Sunday, 7 February 2016
۔کشمیر کی ملت اسلامیہ نے ایک دن کے لئے بھی بھارت کی بالا دستی کو قبول نہیں جلیل احمدصدیقی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)کشمیریوں کی قربانیوں کو دیکھیں تو قانون قدرت کہتا ہے کہ وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔کشمیریوں کو منزل ضرور ملے گی۔کشمیر کی ملت اسلامیہ نے ایک دن کے لئے بھی بھارت کی بالا دستی کو قبول نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اصغر جلبانی اور دیگر مقررین جلیل احمدصدیقی،محمداسحاق گبول،نادیہ نواز،تہمینہ دلشاد،عبد الغفور قریشی نے سوشل ویلفئیر کمپلیکس کے شعبہ صنعت زار میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی اور بعد ازاں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک کی گئی۔
ایک دن کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا آفتاب احمد
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایک دن کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ان خیالات کا اظہارڈی او سی میاں آفتاب احمد نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،پرنسپل نور احمد ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیراور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت اور مدد ہم پر فرض ہے ۔ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں تعصبات سے پاک ہوکر متحدہونا پڑے گا۔ جغرافیائی لحاظ سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ۔اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کوہم آزاد دیکھیں گے۔
راجن پور،ایکسئین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ ڈویژن کی مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکسئین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ ڈویژن کی مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ،راجن پور میں ترقیاتی منصو بے کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے ایکسئین محمدخرم نے کنٹریکٹرز کی ان لسٹ منٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے تحقیقات وکاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محمد خرم نے جب سے آؤٹ آف وے ایکسئین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا چارج سنبھالا رشوت کے دام بڑھ گئے کنٹریکٹرزکی اِن لسٹ منٹ میں بھی لاکھوں روپے رشوت وصولی شروع کردی دوسری جانب راجن پور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل طور پر تباہ ہوگئے سب انجیئنر سے ایکسئین تک سبھی نے کئی فی صد کمیشن وصول کر کے بلز پاس کئے ایکسئین محمدخرم نے پانچ سالہ تعیناتی کے دوران ایک بھی تعمیراتی منصو بہ کا وزٹ نہ کیا ان منصوبہ جات کے بلز بھاری کمیشن کے عوض ڈی جی خان ڈویژن منگوا کر پاس کئے تین ماہ ہی نہیں گذرے کہ سب منصو بہ جات مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے شہریوں واہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے راجن پور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں آفتاب احمد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)15فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ہر شخص قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ درای پوری کرے۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں۔کسی قسم کی غلطی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی میا ں آفتاب احمد نے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان،ڈپٹی ڈی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر علی ہاشم بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران تین لاکھ اسی ہزار ایک سو اکتہر پانچ سال تک کے بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی۔اس میں 1018ٹیمیں جن میں 877موبائل،49زونل سپر وائزر،183ایریا انچارج،65فیکسڈاور 76ٹرانزٹ ٹیمیں کام کریں گی۔ای ڈی او صحت نے کہا ہے کہ علماء کرام اپنے جمعہ کے خطبات میں پولیو سے بچاؤ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں اور مساجد میں اعلانات کرائے جائیں۔بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ جائیں۔
Thursday, 4 February 2016
حکو مت پنجاب سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ضیاء الدین بزدار
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،مطالبات کے حق میں محکمہ انہار ،روڈز ،بلڈنگز ،جنگلات ،ریونیو ،واٹر منیجمنٹ ،ٹی ایم اے اور زراعت سمیت دیگر محکموں کے سینکڑوں ملاز مین کی احتجاجی ریلی ،ریلی سے قبل محکمہ بلڈنگز کے احاطہ میں ملازمین نے دھرنا دیا اس موقع پر مقررین صدر ٹیکنیکل ملازمین اتحادشیخ زاہد حسین ،جنرل سیکرٹری ضیاء الدین بزدار،راشد حسین بھٹہ،مجاہد لشاری سب انجیئنرودیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے ساتھ حکو مت پنجاب سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ٹیکنیکل ملازمین جو تعمیراتی کا موں میں محنت کرتے ہیں اور حکومت کی تعمیرات میں کردار ادا کرتے ہیں اُن کے سکیل اَپ گریڈ کئے جائیں اُن کا کہنا تھا کہ کلرک ہمارے بھائی ہیں جس طرح حکومت نے مہنگائی کے اس دور میں اُن کے مطالبات تسلیم کئے اس طرح ہم ٹیکنیکل ملازمین جو کئی سالوں تک ٹیکنیکل تعلیم کے حصول میں سرگرداں رہتے ہیں اور اب جبکہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اشیائے صرف عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے ہمارا گذارا انتہائی مشکل ہو چکا ہے حکو مت فوری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم کرے اس موقع پر ٹیکنیکل ملاز مین نے سکیل اَپ گریڈیشن کے مطالبہ کے حق میں نعرے بازی کی بعدازاں ملازمین کی بڑی تعداد جنہوں نے بینرز اُٹھا رکھے تھے محکمہ بلڈ نگز کے دفتر سے ڈی سی او راجن پور کے دفتر تک ریلی نکالی ملازمین نے احتجاج کے باعث اپنے دفاتر کو بھی بند کررکھا ہے
تعمیراتی کاموں میں مبینہ کرپشن سے ناقص میٹریل کااستعمال
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعمیراتی کاموں میں مبینہ کرپشن سے ناقص میٹریل کااستعمال ،تین ماہ ہی نہیں گذرے منصوبے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،کنٹریکٹرز کو مقررہ اسٹیمٹ سے کئی گناء زائد پر آدائیگیاں ،ایکسئین لوکل گورنمنٹ محمدخرم بھاری رشوت کے باعث بغیر معائینہ کئے بلز پاس کردیئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور میں محکمہ لوکل گورنمنٹ میں عرصہ دراز سے تعینات آفیسران نے کروڑوں روپوں کے تعمیراتی کاموں کو بھاری کرپشن کی نذر کردیا کرپشن کے باعث کنٹریکٹرز نے پَرلے درجے کا ناقص میٹر ئیل استعمال کیا جس سے تین ماہ ہی نہیں گذرے کہ منصوبہ جات ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئے ہیں حیرت انگیزامر یہ ہے کہ کروڑوں روپوں کے تعمیرات کی چیکنگ کا کوئی مکینزم ہی نہیں ایکسئین لوکل گورنمنٹ محمد خرم ڈیرہ غازیخان میں ہی بیٹھ کر کنٹریکٹرز کو طلب کرکے بھاری رشوت کے باعث بلز پاس کردیتا ہے رشوت نہ دینے والے کنٹریکٹرز کے بلوں پر دستخط ہی نہیں کرتا جبکہ آج تک ایکسئین نے راجن پور کے کسی تعمیراتی کام کا دورہ ہی نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ کنٹریکٹرز اور ایکسئین کی ملی بھگت سے تعمیراتی کاموں میں انتہائی ناقص میٹرئیل استعمال کیا گیا عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے راجن پور سمیت ڈی جی خان ڈویژن میں تحقیقاتی ٹیم بھجوا نے اور تعمیراتی کاموں کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)




