور شہر میں ایک گھنٹے سے زائد دورانئے کے دوران بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگئی لوگوں نے بارش شروع ہونے پر مسرت کااظہار کیا بلکہ بچے بوڑھے جوان سبھی خوش ہو کر گھروں سے نکل آئے اور پارکوں کا رخ کرلیا
گذشتہ سے پیوستہ شب بارش کے بعد کئی ٹرانسفارمر ٹرپ کر گئے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ جاری راجن پور میں گذشتہ سے پیوستہ شب بارش کے بعد کئی ٹرانسفارمر ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں پانچ گھنٹے تک پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا دوسری جانب گذشتہ روزبارش کے بعد حبس زدہ موسم کے دوران بھی سارادن ٹرپنگ ہوتی رہی جس سے شہری پریشان رہے
ضلع راجن پور کے ہو نہا رطا لبعلم محمد سلمان سعید بخاری 2013.2014 کے وزیر اعلی پنجاب یوتھ فیسٹول میں مر کز لے کر ڈویثرن تک فسٹ پوزیشن حاصل کی
راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور کے ہو نہا رطا لبعلم محمد سلمان سعید بخاری 2013.2014 کے وزیر اعلی پنجاب یوتھ فیسٹول میں مر کز لے کر ڈویثرن تک فسٹ پوزیشن حاصل کی ۔صوبائی سطح پر پنجاب کے تقریری مقابلہ میں ضلع راجن پور کی نما ئندگی کی ۔محمد سلمان سعید بخاری جما عت ششم کے طا لبعلم ہیں ان کے والد ٹیچر ہیں ان کی پسند یدہ شخصیت حضرت محمد ﷺ اور پسندیدہ شا عر علامہ اقبال ہیں ان کے دیگر مشا غل ہیں تقر یریں کر نا ،تلا وت کرنا ،نعت خوانی اور مطا لعہ کر نا شا مل ہے وہ کر کٹ کے بھی کھلاڑی ہیں ان کا مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا خواب ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماہ صیام میں غریب عوام کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے پانچ (5 ) ارب روپے کا سبسڈی پیکج دیا ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گوچانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماہ صیام میں غریب عوام کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے پانچ (5 ) ارب روپے کا سبسڈی پیکج دیا ہے جو تاریخی نوعیت کا فراخدلانہ اقدام ہے جس کی بدولت عوام الناس کو رمضان بازاروں میں بہت بڑا ریلیف میسر آیا ہے ۔ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصدمستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام موئثر بنانے کے لیے ہر تحصیل و ضلع لی بنیاد پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کی مانیٹرنگ خود وزیراعلیٰ پنجاب کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے دورہ بھکر کے موقع پر یہاں سستے رمضان بازار کے تفصیلی معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی سپیکر نے رمضان بازار کے تمام سٹالوں پر اشیائے ضروریہ کے رعایتی نرخوں ،کوالٹی اور دستیابی کا بطور خاص جائزہ لیا اور اس امر کی پر زور تاکید کی کہ رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو بھر پور ریلیف دینے کیلئے مثالی جذبہ ایثار کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ حکومت پنجاب کے تاریخی وژن کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا میابی سے برقرار رکھی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازاروں کی افادیت کو جانچنے کیلئے اچانک معائنہ کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا ۔رمضان بازار کے معائنہ کے دوران ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر موجو دخریداروں سے بھی بات چیت کی اور رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی الطاف حسین ساریو اور اے سی اعظم کمال نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے رمضان پیکج پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تاجر برادری کے تعاون کے بارے میں بھی بتایا جس پر ڈپٹی سپیکر نے انجمن تاجران و آڑھتیان کے جذبہ ایثار کو سراہا ۔رمضان بازار کے معائنہ کے دوران ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام انتظامی شعبوں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عمدہ ترین صفائی سمیت متعلقہ دائرہ کارکے جملہ انتظامی امور احسن طریقے سے انجام دیے جائیں ۔انہوں نے ڈی او لائیو سٹاک کو حکم دیا کہ پولٹری کے سٹال پر صفائی کی ناقص صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے اپنی نگرانی میں انتظامات مکمل کروائے جائیں
زیادہ منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں اور من مانی کرنے والوں کی کمر توڑنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیئے ایک آزاد منڈ ی لگادی گئی ہے
راجن
