Monday, 7 July 2014
صارفین کی سہولت کیلئے سبزی پھل گوشت پولٹری اور چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں مقررہ نرخوں پر دستیاب
راجن پور (کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پررمضان بازار وں میں صارفین کی سہولت کیلئے سبزی پھل گوشت پولٹری اور چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سائے اوربیٹھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیںیہ بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے رمضان بازار راجن پور فاضل پور اور کوٹ مٹھن کا دورہ کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں عملہ ریونیو اور مارکیٹ کمیٹی سمیت زراعت لائیوسٹاک اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جو صارفین کو درپیش مسائل کا آزالہ کریں گے راجن پور شہر میں واقع رمضان بازار کے وزٹ کے دوران ایک شہری کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران کو بلا کر استفسا ر کیا کہ آلو کی قیمت میں بیس روپے فی کلوکا یک لخت اضافہ کیوں کیا گیا ؟ اس پر مارکیٹ کمیٹی کے آفیسرز نے جواب دیا کہ پرانا آلو ساٹھ روپے کی قیمت کے ساتھ سرکاری ایگریکلچرل شاپ پر وافر مقدار میں موجود ہے اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکاروں ٹریفک پولیس ملازمین کے خلاف ڈی پی او کو چٹھی بھجوا دی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے عملے کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوبارہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوئے تو آپ کے ڈیپارٹمنٹ کو تحریر بھجوا دی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر نے انڈس شوگر ملز راجن پور کے انچارج کو ہدایت کی کہ چینی وافر مقدار میں رمضان بازار میں فراہم کی جائے اسی طرح یوٹیلٹی اسٹور کے زونل انچارج کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں یوٹیلٹی اسٹور کاؤنٹر قائم کیا جائے تاکہ رمضان بازار میں شہری سستے نرخوں سے اشیاء خوردو نوش خرید کرسکیں اس موقع پر ان کے آفس کلرک غلام فرید بھی ہمراہ تھے
نئے آلو کی قیمت میں اضافہ 70 روپے کلو فروخت ہونے والے آلو کا نرخ دویوم میں بڑھ کر 120 روپے کلو ہوگیا
راجن پور (کرائم رپورٹر) آرھتیوں کی گراں فروشی ،نئے آلو کی قیمت میں اضافہ 70 روپے کلو فروخت ہونے والے آلو کا نرخ دویوم میں بڑھ کر 120 روپے کلو ہوگیا پرچون دوکاندار پریشان بازار میں نیا آلو نایاب ہوگیا تفصیل کے مطابق آلو کا کاروبار کرنے والے آڑھتیوں نے رمضان میں آلو کی کھپت بڑھتی دیکھ کر آلو کے نرخوں میں تین سے پانچ ہزار روپے فی بوری اضافہ کردیا ہے جس سے بازار میں آلو کے نرخ ستر روپے فی کلو سے بڑھ کر ایک سو بیس وپے فی کلو ہو گئے ہیں جس سے عام آدمی کیلئے نیا آلو خریدنا اب خواب بن گیا ہے گذشتہ روز رمضان بازار سمیت شہر کے دیگر بازاروں میں نئے آلو کی جگہ سٹور والا آلو فروخت ہوتا رہا شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے آڑھتیوں کے خلاف گراں فروشی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے
رمضان مقدس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا جائیگا مگر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئوزارت پانی وبجلی
راجن پور (کرائم رپورٹر) رمضان المبارک میں بھی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی باربار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری بار بار تعطل کے باعث کئی شہری قیمتی مصنوعات سے محروم ہوگئے ہیں حکومت اور وزارت پانی وبجلی نے دعویٰ کیا تھا کہ رمضان مقدس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا جائیگا مگر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ عارضی ٹرپنگ اس کے علاوہہے سحر اور افطاراور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شہری مسلسل پریشان ہیں کئی علاقوں میں تو پانی نایاب ہوچکا ہے کئی واٹر سپلائی سکیموں کے مقررہ اوقات میں بجلی نہ ہونے کے باعث کئی بستیوں اور قصبات کو پانی کی فراہمی جاری نہ ہوسکی ہے جس سے متاثرین بلبلاء اُٹھے ہیں شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ضلع راجن پور میں سخت گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری سخت گرمی اور حبس کا یہ سلسلہ صبح نوبجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتا ہے
راجن
پور (کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور میں سخت گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری سخت
گرمی اور حبس کا یہ سلسلہ صبح نوبجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتا ہے
گذشتہ دس روز سے ضلع راجن پور سخت گرمی کی
لیپیٹ میں ہے درجہ حرات بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اڑھتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا شدید گرمی اور حبس کے باعث ائیر کولرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ طویل لوڈ شیڈ نگ سے یوپی ایس اب جواب دے گئے ہیں
لیپیٹ میں ہے درجہ حرات بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اڑھتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا شدید گرمی اور حبس کے باعث ائیر کولرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ طویل لوڈ شیڈ نگ سے یوپی ایس اب جواب دے گئے ہیں
چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصے تک زہریلااثررکھنے والی زرعی ادویہ کے سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل راجن پور کے پیسٹی سائیڈڈیلرز کی ایک روزہ ٹریننگ کااہتمام کیا گیا
راجن پور(کرائم رپورٹر) چاول کی فصل پر غیر ضروری اور طویل عرصے تک زہریلااثررکھنے والی زرعی ادویہ کے سپرے سے بچاؤ کیلئے تحصیل راجن پور کے پیسٹی سائیڈڈیلرز کی ایک روزہ ٹریننگ کااہتمام کیا گیا جسمیں تحصیل بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن چوہدری لیاقت علی ،ڈسٹر کٹ آفیسرزراعت حبیب اختر جیلانی اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر غلام شبیراحمد نے کہا کہ چاول ایک اہم فصل ہے جس سے ہم کثیر زرمبادلہ بھی کماتے ہیں اس لئے اسپرایسی زرعی ادویہ سپرے کریں جن کادورانیہ کم ہو اوروہ انسانی صحت کیلئے محفوظ ہوں اس موقع پر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کو چاول کیلئے محفوظ زہروں پر مشتمل فہرست مہیا کی گئی جسمیں اٹھائیس زہریں منظور کی گئیں متعلقہ آفیسران نے زرعی ڈیلرز سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کرکام کریں اوراپنا ریکارڈ مکمل رکھیں اس موقع پر ڈیلرز کو لائسنس کی تجدید اور طریقہ ء کار بارے بتلایا گیا اجلاس میں صدر پیسٹی سائیڈ محمد اشرف ،جنرل سیکرٹری عبدالستاررحمانی ،چوہدری کاشف چیمہ ،عبدالواحد ،چوہدری شاہ نواز جٹ ،سیٹھ اللہ بچایا،حافظ محمد صدیق ،اے ڈی آفتاب سمیت تحصیل بھر کے ڈیلرز موجود تھے قبل ازیں محکمہ زراعت کے آفیسران نے انکشاف کیا کہ چاول پر مضرِ صحت اور غیر مناسب سپرے کرنے سے ان زہروں کے اثرات چاول کے دانوں میں بھی پائے گئے جس پر بعض ممالک نے پاکستان سے خریدا ہواء چاول واپس کردیا زرعی ڈیلروں کو فی ایکڑ مقدار بارے بتلایا گیا
ملک میں دن رات انقلاب کے نعرے سن سن کر عوام ذہنی طور پر اکتا چکے ہیںشیر علی خان گورچانی
راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ ملک میں دن رات انقلاب کے نعرے سن سن کر عوام ذہنی طور پر اکتا چکے ہیں طاہر القادری کے انقلاب کا بھانڈا عوام کے سامنے پھوٹ چکا ہے۔ ملک ایک طرف تو حالت جنگ میں ہے جبکہ دوسری طرف غیر جمہوری سوچ رکھنے والے حکومت اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جوکسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد حق میں نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہ طاہر القادری نے پہلے بھی بہت ڈرامے کئے ان کا کوئی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوسکا اور اب ان کااے پی سی ڈرامہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔ طاہر القادری سیاستدان کم اور ڈرامہ نگار زیادہ ہیں لیکن ان کے لکھے ہوئے تمام ڈرامے فلاپ ہوتے ہیں کیونکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں ،وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔طاہر القادری اور عمران خان کی سوچ مشتر ک ہے دونو ں ہی مفاد پرست ہیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے سر گرم ہیں۔طاہر القادری انارکی پھیلاکر پوری قوم کی توجہ وزیرستان آپریشن سے ہٹانا چاہتے ہیں‘طاہرالقادری کو خود معلوم نہیں کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے اشتعال انگیز بیانات دے کرعوامی تحریک کے کارکنوں کو جانوں پر کھیلنے ور پولیس سے تصادم کی ترغیب دی عمران خان کے لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کا شوق پورا کرلیں ،وہ روز مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور پھریہ اعلان واپس لیتے ہیں ،ایک طرف پوری تحریک انصاف عمران خان سے ناراض ہے اور دوسری طرف وہ لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں،عمران خان لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے ،وہ بری طرح ناکام ہوجائیں گے تحریک انصاف کے کارکنان ان کے فریب میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ عمران جلسے جلوسوں کی بجائے سنجیدہ سیاست کریں
Subscribe to:
Posts (Atom)