Feature Top (Full Width)

Sunday, 2 August 2015

حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی میاں بلال یاسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر).صوبائی وزیر خوراک پنجاب میاں بلال یاسین نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین مہمان ہیں ان کو صحت اور خوراک سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں . وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وہ سیلاب متاثرین کو فراہم سہولیات اور سیلابی پانی کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں . میڈیا کی طر ف سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور علاقوں کو محفوظ کرنے کیلئے دی گئی تجاویز پر عمل کرایا جائے گا. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹ مٹھن میں قائم ریلیف کیمپ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی . سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، صوبائی وزرا ، مسلم لیگ ن کے ورکرز اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے . صوبائی وزیر نے ریلیف کیمپ میں موجودلوگوں سے فراہم سہولیات کے بارے میں استفسار کیا . میاں بلال یاسین نے ریلیف کیمپ میں مزید واش روم قائم کرنے ، مویشیوں کیلئے ونڈا اور فیلڈ ہسپتال میں مردوخواتین ڈاکٹروں کی روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کی ہدایات جاری کیں . صوبائی وزیر نے کوٹ مٹھن شہر کے قریب ونگ روڈ اور ریلوے پھاٹک کے نزدیک موجود سیلاب متاثرین میں خیمے ، خشک راشن ، آٹا او ردیگر امدادی سامان تقسیم کیا . انہوں نے ونگ روڈ پر اپنی نگرانی میں خیمہ بستی قائم کرائی . صوبائی وزیر نے خیمہ بستیوں میں پانی اور صفائی کے انتظامات کی بھی ہدایات جاری کیں . میڈیا کی نشاندہی پرانہوں نے کوٹ مٹھن شہر کو محفوظ کرنے کیلئے بنائے گئے فخر بند کا بھی معائنہ کیا.انہیں بتایاگیاکہ ہائر سکینڈری سکول میں 105 خاندانوں کے 830 افراد اور چھوٹے بڑے 2600 جانور موجود ہیں . افراد میں تین ٹائم کا کھانا جبکہ مویشیوں کو خشک او رسبز چارہ فراہم کیا جا رہاہے .ونگ روڈ پر 31 اور ریلوے پھاٹک میں 20خاندان قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے الگ مقیم ہیں جس پر صوبائی وزیر نے ان مقامات پر ریلیف کیمپوں کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں . فخر بند کے معائنہ کے دوران بتایاگیاکہ اس وقت پانچ دریاؤں کا پونے سات لاکھ کیوسک پانی فخر بند مقام سے گزر رہا ہے اور اس میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کی گئی ہے . صوبائی وزیر نے مختلف محکموں کے ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کیا. انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے . اس موقع پر سینئر ممبر بورڈآف ریونیو ندیم اشرف ، ڈی سی او ظہور حسین ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، اے سی چودھری مختاراحمد ، کیمپ انچارج ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول اور دیگر متعلقہ افسران موجودتھے .

بارشوں کے باعث رود کو ہی کے پانی میں اضافہ ہوا ہے ظہور حسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حالیہ مسلسل بارشوں کے باعث رود کو ہی کے پانی میں اضافہ ہوا ہے ۔ راجن پور شہر کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر لئے گئے ہیں اور فی الحال شہر کو کوئی خطر ہ نہیں ہے ۔ ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122، امدادی ٹیمیں اور پاک فوج کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او راجن پورظہور حسین نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھندی قطب کینال میں پانی کے زیادہ دباؤ کے باعث پل پٹھان کے مقام پر نہر میں شگا ف ڈالنے کی بجا ئے لکڑ ی تختے لگا کر پانی کے بہاؤ کی رفتا ر کو کنٹرول کر لیا گیاہے۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز ، سیکریٹری زکوٰۃ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی ،ممبران صوبائی اسمبلی، ڈی پی او زاہد محمود گوندل اور دیگر افسران موقع پر موجود رہے اوراب موجودہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ڈی سی او نے مزید بتایا کہ اگرچہ صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے مگر فی الحال کنٹرول میں ہے ۔درہ کاہا اور چھاچھڑ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے اور پل پٹھان کے گردو نواح میں نہ تو آبادی کو نقل مکانی کر نا پڑی ہے اور نہ ہی فصلات کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پل پٹھان کے موقع پر متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا جہاں صحت اور کھانے کی سہولتیں موجود ہیں انہوں نے صحافیوں کو مزید تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ اب تک 11848متاثرین کو ریسکیو کیا جا چکا ہے اور 7044متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی چکی ہیں ۔جبکہ 199091 جانوروں کی ویکسنیشن بھی کی جا چکی ہے ۔ ضلع بھر میں 32ریلیف کیمپ بھی قائم ہیں جن میں 10آپریشنل ہیں ۔ ریلیف کیمپوں میں موجود 119خاندانوں کے تقریباََ ایک ہزار لوگوں کو کھانے اور صحت اور معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اب تک 2169 خاندانوں میں وزیر اعلی ٰ پنجاب کی جانب سے فوڈ ہیمپرز تقسیم کیئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور تمام نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے کے لئے خبردار کر دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیا ر ہے اور اس سلسلے میں تمام انتطامات مکمل

مون سون سیز ن میں پانی وافر مقدار میں ہوتاہے حبیب الرحمن گیلانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مون سون سیز ن میں پانی وافر مقدار میں ہوتاہے۔ اس موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہو ئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جا ئے ۔تاکہ معاشرہ کو ماحول دوست بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں سکولوں ، ہسپتالوں ، سرکاری دفاتراور یونین کونسلز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئے جا ئیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری زکواۃ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی نے ریلیف کیمپ کوٹ مٹھن میں مون سون شجر کاری مہم 2105ء کا پود ا لگا کر افتتاح کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے بریفنگ دینے ہو ئے بتایا کہ مون سون شجر کاری مہم میں ضلع بھر میں 3لاکھ سے زائد پودے لگا ئے جا ئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جن مواضعات میں سیلاب آیا ہوا ہے ان علاقوں کے لوگوں کو محکمہ جنگلات مفت پودے تقسیم کر یگا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے کہا کہ شجر کاری مہم میں ٹی ایم اے راجن پور اہم کردار ادا کر ے گا اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا ئے گی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ڈی او جنگلات طلعت عباس اور دیگر شرکا نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگا

ڈینگی سے بچاؤ کے لیئے احتیاطی تدابیر اور آگاہی ضروری ہے ڈاکٹر فیاض کریم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈینگی سے بچاؤ کے لیئے احتیاطی تدابیر اور آگاہی ضروری ہے ۔ اگر اس سے متعلقہ کو ئی مسئلہ ہو تو فوری طور ڈاکٹریا سرکاری ہسپتال سے رابطہ کیا جا ئے۔ یہ باتیں ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈینگی ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب اور واک کی قیادت کر تے ہو ئے کہیں ۔ یہ واک ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہو کر کچہری چوک پرختم ہو ئی۔ واک کے اختتام پر مقررین ای ڈی اوصحت ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاداور دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ برسات کے موسم میں ڈینگی کے لاروے کا پھیلاؤ زیادہ ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صا ف ستھرا رکھیں ۔ پودوں کو صبح اور شام کے وقت پانی نہ دیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں ۔ اور معاشرہ کو ڈینگی سے پاک کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ #

حکمر انوں کے سیلا ب زد ہ علا قوں کے دورے فو ٹو سیشن تک محد دو ہیں محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈ ووکیٹ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکمر انوں کے سیلا ب زد ہ علا قوں کے دورے فو ٹو سیشن تک محد دو ہیں سینکڑ وں متا ثر ین کھلے آسما ن تلے پڑ ے ہو ئے ہیں تحر یک انصا ف سیلا ب زد ہ متا ثر ہ لو گو ں کو تنہا نہیں چھو ڑ ے گی ان خیالات کا اظہا ر تحصیل جنرل سیکر ٹر ی محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈ ووکیٹ نے کیا