پور ( کرائم رپورٹر ) زیادہ منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں اور من مانی کرنے
والوں کی کمر توڑنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت اور معیاری
اشیاء کی فراہمی کے لیئے ایک آزاد منڈ ی لگادی گئی ہے ۔ جہاں پر دوکانداروں
اور صارفین اپنی ضروریات کے مطابق سبزیاں اور فروٹ خرید سکتے ہیں ۔ ضلع
راجن پور کی مارکیٹوں میں وافر مقدار میں سبزیاں اور پھل موجود ہیں ۔ ان
خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے آزاد سبز منڈی اور
رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ، اے سی راجن
پور ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، ٹی ایم او ، محکمہ لیبراور محکمہ افسران کے
افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کی
تعمیل کر تے ہو ئے عوام کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیا خوردو
نوش فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا آڑھتیوں کی مناپلی کو ختم کرنے کے
لیئے دوسرے اضلاع سے سبزیاں منگوا کر فروخت کی جا ئیں گی ۔ ڈی سی ا ونے
مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کی
کوالٹی چیک کریں اور رمضان بازار میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں ۔
رمضان بازاروں کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی
ہیں عام مارکیٹ سے اشیاء کی فروخت کم ریٹ پر جاری ہے
مقامی ایم این اے سرادر حفیظ خان دریشک کی زیر صدارت رمضان با زار کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا
راجن پور (کرائم رپورٹر ) مقامی ایم این اے سرادر حفیظ خان دریشک کی زیر صدارت رمضان با زار کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی او غازی امان اللہ ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل ، اے ڈی سی ، ڈی او سی ، اے سی راجن پور ، مسلم لیگی راہنما شیخ ولی محمد ساجد، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شروع میں کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے اپنی کاوشوں سے ان مشکلات کو دور کیا ۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع کے پانچ رمضان بازاروں میںآٹا ،چینی ،گھی کے سستے سٹال لگا ئے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان بازاروں کی حفاظت کے لیئے پولیس کا تعاون بھی جا ری ہے اور دن بہ دن رمضان بازاروں می اشیا کی فراہمی کم ریٹ پر کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر حفیظ نے کہاکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے رمضان بازار منعقد کر کے عوام کو کافی فائد ہ دیا ہے ۔ اور ضلع راجن پور کے رمضان بازاروں میں نظم و ضبط دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ضلع میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں سے لوگوں کو کافی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ رمضان بازار میں چینی 45روپے فی کلواور آٹا 310روپے دس کلواور گھی عام مارکیٹ کی نسبت دس روپے کم اور مرغی مارکیٹ سے بیس روپے کم فروخت کی جا رہی ہے۔اور ریٹ لسٹیں عوام کی سہولت کے لئے نمایاں جگہ پر آویزاں ہیں۔قبل ازیں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے رمضان بازار کا بھی معاینہ کیا
راجن پو رپولیس نے Explosiveایکسپرٹس اور Sniffer dogsکی مدد سے انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے
راجن
پور (کرائم رپورٹر)راجن پو رپولیس نے Explosiveایکسپرٹس اور Sniffer
dogsکی مدد سے انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔ دوران چیکنگ
کئی مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے راجن
پور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو سراہا
ہے ۔ ڈی پی راجن پو رنے ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتربنانے
اورنگرانی کے عمل کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے
سولہ سالہ نوجوان سوئمنگ پول میں نہا تے ہو ئے پا نی میں ڈوب کر مر گیا
راجن پور (کرائم رپورٹر ) سولہ سالہ نوجوان سوئمنگ پول میں نہا تے ہو ئے پا نی میں ڈوب کر مر گیا ۔لوگوں کی مد د سے دس منٹ بعد پانی کے تالا ب سے عنصر نا می نوجوان کی لاش ملی ریسکیو 1122نے موقع پر آکر عنصرنامی نوجوان کی لاش Dآآایمر جنسی وارڈ پہنچا دی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز عنصر نا می نوجوان اپنے بھا ئی اور دوستوں کے سا تھ ڈریم لینڈ سو ئمنگ پول نزد ظفر کھتران پٹرولیم پر نہا نے کے لیے گیا تھا مگر اس کی لاش واپس آئی یا د رہے کہ سال 2012. 2013 میں مذکورہ سوئمنگ پول پر پہلے بھی تین نوجوان نہا نے کے لیے آئے تھے مگر لاشیں واپس گئی تھی آج تک سوئمنگ پول کے مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی آج بھی سوئمنگ پول اس طرح چل رہا ہے عوامی وسما جی حلقوں میں خادم حسین ،ایاز احمد ،ریاض احمد ،اشفا ق احمد ،افضل نے کمشنر ڈیر ہ غازی خان ،آر پی او ڈیر ہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سے مطا لبہ کیا ہے کہ سوئمنگ پول کو بند کر وایا جا ئے تاکہ مزید جانوں کا نقصان نہ ہو
