راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سرکاری سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا
ہے جن میں سپورٹس ،تقریری مقابلہ جات ،ٹیبلو،نعت خوانی اور ملی نغموں کے
مقابلہ جات کرائے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں بیڈ منٹن کا مقابلہ بزدار کلب
مہرے والا اور اظہار عثمانی کلب کے درمیان ہواجس میں اظہار عثمانی کلب نے
سیمی فائنل کے کئے کوالیفائی کر لیا ہے اور ان کا فائنل 7اور 8اگست کو ہو
گا۔اسی طرح کھیلوں کے مقابلہ جات میں کرکٹ ،والی بال ،فٹ بال ،بیڈ
منٹن،جمناسٹک اورکراٹے کے مقابلہ جات 14اگست تک جاری رہیں گے۔ اسی طرح
محکمہ تعلیم میں بھی یکم اگست سے تقریری مقابلہ جات ،ٹیبلو،نعت خوانی اور
ملی نغمے جیسے مقابلے 14اگست تک جاری ہیں گے۔
0 comments:
Post a Comment