راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے اساتذہ اور
طلباء پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی کی قیادت میں سیلاب زدگان کے
کیمپوں میں پہنچ گئے۔ انہوں نے بھرپور انداز میں سیلاب متاثرین سے اظہار
یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ملی نغمے اور ترانوں کی گونج سے سماں باندھ دیا۔ اس
موقع پر پروفیسر نذیر سکھانی نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مشکلات اور مصائب سے ہی انسان کندن بنتا ہے اور ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی
کی۔ سیلاب متاثرین کے کیمپ پاکستان زندہ باد، نعرہ تکبیر اور گورنمنٹ کامرس
کالج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے۔کالج کی بس کو قومی پرچموں اور دیگر
آرائشی جھنڈوں سے سجایا گیا تھاجو کہ لوگوں کی خصوصی توجہ کا محور بنی ہوئی
تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی
بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment