راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حالیہ مسلسل بارشوں کے باعث رود کو ہی کے
پانی میں اضافہ ہوا ہے ۔ راجن پور شہر کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر
لئے گئے ہیں اور فی الحال شہر کو کوئی خطر ہ نہیں ہے ۔ ممکنہ اونچے درجے کے
سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122، امدادی ٹیمیں اور پاک فوج کو ہا ئی الرٹ کر
دیا گیا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او راجن پورظہور حسین نے صحافیوں
کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھندی قطب کینال میں
پانی کے زیادہ دباؤ کے باعث پل پٹھان کے مقام پر نہر میں شگا ف ڈالنے کی
بجا ئے لکڑ ی تختے لگا کر پانی کے بہاؤ کی رفتا ر کو کنٹرول کر لیا گیاہے۔
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز ، سیکریٹری زکوٰۃ پنجاب حبیب
الرحمن گیلانی ،ممبران صوبائی اسمبلی، ڈی پی او زاہد محمود گوندل اور دیگر
افسران موقع پر موجود رہے اوراب موجودہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی
ہے ۔ ڈی سی او نے مزید بتایا کہ اگرچہ صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے مگر فی
الحال کنٹرول میں ہے ۔درہ کاہا اور چھاچھڑ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا
ہے اور پل پٹھان کے گردو نواح میں نہ تو آبادی کو نقل مکانی کر نا پڑی ہے
اور نہ ہی فصلات کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پل پٹھان کے
موقع پر متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا جہاں صحت اور کھانے کی
سہولتیں موجود ہیں انہوں نے صحافیوں کو مزید تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ اب
تک 11848متاثرین کو ریسکیو کیا جا چکا ہے اور 7044متاثرین کو طبی سہولیات
فراہم کی چکی ہیں ۔جبکہ 199091 جانوروں کی ویکسنیشن بھی کی جا چکی ہے ۔ ضلع
بھر میں 32ریلیف کیمپ بھی قائم ہیں جن میں 10آپریشنل ہیں ۔ ریلیف کیمپوں
میں موجود 119خاندانوں کے تقریباََ ایک ہزار لوگوں کو کھانے اور صحت اور
معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اب تک 2169 خاندانوں میں وزیر
اعلی ٰ پنجاب کی جانب سے فوڈ ہیمپرز تقسیم کیئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید
بتایا کہ ضلع میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور تمام نشیبی علاقوں میں
رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے کے لئے خبردار کر دیا گیا
ہے۔ ضلع انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیا ر ہے اور
اس سلسلے میں تمام انتطامات مکمل
0 comments:
Post a Comment