Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 November 2014

راجن پور ،شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا ٹریفک چوک انڈس ہائی وے پر مظاہرہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا ٹریفک چوک انڈس ہائی وے پر مظاہرہ ،تاجروں نے انڈس ہائی وے پر ٹائیر نذر آتش کئے رکاوٹیں کھڑی کرکے انڈس ہائی وے کو بند کردیا کراچی سے پشاور جانے والی انڈس ہائی وے کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن ایس ڈی پی او صدر اعجاز رندھاوا سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب تفصیل کے مطابق راجن پور شہر کے تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک چوک پر ٹائیر نذر آتش کئے اس موقع پر اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی شہر عبدالمالک قریشی ،سیف اللہ تگہ ،قاری محمود قاسمی ودیگر کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس شہریوں کو امن وامان فراہم کر نے میں ناکام ہوچکی ہے دن دیہاڑے شہر کے گنجان آباد علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہیں گذشتہ ہفتے شہر سے ہی کاٹن جنرزسے 31 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے آئے روز وارداتوں پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی مظاہرین سے مذاکرات کرنے ایس ڈی پی او صدر اعجاز احمد رندھاوا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا جان محمد پہنچ گئے پہلے تو مشتعل مظاہرین نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تین گھنٹے تک احتجاج جاری رہاتاہم بعدازاں ٹریفک چوکی کی عمارت میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے

راجن پور ،چھاؤنی روڈ پر 3 مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر گولی ماردی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،چھاؤنی روڈ پر 3 مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر گولی ماردی نوجوان زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق حسنین تگہ چوک الہ آباد کی جانب آرہا تھا کہ ڈاکٹر طارق کھوکھر کی نجی ہسپتال کے سامنے ہنڈا 125 پرسوار تین مسلح افراد نے گن پوائینٹ پر نوجوان سے اُس کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے ڈسٹر کٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کرادیا گیا تاہم ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضح رہے کہ ایک ہی تعداد میں مسلح افراد کی راجن پور شہر میں موٹر سائیکل چھیننے کی ایک ہفتہ کے دَوران یہ چوتھی واردات ہے دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے ڈسٹر کٹ ہسپتال میں زخمی نوجوان کی عیادت کی اُنہوں نے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان ضرور کیفرکردار تک پہنچائے جائیں گے ۔

Sunday, 9 November 2014

این جی اوز لوگوں کی فلاح کے لیئے کام کریں غازی امان اللہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے نیشنل اور مقامی این جی اوز کے مالکان اور نمائندہ گان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہاہے کہ تمام این جی اوز لوگوں کی فلاح کے لیئے کام کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل روجہان میں اس وقت توجہ طلب مسائل ہیں ۔ وہاں تعلیم اور صحت کے لئے کام کیا جا ئے۔ ہارڈ ایریا میں وزٹ کیا جا ئے اور کام کیا جا ئے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تحصیل روجھان میں یو سی شاہ والی کا خصوصی طور پر وزٹ کیا جائے۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ، اے سی روجھان فاروق صادق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کسان کاشتکاروں کو گنے کی رقم کی ادائیگی بر وقت کی جا ئے غازی اما ن اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) شوگر کین سیس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ڈی سی او غازی اما ن اللہ نے کہاہے کہ کسان کاشتکاروں کو گنے کی رقم کی ادائیگی بر وقت کی جا ئے اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ گنے کا ریٹ 180روپے فی من مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،کمانڈنٹ بی ایم پی صفی اللہ گوندل، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر،منیجر شوگر مل، مقامی زمیندار اور کاشتکاروں،نمائندہ صارفین راؤ افسر ،اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اوزان کی چیکنگ کی جا ئے ۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو کہا کہ اوورلوڈنگ نہ ہونے دیں ۔انہوں نے کہا کہ کشتیوں کا عارضی پل جلد چالو کیا جائے اور ریسکیو1122 کی ایک گاڑی وہاں موجو دہونا چایئے۔ انہوں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ زیادہ سپیڈ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے تاکہ حادثات نہ ہوں ۔ لوگوں کی سہولت کے پیش نظر نشتر گھاٹ پر ایک مضبوط پل تعمیر کی جار ہی ہے۔ انہوں نے شوگر ملز کے منیجر کو کہا کہ کسی کی حق تلفی نہ کی جا ئے اور کسان گھر کاشتکاروں کی سہولت کے لیئے بنایا گیا ہے۔ ان کو سہولیات دی جا ئیں اور کہا کہ سڑک کے ساتھ گھڑی گاڑوں پر ری فلیکٹر لگا ئے جا ئیں اور ان سے دوسری گاڑیوں کے لیئے مسئلہ پیدا نہ ہو ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او فنانس کو ہدایت کی کہ ہفتے میں ایک بار میٹنگ کر کے کسانوں کو پے منٹ کی ادائیگی بارے معلومات حاصل کیا کریں ۔

محکمہ صحت راجن پور میں ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈز کی ’’سیاسی لسٹوں پر بھرتی ‘‘ کیلئے لسٹیں تیار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ صحت راجن پور میں ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈز کی ’’سیاسی لسٹوں پر بھرتی ‘‘ کیلئے لسٹیں تیار ،غریب مستحق اُمیدوارصوبائی حکو مت کی جانب سے ’’ میرٹ ‘‘ پالیسی اختیار نہ کئے جانے پر مایوس تفصیل کے مطابق محکمہ صحت ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت ڈرائیورز اور ہسپتالوں میں سیکورٹی گارڈز کی بھرتی کیلئے نوجوانوں سے دَرخواستیں طلب کی گئی تھیں جس پر راجن پور شہر سمیت ضلع بھر سے ہزاروں اُمیدواروں نے ای ڈی او صحت کے دفتر میں دَرخواستیں جمع کرادیں اب صوبائی حکومت نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ’’خوش ‘‘کر نے کیلئے ضلعی حکو متوں کو ’’سیاسی لسٹوں ‘‘پر بھرتی کر نے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے نوجوان اُمیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔

ضلع راجن پور میں متعدد انتظامی پوسٹیں خالی ،سائلین کو مشکلات کاسامنا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں متعدد انتظامی پوسٹیں خالی ،سائلین کو مشکلات کاسامنا ،آفیسران کے پاس دوہرے اور تہرے محکموں کے چارج تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ڈی اوسی ،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ،ڈی او پلاننگ ،ایس ڈی پی او صدر ،ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ،اے ڈی ایل جی لوکل گورنمنٹ ،ایس ڈی او بلڈ نگز ،ایس ڈی او ہائی وے ،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ ،ڈی او روڈز ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ،ای ڈی او آئی ٹی ،ڈی او لٹریسی ،ڈی ایس پی ٹریفک سمیت کئی محکموں کی اِنتظامی پوسٹیں خالی ہونے کے باعث نہ صرف محکمانہ مسائل التواء کا شکار ہیں بلکہ سائلین بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے بار بار ان محکموں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی طور دلچسپی لے کر جنو بی پنجاب کے اس دُور افتادہ ضلع میں فوری طور پر آفیسران تعینا ت کئے جائیں ۔

نواحی قصبہ گبول جاگیر میں سکول کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی بچیوں اور سکول اسٹاف کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی طالبات اور اسٹاف کو آمدورفت میں شَدید مشکلات کا سامنا ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فوری طور پر سکول کی سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ گبول جاگیر میں اکلوتا گرلز سکول تعمیر ہے جہاں زیرِتعلیم بچیوں کی تعداد 2 سو سے زائد ہے مگر سکول کا راستہ نہ ہونے سے سکول کی بچیوں اور سکول اسٹاف کو آمدورفت میں سخت مشکلات درپیش ہیں بارش کے ایام میں تو سکول پہنچنا انتہائی دُشوار گذار ہوجاتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار محکمہ تعلیم کے دفتر گئے اور اُنہیں صورتحال سے آگاہ کیا مگر کچھ عمل درآمد نہ ہوا اہل علاقہ نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرلز پرائمری سکول کا راستہ تعمیر کیا جائے اور طالبات واسٹاف کی اس مشکل کو آسان کیا جائے ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers