Saturday, 4 April 2015
راجن پور پنجائت کا فیصلہ قبول نہ ما ننے پر نو جو ان کا ناک کا نٹےکا حکم مز احمت وحشیا نہ تشد د
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجائت کا فیصلہ قبول نہ کرنے پر سر پنچ کا ناک کاٹنے کا حکم ،مزاحمت کرنے پرسوٹوں سے پٹائی کر کے زخمی کر دیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ عمر کوٹ کے زاہد اقبال کا اپنے چچا غلام اکبر سے زمین کا تنازعہ تھا غلام اکبر نے اس کو حل کرانے کیلئے پنجائت سے رجوع کر لیا اس کیلئے پنجائت کو بلایا گیا زاہد اقبال اپنے باپ کو لیکر پنجائت گیا تو پنجائت کے سر پنچ محمد شفیع چاچڑ نے فریقین کو سنے بغیر غلام اکبر کے حق میں فیصلہ سنا دیا جس کو فریق ثانی زاہد اقبال نے ماننے سے انکار کر دیا ۔جس پر پنجائت کے سربراہ محمد شفیع چاچڑ شدید غصہ میں آگیا اور پنجائت میں شریک نوجوانوں کو فیصلہ نہ ماننے کی پاداش میں زاہد اقبال کا ناک کاٹنے کا حکم صادر کر دیا زاہد اقبال اور اس کے والد نے مزاحمت کی تو انہیں شدید زدوکوب کر کے زخمی کر دیا گیا زاہد اقبال کو سر میں چوٹیں آئیں تاہم دونوں باپ بیٹا وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بعد میں وہ چھپتے چھپاتے مقامی صحافیوں کے پاس پہنچ گئے زاہد اقبال اور اس کے والد محمد اقبال نے ڈی پی او راجن پور سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر وہ گھر واپس گئے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا ان کے بچوں کو بھی خطرات ہیں اس وقت وہ در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔
راجن پور ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں لاکھوں عوام شرکت کریں گئے چاند خان در یشک
راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں لاکھوں عوام شرکت کریں گئے۔ڈیرہ ڈویژن سے ہزاروں لوگ بھٹو شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار پر حاضری دیں گئے لیہ ،مظفرگٹرہ،ڈیرہ غازی خان،اور راجن پورسے لوگ مزار پر پہچناں شروع ہو گئے ہیں۔سائیکلوں پر بھی ایک بڑا قافلہ روانہ ہو چکا ہے۔ڈویژن صدر پی پی پی چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ،پیپلز سیکرٹریٹ راجن پورپارٹی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے نہ صرف 73 کا آئین دیا بلکہ انہوں نے تعمیل پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی تاریخ بھٹو کے بغیر نامکمل ہے۔ وہ پاکستانی عوام کے سپر اور غیرمتنازعہ لیڈر ہیں۔اجلاس میں قافلوں کی روانگی اور تعداد ،سواریوں کے اہتمام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماء خواجہ کلیم الدین کوریجہ،چاند خان در یشک ،ملک احسان عمران،مرزاطارق،یوسف گبول،امجد عباسی،وقاض گورچانی، راؤ ذوالفقاراور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ڈویزنل صدر نے کہا کہ 4اپریل کو ایک بجے دن جلسہ شروع ہو گا۔جو کہ شام تک جاری رہے گا۔جلسہ سے چےئرمین آصف علی ذرداری،بختاور بھٹو،اعتزاز احسن، مخدوم احمد محمود،قائم علی شاہ،منظور وٹو،قمرالزمان کائرہ اور مرکزی رہنماء خطاب کریں گئے۔ گڑھی خدا بخش مزار بھٹو پر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
راجن پور سا ئلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کرنے کی پوری کوشش کی مرید عباس
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں راجن پور میں انصاف کی فراہمی کے لیئے وکلاء کا تعاون حاصل رہا سا ئلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کرنے کی پوری کوشش کی راجن پور میں اپنی تعیناتی کے ایام یاد گارہیں ہمیشہ یاد رہیں گے ان خیالات کا اظہار راجن پور سے یزمان تبادلہ ہونے والے سول جج مرید عباس نے کیا انہوں نے گذشتہ روز اپنے تبادلے پر وکلاء سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے گذشتہ روز بہت مصروف دن گزارا جوڈیشل افسران اور جوڈیشل عملہ سے الواداعی ملاقاتیں