مشکوک موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل چھوڑ کر بھا گ نکلے پولیس نے موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لیا
راجن پور (کرا ئم رپورٹر )گز شتہ رات سٹی ماڈل پولیس نے ضیا ء شہید روڈ پر ایک مشکوک موٹر سا ئیکل سواروں کو روکا نہ رکنے پر پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا کیا موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل چھوڑ کر بھا گ نکلے پولیس نے موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لیا ایس ایچ او مجاہد حسین بر ما نی کے مطا بق میں ضیا ء شہید روڈ گشت کر رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر تین مشکوک آ دمی سوار ملے جن کو روکا نہ رکنے پرسپر سٹار 2014 ماڈل موٹر سائیکل چھوڑ کر بھا گ نکلے جس کا مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی
ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور، فاضل پور ، راجن پور اور کوٹ مٹھن میں رمضان باراوں کا معائنہ کیا محمد داؤد
راجن پور(کرائم رپورٹر) صوبائی سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد داؤد نے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور، فاضل پور ، راجن پور اور کوٹ مٹھن میں رمضان باراوں کا معائنہ کیااور بہتر انتظامات دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں اچھی کارکردگی اور نظم و ضبط اور صفائی کا بہتر نظام دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔ اُنہوں نے گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخناموں کو بھی چیک کیا۔ اور دُکانداروں اور گاہکوں سے بھی ریٹ دریافت کیے۔ سیکریٹری نے لگائے گئے مختلف سٹالز ، آٹا، گھی ، چینی وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔ سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔ اُنہوں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ٹیمیں مختلف بازاروں کا معائنہ کر رہی ہیں۔اِس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، اے ڈی سی محمد امین اویسی ، اے سی راجن پور چودری مختار، ٹی ایم او عثمان جاوید، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی چودری ظہیر ، ڈی او لیبر ناصر مزاری، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیراور دیگر افسران موجود تھے۔ سیکریٹری نے رمضان بازار کے دورے کے بعد اطمنان کا اظہار کیا ور رمضان باراوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا
رمضان بازار میں ڈیلر اپنے ریٹ کم کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیںڈی سی او
راجن پور (کرائم رپورٹر )ڈی سی او راجن پور امان االہ غازی نے چینی ، گھی اور مرغی کے بڑے ڈیلروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان بازار میں ڈیلر اپنے ریٹ کم کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ رمضان مانیٹرنگ ہر وقت جاری رہے۔ کسی کو مصنوعی مہنگائی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ زیادہ منافع اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کر کے جیل بھیج دیا جائیگا ۔ تمام اشیاء مقرر کردہ نرخ کے مطابق لوگوں کو فراہم کی جائیں۔ نرخناموں کو آویزاں کیا جائے ۔ ڈی سی او نے ڈیلروں کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں اپنے اپنے سٹال لگا کر عوام کو فائدہ پہنچائیں ۔ ڈیلروں نے ضلعی انتظامیہ سے پورا پورا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ سستے سٹال لگائیں گے۔ قبل ازیں ڈی سی او نے سبز منڈی راجن پور کا بھی معائنہ کیااور جائزہ لیا ۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کہ سبزیوں کے نرخ بڑھنے نہیں چاہئیں۔ ہر اگلا دن پچھلے دن کی کارکردگی کے لحاظ سے بہتر ہو نا چاہئیے اور ریٹ پہلے سے کم ہونا چاہئیے۔
صارفین کی سہولت کیلئے سبزی پھل گوشت پولٹری اور چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں مقررہ نرخوں پر دستیاب
راجن پور (کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پررمضان بازار وں میں صارفین کی سہولت کیلئے سبزی پھل گوشت پولٹری اور چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سائے اوربیٹھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیںیہ بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے رمضان بازار راجن پور فاضل پور اور کوٹ مٹھن کا دورہ کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں عملہ ریونیو اور مارکیٹ کمیٹی سمیت زراعت لائیوسٹاک اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جو صارفین کو درپیش مسائل کا آزالہ کریں گے راجن پور شہر میں واقع رمضان بازار کے وزٹ کے دوران ایک شہری کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران کو بلا کر استفسا ر کیا کہ آلو کی قیمت میں بیس روپے فی کلوکا یک لخت اضافہ کیوں کیا گیا ؟ اس پر مارکیٹ کمیٹی کے آفیسرز نے جواب دیا کہ پرانا آلو ساٹھ روپے کی قیمت کے ساتھ سرکاری ایگریکلچرل شاپ پر وافر مقدار میں موجود ہے اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکاروں ٹریفک پولیس ملازمین کے خلاف ڈی پی او کو چٹھی بھجوا دی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے عملے کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوبارہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوئے تو آپ کے ڈیپارٹمنٹ کو تحریر بھجوا دی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر نے انڈس شوگر ملز راجن پور کے انچارج کو ہدایت کی کہ چینی وافر مقدار میں رمضان بازار میں فراہم کی جائے اسی طرح یوٹیلٹی اسٹور کے زونل انچارج کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں یوٹیلٹی اسٹور کاؤنٹر قائم کیا جائے تاکہ رمضان بازار میں شہری سستے نرخوں سے اشیاء خوردو نوش خرید کرسکیں اس موقع پر ان کے آفس کلرک غلام فرید بھی ہمراہ تھے
نئے آلو کی قیمت میں اضافہ 70 روپے کلو فروخت ہونے والے آلو کا نرخ دویوم میں بڑھ کر 120 روپے کلو ہوگیا
راجن پور (کرائم رپورٹر) آرھتیوں کی گراں فروشی ،نئے آلو کی قیمت میں اضافہ 70 روپے کلو فروخت ہونے والے آلو کا نرخ دویوم میں بڑھ کر 120 روپے کلو ہوگیا پرچون دوکاندار پریشان بازار میں نیا آلو نایاب ہوگیا تفصیل کے مطابق آلو کا کاروبار کرنے والے آڑھتیوں نے رمضان میں آلو کی کھپت بڑھتی دیکھ کر آلو کے نرخوں میں تین سے پانچ ہزار روپے فی بوری اضافہ کردیا ہے جس سے بازار میں آلو کے نرخ ستر روپے فی کلو سے بڑھ کر ایک سو بیس وپے فی کلو ہو گئے ہیں جس سے عام آدمی کیلئے نیا آلو خریدنا اب خواب بن گیا ہے گذشتہ روز رمضان بازار سمیت شہر کے دیگر بازاروں میں نئے آلو کی جگہ سٹور والا آلو فروخت ہوتا رہا شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے آڑھتیوں کے خلاف گراں فروشی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے
رمضان مقدس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا جائیگا مگر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئوزارت پانی وبجلی
راجن پور (کرائم رپورٹر) رمضان المبارک میں بھی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی باربار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری بار بار تعطل کے باعث کئی شہری قیمتی مصنوعات سے محروم ہوگئے ہیں حکومت اور وزارت پانی وبجلی نے دعویٰ کیا تھا کہ رمضان مقدس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا جائیگا مگر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ عارضی ٹرپنگ اس کے علاوہہے سحر اور افطاراور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شہری مسلسل پریشان ہیں کئی علاقوں میں تو پانی نایاب ہوچکا ہے کئی واٹر سپلائی سکیموں کے مقررہ اوقات میں بجلی نہ ہونے کے باعث کئی بستیوں اور قصبات کو پانی کی فراہمی جاری نہ ہوسکی ہے جس سے متاثرین بلبلاء اُٹھے ہیں شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ضلع راجن پور میں سخت گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری سخت گرمی اور حبس کا یہ سلسلہ صبح نوبجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتا ہے
راجن
پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور میں سخت گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری سخت
گرمی اور حبس کا یہ سلسلہ صبح نوبجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتا ہے
گذشتہ دس روز سے ضلع راجن پور سخت گرمی کی
لیپیٹ میں ہے درجہ حرات بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اڑھتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا شدید گرمی اور حبس کے باعث ائیر کولرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ طویل لوڈ شیڈ نگ سے یوپی ایس اب جواب دے گئے ہیں
لیپیٹ میں ہے درجہ حرات بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اڑھتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا شدید گرمی اور حبس کے باعث ائیر کولرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ طویل لوڈ شیڈ نگ سے یوپی ایس اب جواب دے گئے ہیں
چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصے تک زہریلااثررکھنے والی زرعی ادویہ کے سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل راجن پور کے پیسٹی سائیڈڈیلرز کی ایک روزہ ٹریننگ کااہتمام کیا گیا
راجن پور(کرائم رپورٹر) چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصے تک زہریلااثررکھنے والی زرعی ادویہ کے سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل راجن پور کے پیسٹی سائیڈڈیلرز کی ایک روزہ ٹریننگ کااہتمام کیا گیا جسمیں تحصیل بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن چوہدری لیاقت علی ،ڈسٹر کٹ آفیسرزراعت حبیب اختر جیلانی اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر غلام شبیراحمد نے کہا کہ چاول ایک اہم فصل ہے جس سے ہم کثیر زرمبادلہ بھی کماتے ہیں اس لئے اسپرایسی زرعی ادویہ سپرے کریں جن کادورانیہ کم ہو اوروہ انسانی صحت کیلئے محفوظ ہوں اس موقع پر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کو چاول کیلئے محفوظ زہروں پر مشتمل فہرست مہیا کی گئی جسمیں اٹھائیس زہریں منظور کی گئیں متعلقہ آفیسران نے زرعی ڈیلرز سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کرکام کریں اوراپنا ریکارڈ مکمل رکھیں اس موقع پر ڈیلرز کو لائسنس کی تجدید اور طریقہ ء کار بارے بتلایا گیا اجلاس میں صدر پیسٹی سائیڈ محمد اشرف ،جنرل سیکرٹری عبدالستاررحمانی ،چوہدری کاشف چیمہ ،عبدالواحد ،چوہدری شاہ نواز جٹ ،سیٹھ اللہ بچایا،حافظ محمد صدیق ،اے ڈی آفتاب سمیت تحصیل بھر کے ڈیلرز موجود تھے قبل ازیں محکمہ زراعت کے آفیسران نے انکشاف کیا کہ چاول پر مضرِ صحت اور غیر مناسب سپرے کرنے سے ان زہروں کے اثرات چاول کے دانوں میں بھی پائے گئے جس پر بعض ممالک نے پاکستان سے خریدا ہواء چاول واپس کردیا زرعی ڈیلروں کو فی ایکڑ مقدار بارے بتلایا گیا
ملک میں دن رات انقلاب کے نعرے سن سن کر عوام ذہنی طور پر اکتا چکے ہیںشیر علی خان گورچانی
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ ملک میں دن رات انقلاب کے نعرے سن سن کر عوام ذہنی طور پر اکتا چکے ہیں طاہر القادری کے انقلاب کا بھانڈا عوام کے سامنے پھوٹ چکا ہے۔ ملک ایک طرف تو حالت جنگ میں ہے جبکہ دوسری طرف غیر جمہوری سوچ رکھنے والے حکومت اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جوکسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد حق میں نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہ طاہر القادری نے پہلے بھی بہت ڈرامے کئے ان کا کوئی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوسکا اور اب ان کااے پی سی ڈرامہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔ طاہر القادری سیاستدان کم اور ڈرامہ نگار زیادہ ہیں لیکن ان کے لکھے ہوئے تمام ڈرامے فلاپ ہوتے ہیں کیونکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں ،وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔طاہر القادری اور عمران خان کی سوچ مشتر ک ہے دونو ں ہی مفاد پرست ہیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے سر گرم ہیں۔طاہر القادری انارکی پھیلاکر پوری قوم کی توجہ وزیرستان آپریشن سے ہٹانا چاہتے ہیں‘طاہرالقادری کو خود معلوم نہیں کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے اشتعال انگیز بیانات دے کرعوامی تحریک کے کارکنوں کو جانوں پر کھیلنے ور پولیس سے تصادم کی ترغیب دی عمران خان کے لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کا شوق پورا کرلیں ،وہ روز مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور پھریہ اعلان واپس لیتے ہیں ،ایک طرف پوری تحریک انصاف عمران خان سے ناراض ہے اور دوسری طرف وہ لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں،عمران خان لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے ،وہ بری طرح ناکام ہوجائیں گے تحریک انصاف کے کارکنان ان کے فریب میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ عمران جلسے جلوسوں کی بجائے سنجیدہ سیاست کریں
Subscribe to:
Posts (Atom)