راجن
پور (کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پررمضان بازار وں میں صارفین کی
سہولت کیلئے سبزی پھل گوشت پولٹری اور چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وافر
مقدار میں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے
سائے اوربیٹھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی کیلئے پولیس کے
جوان تعینات کئے گئے ہیںیہ بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے
رمضان بازار راجن پور فاضل پور اور کوٹ مٹھن کا دورہ کرتے ہوئے کہی ان کا
کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں عملہ ریونیو اور مارکیٹ کمیٹی سمیت زراعت
لائیوسٹاک اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جو صارفین کو
درپیش مسائل کا آزالہ کریں گے راجن پور شہر میں واقع رمضان بازار کے وزٹ کے
دوران ایک شہری کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران کو
بلا کر استفسا ر کیا کہ آلو کی قیمت میں بیس روپے فی کلوکا یک لخت اضافہ
کیوں کیا گیا ؟ اس پر مارکیٹ کمیٹی کے آفیسرز نے جواب دیا کہ پرانا آلو
ساٹھ روپے کی قیمت کے ساتھ سرکاری ایگریکلچرل شاپ پر وافر مقدار میں موجود
ہے اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیڈی پولیس
کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکاروں ٹریفک پولیس ملازمین کے خلاف ڈی پی او کو
چٹھی بھجوا دی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے عملے کی سخت سرزنش
کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوبارہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوئے تو آپ کے
ڈیپارٹمنٹ کو تحریر بھجوا دی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر نے انڈس شوگر ملز راجن
پور کے انچارج کو ہدایت کی کہ چینی وافر مقدار میں رمضان بازار میں فراہم
کی جائے اسی طرح یوٹیلٹی اسٹور کے زونل انچارج کو ہدایت کی کہ رمضان بازار
میں یوٹیلٹی اسٹور کاؤنٹر قائم کیا جائے تاکہ رمضان بازار میں شہری سستے
نرخوں سے اشیاء خوردو نوش خرید کرسکیں اس موقع پر ان کے آفس کلرک غلام فرید
بھی ہمراہ تھے
0 comments:
Post a Comment