کیں اور وکلاء بھی مخرلف وفود کی صورت میں ان سے الوداعی ملاقاتیں کرتے رہے انہوں نے کہا کہ راجن پور کے وکلاء میں بڑی صلاحیت ہے اس موقع پر خاص طور پر صدر بار چوہدری محمد نعیم ثاقب جنرل سیکر ٹری میاں عبدالمتین سابق صدر محمد سلیم خان افغان سابق جنرل سیکر ٹری شہزادہ گل محمد عرف جمن خان بزدار راؤ صغیر حسن ایڈووکیٹس کے علاوہ دیگر وکلاء نے وفود کی صورت میں ان سے ان کے چیمبر میں الوداعی ملاقاتیں کی فاضل سول جج کی جگہ پر یزمان سے سول جج ریحان سبطین کو تعینا ت کیا گیا ہے جو آئندہ سوموار سے راجن پور پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے
راجن پور شہر کا مرکزی علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم چوہدری اکبر علی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور شہر کا مرکزی علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم فتح پور روڈ کچہری روڈ کا عقبی علاقہ تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے نالیاں سولنگ نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان بننے سے بھی پہلے لی قائم شدہ سرکاری سڑک ابھی تک کچی پڑی ہے جس پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں تجاوزات نے راستہ تنگ کر رکھا ہے جس سے آئے روز جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں اعلیٰ حکام توجہ کریں علاقہ کے مکینوں چوہدری اکبر علی ضیاء رانا ریاست علی محمد علی راؤ عبدالقدیر چوہدری خالد محمود گوندل اور دیگر نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
راجن پو ر لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے غازی امان اللہ
راجن پو ر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے ۔ تما م افسران
لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کریں اور تمام افسران لوگوں کی بے لوث خدمت کریں ۔
شہر کی خوبصورتی کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا ئیں ۔ درخت لگانا
سنت نبوی ہے ۔ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے شجر کاری موسم بہار کے
موقع پر عبیدا للہ سندھی روڈ پر ایک پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو
ئے کیا قبل ازیں شجر کاری کے سلسلے میں ایک واک منعقد ہو ئی جو درہ مچھی
والہ سے شروع ہو کر عبید اللہ سندھی روڈ پر ختم ہو ئی جس کی قیادت ڈی سی او
نے خود کی ۔ اس واک میں ای ڈی ا و زراعت ملک سیف الرحمن ، افسران محکمہ
جنگلات ، دیگر محکموں کے افسران ، سکول کے بچوں و اساتذہ اور فرٹیلائزر
کمپنی کے منیجر نبیل اکبر ، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر ، زراعت انسپکٹر
الہٰی بخش ، انجمن تاجران اور وکلاو علما نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ
ضلع راجن پور میں کافی منصوبے ضلع کی ترقی کے لئے مکمل ہو چکے ہیں ۔اور
مزید سکیموں پر کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کی
سہولت کے لئے اورمنصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے ۔ #
فوٹو ای میل کر دیا گیا ہے
بغیر اوزان کو پاس کرنے والے جعلسازوں کے خلا ف فوری مقدمات درج کر ائے جا ئیں گے میاں جہانگیر
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) لیبر انسپکٹر کے بغیر اوزان کو پاس کرنے والے جعلسازوں کے خلا ف فوری مقدمات درج کر ائے جا ئیں گے ۔ دوکاندار وں کو چایئے کہ جو مستری بغیر لیبر انسپکٹر ان کے پاس آئے اس کے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جا ئے ۔ یہ بات لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے دوکانداروں او ر تاجروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر اوزان اور پیمانہ جات کی خصوصی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو تمام اشیا ء کم نرخوں اور ناپ تول کے عین مطابق مل سکیں ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