کو ئی بھی شخص کسا نو ں کے مفا دات سے کھیلنے کی کو شش نہ کر سکے الیاس ر ضا کلا چی


را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) گذ شتہ رو زالیاس ر ضا کلا چی اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پیسٹ وار ننگ ضلع را جن پور نے اپنی ٹیم اشر ف علی قر یشی پیسٹی سا ئیڈ انسپکٹر ،خد ا بخش فیلڈ اسسٹنٹ اور قا ضی محمد عر فا ن کے ہمر ا ہ اللہ آباد غر بی تحصیل جا م پور میں پیسٹی سا ئیڈ ز کی دکا ن پر چھا پہ ما را ملز م محمد عا ر ف غیر قانو نی طو ر پر بغیر لا ئسنس زر عی ادو یا ت فر و خت کر ر ہا تھا دکا ن پر مو جو د زر عی ادو یا ت کو اپنے قصبے میں لیکر تھا نہ محمد پور میں ملز م محمد عا ر ف کے خلا ف اشرف کی مد عیت میں ایف آئی آر کااند را ج کروایا اور ما ل مقد مہ ،ر یکا رڈ فر و خت سمیت بھی پو لیس کے حوالے کیا چو ہد ر ی محمد ارشا د ڈپٹی ڈا ئر یکٹر پیسٹ وار ننگ ڈوثیر ن ڈی جی خا ن اس سا ر ے عمل کی ہذا ت خو د نگہد ا شت کر تے ر ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پیسٹ وار ننگ الیا س ر ضا کلا چی نے کہا کہ کسی بھی ڈیلر یا فر د کودو نمبر زر عی ادو یا ت یا غیر قا نو نی فر و خت کر نے کی قطعا اجا ز ت نہیں جا ئیگی ایسے افرا د کے خلا ف بلا تفر یق قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی تا کہ کو ئی بھی شخص کسا نو ں کے مفا دات سے کھیلنے کی کو شش نہ کر سکے اس مو قع پر پیسٹی سا ئیڈ انسپکٹر اشر ف علی قر یشی نے کہا کہ تما م ڈیلر حضر ا ت اپنے زرعی لا ئسنس کے ساتھ متعلقہ کمپنیو ں کی ڈیلر شپ انوا ئس سٹا ک ر جسٹر یشن میمو سمیت سا را ر یکا رڈ مکمل ہیں

با ئیر پا کستا ن پر ائیو یٹ لمیٹڈ کمپنی نے زمینداروں کو کپا س کے متعلق آ گا ہی پر و گر ام کے حو الے سے ایک تقر یب

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) با ئیر پا کستا ن پر ائیو یٹ لمیٹڈ کمپنی نے زمینداروں کو کپا س کے متعلق آ گا ہی پر و گر ام کے حو الے سے ایک تقر یب گذ شتہ رو ز مقا می ہو ٹل اینڈ شکیل کیٹر نگ ضیا ء شہید رو ڈ را جن پور منعقد کی گئی جس میں علا قے کے بڑ ے بڑ ے زمیند اروں اور محکمہ زرا عت کے آفسر ان کو دعو ت دی گئی تھی بائیر پا کستا ن کی طر ف سے ریجنل منیجر ڈی جی خا ن محمد اشفا ق اعوان اور علا قہ کے سیلز آفسیر محمو د قا در خا ن اور تقر یب کے منتطمن محمد طا ہر اقبال ،محمد صا دق ،ہا شم علی محسن اوررا جن پور کے ڈیلر ز خصو صی طو رپر عبد ا لصبو ر رحما نی ،حا فظ محمد بلا ل ،حا فظ محمد صد یق نے شر کت کی تقر یب کا آغا ز قر آن مجید کی تلا وت سے کیا گیا تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے با ئیر پا کستا ن کے ر یجنل منیجر محمد اشفا ق اعوان نے کہا کیو نکہ آج کل زیادہ بارشیں ہو نے کی و جہ سے ہم کپا س کی فصل کی حفا ظت نہیں کر ا سکے جس کی وجہ سے پہلے پھل کا بہت نقصا ن ہو ا ہے اور کپا س کے پو دوں پر سبز تیلہ ،تھر پس اور سفید مکھی کا حملہ شد دت اختیا ر کر گیا اسے کنٹر ول کر نے کے لیے انہوں نے زمین دار بھائیوں کو مشو ر ہ دیاکہ آج کل مو وینٹو اور لسینٹا کا مکچردو مر تبہ سا ت دن کے وقفہ سے سپر ے کر نے کا مشو ر ہ دیا ہے محکمہ زرا عت راجن پور کے پلانٹ پر وٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر الیا س رضا کلا چی نے زمیند اروں کو مفید مشو ر ے دیتے کہا کہ کپاس کے فصل کے آخر دو ما ہ بہت اہم ہے زمیند اروں کوچا ہیے کہ کپا س کی نگہد اشت میں کمی نہ لا ئے ہفتہ میں چا ر یا پا نچ مرتبہ پیسٹ سو ئٹگ کر یں اورمحکمہ زرا عت کے عملے کے مشو ر ہ سے اچھی اور معیا ر ادویا ت کی سپر ے کی جا ئیں آخر میں با ئیر پا کستا ن کے سا تھ خو شیوں کی بر سا ت پر وگر ام کے تحت جیتنے وا لے زمیند اروں کو انعا ما ت تقسیم کیے گئے انعا م حا صل کر نے وا لے ز میند ارخو ش نصیب سیٹھ مر ید حسین چا نڈیہ ،محمد بخش ملا ء خیل اور گل محمد در یشک شا مل ہیں آخر میں علا قہ کے سیلز آفیسر محمود قا در نے زمیند ار بھا ئیو ں اور محکمہ زرا عت اورپیسٹی سا ئیڈڈیلر وں کا شکر ادا کیا

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers